No Download Link
Rate this Novel
Episode 2
ماریہ اس بچی کو لئے دیوانہ وار پیار کر رہی تھی
اظہر نے چوکیدار سے اور سب گارڈز سے پتہ کرنے کی کوشش کی مگر بے سود کسی کو کچھ پتہ نہیں تھا..
نا کسی نے کچھ دیکھا تھا…
اظہر نے باکس اچھی طرح چیک کیا تو سوائے ایک لاکٹ کے (جس میں بہت خوبصورت سرخ رنگ کا ہیرا نما پتھر جڑا ہوا تھا) کچھ نہیں ملا…..
اتنے میں جمی بھی اپنے کمرے سے نکل کر باہر آیا.. اور اپنی ماں کی گود میں وہ روئی جیسا وجود دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوا…
وہ دونوں ہی اس پری میں مگن ہو چکے تھے..
🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺
عکاس اور زمرد کو پرنس کو سنبھالا پانا مشکل ترین امر تھا.. ایک تو باپ نہیں رہا اوپر سے اس کی پرنسز بھی نہیں تھی
وہ بہت تنگ کرتا تھا.مگر جب عکاس نے مرر میں اس کی اس کے گرینڈ فادر سے بات کرانا شروع کی تو وہ سنبھل گیا. .. عکاس اور زمرد نے اسے کچھ سالوں پیلس سے باہر نکالا ہی نہیں.
مگر پھر جب بارہ سال کا ہو گیا تو اسے سمجھ آنے لگا
وہ نارمل بی ہیو کرنے لگا
اسے اپنی اصلیت اپنا اصل معلوم ہونے لگی..
راج نے انسانی بچوں کی طرح سکول جانا شروع کر دیا.. اس کے پاس اتنی طاقتیں تھیں کہ وہ بارہ سال کا ہونے کے باوجود جب سکول گیا تو سکس سٹینڈرڈ میں ٹاپ کر گیا
عکاس اور گریند فادر کے سمجھانے پر وہ کسی پر اپنی پاورز شو نہیں کرتا تھا..
🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺
وہ بھیانک مکروہ چہرے والی جادو گرنی اپنے پاس کھڑے شیطانی اور خبیث چیلوں پر دھاڑ رہی تھی.
میں پورا خاندان تباہ کر چکی ہوں کنگ ایزلان کا پھر اسے کے تخت پر کیوں نہیں بیٹھ پا رہی ہوں بتاؤ مجھے…..
کیونکہ ملکہ. ابھی اس تخت کا جانشین ڈریگن پرنس اور اس کی پرنسز زندہ ہیں … اس کا ایک مکروہ شکل والا چیلا بولا…
یہ سن کر وہ غصے سے پھنکارنے لگی… کیوں… کیسے.. وہ دھاڑی اور بل کھانے لگی..
پتا نہیں کیسے.. پر وہ زندہ ہیں.. اور اگر جوان ہونے پر ان کے ملن کے بعد وہ کنگ اور کوئین بن گئے تو آپ کی ساری محنت برباد ہو جائے گی بلیک وچ… اس میں اتنی طاقت ہوگی کہ وہ آپ کو آسانی سے جلا کر بھسم…………
بکواس بند کرو…. غداروں… اور ڈھونڈ کر ختم کرو انھیں
ہم نہیں کر سکتے ملکہ.کیونکہ ہم میں سے کوئی ان کو پہچان نہیں سکتا…. ڈھونڈ نہیں سکتا.. . مگر یہ کام ہمارے خاص بلیک میجک کوے کر سکتے ہیں.. وہ صرف پرنسز کو اس کی ڈریگن سمیل سے پہچان سکتے ہیں اور اس پر حملہ کر کے اس کو ختم کر سکتے ہیں…
مگر وہ ہمیں بتا نہیں پائے گیں کہ پرنسز کہاں ہے
میرا منہ کیا دیکھ رہے ہو شیطانوں.. دفعہ ہو جاؤ بھیجو انھیں.. پرنسز کو ختم کریں.. کسی طرح وہ ختم تو ڈریگن پرنس بھی ختم…
پھر ڈریگن لینڈ میرا صرف اور صرف بلیک وچ کا ہوگا….
ہاہاہا ہاہاہا ہاہاہا
وہ سہانے سپنے دیکھتی مکروہ قہقہے لگاتی ہنستہ چلی گئی…
🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺
وشہ سات سال کی تھی جب پہلی دفعہ اس پر کووں نے اٹیک کیا تھا..
