No Download Link
Rate this Novel
Episode 4
راج وشہ پر جھکا ان فسوں خیز پلوں میں کھویا ہوا تھا..
وہ بری طرح کسمسائی اور اٹھنے والی تھی
جب راج کے کانوں میں مخصوص آواز گونجی جو کہ صرف اسے سنائی دی.
راج فوراً ہٹو وہاں سے اس کے اٹھنے سے پہلے..
اسے حیرت اور اپنی پرنسز سے دور جانے کی ایک مرتبہ پھر جھنجھلاہٹ ہوئی
مگر حکم ٹال نہیں سکتا تھا.
سو جب وشہ نے آہستگی سے آنکھیں کھولیں اتنی دیر میں راج اپنے کمرے میں پہنچ چکا تھا..
وشہ فوراً اٹھ بیٹھی.. ادھر ادھر دیکھا..
کچھ بھی نہیں تھا… اسے شاک لگا….وہ تو ڈریسنگ کے پاس بے ہوش ہوئی تھی.
اسے بیڈ پر کون لایا…
اپنی حالت پر نظر پڑی تو فوراً واش روم بھاگی.
اففففف پاگل ہو جانا میں نے کسی دن…
مسرور سا راج مبہم سی مسکان کے ساتھ آئینے کے سامنے کھڑا تھا..
سینے پر ڈریگن کا ٹیٹو اپنی پوری آب و تاب سے ابھر آیا تھا..اسی لئے شرٹ لیس کھڑا تھا.
گرینڈ فادر وہ مل گئی اب حکم کریں کب ڈریگن لینڈ لوٹوں اسے لے کر.؟ راج کے لہجے میں ملکیت کا احساس تھا…
کیا یہ سب اتنا ہی آسان ہے ڈریگن پرنس..؟
مطلب گرینڈ فادر؟. راج بری طرح چونکا..
وہ انسانوں میں رہی ہے… اس سب سے انجان ہے..
راج بری طرح پھر چونکا تو کیا گرینڈ فادر جانتے تھے کہ وہ کدھر ہے. مگر خاموشی سے بات سنتا رہا
اس کی پرورش انسانوں کی طرح ہوئی.انسانوں میں رہی ہے وہ اب اگر اس کے ساتھ یہ عجیب چیزیں اچانک ہوئیں تو وہ برداشت نہیں کر پائے گی… تمھیں پہلے اس کا اعتبار اور محبت جیتنا ہوگی.. اسے اس کی حقیقت سمجھانا ہوگی..وہ تمھاری وائف ہے مگر نہیں جانتی اسی لئے پہلے انسانی طریقے سے اس سے نکاح کرنا ہوگا…. پھر کہیں لے کر جا پاؤ گے..
لیکن گرینڈ فادر میں اب اس کے بغیر…….
تمھیں ابھی رہنا پڑے گا ڈریگن پرنس….. مانا کہ ڈریگن کنگ اپنی کوئین کے بغیر نہیں رہ سکتا… مگر تمھیں رہنا ہوگا..
چاہے کچھ دن لگیں.. جیتو اس کا اعتبار اور محبت.. اسے اس کی حقیقت سمجھاؤ… پھر اجازت ملے گی اس کو ساتھ لے کر جانے کی
راج بے چین ہوا…اسے تو لگا تھا اب اسے ڈھونڈ لیا ہے تو اسے پا لے گا…
مگر……..
جی گرینڈ فادر جیسا آپ کا حکم….
🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺
اگلے دن وہ اور جمی یونی جا رہے تھے
جب وشہ کالج کے لئے نکلی… اس کے ساتھ گارڈز بھی تھے..
سن گلاسز کے پیچھے راج نے گہری نظر سے اپنی پرنسز کو دیکھا.
بلیک ٹراؤزر ریڈ ٹاپ میں سکارف گلے میں ڈالے وہ گاڑی میں بیٹھی تھی..
راج نے بے چینی سے پہلو بدلا…
راستے میں گاڑی میں خاموشی تھی. مگر آج بات راج نے ہی شروع کی..
تمھاری سسٹر بہت ڈرپوک ہے جمی…….
