Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 9

وشہ کالج کی کینٹین میں نیہا کے ساتھ بیٹھی تھی…

پورے کالج میں ڈرپوک اور بزدل مشہور تھی… اسی لئے ہر سینئر لڑکی اس کی ریگنگ کرنے سے زرا نہیں چوکتی تھیں

خاص کر کمیلا… اس سے بہت سینئر تھی.. انڈین تھیں.. بے حد پرکشش پر خردماغ لڑکی اپنے اس قدر پرکشش سانولے رنگ سے کمپلیکس کا شکار تھی..

وشہ سے تو خاص طور پر بیر باندھ رکھا تھا… خار بازی میں اکثر وہ اس سے بہت گھٹیا مزاق کرتی تھی..
مگر وشہ کبھی نہیا کی وجہ سے بچ جاتی تو کبھی اس کا شکار بن جاتی

اب بھی….. کمیلا بھی کینٹین میں موجود تھی.. جب سے راج کو دیکھا تھا.. پاگل ہو چکی تھی اور اب خونخوار نظروں سے وشہ کو گھور رہی تھی

پورے کالج میں وشہ کے ہزبینڈ کے ٹاپک پر گفتگو ہو رہی تھی….
آج وشہ کا اٹیٹیوڈ بھی تو دیکھنے کے لائق تھا.. وہ ڈری سہمی وشہ آج گردن اکڑائے پورے کالج میں گھوم رہی تھی..

کمیلا نے اشارہ کیا… وہ اور اس کی چار فرینڈز وشہ کی ٹیبل کی جانب بڑھیں…

وشہ نے آج بغیر دیکھے خطرے کو اپنی جانب بڑھتے محسوس کر لیا..
کیونکہ ان کی طرف اس کی پیٹھ تھی….
ایک مرتبہ تو دل زور سے دھڑکا مگر.. بھاری گھمبیر آواز کانوں میں گونجی…

Don’t be afraid my queen I’m always with you…

وشہ کو سکون آیا.. وہ مسکرائی..

وشہ وہ پاگل کمیلا ہماری طرف آ رہی ہے.. نیہا گھبرائی
مگر وشہ کو سٹل ہنستے دیکھ حیران ہوئی…

ادھر اپنی یونی میں اپنی کلاس میں بیٹھے راج کے کانوں میں ایک سریلی میٹھی آواز گونجی..

You have no other work to do but keep an eye on me…….

کمیلا وشہ کے پاس آ رہی تھی.. جب پھر وشہ کو آواز آئی

نہیں.. مجھے اپنی پرنسز کی حفاظت کے علاوہ اور کچھ نہیں آتا پر میں چاہتا ہوں آج میری پرنسز اپنی حفاظت خود کرے…

کمیلا بلکل اس کے پیچھے کھڑی تھی… جب پاس والے ٹیبل پر پڑی کیچپ کی بوتل اٹھا کر وشہ کے سر پر خالی کرنی چاہی…

مگر وشہ بجلی کی سی تیزی سے اپنا سر بچاتی اٹھی.. اور اس کی کلائی مروڑ کر وہی ہاتھ اور بوتل کا رخ کمیلا کے منہ کی جانب کر دیا…

سرخ کیچپ سے لت پت بگڑے نقش ونگار لئے وہ ہکا بکا یہ ساری کاروائی دیکھتی رہ گئ..

یہ سب اتنی جلدی اور اچانک ہوا تھا کہ کینٹین میں موجود سب لڑکیوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے..

یو… بزدل لڑکی تمھاری اتنی جرات اب دیکھنا.. تمھارا کیا حشر کرتے ہیں ہم لوگ… ویسے بھی مجھے تمھارے بال بہت پسند ہیں.. انھیں کاٹ کر میں ہمیشہ اپنے ساتھ رکھنے والی ہیں.. سوزین پھنکاری

لاؤ جمائمہ سیزر دو……..
سوزین کے کہنے پر جمائمہ نے کینچی نکال کر سوزین کو دی..

