Black Mirrors Have Eyes Season 1 By Wahiba Fatima Readelle50093

Black Mirrors Have Eyes Season 1 By Wahiba Fatima Readelle50093 Last updated: 17 July 2025

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

 Black Mirrors Have Eyes Season 1

By Wahiba Fatima

ہ ایک الگ ہی اور بہت خوبصورت سا جہان تھا جسے ڈریگن لینڈ کہتے تھے.. ہر طرف شاداب کھلتے خوبصورت پھول اور قدرتی نظارے بہتے چشمے بڑے درخت...

بڑے سے محل میں کنگ ایزلان اداس سا بیٹھا تھا... اس کی کوئین کو قتل کر دیا گیا تھا... جنت نما ڈریگن لینڈ میں اب ہر طرف دھوئیں سے اٹھ رہے تھے، جب ایک پری نما خادمہ نے پرنس راج کو ان کی گود میں دیا..

وہ سبز آنکھوں والا بچہ ڈریگن لینڈ کا اگلا جانشین تھا.. اب ساری امیدیں اپنے بھائی جمار پر تھیں...اگر اس کی بیوی کے ہاں پرنسز پیدا ہوتی تو ڈریگن لینڈ کو بچایا جا سکتا تھا..

جب وہی خادمہ بھاگ کر ان کے پاس آئی.. کنگ ایزلان ... کوئین کی طبعیت خراب ہے شاید پیدائش کا وقت قریب ہے کنگ پھولوں کی راہ گزر سے ہوتے ہوئے جمار کے قریب آئے وہ بے چینی سے ادھر ادھر ٹہل رہا تھا

اپنے بھائی کو دیکھ کر ان کے تسلی دینے سے پر سکون سا ہوا... اندر سے بے چین سی چیخوں کی آوازیں سنائیں دے رہیں تھیں.. جس سے راج ان کی گود میں رونے لگا. جمار نے اسے گود میں لئے...

اندر سے خادمہ آئی... اور ان کو سب سے بڑی خوشخبری سنائی. بہت مبارک کنگ.... ہمارے راج پرنس کی پرنسز آ گئی ہے. مگر کوئین کی طبیعت ٹھیک نہیں.

محل میں جشن کا سا سمان تھا... کیونکہ ڈریگن لینڈ کی رسموں کے مطابق کچھ ہی دیر میں پرنسز اور پرنس راج کی شادی کی رسم ادا کر دی گئی تھی.

ڈریگن لینڈ میں پیدائش کے بعد ہی ایک خاص رسم جس میں جادو سے آنے والے جوڑے کے دل پر ڈریگن کا ٹیٹو بنا کر اور خاص رسمیں ادا کر کے شادی کر دی جاتی تھی اور جوڑے کی روحوں کو آپس میں جوڑ دیا جاتا تھا.

ان رسموں سے ان کی طاقتیں، روحیں جسم و جاں ایک دوسرے سے جڑ جایا کرتے تھے اور وہ جوڑا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ایک دوسرے کا ہو جایا کرتا تھا ..

اس طرح کہ ایک نہیں تو دوسرا بھی نہیں.... ابھی جشن کا سماں تھا...

جب محل پر چاروں اور سے حملہ ہوا.... کوئین کے مارے جانے سے کنگ ازلان کی طاقت آدھی ہو چکی تھی..

جمار کی کوئین بھی بیمار تھی وہ بھر پور مقابلہ نہیں کر سکتے تھے. مگر راج اور اس کی پرنسز کو بچانا بے حد ضروری تھا..

جمار فوراً بلیک مررز کی طرف بڑھو..ایزلان نے بھائی سے کہا...

بلیک وچ کا حملہ ہوا تھا.. بہت طاقتور جادوگرنی تھی جس کا مکروہ چہرہ انسان اور دھڑ شیطانی سانپ کا تھا.. ڈریگن لینڈ پر قبضہ کرنا چاہتی تھی مگر یہ تبھی ممکن تھا جب ڈریگن لینڈ کا کوئی جانشین زندہ نہیں بچتا.

اس سے پہلے وہ اگر کنگ کے تخت پر بیٹھنے کی کوشش کرتی ہے تو جل کر خاک ہو جائے گی

.. پہلے سے طے کیے گئے پلان کے مطابق وہ دونوں بھائی بلیک مررز کی جانب آئے..

بلیک مررز میں بڑا سا ہول ہوا

وہ دونوں بھائی اس ہول میں داخل ہو گئے....