جمی کھل کر مسکرایا… وشہ کی بات کر رہے ہو تو بلکل درست ہے.. وہ جب سے پیدا ہوئی ہے اس کے ساتھ عجیب وغریب واقعات ہوتے ہیں.. تم پر بھروسہ ہے اسے لئے تمھیں بتا رہا ہوں….. اس پر اکثر اٹیک ہو جاتا ہے…
راج کے ماتھے پر بل آئے….. کیسا اٹیک…
وہ رات کو گھر سے باہر نہیں جا سکتی اس پر کوے حملہ کر دیتے ہیں… اس کے آس پاس پجن اور وائٹ سانپ بھی دیکھا گہا ہے اسی لئے وہ اتنی سہمی رہتی ہے.. مما اسی لئے اس کو لے کر بہت پوزیسو ہیں…
اور ایسا کیوں ہوتا ہے؟ راج نے بظاہر حیرت اور سنجیدگی سے پوچھا.
پتہ نہیں کیوں… آج تک یہ بات سمجھ نہیں آئی ….
اگر تم برا نا مانو جمی تو مجھے تم سے ضروری بات کرنی ہے.. میں گھما پھرا کر بات نہیں کروں گا… اسی لئے اگر تم مجھے اس قابل سمجھتے ہو تو میں وشہ سے شادی کرنا چاہتا ہوں….
جمی بے تحاشا چونکا….مگر اسے برا ہر گز نہیں لگا تھا.
اس فیصلے کا مکمل اختیار تو مما کے پاس ہے راج.. وہ وشہ کو لے کر بہت اموشنل ہیں … مگر میں ان سے بات ضرور کروں گا… جمی نے مسکراتے کہا..
شیور….. راج نے مسکراتے کہا.. مگر اندر کہیں غصے کے ایک طوفان کو اندر دبایا تھا..
(ایک کنگ کی کوئین کے بارے میں فیصلے کا اختیار کسی اور کہ پاس….. ربش)
🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺
رات کا وقت تھا…..
گرینڈ فادر نے اس کی جان یہ کیسے عذاب میں جھونک دی تھی..
پہلے ملا نہیں تھا، دیکھا نہیں تھا تو ٹھیک تھا.. مگر اب جیسے اتنے غصے اور اشتعال میں تھا کہ بار بار خود کو ڈریگن بننے سے روکنے پر جی جان سے کوشش میں ہلکان ہو ریا تھا.
اگر ڈریگن بن جاتا تو جتنے غصے میں تھا.. یقیناً براؤن سٹون پیلس جل کر خاک ہوجاتا.
اس سے پہلے سب کچھ جلا دیتا..
ہوا میں تحلیل ہوا تھا.
وشہ سٹڈی ٹیبل پر سر جھکائے سامنے پیپر بکس بکھرائے مگن سی تھی..
بلو نائٹ پیروں تک کے سلیولیس نائٹ ڈریس کے اوپر جیکٹ پہنے وہ تھکن سے چور تھی بار بار خمار آلود آنکھیں بند ہو رہیں تھیں..کھلے سرخ بال آبشار کی طرح کمر پر بکھرے ہوئے تھے
بند کھڑکیوں دروازے والے کمرے میں ہوا کا جھونکا سا محسوس ہوا… تو وہ بے تحاشا چونکی… ادھر ادھر دیکھا.
حیران ہوئی… وہم نہیں تھا کیونکہ اس ہوا سے اس کے بال بھی اڑے تھے..
سر جھٹکا… آگے ہی سب ڈرپوک اور بزدل کہتے تھے اسے.
راج کھڑکی تک آیا تھا.. بند تھی…. اور بھلا راج کو دنیاوی کھڑکی یا دروازہ روک سکتے تھے..
اب بلکل اس کے پیچھے غائبانہ کھڑا اس کا ایک ایک تاثر نوٹ کر رہا تھا..
وشہ نے جان لیوا سی انگڑائی لی… جو کسی کی جان پر بنا گئی..
کھڑی ہو کر بیڈ تک آئی.لائٹ آف کر کے سائیڈ لیمپ جلایا.. .. اپنی جیکٹ اتاری اور بیڈ پر نیم دراز ہو کر بند ہوتی آنکھیں موندی…
دائیں جانب کروٹ لی تو بائیں جانب سے سانسوں کی ردھم کے بعد کمر پر سانسوں کی تپش سی محسوس ہوئی..