نیہا کہ اوسان خطا ہوئے.. وشہ کا بازو کھینچ کر وہاں سے بھاگنا چاہا..
مگر وہ اطمینان سے وہیں کھڑی رہی
بلکہ

رئیلی….. چلو ٹرائی کرو.. ہاتھ بھی لگایا تو… تمھارے ہاتھ کی گارنٹی نہیں دوں گی کہ سہی سلامت رہے گا کہ نہیں..

وشہ کا اطمینان قابلِ دید تھا.. نیہا عش عش کر اٹھی..

سوزین کے اشارہ کرنے پر جمائمہ اور مجیرا نے وشہ کے بازو پکڑ کر اسے دبوچنے کی کوشش کی
سوزین سیزر لے کر اس پاس آئی
کمیلا تمسخر سے ٹشو سے چہرہ صاف کرتی تماشہ دیکھنے لگی..

وشہ نے جمائمہ کے پیٹ پر ہاتھ رکھا تھا.. جب وہ سوکھی لڑکی کی طرح جھٹکے سے بل کھاتی دور ٹیبل کے اوپر جا گری..

پاس ٹیبل پر پڑی ٹرے اٹھا کر وشہ نے مجیرا کے سر پر پھوڑی..

سوزین اس کی جانب لپکی.. اور سیزر سے اس پر حملہ کرنا چاہا.. وشہ نے اس کی وہی کلائی تھام کر اس کا بازو گردن پر لپیٹ کر اس کی پیٹھ اپنے سینے سے لگائی
اور سب سے نظر بچہ کر اس کی کمر پر ہاتھ رکھا.

جس میں سے نکلنے والی وہ بجلی اس کو کھلونے کی طرح دور اچھال گئی تھی..

کمیلا اور سب لڑکیاں تو آنکھیں پھاڑے وشہ کو دیکھ رہی تھی جو تمسخرانہ سی ہنستی بھنویں اچکا کر کمیلا کی طرف دیکھ رہی تھی جیسے کہنا چاہتی ہو

اور کچھ؟

چلو نیہا.. وہ کہتی اطمینان سے نیہا کا بازو تھامے وہاں سے نکلی…پھر آواز آئی….

Very nice my princess
I liked your bravery.

🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺

وہ آف ہونے کے بعد باہر کھڑی راج کا ویٹ کر رہی تھی..

جب راج کی سپورٹس کار اس کے قریب آ کر رکی… وہ اطمینان سے گاڑی میں بیٹھ گئی..

راج کے چہرے پر مبہم سی مسکان تھی…
کیسا فیل ہوا بریو بن کے پرنسز…..

سب بہت حیران تھے.. یہ کیا ہوا.. کیوں اور کیسے… وہ بلکل کھڑکی سے چپکی… باہر دیکھ رہی تھی..

راج کی پر حدت، اور پرتپش نگاہوں کا سامنا کرنا مشکل امر تھا…
وہ ایک مشہور ریسٹورنٹ میں گئے.. مرجز نگاہ یہ جوڑی ہی تھی..

وہ بلکل الگ ایک کونے میں بیٹھے…
وشہ بار بار پہلو بدل رہی تھی… راج کی لو دیتی جزبات سے بھرپور نگاہوں سے وہ جل رہی تھی..
اس کا روم روم جل رہا تھا..

راج نے آرڈر کیا… مگر وشہ کنفیوز ہی تھی….

خوشگوار ماحول میں کھانا کھایا کیونکہ راج نے اپنی ظالم پرنسز سے نظریں ہٹا لیں تھیں…

کھانے کے بعد راج اسے اسی گارڈن میں لے کر آیا تھا.. جہاں وہ رات کو آئے تھے…

راج ہم لیٹ ہو رہے ہیں مما پریشان ہو رہی ہوں گی..وشہ کو ماریہ کی فکر لاحق ہوئی

میں جمی اور انکل کو بتا چکا ہوں کہ تم ڈنر تک میرے ساتھ رہو گی پرنسز… اور ماریہ سے زرا دور رہو.. اب اگر اس نے ہمارے درمیان آنے کی کوشش کی تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا. ….. راج سنجیدگی سے بولا
وشہ خاموش ہو گئی..

