Muhabat Mera Junoon by Noor NovelR50442

Muhabat Mera Junoon by Noor NovelR50442 Muhabat Mera Junoon Episode 13

489.9K
17

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Muhabat Mera Junoon Episode 13

Muhabat Mera Junoon by Noor

گل نور بس حیرانی سے اس شخص کو دیکھ رہی تھی جسے وہ اپنا بھائی سمجھتی تھی وہ اسے کہہ رہا تھا کے وہ گل نور کے گھر رشتہ بھیجنا چاہتا ہے

گل نور اس کی طرف دیکھتی رہی اس نے کچھ نا بولا اتنے میں علیزے آ گئی

سوری مجھے لیٹ ہو گیا ماما کی کال تھی علیزے نے کہا تو گل نے ایک نظر علیزے کو دیکھا پھر ایک نظر سارم کو دیکھا اور نظریں جھکا لیں ۔

وہ علیزے کے گھر گئی تھی جبکہ روحان بھی وہاں آیا ہوا تھا اور وہ لوگ علیزے کے بڑے اسرار کرنے پر کھانا کھانے کہی باہر گئے تھے وہ سب ساتھ ایک ٹیبل پر بیٹھے تھے تبھی علیزے کا فون بجا اور وہ سننے کے لیے سائیڈ پر گئی تھی تو روحان نے گل نور کو یہ سب بول دیا ۔

علیزے مجھے گھر جانا ہے گل نور علیزے کی طرف دیکھ کر بولی مگر ابھی تو کچھ کھایا بھی نہیں ہے مجھے بہت بھوک لگی ہے گل علیزے بولی تو گل نے اس کی بات کا جواب دیا مگر میری طبیعت خراب ہے تم لوگ کھاؤ میں خود چلی جاؤں گی گل نے بڑی صفائی سے جھوٹ بولا تھا

علیزے میں گل کو چھوڑ آتا ہوں تم آرڈر دو میں آ جاؤں پھر ساتھ میں کھائیں گے

نہیں میں خود چلی جاؤں گی روحان کی بات پر گل نور جلدی سے بولی تھی

ارے گل روحان ٹھیک ہی تو کہہ رہا ہے ویسے بھی تمہاری طبیعت نہیں ٹھیک تم اکیلے کیسے جاؤں گی ۔

روحان آپ چھوڑ آئیں گل کو علیزے نے روحان سے کہا تو اس نے اثبات میں سر ہلایا ۔

وہ دونوں گاڑی میں بیٹھے تھے

میرے خیال سے آپ کو اچھا نہیں لگا کیا آپ کسی اور کو پسند کرتی ہیں روحان نے خاموشی توڑی تھی

گل میں آپ سے محبت کرتا ہوں کچھ تو بولیں آپ کی خوشی میں میری خوشی ہے روحان کی بات پر گل نے ایک نظر اسے دیکھا

اگر آپ مجھ سے محبت کرتے ہیں تو علیزے سے شادی کر لیں میری خوشی یہی ہے کہ آپ علیزے سے شادی کر لیں ۔

جو پیار اور محبت آپ کو علیزے سے ملے گی وہ مجھ سے کبھی نہیں گاڑی روک دیں روحان میں آگے خود چلی جاؤں گی شکریہ

گل کا گھر پاس ہی تھا اس نے بنا کچھ بولے گاڑی روک دی تھی گل گاڑی سے اتر کر آگے بڑھ گئی تھی ۔

❤️⁩⁦❤️⁩⁦❤️⁩⁦___________⁦❤️⁩⁦❤️⁩⁦❤️

گل گھر گئی تو پھوپھو اور ولید کو وہاں دیکھ کر حیران ہو گئی تھی

اس نے سب کو سلام کیا اور اپنے کمرے میں چلی گئی اور حیرت کی بات تھی گل نور کی امی بھی وہاں پھوپھو کے ساتھ بیٹھیں تھیں ۔

گل چینج کر کے اپنے کمرے میں بیٹھی سوچ رہی تھی کے ابھی کچن میں اتنے کام ہونگے آج تو اتنے میں کمرے کادروازہ کھلا اور گل کی امی اور پھوپھو کمرے میں داخل ہوئیں ۔

گل نور بیٹا پھوپھو نے گل کا ہاتھ پکڑا جس پر وہ حیران ہوئی اور انگھوٹی گل نور کو پہنا دی گل حیرت سے ان کی طرف دیکھنے لگی ۔

گل کی امی نے گل کو بتایا کے اس کا رشتہ ولید سے طے کر دیا ہے اور اگلے جمعہ ہی نکاح کر دیں گے ۔

گل نور کی پھوپھو مسکرا کر بولیں شکر کرو کے میں تمہیں اپنے گھر کی بہو بنانے جا رہی ہوں ورنہ آج کل کے دور میں تمہیں کہاں رشتہ ملتا ۔

باجی آپ کا بہت شکریہ میں گل کے رشتے کے لیے بہت پریشان تھی اب مجھے تسلی ہے میری بیٹی اپنوں میں ہو گی میری نظروں کے سامنے گل کی امی پھوپھو کی طرف دیکھ کر بولیں ۔

گل تو بس چپ ہو گئی تھی وہ نظریں نیچے کیے بیٹھی رہی اس کی آنکھوں میں آنسوں تھے

❤️⁩⁦❤️⁩⁦❤️⁩___________⁦❤️⁩⁦❤️⁩⁦❤️

امی آپ نے ایسا کیوں کیا؟

دیکھو گل نور ولید گھر کا بچہ ہے تم میری نظروں کے سامنے رہو گی میر جان میری ذندگی کا کوئی بھروسہ نہیں آج کل کے دور میں کوئی اچھا رشتہ اتنی آسانی سے نہیں ملتا اور پھر ولید تو تمہاری پھوپھو کا بیٹا ہے نا اب تم سے میں کوئی انکار نا سنوں بس تم تیاری کرو ۔

ولید سے نکاح وہ سوچ سوچ کر پریشان تھی علیزے کو بھی بتا چکی تھی وہ کسی کے پاس کوئی حل نا تھا آخر اس کو راضی ہونا پڑا تھا ۔

ایک دن بعد نکاح تھا ۔

❤️⁩⁦❤️⁩⁦❤️⁩__________⁦❤️⁩⁦❤️⁩⁦❤️⁩⁦

ہماری جان چھوٹ جائے گی لقمان صاحب اس سے اچھا موقع اور کوئی نہیں اس مصیبت کو ٹالنے کا وہ فون پر اپنے شوہر سے بات کر رہی تھیں جواباً وہ بھی بولے اچھا فیصلہ ہے تمہارا نکاح کا

کس کا نکاح بابا ؟

حمزہ کی آواز پر انہوں نے فون بند کر دیا

کس کے نکاح کی بات کر رہے تھے آپ ؟ حمزہ نے پھر سے پوچھا

میرے ایک بہت عزیز دوست ہیں وہ اپنی بچی کا نکاح کر رہے بس اسی کی بات کر رہا تھا انہوں نے صفائی سے جھوٹ بولا تھا ۔

اوہ اچھا ماشاءاللہ حمزہ نے ان کی بات کا جواب دیا

چلیں میں آپ کے لیے سوپ لایا تھا چلیں شاباش پیئے اب وہ اب لقمان صاحب کو سوپ پلانے لگا تھا ۔

❤️⁩⁦❤️⁩⁦❤️⁩___________⁦❤️⁩⁦❤️⁩⁦❤️⁩⁦

عائشہ تم لے جاؤ نا گل نور کو بازار ابھی تو ایک دن پڑا ہے امی کل چلے جائیں گے آج میں گل نور کو پارلر لے جاتی ہوں عائشہ نے امی سے کہا ٹھیک ہے جلدی گھر آنا جاؤ گل کچن میں ہو گی اس کو بلا لو اور ہاں زیادہ پیسے خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

حمزہ کا دل آج کچھ پریشان سا تھا وہ تنگ آگیا تھا اب وہ گھر واپس جانا چاہتا تھا

مگر باپ کی وجہ سے مجبور تھا وہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تیاریاں چل رہی تھیں گل اور عائشہ ساتھ پارلر گئے تھے عائشہ گل کو زبردستی لے گئی تھی ساتھ رات دیر سے وہ گھر آئے تھے

عائشہ سے گل نے پھر وہ بات پوچھی تھی مگر عائشہ بھی اس بات سے ناواقف تھی بلکہ عائشہ آج کل اس کوشش میں تھی کہ گل نور کو کہی سے وہ بات پتا کروا دے اس نے ایک بار اپنی ماں سے بھی پوچھا تھا مگر انہوں نے نا بتایا ۔

گل تم خوش ہو اس شادی سے عائشہ نے گل نور سے سوال کیا

عائشہ میری امی بہت خوش ہیں گل نور نے جواب دیا اور وہ دونوں چپ ہو گئیں ۔