Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 5

بہت بری خبر ہے مہارانی……. مکروہ سی شکل والی بلیک وچ کے سامنے کھڑے اس کالے سائے میں سے آواز آئی.

اب کیا ہو گیا غدارو جلدی بولو… نہیں تو جلا کر بھسم کر دوں گی…

ڈریگن پرنس نے پرنسز کو ڈھونڈ لیا…. ان کے قریب آنے سے ہمیں پتہ چل گیا کہ وہ کدھر ہیں.. وہ انسانی دنیا میں ہیں.

یہ سن کر بلیک وچ غصے سے جیسے پھنکارتی بل کھانے لگی….

اب کیا ہو گا… وہ پھنکاری

اب اگر وہ پرنسز کے ساتھ ڈریگن لینڈ لوٹتا ہے اور وہ دونوں ایک ہو گئے تو آپ کی موت طے ہے…. سائے میں سے آواز آئی

مار ڈالو پرنسز کو… مار ڈالو. وہ چلائی

اب یہ ناممکن ہی ہے کیونکہ ڈریگن پرنس سائے کی طرح اس کی حفاظت کر رہا ہے..

کیوں… کیوں کر رہا ہے حفاظت.. جب وہ بچھڑے تھے تو اتنے چھوٹے تھے کہ یہ سب نہیں جانتے تھے… کون کر رہا ہے اس پرنس کو گائیڈ، بتاؤ مجھے..

کنگ بوران….. یعنی پرنس کا گرینڈ فادر..سو سال کی حکومت کے بعد اس میں اتنی پاورز تھیں کہ مرنے کے بعد بھی اس کا سایہ بلیک مررز میں اس کا خاندان…… دیکھ اور سن پاتا ہے…..

اووو اب یہ کنگ بوران کہاں سے آ گیا…. کوئی حل کوئی طریقہ نکالو… پرنسز کو مرنا ہوگا.. ہر حال میں… ہر قیمت میں ورنہ جلا کر تم سب کی یہ بھدی شکلیں اور بگاڑ دوں گی….

ایک رستہ ہے.. بلیک سائے میں سے خباثت بھری آواز آئی…
اس نے ہاتھ لہرایا.. اور کالے سائے میں ماریہ کی شبہہ ابھری..

یہ عورت…. یہ عورت پرنسز کو پرنس سے دور کر سکتی ہے پھر ہم آسانی سے اس کا کام تمام کر سکتے ہیں..یہ عورت پرنسز کو خود سے دور نہیں کرنے دینا چاہتی…
ہم ایسا جال بچھائیں گے کہ بڑی آسانی سے پرنسز کو پرنس سے دور کر سکتے ہیں..

ہاہاہا ہاہاہا ہاہاہا… یہ کی ناں کام کی بات
.. اور اب مجھے پرنسز کا کام تمام کر کے پھر ہی اپنی منحوس شکل دکھانا….. نہیں تو بھسم کر دوں گی جاؤ اب

وہ کالا سایہ ایک انتہائی خوبصورت نوجوان کی شکل دھارتا زمین پر اترا تھا..

🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺

وہ کالج کے لئے نکلی تھی..
اس کا کالج سٹون پیلس کے بلکل قریب تھا…

وشہ میری ڈول.. جمی کی آواز آئی… اس نے پلٹ کر دیکھا مگر جمی کے ساتھ راج کو دیکھ کر گھبرائی..
راج نے بڑی گہری نظر سے اپنی پرنسز کی گھبراہٹ نوٹ کی..

وہ قدم قدم چلتے اس کے قریب آئے..
جی بھیا….

وشہ میری گڑیا آج تمھیں راج کالج چھوڑ دے گا.. آج تم راج کے ساتھ کالج جاؤ…

لیکن بھیا میں تو ڈرائیور….

وشہ میں بول رہا ہوں نا کہ راج تمھیں چھوڑ دے گا چلو جاؤ.. یہ کہہ کر جمی اپنی گاڑی میں بیٹھ چکا تھا…
راج بھی خاموشی سے ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ گیا..
وشہ جھجھکتی ہوئی گاڑی میں سمٹ کر بیٹھ گئی…

راج نے خاموشی سے گاڑی سٹارٹ کی
کھڑکی پہ کھڑی ماریہ نے ناگواری سے یہ منظر دیکھا…

راستے میں خاموشی تھی.. جو راج کو بہت شدت سے جبھ رہی تھی…آخر راج نے ہی شروعات کی

You’re afraid of me….. So don’t be afraid. I will not harm you……
راج نے نرمی سے کہا

مگر وشہ نے پہلو بدلہ..پر اسرار سی آواز اور لہجہ کہیں سنا سنا سا لگ رہا تھا…
کہاں.. دماغ پر بہت زور دیا…. مگر یاد نا آیا
وہ الجھی…

نہی ایسی تو کوئی بات نہیں.. وہ دھیمے سے لہجے میں منمنائی..

I don’t know why I’ve been loving you since I saw you? Will you marry me?

وشہ جھنجھلائی.. بھلا کوئی اتنا سٹریٹ فارورڈ کیسے ہو سکتا ہے کہ پہلی ملاقات میں ہی پرپوز کر ڈالے….

کالج آ چکا تھا..راج نے گاڑی روکی تو وہ بغیر جواب دئیے جلدی سے گاڑی سے اتر کر اندر جا چکی تھی..
راج نے ٹھنڈی آہ بھری..

وہ جتنا سوچ رہا تھا واقعی یہ سب اتنا آسان ہر گز نہیں تھا.
وہ تو جلد از جلد اس کے قریب آنا چاہتا تھا بہت قریب..

رہ ہی نہیں پا رہا تھا اس کے بغیر…
مگر اس کی کوئین اس کی بے قراریوں سے بے خبر تھی.. نہیں جانتی تھی
کسی ملکیت ہے.
کسی کی بیوی ہے.
کسی کے جسم و جاں اور روح کی ساتھی ہے…

🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺

ماریہ شاپنگ کے لئے نکلی تھی…
یہ جانے بغیر کہ آج وہ اکیلی نہیں ہے…

شاپنگ کر کے باہر نکلی ہے ایک ان دیکھی طاقت سے اسے زور سے دکھا لگا تھا..
وہ سامان سمیت اوندھے منہ گری تھی…. جب دو بازؤؤں نے اسے سہارا دیا..

ارے انٹی آپ کو لگی تو نہیں… پلیز اٹھیں.. کوشش کریں میں آپ کو گاڑی تک پہنچا دوں..

اس ہینڈسم اور خوبصورت سے لڑکے نے ماریہ کو سہارا دیا
اور سامان بھی اٹھایا….

شکریہ بیٹا… وہ ماریہ کو گاڑی تک لایا… تو ماریہ نے شکر ادا کیا..

ارے نہیں آنٹی یہ تو میرا فرض تھا… اگر آپ کی جگہ میری ماں ہوتی تو؟ مگر میرا تو اس دنیا میں کوئی ہے ہی نہیں… اس کی آنکھوں میں نمی آئی..

ماریہ کو اس نوجوان سے ہمدردی ہوئی…
اب مصیبت تو یہ تھی.. کہ ڈرائیور کو بھی ساتھ نہیں لائی تھی.. اور چوٹیں بھی اچھی خاصی لگ چکی تھیں..

آنٹی اگر آپ برا نا مانیں تو کیا میں آپ کو گھر چھوڑ دوں…

کیوں نہیں بیٹا…. اور اب تک میں یہ سوچ رہی تھی کہ کس سے ہیلپ لوں.. اپنے بیٹے کو بتاتی تو وہ بے حد پریشان ہو جاتا…تمھارا نام کیا ہے…

میرا نام ساحر ہے آنٹی…. وہ کہتا ماریہ کو فرنٹ سیٹ پر بٹھا کر خود ڈرائیونگ کی سیٹ سنبھال چکا تھا…
گاڑی سٹارٹ ہوئی…

تم بول رہے تھے کہ تمھارا اس دنیا پر کوئی نہیں… کہاں گئے سب…

بس آنٹی کیا بتاؤں…. چھوٹا سا خاندان تھا… سب کسی نا کسی وجہ سے آگے پیچھے گزر گئے… پیچھے چھوڑ گئے مجھے تن تنہا… کروڑوں کی جائیداد کے ساتھ.. بھلا جائیداد کا میں اچار ڈالوں جب کوئی فیملی ہی نا پاس ہو… میں تو سوچتا ہوں جس لڑکی سے شادی کروں گا گھر جمائی بن جاؤں گا.. کم از کم ایک پیاری سی فیملی تو مل جائے گی مجھے… وہ افسوس سے اپنی داستان سنا رہا تھا.

اس کی آخری بات پر ماریہ بے تحاشا چونکی….
مگر خاموش رہی
پر وہ بہت باتونی لگتا تھا…

بس میں نے تو یہی فیصلہ کیا ہے.. خود ہی رخصت ہو کر سسرال چلا جاؤں گا.. کیوں آنٹی ٹھیک کہا نا میں نے

ماریہ مسکرائی… خرافاتی دماغ میں تیزی سے کھچڑی پکی..

ساتھ بیٹھا شخص اندر سے ایک تمسخرانہ سی ہنسی ہنسا.

پاگل بڑھیا… کتنا آسان ہوتا ہے خود غرض لوگوں کو بے وقوف بنانا.. جب اپنی قیمتی چیز کو جسے سب سے بچانا چاہتی ہو….. میرے پاس لے کر آؤ گی تو اس کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے میں مجھے بہت مزا آئے گا…

وائٹ سٹون پیلس آ چکا تھا.

جمی وشہ اور راج کالج گئے ہوئے تھے
ماریہ نے اصرار کر کے اس دوبارہ پیلس آنے کی جلد ہی دعوت دی..

ماریہ کی تو مراد بر آئی تھی.. کیوں نا خوش ہوتی…

ساحر نے دوبارہ جلد آنے کا وعدہ کرکے وہاں سے نکلنے کی کی تھی کیونکہ اگر ڈریگن پرنس اسے دیکھ لیتا تو پہلی فرصت میں اس کی دردناک موت طے تھی

سو اسے یہ سب بہت محتاط اور خفیہ طریقے سے کرنا تھا….

🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺

وشہ اپنے روم میں بیڈ پر بکس بکھرائے بیٹھی تھی

ڈھیلی سی گرین ٹی شرٹ اور ٹراؤزر میں مگن سی تھی..
بالوں کا اونچا سا جوڑا بنا رکھا تھا.. شرارتی لٹیں گردن اور چہرے پر بکھری ہوئی تھیں..
جب پھر بند کمرے میں ہوا کا جھونکا سا محسوس ہوا.

تین چار دنوں سے محسوس ہوتا تھا جیسے اس کے علاوہ بھی کمرے میں کوئی موجود ہے..
اب باہر کوئی اٹیک نہیں ہوا تھا..

مگر اپنے روم میں اسے بہت ڈر لگنے لگا تھا…
اب بھی یوں جیسے کسی کی گہری پر تپش نگاہوں کے حصار میں ہو…..

کیا مصیبت ہے وہ جھلائی… پڑھائی پر کونسٹریٹ نہیں کر پا رہی تھی..

راج اس کے بے حد قریب بیٹھا اسے آنکھوں کے رستے دل میں اتار رہا تھا..

وشہ اچانک اٹھی.. کل تو اس کی بیسٹ فرینڈ نیہا کی برتھ ڈے پارٹی میں جانا تھا اسے…
اس نے اپنی پارٹی کو منفرد بنانے کے لیے عجیب بچوں والا تھیم سوچا تھا.

سسب فرینڈز کو باربی سٹائیل فراکس پہننی تھیں…
الماری کھولی…

وائٹ کلر کی فراک نکالی اور صوفے پر پھیلائی…

اب الماری میں گھسی میچنگ جیولری سلیکٹ کر رہی تھی
جب عین اپنے پیچھے پھر سانسوں کی زیرو بم سنائی دی..

وہ ہڑبڑا کر پلٹی…
راج بے حد قریب کھڑا اس کی خوف سے سہمی آنکھیں دیکھ رہا تھا..

مگر پیچھے ہٹا….
وشہ نے الماری جلدی سے بند کی بیڈ تک آئی اور کمفرٹر سر تک تان کر دبک گئی..

راج گہرا سا مسکرایا..
مگر آج وہ اس کے قریب جائے بغیر نہیں لوٹنے والا تھا…

وشہ گہری نیند میں تھی جب راج اس کے بہت قریب گیا.
ماتھے پر سلگتے لب رکھے…

ٹیٹو چمکے اور روشنی پورے کمرے میں بکھر گئی..
وہ بری طرح کسمسائی…

راج پوری طرح اس پر قابض تھا..
وشہ کو سینے پر پہاڑ جتنا بوجھ محسوس ہوا…
اس نے نیند میں کروٹ بدلنے کی کوشش کی مگر ہل بھی نہیں پائی..

راج نے ان شفاف بند خمار آلود آنکھوں پر لب رکھے…
بہت جلد اس کی آنکھ کھلی تھی..
راج مسکراتا فورا ہٹا.

ایک دلخراش چیخ مارتی.. وشہ اٹھ کر بیٹھی تھی..
اور فوراً کمرے سے بھاگی….
ماریہ کے کمرے میں ہی سانس لیا تھا…اظہر اور ماریہ ااس کی چیخیں سن کر اٹھ بیٹھے تھے..

کیا ہوا وشہ.. میری گڑیا… اس کی متوحش حالت دیکھ کر دونوں گھبرائے…

وہ مما میرے روم میں کوئی ہے مجھے نہیں سونا اپنے روم میں… مجھے آپ کے پاس سونا ہے.. وہ سسکی

ماریہ نے اسے آغوش میں بھرا…. اظہر اسے پچکارتے دوسرے روم میں جا چکے تھے
بہت جلد وہ گہری نیند میں چلی گئی تھی….

🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