کمفرٹر بری طرح مٹھیوں میں بھینچا… خوف سے رونگٹے کھڑے ہو گئے…
ہڑبڑا کر اٹھی اور لائٹ جلائی..
کوئی نہیں تھا.. مگر کسی کی موجودگی کے احساس نے دل کی دھڑکن بے ترتیب کر دی تھی..
راج گہری مسکان سے اس کے بے حد قریب نیم دراز اس کی ایک ایک حرکت جان نثار کرنے کے انداز میں دیکھ رہا تھا.
اتنی قریب تھی کہ دل کیا کھینچ کر خود میں بھینچ لے مگر پابند تھا…
وہ جھلاتی پھر جھٹکے سے لیٹی.. اور آنکھیں بند کر لیں..
تھوڑی دیر بعد راج کو اس کی بھاری ہوتی سانسیں سنائی دیں تو اس کے بے حد قریب آیا..
اپنی کوئین کے ایک ایک خوبصورت نقش کو اپنی پیاسی آنکھوں سے چھوا..
نظر سرخ گلاب کی پنکھڑیوں پر ٹہر گئی…
حلق میں کانٹے اگ آئے..
اپنی کوئین کو تنگ کر کے، ڈرا کر اس کے ساتھ شراتیں کر کے مزا آ رہا تھا..
اچانک جھکا اور بائیں کندھے سے اس کی ڈوری کو لبوں میں دبا کر کھینچ کر کھول دیا..
کچی نیند میں تھی شاید….. وہ پھر بے تحاشا گھبرا کر اٹھ بیٹھی… اور بائیں کندھے کی کھلی ڈوری حیرت سے اور سہم کر دیکھی…..
کچھ تو تھا جو عجیب تھا….
مگر جی کڑا کر کے ڈوری باندھی اور پھر لیٹ گئی…کمفرٹر میں منہ دے لیا..
مگر اس بار تو اس کی روح فنا ہوئی تھی… جب پیٹ پر کوئی چیز سی رینگتی محسوس ہوئی… ایسے لگا جیسا کسی کا ہاتھ ہو..
دلخراش چیخ مار کر اٹھی… اور فوراً کمرے سے باہر بھاگ گئی…
راج کو ہنسی آئی…
اس کی چیخ کی آواز سن کر جمی اہنے روم سے باہر آیا….
کیا ہوا وشہ… پھر اٹیک ہوا.. وہ گھبرایا…
نو بھیا… میرے روم میں کوئی ہے…. مجھے فیل ہوا.. وہ رو دی.
جمی اسے لئے روم میں آیا… راج جا چکا تھا…
کون کدھر…… کوئی بھی نہیں ہے میری گڑیا…. بس تمھارا وہم تھا..
اب لیٹو…… چلو شاباش… میں یہیں ہوں… تمھارے پاس
جمی نے اسے لٹا کر کمفرٹر دیا اور خود اس کے تکیے کے پاس بیٹھ گیا..
سو جاؤ گڑیا…….. جمی نے پیار سے اس کے ماتھے پر ہاتھ پھیرا…
وہ سکون سے سو گئی…..
🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺
اگلے دن بریک فاسٹ پر وہ سب اکھٹے ڈائیننگ ٹیبل پر بیٹھے تھے…….
جب جمی نے بات سٹارٹ کی
مما ڈیڈ مجھے آپ سے ضروری بات کرنی ہے…..
اظہر چونکے… ماریہ بھی بیٹے کی طرف دیکھنے لگیں…
بولو جمی…. ؟
آپ لوگ جانتے ہیں کہ میں مریم میں انٹرسٹڈ ہوں… دونوں گھروں میں ایک قسم کی ہاں ہی ہے… مگر وشہ کے بارے میں آپ لوگوں نے کیا سوچا ہے ڈیڈ……؟
جمی کی بات پر اب چونکنے کی باری ماریہ کی تھی جب کہ وشہ بھی مگن سی ناشتہ کرتی پل بھر کو حیران ہوئی..
مگر وہاں بیٹھے ایک ان دیکھے وجود نے غور سے وشہ کو دیکھا… جو اس کے بلکل سامنے چئیر پر بیٹھا تھا
ماریہ نے پہلو بدلہ… ہم نے ابھی اس بارے میں کچھ نہیں سوچا جمی… اور ابھی وشہ کی عمر ہی کیا ہے… ماریہ نے ناگواری سے کہا
جب آپ کی شادی ہوئی تھی تو آپ کی کیا ایج تھی مما…. جمی مسکرایا… آپ لوگوں نے ابھی کچھ نہیں سوچا مگر میں نے سوچ ہے اپنے فرینڈ راج کے بارے میں وشہ کے لئے.. جمی نے آرام سے کہا..
جب کے اس کی اس بات پر وشہ کی سانس اٹکی… وہ پراسرار آنکھوں والا مونسٹر یاد آیا.. اسے جھر جھری آئی..
وشہ کچھ بھی کہے بغیر اٹھ کر روم میں چلی گئی…
جمی یہ کیا نان سینس ہے.. ابھی دن کتنے ہوئے ہیں تمھیں اس سے ملے.. اس کا خاندان…. آگے پیچھے… سٹیٹس
مما اس بات کی ٹینشن ناں لیں آپ…. میں ساری چھان بین کر چکا ہوں… اور ان چند دنوں میں میں اسے اچھی طرح جان گیا ہوں.. اور سٹیٹس کی تو بات ہی نا کریں… ان کا خاندانی ڈائمنڈز کا بزنس ہے…
جمی کلوز دس ٹاپک.. بحث مت کرو
کیوں مما….
کیونکہ وہ واشنگٹن رہتا ہے اور تمھیں پتہ ہے میں وشہ کو کبھی خود سے دور نہیں جانے دوں گی…
ربش ماریہ.. ایک نا ایک دن تو اس کی شادی ہونی ہی ہے پھر بھی تو اسے اس گھر سے دور جانا ہی ہے….
تو پھر میں اس کی شادی ہی نہیں کروں گی.. ماریہ سکون سے بولی..
یہ کیا نان سینس ہے ماریہ تم اتنی سیلفیش کیسے ہو سکتی ہو کہ وہ تم سے دور نا چلی جائے تم اس ڈر سے اس کی شادی ہی نہیں کرو گی… اب کی بار اظہر نے اس کو اس کے پاگل پن کا احساس دلایا تو وہ گڑ بڑا گئی
جبکہ وہاں بیٹھے راج نے خونخوار نظروں سے ماریہ کو گھورا.. جو خواہ مخواہ اس کی پرنسز پر اپنا تسلط جما رہی تھی…
اظہر.. میرا یہ مطلب نہیں تھا… مگر اس کا بھی میرے پاس ایک حل ہے….
ماریہ کی بات پر جمی اور اظہر بے تحاشا چونکے..
اور وہ کیا ہے ماریہ؟ اظہر نے سنجیدگی سے پوچھا کہ اب اس کی بیوی کے خرافاتی دماغ میں کیا کھچڑی پک گئی ہے؟
یہی کہ وشہ کی شادی جمی……..
مما…. جمی غصے سے بل کھاتا دھاڑا… کچھ تو لحاظ کریں.. آپ سچ مچ وشہ کو لے کر پاگل ہو چکی ہیں… سگی بہن ہے وہ میری…. آئندہ اس گھر میں میں نے یہ بات دوبارہ سنی تو یہ گھر چھوڑ کر جانے میں ایک سیکنڈ کا بھی وقت ضائع نہیں کروں گا.. جہاں رشتوں کا ہی تماشہ بنا دیا جاتا ہو.. اور کان کھول کر سن لیں.. وشہ کی شادی تو راج سے ہی ہوگی.. اگر یہ ضد ہے تو ضد سہی…
اظہر دیکھا ہے اپنے بیٹے کا لہجہ….. مجھ سے کس طرح بات کر رہا ہے… ماریہ سسکی
ٹھیک کہہ رہا ہے وہ ماریہ تم انتہائی خود غرض عورت ہو.. اور میں تمھیں وشہ کی لائف سپوئل کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دوں گا… اچھا لڑکا ہے راج… سوچنا شروع کر دو اس بارے میں.. اظہر بھی غصے میں کہتے کھڑے ہوئے اور جمی کو لے کر وہاں سےچلے گئے..
راج نے ایک غصیلی نظر اس پاگل عورت پر ڈالی اور اپنے کمرے میں لوٹ آیا….
🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺
