Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 17

وہ لٹی پھٹی حالت میں بلیک فوریسٹ سے اور بلیک ماؤنٹین سے بھاگ کر کالے پاتال میں آئی تھی…

چہرہ جل کر بلکل بگڑ چکا تھا…
تمام طاقتیں جا چکی تھیں.. اب سوائے اس کے پاس یہاں آنے کے اور کوئی چارہ نہیں تھا..

پاتال کی یہ جگہ انتہائی بھیانک اور بدبودار تھی… جا بجا بھیانک اور عجیب الخلقت کیڑے مکوڑے رینگ رہے تھے.
اور مختلف جانوروں اور جیسے انسانی کھوپڑیاں جابجا بکھری ہوئی تھیں..

کالے سائے کے چیلے ادھر ادھر چکر لگا رہے تھے
وہ ایک جگہ پر پہنچی
جہاں ایک انتہائی بھدی شکل کا جادوگر آگ کے سامنے آنکھیں بند کیے بیٹھا تھا اور اس کے گرد اس کی کالی طاقتیں منڈلا رہی تھی..

گھپ اندھیرا کوے.. کالے سائے وہ منظر انتہائی بھیانک اور پر اسرار تھا….

کیوں آئی ہو یہاں اب….. دفعہ ہو جاؤ…. اس وقت تو…..

معاف کردو… میرے بھائی سامر….. میری مدد کرو… میری طاقتیں چلی گئیں ہیں
وہ گھنٹوں پہ جھک کر گڑگڑانے لگی….

دفعہ ہو جاؤ بلیک وچ… پہلے تو معمولی غلطی پر مجھے محل سے نکال دیا… اب کیا لینے آئی ہو یہاں

میری مدد کرو سامر…..

کیوں… وہ سرخ آنکھیں کھول کر مکروہ سا پھنکارا.. میں کیوں کروں مدد…. تم جیسی مکروہ عورت کی..مجھے کیا ملے گا…

دیکھو میرے بھائی… تمھیں ڈریگن لینڈ کا تخت اور کوئین مل سکتا ہے اور مجھے اب کچھ نہیں چاہیئے سوائے بدلے کے… پرنس راج کو دردناک موت چاہتی ہوں میں…

ہا ہا ہا ہا ہا… اور مجھے تو جیسے پتہ ہی نہیں کہ وہ پرنس اب کنگ بن چکا ہے.. اسے ہرانا مشکل ہے اور وہ کوئین کنگ کی ہو چکی ہے میرے کسی کام کی نہیں…. میں تو کیا کوئی اس کی طرف دیکھ بھی نہیں سکتا…

اچھا میرے بھائی بس ایک دفعہ…. صرف ایک دفعہ میرے کہنے پر محل چلے جاؤ.. تم تو بھیس بدل کر جا سکتے ہو..
وہاں جشن کا سماں ہے.. کوئی نہیں پہچانے گا… مجھے صورتحال معلوم کرنی ہے
اپنی طاقتیں بحال کرنی ہیں بدلہ لینے کے لئے…

مکار اور چالاک تو وہ تھی ہی سامر کو جان بوجھ کر محل بھیج رہی تھی کہ ساحر کی طرح سامر بھی کوئین کو دیکھے اور پاگل ہو جائے…

نہیں میں نہیں جاؤں گا…..مجھے کوئی دلچسپی نہیں تم میں یا تمھارے بدلے میں… اب دفعہ ہو جاؤ یہاں سے..

نہیں میرے بھائی دیکھو میں معافی مانگ رہی ہوں ناں… مجھے معاف کر دو… اچھا مجھے اپنے جادو سے محل کا ایک منظر دکھا دو ناں…. مہربانی کر کے…. اتنا تو کر ہی سکتے ہو… میں پھر چلی جاؤں گی…

جب وہ باز نہیں آئی… اور زیادہ گڑگڑانے لگی تو سامر اکتا سا گیا..