ماریہ اسے لئے رات کو اظہر کے انتظار میں یونہی لان میں نکل آئی تھی.. وہ اس کی انگلی تھامے ٹہل رہی تھی..
مما رات میں نے ڈریم دیکھا کے مجھ پر crows نے اٹیک کیا ہے…
اظہر کی گاڑی اندر داخل ہوئی تھی
جب اچانک ہر طرف سے کوے آئے اور وشہ پر اٹیک کرنے لگے..
وہ دلخراش چیخیں مارتی ماں کے آنچل میں چھپنے کی ناکام سی کوشش کر رہی تھی..
ماریہ بھی چیخ رہی تھی..
اظہر گاڑی میں سےنکل کر ان کی جانب لپکے…
تبھی وہاں ڈھیر سارے کبوتر آئے تھے.. اور ان کووں سے الجھ پڑے
منظر حیران کن اور کافی پر اسرار سا تھا.
ماریہ وشہ کو لے کر اندر جاؤ.. اظہر چیخا
ماریہ وشہ کو لے کر اندر بھاگ گئی..
اظہر بھی اندر چلا گیا اور کھڑکی سے وہ بھیانک دل دہلا دینے والا منظر دیکھنے لگا.
زمین پر پھڑپھڑاتے کہیں کوے اور کہیں کبوتر لہولہان ہوئے گر رہے تھے. مگر آپس میں مقابلہ کر رہے تھے..
مگر حیرت انگیز طور پر دیکھتے ہی دیکھتے وہاں سے سب کچھ یوں غائب ہو گیا جیسے کہ کبھی وہاں کسی چیز نے اٹیک کیا ہی نہیں تھا.
اظہر نے مڑ کر ماریہ کی طرف دیکھا وہ نظریں چرا گئی
کچھ تو تھا جو عجیب تھا
بے حد پراسرار
بے تحاشا ابنارمل
وشہ بہت خوبصورت اور ذہین بچی تھی.. مگر شروع دن سے جب وہ براؤن سٹون پیلس آئی تھی عجیب وغریب واقعات رونما ہو چکے تھے.
وہ اکثر جو خواب دیکھتی وہ سچ ہو جاتا…
دن میں جب وہ سکول کے لیے نکلتی تو اکثر ہر جگہ اس کے آس پاس وہ سفید کبوتر موجود ہوتے تھے
رات کو گھر سے نکلتی تو وہ کوے اس پر حملہ کر دیتے…
سرونٹس نے اکثر پیلس میں ایک بہت بڑا سفید سانپ بھی دیکھا تھا… جو کہ وشہ کے کمرے کے آس پاس ہی نظر آیا.
وہ اکثر جو بات منہ سے نکالتی وہ سچ ہو جاتی تھی..
کچھ ان دیکھی انجانی سی پاور تھی اس میں
اظہر نے بارہا ماریہ کو ان چیزوں کی جانب توجہ دلانے کی کوشش کی مگر وہ یہ بول کر انجان بن گئی کہ وشہ خوبصورت ہی اتنی ہے اسی لئے اس کے ساتھ پر اسرار واقعات ہوتے ہیں…مگر وہ اس کی حفاظت کر لے گی.
وقت کے ساتھ ساتھ ماریہ اور جمی وشہ کو لے کر نہایت ٹچی اور پوزیسو ہو گئے..
ایسا نہیں تھا کہ اظہر کو وشہ سے پیار نہیں تھا وہ ننھی گڑیا تو اس کی بھی جان تھی مگر وہ ڈرتا تھا
جانے کیوں لاشعور میں یہ خدشہ تھا کہ وشہ ایک دن ان سے جدا ہو جائے گی…
وقت پر لگا کر اڑ گیا… وشہ اٹھارہ سال کی ہو گئی.. اس کے ساتھ پر اسرار واقعات میں اضافہ ہی ہوتا چلا گیا…
🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺
ٹریڈمل پر بھاگتے چوڑے کسرتی پسینے سے بھیگا ہوا جسم.،
چھ فٹ تین انچ سے اٹھتا قد.
آنکھوں میں جنوں پر اسراریت، انتقام، آگ تھی.
اچانک کسی ان دیکھی طاقت نے جیسے آواز دی تھی جو صرف اسے سنائی دی.
ٹریڈ مل سے اتر کر اپنی شرٹ پہنتا،
اپنے بیڈروم کی طرف گیا…
روم کے قریب آیا تو ان دیکھی چیز نے دروازہ کھولا اندر داخل ہوا تو دروازہ خود بخود بند ہو گیا…
اندر ملگجا سا اندھیرا تھا..