لیکن راج……

Princess I said no discussion.. ..

بہت خوبصورت موسم تھا… وہاں ان کے علاوہ کوئی نہیں تھا…
بادل چھائے ہوئے تھے.. راج نے وشہ کا ہاتھ تھام رکھا تھا
آج پہلے مرتبہ وہ اس طرح گھر سے باہر نکلی تھی…
ہر وہ چھوٹی سے چھوٹی خواہش جو اس کے دل میں تھی راج نے پوری کی..

وشہ کے چہرے پر پرسکون سی مسکراہٹ تھی.

🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺

وہ کالا سایہ ناکام سا سر جھکائے مکروہ سی شکل والی اپنی ملکہ کے سامنے کھڑا یہ اعتراف کر رہا تھا کہ وہ پرنسز پر عاشق ہو چکا ہے

اور اب اسے پرنسز چاہیے کسی بھی صورت میں..

میں ناکام ہوگیا ملکہ اسے مار نہیں سکا چاہتا تو مار سکتا تھا… میں ہمیشہ اسے اپنے ساتھ رکھنا چاہتا ہوں….

تم جانتے ہو تم میری جادوئی طاقتوں کا نچوڑ ہو.. میرے بچے کی طرح ہو…. میں نے تمھیں معاف کیا مگر اب تم پرنسز کو پرنس سے دور کرو گے..

وہ انسانی شادی کر چکے ہیں.. پرنس جلد ہی اسے یہاں لے آئے گا… اگر یہاں ان کا ملن ہو گیا تو وہ کنگ اور کوئین بن جائیں گے… اگر ایسا ہو گیا تو میرا برسوں کا مقصد پورا نہیں ہو پائے گا اور میں خود کو اور تم سب کو جہنم رسید کر دوں گی..

میرے پاس ایک اور ترکیب بھی ہے ملکہ آپ کی ڈریگن لینڈ پر قبضہ کرنے کی…

اور وہ کیا ہے…؟

آپ پرنسز کا روپ دھار کر کوئین بن سکتی ہیں اس سے آپ کو کنگ مل جائے گا اور مجھے میری پرنسز

اوہہ… یہ تو میں نے سوچا ہی نہیں… لیکن یہ عمل بہت خطرناک ہے.. جانتے ہو مجھے اپنی تمام طاقتیں لگا کر روپ بدلنا ہوگا اور اگر ناکام ہو گئی تو میری موت طے ہے…

اگر ڈریگن لینڈ کو پانا ہے تو…. ہر چیز داؤ پر لگا دو ملکہ

لگا دوں گی… ہر چیز داؤ پر لگا دوں گی.. میں ہی کوئین بنوں گی ڈریگن لینڈ کی

وہ سہانے سپنے دیکھتی بلند قہقہے لگا رہی تھی…

🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺

ایک دوسرے کی سنگت میں ایک حسین ترین شام گزارنے کے بعد انھوں نے ڈنر کیا…

وشہ تو دنیا بھول چکی تھی.. کبھی اتنی آزادی محسوس ہی نہیں کی جتنی آج اس دن محسوس کی تھی…
وہ اتنی سی شام میں اسے جانے دنیا کے کس کس کونے میں گھما چکا تھا..

مگر ڈنر کے بعد وشہ نے گھر جانے کا شور مچا دیا… تو راج کو ہنسی آئی
پھر وہ گھر آ گئے

وہ لاؤنج میں داخل ہوئے تو راج ماریہ کے بگڑے تیور آبزرو کر چکا تھا….

جمی خوشدلی سے ان دونوں کی جانب بڑھا..

کیسا لگا میری ڈول کو… خوب انجوائے کیا ناں..

یس بھیا… بہت انجوائے کیا.. وہ مسکرا کر بولی مگر ماریہ کے بگڑے تیور کی وجہ سے بے چین سی ہوئی…

راج جا چکا تھا… وہ بھی اپنے روم میں آ گئی..
کچھ ہی دیر میں ماریہ اس کے پیچھے روم میں آئی…

کہاں آوارہ گردیاں کرتی پھر رہی ہو وشہ… میں نے تمھاری پرورش ایسی تو نا کی تھی کہ تم ایسی نکلو….

مما میں راج……

او شٹ اپ وشہ اسے تو بھول ہی جاؤ… زیادہ سر پر سوار کرنے کی ضرورت نہیں ہے.. میں جلد ہی اس زبردستی کے رشتے سے تمھاری جان چھڑوانے والی ہوں…

وشہ کی سانس اٹکی کیونکہ وہ راج کو خونخوار نظروں سے ماریہ کو گھورتے آج دیکھ سکتی تھی.. وہ نہیں چاہتی تھی.. چاہے پالنے والی ہی ہو اس کی ماں کو کوئی نقصان پہنچے
پر ماریہ تو جانے کیا بیر باندھ کر بیٹھی تھی راج سے..

مما کیا کرنے والی ہیں آپ……

میں تمھاری ڈائیورس کروانے والی ہوں اس سے اور اس بارے میں تم نے جمی یا اظہر کو بتایا تو معاف نہیں کروں گی تمھیں….

پر مما… وشہ کی جان پر بن گئی کیونکہ راج کی آنکھوں اور جسم میں سے شعلے سے نکل رہے تھے..

نو مور آرگیو……بحث نہیں چاہیے.. جو کہوں گی کرتی جانا… یہ کہتی ماریہ باہر کی جانب بڑھی.. راج جھنجھناتا ماریہ کے پیچھے بھسم کر دینے والے انداز میں بڑھا

جب وشہ اچانک راج اور ماریہ کے بیچ دیوار بنی تھی…
ماریہ دھاڑ سے ڈور آٹو لاک لگا کر جاچکی تھی…

Princess back off immediately from the front
راج نے دانت سختی سے بھینچ رکھے تھے… رگیں تن گئیں تھیں…

راج پلیز…… کول ڈاؤن.. غصہ مت کریں.. میں ایسا کچھ نہیں ہونے دوں گی … انھیں تھوڑی پتہ ہے کہ اس نکاح سے پہلے ہی میں آپ کی بیوی ہوں…..وشہ اسے شانت کرنے کے لیے بولی.

مگر اس کی رگیں ابھی بھی خطرناک حد تک تنی ہوئی تھیں.. وہ وشہ کے بے حد قریب چلا آیا…

پرنسز مجھے بہت غصہ آ رہا ہے.. اگر اس دنیا پر کوئی چیز خطرناک ہے تو وہ ایک ڈریگن پرنس کا غصہ ہے… اس سے پہلے میں تمھاری سو کالڈ مدر کو جلا کر راکھ کر دوں کچھ ایسا کرو کہ میرا غصہ فوراً اتر جائے….

راج پلیز…. میں کیا کروں؟ وہ روہانسی ہوئی…

قریب آؤ… بہت زیادہ قریب… راج کی فرمائش پر وشہ سہمی… مگر لرزتے کانپتے اس کے بہت قریب چلی آئی…

راج نے اس کی کمر میں ہاتھ ڈال کر اسے سینے میں بھینچا… اور اس کے بالوں میں اپنا منہ دے لیا… غصے کی شدت سے راج کا جسم یوں تپ رہا تھا کہ وشہ کو لگا وہ جھلس ہی جائے گی..

وشہ تڑپی تو تب جب راج نے اپنے سلگتے لب اس کی گردن پر رکھے…..

وشہ نے شدت سے اس کی شرٹ مٹھیوں میں جکڑی….