کیا مصیبت ہے…. دکھاتا ہوں…. پھر اپنی منحوس شکل لے کر یہاں سے دفعہ ہو جانا…

ٹھیک ہے… وہ اتنے میں ہی خوش ہو گئی

سامر نے پاس پڑی کھوپڑی پر سے رکھ اٹھائی.. منتر پھونکا اور وہ راکھ آگ میں جھونک دیا..
آگ میں سے دھواں بلند ہوا اور اس میں شبہہ بن گئی

جس میں محل کا منظر صاف دکھائی دے رہا تھا
جشن کا سا سماں تھا…
ہر طرف چہل پہل تھی..
بلیک وچ حسد و طیش میں خونخوار نظروں سے راج اور وشہ کو گھور رہی تھی

پھر اچانک نظر سامر پر پڑی… جس کی نظر بس ایک مرکز پر آ کر جیسے جم سی گئی تھی….
وہ مبہوت سا کوئین کو گھورے جا رہا تھا..

بلیک وچ مکاری سے مسکرائی…پھر مسکراہٹ غائب ہو گئی.
سامر کی نظر کوئین سے ہٹ ہی نہیں رہی تھی
بلیک وچ کو کوفت ہونے لگی…

اچھا بھائی میں نے دیکھ لیا اب میں چلتی ہوں اپنا خود ہی کوئی بندوبست کر لوں گی.. وہ جان کر بولتی جانےگی..

ٹھہرو بلیک وچ.. یہیں ٹھہرو.. میں محل ہو کر آتا ہوں… پھر آ کر طے کرتے ہیں کہ تمھارا بدلہ کیسا لینا ہے…
سامر کہتا وہاں سے نکلا…

پھر وہ بوڑھے کے بھیس میں محل آیا تھا.. اور کوئین کو دیکھتا رہا….

کاش تم میری ہوتیں کوئین… مگر کوئی بات نہیں میں اپنے جادو سے کونسا کبھی بوڑھا ہوں گا یا کبھی مروں گا
تمھارے ہان پیدا ہونے والی پرنسز وہ میری ہوگی… صرف اور صرف میری ہمیشہ ہمیشہ کیلئے…

تبھی وہ وشہ کے پاس آیا تھا… جب وشہ نے اس سے پوچھا تھا کہ اسے کیا چاہیے.

تب اس نے کہا تھا کہ میری خواہش ہے کہ تمھارے ہاں پرنسز پیدا ہو….

اور پھر وہ واپس چلا آیا….

جہاں بلیک وچ اس کا بے صبری سے انتظار کر رہی تھی…

🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺

راج وشہ کا ہاتھ تھامے ڈریگن لینڈ میں گھوم رہا تھا…

وہ سب جگہ اپنے لوگوں میں گھوم پھر کر دیکھ چکے تھے
سب جوش اور مطمئین تھے…
ان کی رعایا خوشحال تھی…

اب وہ دونوں اکیلے ایک وادی میں گھوم رہے تھے…
جب وشہ نے پھر روہانسا سا ہو کر راج سے کہا..

راج میں تھک گئی…. اس نے آنکھیں پٹپٹائیں…
راج مسکرایا.. اور آگے بڑھ کر زرا سا جھک کر اسے بازوؤں میں اٹھا لیا..

کتنی دور جانا ہے راج….

جتنا میری پرنسز بولے….

A dragon won’t be tired…………………
وشہ کے انداز میں چیلنج تھا.

You think so… So there is a great misunderstanding, Queen……..
..راج بھی اطمینان سے بولا…..

اب وہ اسے اسی جگہ لایا تھا جہاں وہ دیو سویا ہوا تھا..
وشہ گھبرائی…

راج یہاں کیوں لائے مجھے ڈر لگتا ہے اس سے…

اٹس اوکے سوئیٹ ہارٹ… یہ اب ہمارا غلام ہے.. وہی کرے گا جو ہم کہیں گے..

راج نے اسے نیچے اتارا….
اب دیکھو کمال کوئین.. راج ہنسا…. چلاؤ وش..

واٹ… راج یہ آپ کیا کہہ رہے ہیں میں کیوں چلاؤں…

کیونکہ اسے جگانا ہے میں نے اور یہ صرف تمھارے چلانے کی آواز سے اٹھے گا..

رئیلی میں نہیں مانتی…. پہلے آپ چلائیں نا اٹھا تو پھر میں چلاوں گی…. وشہ پھیلی اور کندھے جھٹک کر بولی..

تو پھر کان بند کر لو کوئین… راج شرارتی سا ہنسا
پھر ایک ڈریگن دھاڑ گونجی تھی وادی میں

وشہ کو لگا اس کے کان پھٹ جائیں گے.. دونوں ہاتھ کانوں پر رکھ لئے مگر وہ دیو ٹس سے مس نا ہوا…

راج بس کریں میرے کان…… وشہ تنگ آ کر چلائی.
راج نے قہقہہ لگایا…

اب تمھاری باری کوئین…

کنگ راج…. اور آپ کو ایسا کیوں لگتا ہے کہ میں ایسا کروں گی.. وہ اٹھلائی..

اچھااااااااا…… نہیں کروں گی تو میں کرواؤں گا…راج اطمینان سے بولا…

کیسے… وشہ نے بات ہوا میں اڑائی..

ایسے.. راج نے اچانک اسے اپنی جانب کھینچا… اس کے لبوں کو اپنے لبوں کی قید میں لیا..

ہاتھوں نے کندھوں پر گستاخی کی اور فراک نیچے کھسکائی.. وشہ بری طرح مچلی..

کچھ ہی دیر میں وشہ کے طوطے اڑ چکے تھے…. راج نے اسے آزاد کر کے اسے الٹا گھمایا اور اس کی پیٹھ اپنے سینے سے لگائی..

راج چھوڑیں مجھے بہت برے ہیں آپ…… ایسے… یہاں.. کوئی محافظ آ جائے گا… وشہ راج کی گستاخیوں سے تنگ آ کر جھنجھلا کر چلائی..

مگر اب وہ اس کی دونوں کلائیاں ایک ہاتھ سے پیچھے باندھ کر دوسرا ہاتھ اس کے پیٹ کے گرد لپٹا چکا تھا..

وشہ کے چودہ طبق روشن ہوئے.. راج چھوڑیں مجھے
تبھی راج نے قہقہہ لگاتے ہوئے بڑی سختی سے اس کے پیٹ پر چٹکی کاٹی..

وہ بہت زور سے چلائی…… تبھی فضا میں جیسے زلزلہ سا آیا…
اور وہ سویا دیو ہیکل وجود اٹھ کر کھڑا ہو گیا….
وشہ خوفزدہ ہوئی….

کیونکہ وہ بہت غصے میں دکھائی دے راہ تھا…..

کس نے جگایا مجھے کس کی جرات ہوئی.. وہ دھاڑا.. مگر پھر وہ گولڈن کراؤن کی چمک دیکھ کر گھٹنوں کے بل جھک گیا…

کیا حکم ہے میرے آقا……

ڈریگن لینڈ کی حفاظت کرو… ہر طرف نظر رکھو…. کوئی کالی طاقت یہاں داخل نہ ہو پائے

جو حکم… اس نے سر جھکایا…..

وشہ جو ڈری ہوئی تھی اب اطمینان سے کھڑی تھی.. راج نے واپسی کے لئے جانے کے لئے اس کی جانب ہاتھ بڑھایا.. مگر وہ پاؤں پٹختی تھوڑی آگے گئی اور محافظوں کو بلایا..

جو جادوئی پالکی لئے حاضر ہو گئے… وہ جھٹکے سے راج کو دیکھے بغیر پالکی میں سوار ہو گئی… اور محل جانے کا حکم دیا..
محافظوں نے راج کی طرف دیکھا..
راج نے سر کے اشارے سے اجازت دی….

وہ پالکی لئے محل کی جانب اڑ گئے..

راج گہرا مسکرایا…اوہہہہہہ

That is, anger is high.
ہمممم کچھ تو کرنا پڑے گا…
وہ مسکراتا ڈریگن بنا محل کی جانب اڑا….

🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