No Download Link
Rate this Novel
Episode 3
واشنگٹن سے نیویارک آیا تھا وہ…
نگر نگر کی خاک چھانتا پھر رہا تھا ایک ڈریگن دیوانہ…
بظاہر وہ یونی سے مائیگریٹ ہو کر آیا تھا..
اور اب نیویارک کی یونی میں اپنی سپورٹس کار سے نکل کر لاپرواہ سا باہر آیا تھا…
لمبا چوڑا ہینڈسم اور ڈیشنگ…….
بلیک پینٹ پر گرے ٹی شرٹ بلیک جیکٹ…. جیکٹ کی ہڈی سر پر تھی….
سن گلاسز اتاریں تو سبز پراسرار آنکھوں نے ہزاروں کو اپنی طرف متوجہ کیا..
مگر وہ لاپرواہ سا اطمینان سے جیکٹ کی پاکٹس میں ہاتھ ڈالے ڈرائیور وے پر چل رہا تھا..
کچھ بھی تھا مگر اس کے انگ انگ سے بے سکونی سی چھلک رہی تھی…
سینکڑوں لڑکیوں نے اس کی جانب بڑھنے کی کوشش کی مگر اس کی غیر معمولی سنجیدگی دیکھ کر کسی میں ہمت نا ہوئی اس کے پاس بھی بھٹکے..
وہ اندر چلا گیا..
مگر جلد ہی اس ڈرامے سے اکتا گیا..
وہ تو اپنی زندگی کو یہاں ڈھونڈنے آیا تھا…
جیسے تیسے اپنی کلاسز اٹینڈ کر کے وہ باہر آیا.. گاڑی میں بیٹھا اور گاڑی باہر نکالی…
مگر بریک لگانی پڑی..
دیکھا کچھ ہتھیار لئے لڑکے ایک نہتے لڑکے کو گھیرے کھڑے ہیں.. چاقو اس کے پیٹ پر رکھا ہوا ہے.وہ بری طرح پھڑپھڑا رہا تھا مگر انھوں نے اسے قابو کر رکھا تھا. . اور اس سے پتہ نہیں کیا بول رہے تھے.. شاید لوٹنے کا ارادہ تھا..
راج فوراً گاڑی سے باہر آیا..
Ayyy you what’s problem with you.. Leave him now….
… راج نے اطمینان سے کہا.
اور تمھیں ایسا کیوں لگتا ہے کہ ہم تمھاری بات مانیں گے.. ان میں سے ایک نے دانت پیس کر کھینچ کھینچ کر کہا..
اس لئے کہ اگر تم نے میری بات نا مانی تو میں تمھاری ہڈیوں کا سرمہ بنا دوں گا.. راج کا اطمینان اب بھی قابل دید تھا..
اب تو بیٹا اس سے پہلے تم ہمارے ہاتھوں سے مرو گے.. وہ راج کی جانب بڑھے..
Really….. Try it..
یہی تو وہ چاہتا تھا کہ وہ اس کی جانب سے ہٹ کر راج کی جانب آئیں..
وہ راج کی جانب لپکے…
مگر جانتے نہیں تھے کس سے الجھ رہے ہیں… بہت جلد انکی ہڈیاں ٹوٹنے کی آوازیں چاروں اور گونجنے لگیں تھیں…
وہ چنگھاڑتے وہاں سے فرار ہو چکے تھے….
وہ لڑکا راج کے قریب آیا.. جو لاتعلق سا بنا کھڑا تھا..
Hy I’m Jimi Azhar and you…?
جمی نے مصافحہ کے لئے ہاتھ بڑھایا…
میں راج ایزلان ہوں….. راج نے بے بیزاری سے بول کر اس سے ہاتھ ملایا. مگر بری طرح چونکا.. نجانے کیوں اس کے ٹچ میں کچھ خاص بات تھی.. راج کے تاثرات فوراً بدلے.
کون ہیں آپ پہلے کبھی نہیں دیکھا آپ کو یونی میں…..جمی سامنے کھڑے پراسرار سبز آنکھوں والے لڑکے سے بہت متاثر نظر آ رہا تھا.. اور ایسا اس کے ساتھ پہلی مرتبہ ہوا تھا..
