Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 7

وہ اسی غصے میں اب ڈریسنگ کے سامنے کھڑا تھا….

گرینڈ فادر…. بلیک وچ کی ہمت بہت بڑھ رہی ہے آپ پلیز مجھے حکم دیں.. میں پرنسز کو اپنے ساتھ رکھنا چاہتا ہوں
اس کی حفاظت کے لیے….. راج سخت تلملایا ہوا تھا..

ابھی صبر کرو پرنس…. اسے اس کی حقیقت بتاؤ..اسے اس کی پاورز کا احساس دلاؤ… اسے اس کی پاورز اپنی حفاظت کے لئے یوز کرنا سکھاؤ….
ڈریگن لینڈ میں بلیک وچ کیسے کیسے اٹیک کر سکتی ہے.. کیا تم نہیں جانتے

پر گرینڈ فادر اس کی حفاظت کے لیے میں جو ہوں….

پرنس اس وقت غصے میں ہو…. سمجھنے کی کوشش کرو
. اور جاؤ انسانی طریقے سے پہلے اس سے شادی کرو…
جاؤ…. میرے حکم کی تکمیل کرو……

جی گرینڈ فادر…. وہ کہتا وہاں سے عائب ہوا تھا

🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺

کیا ہوا تھا مما….. پہلے وشہ اور اب آپ… وشہ کی بھی حالت دیکھیں کیا ہو گئی ہے…
میں کس کس کو سنبھالوں….. آپ نے اپنے جنون میں وشہ کو ایک بلکل اجنبی کے ساتھ بھیج دیا.. وہاں اس پر اٹیک ہو گیا.اور جس کے حوالے آپ نے وشہ کو کیا وہ تو بزدلوں کی طرح دم دبا کر پیٹھ دکھا کر بھاگ گیا.. راج نے جان بچائی وشہ کی. مما آپ نے ایسا کیوں کیا…حالت دیکھیں اس کی کیا ہو گئی ہے..

راج نے کن انکھیوں سے وشہ کے تپتے سرخ چہرے کو دیکھا اور بے چینی سے نظریں چرائیں…..

کیونکہ وہ جانتا تھا اس کی پرنسز کی یہ حالت اس حادثے سے نہیں رات کی اس کی انتہائی غصے میں کی گئی کار گزاری سے ہوا ہے..
وہ سہمی سی بیٹھی تھی.. پہلے ہی گھر میں اتنی ٹینشن تھی.. رات کی بات ماریہ کو بتاتی تو وہ تو ٹینشن سے ادھ موئی ہی ہو جاتی…

جمی بے تحاشا طیش میں غرایا….

پورا دن گزر چکا تھا.. وشہ بخار میں پھنک رہی تھی… ماریہ کا بار بار بی پی شوٹ کر رہا تھا.. رات کے 9 بج چکے تھے اب کہیں جا کر دونوں کی طبیعت سنبھلی تھی..

وہ سب لاؤنج میں موجود تھے…. جمی اپنی ماں سے باز پرس کر رہا تھا…
اظہر خاموشی سے ساری کاروائی دیکھ اور سن رہا تھا…

حتی کہ جمی نے راج کو بھی وہیں بلا لیا تھا…..راج نے جمی کو تمام ڈیٹیلز بتا دی تھی..

جمی بحث مت کرو مجھ سے… تمھاری ماں ہوں….مجھ سے باز پرس کرنے کا تمھارا کوئی حق نہیں ہے.. سنا تم نے..
ماریہ چلائی

مجھے ہے….. مما…. اگر تو بات وشہ کی ہے تو مجھے پورا حق ہے.. بڑا بھائی ہوں اس کا.. اور میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وشہ کا نکاح ہوگا ابھی اور اسی وقت راج سے… میں تمام انتظامات کر چکا ہوں

وہ اطمینان سے بولتا.. ماریہ کے سر پر بم پھوڑ چکا تھا…
وشہ نے پہلو بدلا..
جبکہ راج نے سکون کا سانس لیا…

جمی تمھاری ہمت کیسے ہوئی اتنا بڑا فیصلہ بغیر پرمیشن کے لینے کی…..ماریہ اٹھ کر کھڑی ہوئی

میں نے ڈیڈ سے پرمیشن لی ہے مما… آپ پوچھ لیں… لیکن میں یہ ضرور جاننا چاہوں گا آپ سے کہ آخر آپ کو راج سے پرابلم کیا ہے..؟

جمی جس کے بل پر تم اتنا اچھل رہے ہو کیا وہ وشہ کی حفاظت کر پائے گا.. ماریہ نے آخری پتہ پھینکا
کیونکہ اظہر اسے کڑے تیوروں سے گھور رہا تھا.. اور اس نکاح کو روک پانا ماریہ کے لئے ناممکن تھا
سو ہر حربہ آزمانہ چاہتی تھی…

مجھے نہیں پتہ آپ کو مجھ سے کیا پرابلم ہے مگر میں اپنی پرن……. میرا مطلب ہے اپنی وائف کی ایسی حفاظت کر سکتا ہوں جو کہ کبھی آپ بھی نہیں کر پائے…. راج اطمینان سے بولا..

ماریہ کو آگ لگی…
رئیلی اور یہ دعویٰ ثابت کیسے کرو گے؟ مسٹر راج… ماریہ چبا چبا کر بولی..

وشہ حیرت سے گنگ ان کی بحث سنے جا رہی تھی.. مگر یہ تو طے تھا کہ اسے کسی میں جانے کیوں کوئی دلچسپی نہیں تھی… تو فیصلہ کا اختیار اس کے پیرنٹس کو ہی تھا

ابھی ثابت کر دیتا ہوں… وشہ رات کو گھر سے باہر نہیں جا سکتی…
Am I right!?
اس پر اٹیک ہو جاتا ہے.. پر جب وہ میرے ساتھ ہوگی ایسا کچھ نہیں ہوگا… وہ اطمینان سے بولا…

سب شاکڈ تھے.. جمی بھی منہ کھولے راج کو دیکھ رہا تھا جو اتنا بڑا دعویٰ کر چکا تھا حالانکہ یہ تو ممکن ہی نہیں تھا… اور جس دعویٰ کو ابھی کہ ابھی ثابت کیا جا سکتا تھا….

تم اپنے ہوش میں نہیں ہو مسٹر راج… ماریہ نے ہوا میں بات اڑائی..

I can prove………
اس کا اطمینان اب بھی برقرار تھا

میں تمھارے کسی بھی کھوکھلے دعویٰ اور اس پاگل پن کو لے کر اپنی بیٹی کی زندگی کو ہر گز خطرہ سے دوچار نہیں کرنے والی…
ماریہ تڑخ کر بولی..

مگر راج کسی کی بھی پرواہ کیے بغیر آگے بڑھا اور اچانک وشہ کا بازو تھام کر باہر کی جانب بڑھا..

یہ کیا کر رہے ہو.. پاگل ہو کیا چھوڑو میری بیٹی کا بازو…
ماریہ چلائی.. مگر راج نے ان سنی کر دی…

Leave me… What are you doing… I’m afraid… leave
وشہ مچلی.. مگر گرفت ایک ڈریگن کی تھی…

وہ اسے لئے باہر آیا…. وشہ نے زور سے آنکھیں بند کر لیں
جمی اور اظہر بھی باہر آئے.. ماریہ بھی اس کی جانب لپکی….

تمھاری پرابلم کیا ہے.. کیوں کیا میری بیٹی کے ساتھ ایسا…
ماریہ بولتی جا رہی تھی… اور کافی پل گزر چکے تھے جب فضا میں ہنوز شانتی برقرار رہی…

بھلا کس کی اتنی جرات ہو سکتی تھی کہ ڈریگن پرنس کے ہوتے ہوئے اس کی پرنسز پر کوئی حملہ کرے..

وشہ نے بے حد حیرت سے معصومیت سے آنکھیں کھولیں اور ادھر ادھر دیکھا…

وہ تینوں بھی حیران پریشان تھے جب کافی وقت گزر گیا اور کچھ بھی نا ہوا..
راج بہت غور سے قریب کھڑی اپنی پرنسز کو دیکھ رہا تھا..
جب دو گاڑیاں براؤن سٹون پیلس میں داخل ہوئیں..

وہ یقیناً نکاح کے لئے آئے تھے… راج مبہم سا مسکرایا..
وہ قریب آئے..

نکاح خواں اور جمی کے کچھ دوست تھے…..

وشہ کا بازو اب بھی راج کی پر حدت گرفت میں تھا…
وہ کسمسائی…
عجیب سی تپش تھی لمس میں
.. رات جیسی.. اسے جھرجھری آئی..

جمی نے نوکروں کو اشارہ کیا..تو وہ وہیں لان میں ہی چیئرز سیٹ کرنے لگے..
وہ سب بیٹھے…..

جمی تم ایسا…. ماریہ نے منہ کھولا.

بس ماریہ خاموش ہو جاؤ.. جو ہو رہا ہے چپ چاپ ہونے دو.. اب اگر کوئی اوبجیکشن کیا تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا… اب بھی اوبجیکشن ہے.. دیکھا نہیں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ وشہ پر رات کے وقت اٹیک نہیں ہوا… اظہر نے دانت پیسے…

جمی نے آگے بڑھ کر وشہ کو تھام کر راج کے قریب والی چئیر پر بٹھایا…

اپنی ہی بیوی سے دوبارہ شادی…. انٹرسٹگ… راج مبہم سا دل میں مسکرا رہا تھا….
قریب بیٹھی اپنی کوئین کی غیر ہوتی حالت کو دلچسپی سے دیکھا…

راج دیکھتا رہا… انسانی طریقے کی شادی کی رسمیں جلد پوری کر دی گئیں…
اس نے اور وشہ نے تین تین مرتبہ
Accepted
بولا… اور سائن کردیئے…..

ایجاب و قبول کا مرحلہ مکمل ہو چکا تھا.. جمی اور اظہر نے راج کو گلے لگایا….

وشہ تیزی سے اٹھی اور اندر اپنے روم میں چلی گئی… ماریہ بھی چلی گئی….

بہت بہت مبارک ہو ڈریگن پرنس.. ایک مرحلہ تو طے ہوا… کانوں میں گرینڈ فادر کی آواز پر وہ مسکرایا…

🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺

وہ بے چین سی تھی….
اس پر اسرار سے مونسٹر کے بارے میں سوچ رہی تھی…
اور جو رات کو اس کے ساتھ بیتی تھی سو الگ

اس لیے اب بھی ماریہ کے پاس دبکی بیٹھی تھی….
سب ڈنر کر کے جا چکے تھے…

جمی اور ڈیڈ سٹڈی میں تھے…
راج بھی جا چکا تھا..

وہ سکون سے ماریہ کی گود میں سر رکھے لیٹی تھی..
جب ایک بھاری سی غصیلی سرگوشی کانوں میں سنائی دی

Queen immediately return to the room. Othery, there will be no worse than me.

وشہ ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھی….

کیا ہوا وشہ لیٹ جاؤ…… ماریہ بھی اس کے اس طرح اچھلنے سے گھبرائی

مما آپ کو کوئی آواز سنائی دی…..

نہیں…. لیکن تم کیوں پوچھ رہی ہو…..

وہ مما…. ابھی وہ کچھ کہتی جب پھر….

Don’t dare tell your mother anything
Come quietly into your room… Right now

آواز میں واضع تنبہہ تھی.. وشہ کے رونگٹے کھڑے ہوئے…

ماتھا اور ہتھیلیاں پسینہ سے بھیگ گئیں..
کل والا حشر یاد آیا.. ساتھ ہی

I promise you….. will not touch you against your will. Come on.

اب کے سرگوشی میں نرمی تھی..
جانے کیوں مگر وشہ نے اعتبار کر ہی لیا…..

مما میں اپنے روم میں جا رہی ہوں…. آرام کرنا ہے…
وہ کہتی لرزتے قدموں، دھڑکتے دل، پسینے میں بھیگی روم کی طرف بڑھی….

🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