پرنسز… میں تم سے کتنی محبت کرتا ہوں جانتی ہو ناں…

ی…. یس…. راج…… وشہ کو سانس لینا مشکل لگ رہا تھا..
پسینے کے قطروں نے ماتھا بھگویا….

تو پھر تمھیں کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے… یہ کہہ کر راج نے اس کی گردن کے گرد ہاتھ لپیٹا تھا… اور اس کا چہرہ تھوڑا اوپر اٹھایا

اس سے پہلے وشہ کچھ سمجھتی راج نے بڑی شدت سے اس کے لبوں کو اپنے لبوں کی دسترس میں لیا تھا..

وشہ کی بیک بون میں سرسراہٹ ہوئی… اس شدت سے نڈھال وہ گر ہی پڑتی جب راج نے مضبوطی سے اس کی کمر میں ہاتھ ڈال کر اسے اپنے سینے میں بھینچ کر سہارا دیا…

چند پلوں میں راج نے اپنی اس قدر شدت سے اسے دوسری دنیا کی سیر کروا دی تھی…
سانس سینے میں اٹکی تو وشہ نے اس کی شرٹ کھینچی…

راج نے نرمی سے اسے آزادی بخشی……
ابھی وہ اپنا سانس بحال کرنے کی تگ و دو میں ہی نڈھال سی تھی جب اچانک راج نے اسے بازوؤں میں بھرا تھا…

لا کر بیڈ پر نرمی سے لٹایا… خود بھی اس کے قریب نیم دراز ہوا..

راج یہ.. کک. کیا…. کر رہے ہیں آپ…..

تمھاری جھجھک دور کر رہا ہوں پرنسز.. تاکہ جب ہم ڈریگن لینڈ لوٹیں تو میرے قریب آنے سے تمھیں کوئی پریشانی نا ہو..وشہ کے لب سہلاتا آج وہ جانے کیا ارادے باندھ کر بیٹھا تھا

نن.. نو… راج پلیز جائیں یہاں سے….. وشہ سہم کر اس سے دور ہوتی بیڈ کراؤن سے لگی….

راج نے اسے کلائی سے تھام کر پھر قریب کیا……
پرنسز میرے ساتھ ایسا مت کرو…. راج کے لہجے میں وارننگ تھی…

وشہ کی آنکھیں بھیگ گئیں…..

اس کا خوف، اور آنکھوں کی وحشت دیکھ کر راج جھٹکے سے وہاں سے اٹھا اور اپنے روم میں آ گیا…

🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺

جتنے شدید غصے میں وہ اپنے روم میں آیا تھا.

اتنی ہی بڑی خوشخبری اس کی منتظر تھی..

بلیک مرر کے ہول سے آتی گرینڈ فادر کی آواز نے اسے اس کی زندگی کی سب سے اچھی خبر سنائی…

راج وقت آ گیا ہے بلیک وچ کے ظلم وستم نے ڈریگن لینڈ پر قہر ڈھایا ہوا ہے.. پرنسز کو لے کر فورا ڈریگن لینڈ پہنچو…
اور بلیک وچ کا سر قلم کر دو…. اب بس بہت ہوا..

کیا سچ میں گرینڈ فادر…… میں ہر طرح سے تیار ہوں…

مگر یاد رکھنا پرنس تمھارے اور پرنسز کے خلاف اس کی سازشیں بھی عروج پر ہیں.. تمھیں ہر قدم پھونک پھونک کر رکھنا ہے.. پرنسز کی حفاظت اپنی جان سے بڑھ کر کرنی ہے..

جی گرینڈ فادر مجھے معلوم ہے……

ٹھیک ہے تیاری کرو… کل تک کا وقت ہے…

جیسا آپ کا حکم گرینڈ فادر…. راج کے چہرے پراسرار سی مسکان تھی….
کون خوش نہیں ہوتا اپنے اصل کی طرف لوٹنے پر اور وہ دونوں تو تھے ہی اجنبی یہاں پر…..

🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