بیڈ روم سے ملحقہ روم میں داخل ہوا.. سامنے دیوار گیر آئینہ تھا.
اس آئینے کے سامنے کمر پر ہاتھ باندھ کر سر کو ہلکا سا خم دے کر احترامً کھڑا ہو گیا..
وہ اٹھارہ کی ہو گئی گرینڈ فادر…. لہجے میں پر اسراریت اور بے سکونی تھی.
آئینے میں سے بھاری رعب دار آواز آئی.. تو ڈھونڈو ڈریگن پرنس… تمھاری ہے… تمھاری پرنسس… تمھاری وائف.. تمھارے لئے بنائی گئی ہے…
آج میں کچھ ایسی حقیقتیں تمھیں بتانا چاہتا ہوں جن سے میں نے تمھیں بے خبر رکھا… ڈریگن لینڈ میں کنگ کی طاقت اس کی کوئین سے ہوتی ہے.. کوئین نہیں تو کنگ بھی نہیں…
اور تمھاری سب سے بڑی دشمن بلیک وچ نے یہی تو کیا تمھاری ماں اور چچی کو مار ڈالا…. جس سے تمھارے فادر کنگ کی اور تمھارے چچا کی طاقت آدھی ہو گئی.. اور اس نے آسانی سے ڈریگن لینڈ کو تباہ کر دیا.
تمھاری سلطنت کے لوگوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ دئیے..
تمھارے فادر نے تمھیں اور تمھارے چچا نے اپنی بیٹی اور تمھاری پرنسز کو انسانی دنیا میں الگ الگ کر کے چھپا دیا.. اگر تم دونوں اکٹھے رہتے تو تم دونوں کی طاقتیں ظاہر ہوجاتیں.. اسی لئے تم دونوں کو الگ کرنا پڑا.
اور اب غور سے سنو… اپنی پرنسز کو ڈونڈھے بغیر تم ڈریگن لینڈ نہیں لوٹ سکتے..تم جتنے طاقتور سہی مگر تمھاری طاقت اس کے بغیر ادھوری ہے.. نامکمل۔ اس کے بغیر تم کچھ نہیں
جانتا ہوں گرینڈ فادر… مجھے اسے دیکھے بغیر اس سے عشق ہے.. میں نے جب سے ہوش سنبھالا اسے ڈھونڈ رہا ہوں.. اپ ہی بتائیں مجھے اس سے اتنی محبت کیوں ہے.
آئینے میں ابھرتے عکس کے ہونٹوں پر مبہم سی مسکراہٹ آئی.. کیونکہ وہ تمھارے وجود کا گمشدہ حصہ ہے.. تمھاری وائف ہے وہ…
میں کیسے ڈھونڈوں اسے گرینڈ فادر آپ ہی کچھ بتائیں.. اس کی آنکھوں میں جنون تھا..اور جھنجھلاہٹ.. بے چینی
ہو سکتا ہے وہ تمھارے آس پاس ہو مگر تم اسے پہچان نہیں پا رہے ہو.. چلو ایک نشانی بتا دیتا ہوں.. اسے چھونے پر تمھارے اور اس کے دل کی جگہ پر ڈریگن کا نشان یا انسانی زبان میں کہوں ڈریگن کا ٹیٹو ابھر آئے گا…جس سے تم اسے پہچان پاؤ گے اور یہ بھی جان لو کہ اس نشان سے ہی بلیک مرر میں وہ رستہ ظاہر ہوگا جس سے تم ڈریگن لینڈ میں داخل ہو سکتے ہو..
اوہہہ…… سٹرینج… پلیز گرینڈ فادر اشارے دینے کی بجائے ڈاریکٹ بتا دیں کدھر ہے وہ.. اس کی حفاظت کرنا بھی ضروری ہے..
خیر اس کی حفاظت کے لیے تو میرے خاص پیٹس موجود ہیں.. تم اپنی سناؤ ڈریگن پرنس..
میرا ایک ایک پل اس کے بغیر گزرنا کسی عذاب سے کم نہیں گرینڈ فادر..وہ جنونی انداز میں جانے کے لیے مڑا جیسے ابھی اسے ڈھونڈ کر اپنے سامنے لا کھڑا کرے گا
اور اگر اس کی شادی کسی انسان سے ہو چکی ہوئی تو….