میں آج ہی مائیگریٹ ہو کر آیا ہوں ادھر واشنگٹن سے…
او ویری گڈ… میں نے کبھی خود سے کسی کو دوست نہیں بنایا کیا تم میرے دوست بنو گے؟ جمی خوشگوار سا مسکرایا….
شیور.. راج مبہم سا مسکرایا.. اسے بھی جانے کیوں پر جمی سے بات کرنا برا نہیں لگ رہا تھا..
پھر انھوں نے فون نمبرز اور ایڈریس کا تبادلہ کیا تھا
مگر جمی کہ پوچھنے پر جب راج نے بتایا کہ وہ ہوٹل یا ہوسٹل میں رہے گا
(مگر یہ تو ایک جھوٹ ہی تھا.. بھلا راج کو رہنے کے لیے گھر کی کیا ضرورت تھی وہ تو سیکنڈوں میں ہوا میں تحلیل ہو کر واشنگٹن مسٹیرئیس پیلس پہنچ سکتا تھا…)
جمی نے اصرار کرنا شروع کر دیا کہ وہ ابھی ان کے گھر چلے… کیونکہ ان کے سارے رشتے دار اور خاندان پاکستان میں ہوتا تھا تو وہ پوری فیملی تنہائی کا شکار رہتی ہے
جمی نے اصرار کیا کہ راج اس کے گھر چلے.. اور جمی کے پاس رہے..
کیونکہ براؤن سٹون پیلس کی بیک سائیڈ پر ایک طویل و عریض لان کے بعد ایک الگ پورشن تھا جو جمی کے استعمال میں تھا.
راج کو جانے کیوں اس کا ملنا اپنے لئے گڈ سائن لگا تو وہ اس کے ساتھ جانے کو تیار ہو گیا….
دونوں مسکراتے راج کی گاڑی میں بیٹھے اور براؤن سٹون پیلس جانے کے لئے نکلے..
🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺
براؤن سٹون پیلس میں اس وقت ایک طوفان بدتمیزی مچا ہوا تھا..
جمی کی برتھ ڈے تھی جو کہ وہ بلکل بھول چکا تھا.. وشہ سرپرائز پارٹی کی تیاری کر رہی تھی
اور پورے پیلس میں طوفان مچایا ہوا تھا..
سادا سے بلیک سکرٹ کہ اوپر بلیک ٹاپ پہنے وہ لاؤنج کے صوفے پر چڑھی سرونٹس کے ناک میں دم کر رکھا تھا..
ماریہ بیٹھی بجائے اسے روکنے ٹوکنے کے اپنی پری کو جاں نثار کرنے والی نظر سے دیکھ رہی تھی..
سامنے کی دیوار پر وہ ایک بڑے پوسٹر پر جمی کی پورٹریٹ بنوا رہی تھی.. گفٹ دینے کو
شور اور افراتفری میں وہ ریڈ پینٹ اپنے ہاتھوں پر بھی گرا چکی تھی..
سارے انتظامات تقریباً مکمل تھے کہ تبھی وشہ کو ایک کاکروچ نظر آیا.
اور سٹون پیلس اس کی چیخوں سے گونج اٹھا…
جمی اور راج پیلس میں اینٹر ہوئے تھے.. گاڑی سے نکلے..
آؤ راج پہلے میں تمھیں اپنی موم سے ملواؤں پھر بیشک تم ریسٹ کرنا..
ناچار جمی کے کہنے پر اسے اس کا ساتھ دینا پڑا.. وہ ڈرائیو وے پر چل کر اندر اطمینان سے جا رہے تھے کہ جمی ٹھٹھک کر رکا.
اندر سے نسوانی دلخراش سی چیخ کی آواز آئی..
وشہ……… جمی پکاراتا حواس باختہ سا اندر کی طرف بھاگا…
راج بھی اس کے پیچھے گیا کہ جمی کو اس کی ہیلپ نا چاہیے ہو….
جمی اندر داخل ہوا تو وشہ صوفے پر چڑھی سرخ ہاتھ کانوں پر رکھے بری طرح چیخنے کا شغل فرما رہی تھی..
جمی گھبرایا .. وش…… میری ڈول وشہ کیا ہوا ہے… جمی نے اسے اپنی جانب کھینچا.
اتنے میں راج بھی وہاں پہنچ چکا تھا اور سنجیدگی سے سارا معاملہ دیکھ رہا تھا…
یہ خون کیسا ہے وشہ بتاؤ مجھے گڑیا…. وہ چلایا…
جبکہ جمی کے آ جانے سے اسے اپنا سرپرائز برباد ہوتا دکھائی دیا…مگر ہر چیز تو تیار تھی…اسی لئے
سرپرائز بھیا…. ہیپی برتھ ڈے ٹو یو.. وہ پر جوش سی بولی اور جمی کے گلے میں جھول گئی.. جمی ہکا بکا اس اپنی پٹاخہ گڑیا کو دیکھ رہا تھا جس نے صبح کتنی آسانی سے اسے الو بنایا تھا یہ بول کر کے وہ بیمار ہے اس لئے کالج نہیں جائے گی..
مگر سارا گھر بہت خوبصورتی سے سجا ہوا تھا…
یو نو واٹ بھیا…. میں تو بلکل ٹھیک ہوں.. بس وہ کاکروچ نظر آ گیا تھا.. اسی لئے چلائی.. مگر میں نے یہ سرپرائز ریڈی کر ہی لیا.. کیسا لگا سرپرائز میرے بھیا کو….
جمی کی شکل دیکھ کر وشہ کو ہنسی آئی جبکہ وشہ کو دیکھ کر اور اس لڑکی کی حرکتیں دیکھ کر وہاں موجود ایک شخص کو شدید کوفت ہوئی..
مجھے یہ سرپرائز بہت اچھا لگا… بلکل میری چھوٹی سی گڑیا جیسا….واقعی جمی بہت خوش نظر آ رہا تھا..
جمی کے پیچھے ایک اجنبی پر اب نظر گئی تو وشہ نے اور ماریہ نے چونک کر سوالیہ نظروں سے جمی کو دیکھا…
اووہ میں بتانا بھول گیا… مام… یہ راج ہے میرا بیسٹ فرینڈ
جمی نے ماریہ کی طرف دیکھتے ہوئے کہا…
ہائے بیٹا… ماریہ نے خوشدلی سے کہا.. راج نے ہلکا سا سر کو خم دیا اور ماریہ کو وش کیا.
اور راج یہ میری بہن ہے میری پیاری سی گڑیا.. جمی نے وشہ کے گرد بازو حمائل کرتے کہا..
ہائے وشہ نے ہاتھ آگے بڑھایا… مگر سامنے والے کی پراسرار سی سرد بے تاثر سی ایک نگاہ خود پر اٹھی تو اسے جھر جھری آئی.. افففففف…… مونسٹر.. دل میں بڑبڑائی….
راج نے ہاتھ آگے بڑھایا.. مگر اس سے پہلے وہ ہاتھ ملاتے..
آہہہہہ.. وہ ہلکا سا پھر چیخی…… بھیا کیک کا ٹائم ہو گیا.. اور زرا سا بھی جلا میں میگی کو چھوڑوں گی نہیں.. وہ سر پر ہاتھ مارتی کچن کی طرف بھاگ چکی تھی…
راج نے سرخ خونخوار نظروں سے اس لڑکی کی پشت کو گھورا.. جانے کیوں پر اس کے وجود میں عجیب طرح کی کشش محسوس ہو رہی تھی.. جس سے راج کو غصہ آ رہا تھا..
اسی لئے اب اس کا منظر سے ہٹنا ضروری تھا کیونکہ شدید غصہ میں اکثر اس کے جسم اور آنکھوں سے شعلے سے نکلتے محسوس ہوتے تھے.
جمی میں ریسٹ کرنا چاہتا ہوں…….
اوکے چلو…. مام آپ وشہ کو بتا دینا میں ابھی آیا… جمی اسے لئے نکلا…
ایک طویل لان کراس کر کے وہ اس پورشن کی جانب آئے… جو بلکل ایک طرف اور الگ تھلگ اور ویران سا تھا..
اندر داخل ہو کر ایک کمرے کے باہر کھڑے ہو کر جمی نے اسے کہا..
راج … گھر میں تو وشہ نے سرپرائز دیا ہے.. مگر میں اپنے فرینڈز کو الگ سے باہر پارٹی دینے والا ہوں.. اسی لئے ابھی تم آرام کرو…
یہ تمھارا کمرہ ہے.. کسی بھی چیز کی ضرورت ہو تو انٹر کام پر بتا دینا..
اوکے راج. نے کہا اور جمی وہاں سے چلا گیا..
راج اندر آیا… ڈور لاک کیا.. اور بیزاری اور کوفت سے ادھر ادھر ٹہلنے لگا…غصے سے رگیں تنی ہوئی تھی.. اعر جسم اور آنکھیں ایسے چمک رہیں تھیں جیسے شعلے بھڑک رہے ہوں..
اچانک کمرے میں ملگجا سا اندھیرا پھیل گیا..
راج ٹھٹھک گیا اور ڈریسنگ کے پاس گیا.. ہاتھ پیچھے باندھ کر سر کو ہلکا سا خم دے کر کھڑا ہوگیا.
جانے کیوں مگر آج آئینے میں ابھرتے عکس کے چہرے پر راج کی کوفت، بیزاری اور غصہ دیکھ کر مبہم سی مسکراہٹ تھی
کیا بات ہے پرنس… اس غصے کی کوئی خاص وجہ؟
اسے نا ڈھونڈ پانے کا غصہ اور بے سکونی ہے گرینڈ فادر… راج نے سیدھی بات کی..
تو مل جائے گی.. ہو سکتا ہے تمھارے آس پاس ہی ہو…
راج چونکا…
کتنے پاس گرینڈ فادر…… اب یہ ڈریگن پرنس اپنی پرنسز کے بغیر ایک پل بھی نہیں گزارنا چاہتا.. راج نے بے سکونی سے بالوں میں ہاتھ پھیرا..
جلدی کرو راج ڈریگن لینڈ کو اس کے کنگ اور کوئین کی ضرورت ہے.بلیک وچ نے قہر ڈھا رکھا ہے اس غصے میں کہ وہ اب تک تخت پر کیوں نہیں بیٹھ پائی….. . اب کی بار زرا سنجیدگی سے کہا گیا
کوشش کررہا ہوں گرینڈ فادر……راج نے غصے سے بل کھایا..
🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺
ایک ہفتہ ہو چلا تھا اسے یہاں سٹون پیلس میں رہتے… پورا نیو یارک چھان مارا تھا.
یہاں آ کر اس کا جنون غصہ اور پاگل پن اپنے عروج پر تھا
کچھ ایک دو مرتبہ یونی آتے جاتے جب بھی اس نے وشہ کو دیکھا… وہ پاگل ہو گیا… دل کیا اس لڑکی کو جلا کر بھسم کر دے جو اس کی توجہ کھینچ لیتی تھی.. اسے بے سکون کرتی تھی… ایسا کیوں تھا ابھی وہ خود بھی نہیں جانتا تھا..
ابھی وہ یونی سے پیلس آیا تھا… جمی یونی نہیں آیا تھا
وہ اس کا پتہ کرنے اندر گیا…
جب سرونٹ سے پتہ چلا وہ اپنی مما کو لے کر ہوسپیٹل گیا ہے…
🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺
وشہ کالج سے تھکی ہاری آئی تھی… گارڈز اس کے ساتھ ہوتے تھے.
گھر میں ماریہ کو نا پا کر اس mama’s girl کا بری طرح موڈ خراب ہو گیا
جب میگی سے پتہ چلا ماریہ ریگولر چیک اپ کے لئے جمی کے ساتھ ہوسپیٹل گئی ہے..
وہ جھنجھلائی سی روم میں آئی… بیگ بیڈ پر پھینکا.. سینڈل اتارے…
اففف.. اتنی تھکاوٹ کیسے اترے گی..
گردن پر ہاتھ رکھ کر آہستہ آہستہ بل دئے… گرم پانی سے باتھ لینے سے..
وہ اپنے ٹاپ کی سائیڈ زپ کھولتی واش روم میں آئی..
باتھ ڈب میں گرم پانی میں باتھ جیل ڈالا…..
وشہ باتھ ٹب میں پر سکون سی تھی..
جب غیر معمولی احساس ہوا..
جلدی سے ٹاول کھینچ کر خود پر لپیٹا.. کندھوں سے نیچے گھٹنوں تک وہ براؤن ٹاول میں لپٹی باہر آئی..
مگر کمرے کی صورت حال دل دہلا دینے والی تھی… کمرے میں مختلف طرح کے حشرات، سانپ بچھو جا بجا رینگ رہے تھے… کمرے میں دل خراش چیخ گونجی وہ جو سہم کر واپس واش روم بھاگ جانا چاہتی تھی.. پاؤں پھسلنے پر سر ڈریسنگ سے ٹکرایا اور وہیں گر کر بے ہوش ہوگئی..
راج جو ہڈی کی پاکٹوں میں ہاتھ ڈالے براؤن سٹون پیلس سے باہر نکل رہا تھا… اچانک ٹھٹھک کر رکا.. اس کی آنکھوں کا رنگ بدلہ تھا.
پیچھے مڑ کر دیکھا تو براؤن سٹون پیلس کی عمارت کی ایک کھڑکی پر کالے سائے منڈلاتے دیکھے..
راج نہیں جانتا تھا.. ادھر کون تھا مگر جو بھی تھا اس کی جان خطرے میں تھی..
اس نے آنکھیں بند کیں اور اس کا وجود ہوا میں تحلیل ہو گیا….
اگلے ہی لمحے وہ اس کھڑکی کی بالکونی میں تھا..
اس کے وہاں پہنچنے سے وہ پر اسرار مخلوق جو اٹیک کر رہی تھی جل کر بھسم ہو چکی تھی..
اندر گیا ایک نازک وجود پر نظر پڑی.. جمی کی بہن وشہ تھی..ایسی حالت میں…. فوراً نظریں چرائیں.
مگر حیرت ہوئی کہ اس پر کیوں اٹیک ہوا.. لیکن جب اس کی وہاں موجودگی کے باوجود مسلسل پراسرار طاقتوں کا وار ہوتا رہا
اسے طیش آیا.. بھسم کرنے والے انداز میں آگے بڑھا.. اس نازک سے وجود کو بازوؤں میں بھرا.
اپنے ارد گرد ایک حصار کھینچا..
پھر اس کی آنکھوں سے ایسے طاقت سے شعلے نکلے تھے کہ اٹیک کرنے والی ہر ان دیکھی چیز کو بھسم کرتے چلے گئے .
ان شعلوں میں اتنی طاقت تھی کہ وہ خود بھی لڑکھڑایا گیا اور اس نازک وجود سمیت بیڈ پر اس کے اوپر گرا..
اب زرا دھیان سے وشہ کو دیکھا جو ہیرے کی طرح دمک رہی تھی…
مگر اگلے پل حیرت کا شدید جھٹکا تو اس وقت لگا جب اپنے اور وشہ کے سینے پر دل کی جگہ سے ستاروں کی طرح روشنیاں سی بکھرنے لگیں…
وہ غور سے دیکھتا رہا جب وہ روشنی رنگین روشنیوں میں ڈھل کر ڈریگن کے ٹیٹو میں بدل گئیں تھی.
اس نے بے تحاشا حیرت سے پہلے اپنے سینے پر دل کی جگہ دیکھا.. پھر اپنی بانہوں میں موجود اپنی پرنسز کو.
ہاتھ بڑھا کر شہادت کی انگلی سے بڑے حق سے ٹاول زرا نیچے کھسکا کر وہ نشان دیکھا..
گہری پراسرار مسکراہٹ لبوں پر رینگی..
Ohhhhh.. My princess you finally met me…
اپنے دہکتے لب اس کے ٹیٹو پر رکھتے ہوئے.. گردن تک آیا.
اس کے وجود کی خوشبو نس نس میں اتری…..
And this fragrance.. Will drive me crazy….
اس کی شہہ رگ پر دہکتے لب رکھے..
This dragon will love you like crazy….
اس آواز، لہجے، اور جملے پر وہ بری طرح کسمسائی تھی…
راج گہرا سا مسکرایا..
🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺
