Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 6

وہ کالا سایہ براؤن سٹون پیلس کے باہر کھڑا پرنس کی اندر غیر موجودگی کا یقین کر لینا چاہتا تھا…جب یقین ہو گیا تو

فون ملایا…
جو کہ رسیو کیا گیا..

سلام آنٹی… میں ساحر بات کر رہا ہوں.. باہر ہوں… اندر آ سکتا ہوں…آپ نے انوائٹ کیا تھا..؟

کیوں نہیں بیٹا.. اندر آؤ…
وہ فون رکھتا مکروہ سی مسکان لیے اندر کی جانب بڑھا..

کیا حال ہے آنٹی.. لاؤنج میں داخل ہو کر مکروہ ہنسی خوشگوار مسکراہٹ میں بدل گئی…

میں بلکل ٹھیک ہوں بیٹا .. تم سے ضروری بات کرنی ہے آؤ میرے قریب بیٹھو…

ساحر ماریہ کے قریب بیٹھ گیا.. مگر بے چینی سی تھی.. بار بار پہلو بدل رہا تھا… راج نے وشہ کے محافظ ہٹا دئیے تھے.. مگر کچھ تو تھا… اس کی پاورز کا کرشمہ تھا جو وہ سکون سے بیٹھ نہیں پا رہا تھا…

بیٹا.. تم مجھے بہت اچھے لگے.. اسی لئے بات کر رہی ہوں.. میری بیٹی ہے.. میں اس سے بہت محبت کرتی ہوں کہ اسے خود سے الگ نہیں کر سکتی… کسی صورت نہیں… تم میری بیٹی سے شادی کر لو تو تمھیں ایک فیملی مل جائے گی اور مجھے میری بیٹی سے دور بھی نہیں ہونا پڑے گا..

سچ آنٹی… میں بہت خوش ہوں کہ آپ نے مجھے اس قابل سمجھا… بلکہ میں لکی ہوں… بہت اکیلا ہوں.. آپ بس جلدی سے میری شادی کروا دیں.. تاکہ کوئی رکاوٹ نا آ جائے.. مجھے تو پہلے ہی خوشیاں بہت کم راس آتی ہیں..
وہ اداسی سے بولا

وہ ماریہ کے ہاتھ عقیدت سے تھامے ہوا تھا.. ماریہ بھی بہت خوش تھی..
تو ٹھیک ہے میں اظہر اور جمی سے بات کرتی ہوں…

آنٹی آپ برا نا مانے تو ایک اجازت چاہیے تھی….

کیا بیٹا…

میں آپ کی بیٹی سے ملنا چاہتا ہوں… اکیلے میں.. اگر آپ اجازت دیں.. تاکہ ہم میں انڈرسٹینگ ہو جائے..
کیا میں اسے باہر لے جا سکتا ہوں…
؛(بس اتنی دیر کافی ہوگی بڑھیا… پرنسز کو اپنے راستے سے ہٹانے کے لئے.. اور اپنی ملکہ کو خوش کرنے کے لیے)

کیوں نہیں بیٹا… ضرور آج وہ اپنی فرینڈ کی برتھ ڈے پارٹی میں جائے گی… میں اسے تم سے ملوا دوں گی وہاں سے تم وشہ کو باہر لے جانا…

اوکے آنٹی میں چلتا ہوں… آپ جہاں اسے برتھ ڈے پارٹی میں لے کر جائیں گی مجھے بتا دیجئے گا.. میں حاضر ہو جاؤں گا…

ٹھیک ہے… ماریہ نے اس کا کندھا تپھتپھایا…
جانے کیوں مگر راج سے اسے چڑ ہو چلی تھی….

🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺

وشہ کالج سے اپنے روم میں واپس آئی تھی.. پارٹی کے لئے جلدی سے تیار ہونے….

مگر اپنے بیڈ پر پھیلی وائٹ کی جگہ بلو باربی فراک کو دیکھتی حیران ہوئی

مگر یہ سوچ کر کےماریہ نے چینج کی ہوگی… چپ چاپ تیار ہونے لگی…

تیار ہو کر نیچے آئی تو ماریہ نے اپنی گڑیا کی نظر اتاری.
آج تو کسی اور کی بے قرار نظر بھی اسی پر جمی ہوئی تھی

وہ پارٹی میں پہنچیں….
انھیں کا انتظار تھا… نیہا نے پرتپاک استقبال کیا…
کیک کاٹا….
سب فرینڈز نے باربی سٹائل فراکس پہنی ہوئی تھیں…

مگر وشہ تو جیسے کسی ونڈرلینڈ کی پرنسز لگ رہی تھی.. وی اکیلی ایک کونے میں کھڑی تھی.. جب اپنے بلکل پیچھے بھاری بوجھل آواز کی سرگوشی سے سنائی دی..

My princess…. Come to me…. Too close……

وہ ہڑ بڑا کر پیچھے مڑی مگر کوئی نہیں تھا..
اس سخت گھبراہٹ ہوئی..

ادھر ساحر پارٹی میں وشہ کو لینے کے لئے آیا
مگر دروازے پر ہی ٹھٹھک گیا.
ڈریگن پرنس کی اندر موجودگی کا احساس ہو گیا… اسے اپنا پلان فیل ہوتا محسوس ہوا..

مگر اسی وقت ماریہ وشہ کے لئے باہر آئی تو اس کے لبوں پر مکروہ اور پراسرار سی مسکراہٹ نے احاطہ کیا..

وہ ان کے قریب آییں
سلام آنٹی…. کیسی ہیں آپ.. اور یہ یقیناً وشہ ہیں…
وشہ کو حیرت ہوئی.. ایک اجنبی اس کی ماں کو کیسے جانتا تھا.. اور اسے بھی..

وعلیکم السلام بیٹے… یہ میری بیٹی ہی ہے..
وشہ یہ ساحر ہے… تمھارے ہونے والا فیانسی…. میں نے یہ رشتہ طے کر دیا ہے…اور اب تمھیں اس کے ساتھ جانا ہے
وشہ پر حیرتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے..
یہ ہو کیا رہا تھا اس کے ساتھ..

پلیز آنٹی.. زرا جلدی کریں… مجھے ایک ضروری بزنس میٹنگ کے لئے جانا ہے…
اسے کچھ زیادہ ہی جلدی تھی…

مگر مما… وشہ نے کچھ کہنا چاہا.. وہ کچھ سوچتی سمجھتی اس سے پہلے ہی ماریہ نے اسے بازو سے تھام کر گاڑی میں بٹھا دیا……

ساحر فاتحانہ سی مسکراہٹ کے ساتھ گاڑی میں بیٹھا..
آخر کار اتنے سالوں کی محنت رنگ لانے والی تھی…

🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺

جس لمحے ماریہ وشہ کو لئے پارٹی سےباہر نکلی تھی… اسی لمحے جمی کا فون آیا تھا جو کہ اس نے بلڈنگ کی بیک سائیڈ پر جا کر اٹینڈ کرنا ضروری سمجھا.

ہاں راج.. آج وشہ اپنی فرینڈ کی برتھ ڈے پارٹی میں گئی ہے.. ایڈریس سینڈ کر رہا ہوں پلیز اسے رسیو کر لینا

اوکے….وہ مسکرایا.
مگر اگلے پل مسکراہٹ غائب ہوئی تھی.. جب ایک غائبانہ آواز سنائی دی.

مائی لارڈ…. اس پاگل عورت نے پرنسز کو بلیک وچ کے خاص چھلاوے کے ساتھ بھیج دیا ہے… پرنسز کی جان خطرے میں ہے…..

راج شعلہ بنا وہاں سے داخلی دروازے کی طرف آیا… جمی کو کال ملائی….
جو کہ اس نے رسیو کی…

ہاں جمی… تمھاری مدر نے وشہ کو ایک اجنبی کے ساتھ بھیج دیا ہے.. اور میری انفارمیشن کے مطابق اس پر اٹیک ہونے والا ہے…… وشہ کی جان خطرے میں ہے…

واٹ…. جمی دھاڑا… افففف یہ مام بھی ناں.

ڈونٹ وری میں اسے سہی سلامت لے آؤں گا تمھارے پاس… اسی کے پیچھے جا رہا ہوں…

یہ کہہ کر راج ہوا میں تحلیل ہوا…

🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺

ساحر گاڑی لے کر نکلا تھا.. مگر اسے نے ابھی تک وشہ سے کوئی بات نہیں کی تھی…

بس بار بار اس کی جانب دیکھے جا رہا تھا…..
وہ کالا سایہ پرنسز پر عاشق ہو چکا تھا اس کی ایک جھلک دیکھتے ہی….. اب سوچ رہا تھا اسے کیسے مارے؟
اگر پرنسز کو نا مارے… بس اسے لے جا کر کہیں چھپا لے… ڈریگن پرنس سے ہمیشہ کے لیے دور کر دے… تو؟

وشہ کو پہلے بار اپنی مما پہ غصہ آ رہا تھا جس نے اسے ایک بلکل اجنبی کے ساتھ روانہ کر دیا تھا…

تبھی ساحر کے دنیاوی پلین کے مطابق اس کی گاڑی پر زور دار فائرنگ ہوئی تھی… وشہ نیچے جھکی…
بس ساحر کو پرنسز کو دبوچ کر ان گولیوں کے سامنے کرنا تھا..
دنیاوی گولیاں تو پرنسز کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی تھیں
مگر ان میں وہ حملہ آور بھی شامل تھے جو بلیک وچ نے زہر بجھے ہتھیاروں سے لیس بھیجے تھے..

بڑی مشکل سے اس نے پرنسز کی جانب ہاتھ بڑھایا…
مگر اس سے پہلے ہی فضا ایک ڈریگن کی دھاڑ سے گونجی تھی…..
وہ ڈریگن نظر نہیں آ رہا تھا.. مگر اڑتے ڈریگن کے سائے نے زمین پر حد نظر سایہ پھیلایا ہوا تھا….

پرنسز ہاتھ کانوں پر رکھے آنکھیں بند کیے دبکی بیٹھی تھی.. جب ساحر اور تمام کالی طاقتوں نے وہاں سے بھاگنے میں ہی اپنی عافیت سمجھی… نہیں تو دردناک موت ان کا مقدر ہوتی…

اب صرف دنیاوی غنڈے تھے
. جو فائرنگ چھوڑ کتوں کی طرح اس آسمان سے اتری پری کی جانب لپکے تھے….

مگر جانتے نہیں تھے.. کس آگ کے بگولے سے الجھ رہے ہیں..
راج انسانی شکل میں اب ان کی ہڈیاں توڑ رہا تھا..
اب غم و غصہ کہیں نا کہیں تو نکلالنا ہی تھا….

پلیز سٹاپ اٹ….. رک جائیں کیا کر رہے ہیں مر جائیں گے وہ…… ان کی دردناک حالت دیکھ کر وشہ.. چلائی..

گاڑی میں بیٹھو… وہ پراسرار سا غرایا.. وشہ کی ریڑھ کی ہڈی میں سنسناہٹ ہوئی…

مگر ٹس سے مس نہ ہوئی.. بہت زیادہ سہم گئی تھی.. …. راج نے اسے بازو سے گھسیٹ کر گاڑی میں دھکیلا
اور خود ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا….

گاڑی زن سے بھگائی… یہ سوچ ہی شعلے اگلنے کو کافی تھی کہ ابھی اگر اس کی کوئین کو کچھ ہو جاتا تو؟

گاڑی براؤن سٹون پیلس کے ڈرائیو وے پر رکی تو وہ بھاگ کر باہر نکلی اور فوراً سے پہلے اپنے کمرے میں بھاگ گئی.

جمی کو بعد میں تفصیل بتائے گا پہلے اس پاگل عورت سے تو نمٹا جائے…….. بھسم کرتے انداز میں آنکھیں بند کین اور اگلے پل ماریہ کے روم میں تھا
جو اب گھر پہنچ کر بڑے سکون سے اپنی جیولری اتار رہی تھی..

جب اچانک اسے اپنے جسم، کمرے، بیڈ پر طرح طرح کے سانپ بچھو اور گندے گندے حشرات نظر آئے…

وہ حلق کے بل چلانا چاہتی تھی.. مگر اس کی آواز بند کر دی گئی تھی…
کمرے سے بھاگنا چاہتی تھی مگر پاؤں شل کر دئیے گئے تھے.

کافی دیر وہ اپنے جسم پر رینگتے کیڑے محسوس کرتی رہی…
مگر جلد ہی ہوش و خرد سے بیگانہ ہو کر فرش پر گری تھی

راج ایک حقارت بھری نظر اس پر ڈال کر غائب ہو گیا…

🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺

ماریہ نے……. اس کالے سائے نے اور اس کی خود کی کوئین نے ایک ڈریگن پرنس کے غصے کو ہوا دی تھی…

اگر آج کچھ ہو جاتا تو یہ سوچ ہی اسے آگ اگل کر سب کچھ خاکستر کرنے پر مجبور کر رہی تھی…

جمی کی وجہ سے ماریہ کو بھی کچھ نہیں کہہ سکتا تھا مگر عقل ٹھکانے لگانا ضروری تھا جو وہ لگا آیا تھا..

مگر اب خود کو کیسے شانت کرتا.اوپر سے دو دن سے وہ رات کو اپنے روم سے غائب تھی… کیوں
آخر کیوں؟
. یہ غصہ، اشتعال طیش کوئین کو ہی اپنی جان پر جھیلنی تھی..
ہوا میں تحلیل ہوا تھا…

آج کے تمام دن کے واقعات نے وشہ کی نازک سی جان توڑ کر رکھ دی تھی…
سو اب تھکی ٹوٹی غنودگی میں تھی…

کمرے میں ملگجا اندھیرے تھا.. سائیڈ لیمپ کی مدھم سی روشنی پورے کمرے میں پھیلی ہوئی تھی..
جب لیمپ اچانک بند ہو گیا اور کمرے میں گھپ اندھیرا ہوا گیا..

وشہ کی سانس اٹکی.. یقیناً کچھ عجیب ہونے والا تھا..
وہ سیکنڈوں میں ماریہ کے پاس بھاگ جانے کے لئے بیڈ سے اٹھنے لگی جب پیٹ پر سانپ کی طرح رینگتا وحشی سے لمس نے اسے بری طرح جکڑا اور واپس بیڈ پر کھینچا..

وہ جھٹکے سے بیڈ پر گری تھی.. چیخنے کو منہ کھولا.. جب منہ پر کسی ہاتھ کا دباؤ محسوس ہوا..
ہاتھ پیر چلانے کی کوشش کی..
مگر خود پر قابض ہوتے ایک بھاری وجود نے خوف سے اس کے رونگٹے کھڑے کر دیے..
گھپ اندھیرے میں چوڑے کسرتی سینے پر ڈریگن کا ٹیٹو چمکتا دکھائی دیا تو جیسے جسم سے جان نکلی تھی.

نازک ہاتھوں سے اسے خود پر سے ہٹانے کی کوشش کی جو ناکام بنا دی گئی.. جھٹکے سے ہاتھ ان دیکھی چیز نے بیڈ سے لگائے تھے..

اصلی امتحان تو وشہ کا اس وقت شروع ہوا جب کوئلے کی طرح سلگتا ایک لمس گردن، شہہ رگ اور بیوٹی بون پر محسوس ہوا..

Don’t be afraid of my life

اندھیرے میں ایک جان لیوا سرگوشی تھی.. جس کی آواز اور لہجہ خواب میں سنی آواز جیسا تھا..

A dragon won’t to heart you….
A dragon will love you like crazy……

وہ جو کوئی بھی تھا.. اس قدر قریب تھا.. کہ وشہ کی ایک سو بیس کی رفتار سے دھڑکتی دھڑکنیں سن سکتا تھا..

وشہ کو معلوم ہو چکا تھا کہ خواب میں دکھنے والا وہ حقیقت کا روپ دھار کر اسے لینے آ چکا ہے..
وشہ نے گھٹی گھٹی آواز میں اس سے کہا

Leave me. Stay away from me.. I’m not going anywhere with you.

راج کے ماتھے پر بل آئے…
He’ll go to you at all costs, my soul….

You’re my queen so go with me…

یہ کہہ کر راج نے اس کے لبوں کو اپنے سلگتے لبوں کی گرفت میں لیا تھا..
وشہ کو لگا اس کا وجود جل جائے گا..
شدید جلن کے احساس سے اس نے زور سے آنکھیں بند کیں….
مگر راج کا جیسے آج پیچھے ہٹنے کا کوئی موڈ نہیں تھا..
وہ کافی دیر اپنی کوئین کی قربت میں ڈوبا رہا.

مگر وشہ کو لگ رہا تھا جیسے اس کے نازک لبوں کے اوپر جلتے کوئلے رکھ دئیے گئے ہوں…..

وہ جلد ہی نڈھال ہو کر ہوش کھو بیٹھی تھی… راج پیچھے ہٹا…
لمبی سی سانس کھینچ کر آنکھوں کے اشارے سے سائیڈ لیمپ جلایا..

اور اگلے پل اپنے کمرے میں آ گیا…

🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