تو پھر ایک ڈریگن پرنس میں اتنی طاقت تو ہے کہ وہ اس معمولی سی دنیا کو جلا کر بھسم کردے.. راکھ کا ڈھیر بنا دے.. یہ کہتے اس کے جسم میں اور آنکھوں سے آگ کے شعلے سے کوندے تھے…
اس شخص کی تو راکھ بھی کوئی ڈھونڈ نہیں پائے گا جس نے میری پرنسز کی طرف ایک آنکھ اٹھا کر بھی دیکھا..
وہ کہتا کمرے سے نکلتا چلا گیا….
🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺
کشادہ بیڈ روم میں جالی دار پردے کے اندر گول بیڈ پر ایک بے تحاشا خوبصورت اور نازک سا وجود گہری نیند میں بے سکون سا تھا..
سفید بیڈ پر سفید پاؤں تک ڈھیلی سی فراک… سرخ گھنے بال جو آبشار کی طرح تکیے اور بیڈ پر بکھرے ہوئے تھے.. دودھیا رنگت اور سرخ گلاب کی طرح نازک لب…
خواب میں کوئی چیز اسے خوفزدہ کر رہی تھی کیونکہ ہاتھوں کی مٹھیوں میں کمفرٹر بری طرح دبوچ رکھا تھا..
خواب میں عجیب بھاری بوجھل آواز کی سرگوشیاں سنائی دے رہی تھیں…
My princess……
Come to me…. Too close
سرگوشیاں کان کے بہت قریب تھیں..
A dragon won’t to hurt you my love..
A dragon will love you just like crazy.
ایک خوفناک ڈریگن نے خواب میں اسے اپنے بڑے پنجوں میں دبوچا تھا..
وہ ہڑبڑا کر دلخراش چیخیں مارتی اٹھی تھی..
ماریہ دوڑ کر اندر آئی..بیڈ کے قریب آ کر اسے بازوؤں میں بھرا..
وشہ…. واٹ ہیپنڈ جان کیا ہوا میری بچی… ماریہ نے اس کی پیٹھ سہلائی..
مما…. میری لائف ایک نارمل انسان جیسی کیوں نہیں.. وہ سسک پڑی.. اول تو مجھے ڈریم آتے ہی نہیں. آج تک جو بھی آیا وہ سچ ہو گیا.. اور اب جب سے میں eighteen کی ہوئی ہوں مجھے بار بار یہ ڈریم کیوں آ رہا ہے کہ مجھے ایک ڈریگن لے گیا.. مما. مجھے بہت ڈر لگتا ہے.. ایک ڈراؤنا لڑکا بھی مجھے دکھائی دیتا ہے… وہ مجھے ساتھ لے جائے گا..
میں رات کو گھر سے باہر نہیں جا سکتی… مجھ پر crows اٹیک کر دیتے ہیں… مما ایسا کیوں ہوتا ہے..
مما میں سیو ہوں ناں یہاں… پلیز ٹیل می.. مما..
وہ رو رہی تھی اور ماریہ کے پاس اس کے سوالوں کا جواب نہیں تھا..
اوکے جو لڑکا خواب میں آتا ہے مجھے بتاؤ وہ کیسا ہے.. اگر ہمارے آس پاس ہوا تو میں اسے ختم کروا دوں گی.. ماریہ یہ تو جانتی تھی کہ اس کے خواب سچے ہوتے ہیں…
تو کیوں نا اپنی طاقت آزما کر اس فساد کی جڑ کو ہی ختم کروا دیا جائے…
آئی ڈونٹ نو مما.. مجھے نہیں پتہ وہ کون ہے پر اس کے چیسٹ پر ڈریگن کا ٹیٹو ہوتا ہے جو مجھے دکھائی دیتا ہے…..
مما پلز سیو می.. مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے..
اوکے مائی پرنس…..
مما….. پلیز ڈونٹ کال می مائی پرنسز.. وہ وحشت زدہ سی ہوئی..
اوکے کم ٹو می… وشہ… میں یہیں ہوں تمھارے پاس… گو ٹو سلیپ ہنی..
ماریہ نے اس پری وش کا سر اپنی گود میں رکھا…
وشہ نے سختی سے ماریہ کی گود میں منہ دے لیا..
مگر کھڑکی سے آتی ٹھنڈی یخ بستہ ہوا کی سرسراہٹ نے اس کی توجہ اپنی جانب کھینچی..
سہم کر کھڑکی طرف دیکھا.. ہوا کی سرسراہٹ میں عجیب سی بے چینی تھی..
بے چین سی ہوائیں جیسے اسے اڑا کر یہاں سے کہیں دور دیش لے کر جانے کو بے چین ہوں…..
🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺
