Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 8

وشہ سہمی سی اپنے روم میں داخل ہوئی تھی.

اچھلی تو تب جب پیچھے ڈور ایک جھٹکے سے بند ہو گیا..

وہ سہم کر دروازے سے لگی جب اپنی کھڑکی پر کسی کو باہر کی طرف رخ کیے کھڑے پایا..لمبا چوڑا شخص
اسے جھرجھری آئی

اس شخص کی وشہ کی جانب پیٹھ تھی…
وہ ہمت کرتی قدم قدم اس کے قریب گئی…

Who are you? I’m married. Now leave me behind. I’m someone else…..
Get out of here……

وشہ تڑخ کر بولی.. جانتی تھی راج اس کی حفاظت کر سکتا ہے…

I know you’re just mine.. ….
No need to tell…….

راج مسکراتا کہتا مڑا…

وشہ کے پیروں نیچے سے زمین کھسکی… حیرت سے گنگ منہ کھولے اسے اپنے روبرو کھڑے دیکھے گئی..

آپ….. وہ چلائی… کل آپ تھے میرے روم میں… اور وہ سب آپ نے کیا میرے ساتھ.. بغیر کسی رشتے کے
How dare you……. How cheap…..

راج کو ہنسی ضبط کرنا مشکل ہو گیا..
تو پھر آج تو کوئی پابندی نہیں ہے ناں مائی پرنسز… آج تو رشتہ بھی ہے… اور وہ کیا کہتے ہیں موقع بھی ہے دستور بھی ہے………. راج آہستگی سے اس کی جانب بڑھا…

بات کو مت گھمائیں آپ… کون ہیں آپ…؟ مجھے آپ کی آواز کیسے سنائی دی.. اور وہ ڈریگن کا ٹیٹو… اس کی کیا حقیقت ہے….

راج نے اپنے روبرو اپنی پرنسز کا دھواں دھواں چہرہ بہت غور سے دیکھا…

تو میری پرنسز کو سچ جاننا ہے….

Don’t call me like that……And i have to know the truth

Really.. You know the truth?
راج کے انداز میں چیلنج سا تھا

بلکل…. وشہ کو آج واقعی ان پراسرار پہیلیوں کا سچ جاننا تھا
راج اس کے بہت قریب چلا آیا
وشہ نے قدم پیچھے لینے کی کوشش کی مگر ناکام.. راج نے اس کی کمر میں ہاتھ ڈال کر اسے خود میں بھینچا..

چھوڑیں مجھے…..

اششششش… میری آنکھوں میں دیکھو… مائی کوئین.. راج اس کے بے حد قریب تھا.
اتنا کے اس کی سانسوں کی تپش وشہ کو اپنے ماتھے پر محسوس ہو رہی تھی..

مگر اس کی پراسرار آنکھوں میں دیکھنے کی ہمت تو اس میں نہیں تھی..اس نے زور سے آنکھیں بند کیں
راج نے اتنے قریب اسے غور سے دیکھا…

ابھی تو میں نے ایسا کچھ نہیں کیا.. جو تمھیں اپنی آنکھیں بند کرنی پڑیں… پرنسز.. آنکھیں کھولو نہیں تو میں تمھیں پھر سے کس کروں گا… پھر بے شک جتنی دیر چاہو آنکھیں بند کرکے مجھے…… میری محبت… فیل کرنا…
راج نے سنجیدگی سے کہا

وشہ نے بوکھلا کر آنکھیں کھولیں…
اب کی بار وشہ نے ان جادوئی سبز آنکھوں میں دیکھا تھا..
تب ہر طرف جیسے چاندنی جیسی روشنی بکھری.

وشہ ایک ٹرانس کی سی کیفیت میں کھڑی رہی.
جب کچھ سین، کچھ لوگ، اس کے ماں باپ، ایک الگ دنیا کی کہانی، اس کی پیدائش سے لے کر اب تک کے واقعات اس روشنی کی صورت اس کے دل و دماغ میں اترے تھے.

اس سب حقیقت چند پلوں میں دکھا دی گئی تھی. باور کروا دی گئی تھی..
وہ حیران تھی..

اگر تو یہ اس کی حقیقت تھی تو بہت بھیانک تھی، پراسرار، آسیبی.. دل دہلا دینے والی…

مگر اب یقین کرنے کا مرحلہ ابھی باقی تھا..راج نے وشہ کی آنکھوں پر ہاتھ رکھا..

اگلے ہی پل وہ نیو یارک کے ایک بہت کشادہ ہرے بھرے اور بلکل سنسنان گارڈن میں تھے…

وشہ نے آنکھیں کھولیں اور ایک مرتبہ پھر حیرتوں کے پہاڑ ٹوٹے اس پر…
بے یقینی سی بے یقینی تھی..

کیونکہ اب ان کے جسموں پر لباس ڈریگن لینڈ کے کنگ اور کوئین کے مطابق تھے..
وشہ نے زمین کو چھوتی فراک پہنی ہوئی تھی.. کھلے سرخ آبشار بالوں کے اوپر کوئین والا نفیس اور چھوٹا سا تاج تھا..

وہ اب بھی نہیں مان رہی تھی کہ یہ سب ایک حقیقت ہے.

وہ سچ میں اس شخص کی پرنسز ہے جس کے بانہوں کے گھیرے میں کھڑی ہے.. وہ مچل کر پیچھے ہوئی..

کک… کون ہیں آپ….؟

میں تمھارا کنگ ہوں…. ڈئیر…. اور تم میری کوئین… ہم ڈریگن لینڈ سے یہاں آئے ہیں… ہمیں واپس لوٹنا ہے میری جان….

یہ جھوٹ ہے ایسا کچھ نہیں ہے…. وہ چلائی

I’ve shown you the truth, my soul..
راج سکون سے بولا.

میں نہیں مانتی اسے…..

تمھی ماننا پڑے گا کوئین…

اب کی بار راج جارحانہ تیور لئے آگے بڑھا.. کمر میں ہاتھ ڈال کر اسے اپنے سینے میں بھینچا اور ایک ہاتھ سے اس کے بائیں کندھے سے شرٹ نیچے تک کھسکائی..

یہ دیکھو… یہ ڈریگن کا ٹیٹو… تمھیں پھر سب سچ لگے گا…

وشہ راج کی اتنی جرات پر پھر مچلی..

مگر اب اسے راج کا بھی ٹیٹو نظر آ رہا تھا..اور اپنے دل کی جگہ پر بھی..

وہ کانوں تک سرخ ہوئی… سینے پر ہاتھ رکھ کر اسے دور دھکا دیا..
مگر راج اس الٹا گھما کر اس کے بازو کمر سے باندھ چکا تھا..

چھوڑیں مجھے….. وہ بپھری شیرنی کی طرح چلائی..اور بری طرح مچلی.. مگر پیچھے کمر سے بندھے اپنے ہاتھ اس شخص سے نا چھڑا پائی

راج نے فلک شگاف قہقہہ لگایا..

رئیلی… بےبی کو غصہ آ رہا ہے… لیکن کیا کریں یہ ڈرپوک، بزدل کوئین اپنے لئے کچھ نہیں کر سکتی…
لہجہ صاف مزاق اڑاتا تھا..

وشہ غصے سے پاگل ہو گئی…. جب راج نے اسے گھما کر پھر سامنے کیا اور اس کے ہاتھ اپنے سینے پر رکھے.. تب وشہ کا غصہ اپنی آخری حدوں کو چھو چکا تھا..

سہی کہا ناں میں نے
A cowardly queen….

تبھی وشہ کے راج کے سینے پر رکھے گیے ہاتھوں سے جیسے آسمانی بجلی سی نکلی تھی!
جو راج کو کئی فٹ دور تک اچھال کر زمین پر پٹخ گئی..

وشہ بھی لڑکھڑاتی دور جا کر گری تھی…
راج اٹھ کر بیٹھا…
.
Hmmmm not bad… Feels great…

مگر اگلے پل وشہ کی جانب لپکا…
پرنسز…….. اس کا سر اٹھا کر اپنے سینے پر رکھا…

مگر وہ بے ہوش تھی..
وشہ مائی پرنسز آنکھیں کھولو…

وشہ نے آہستگی سے آنکھیں کھولیں…اسے خود پر جھکے پایا… پھر ان سبز بولتی، لو دیتی، خود کی جانب لپکتی آنکھوں میں دیکھا…

میں تمھارے ساتھ کہیں نہیں جاؤں گی……..

اب جبکہ وشہ کو اپنی اور اس کی حقیقت کا پتہ چل چکا تھا تو اسے یہ خدشہ تھا، خوف تھا کہ وہ بھیانک ڈریگن بن کر اسے اپنے پنجوں میں اٹھا کر دور دیش لے کر جانے والا ہے….

وہ تڑپ کر پیچھے ہٹی…
دور رہیں مجھ سے… میں کہیں نہیں جاؤں گی کہیں بھی نہیں…وہ اٹھ کر کھڑی ہوئی..
راج بھی کھڑا ہوا

اب تم مجھے غصہ دلا رہی ہو….. راج خطرناک حد تک سنجیدہ ہوا تھا….

آپ…… وہ… آپ.. ایک.. ڈریگن ہو ناں…. وہ سہمی سی پیچھے ہٹ رہی تھی..

میں پہلے کتنی دفعہ بتا چکا ہوں…
A dragon won’t be hurt you my princess
A dragon will love you like crazy….

راج اس کی جانب قدم بڑھا رہا تھا…
میرا ڈریگن روپ دیکھو گی پرنسز…

No… Never…

کیوں ،؟ کیوں نہیں دیکھنا چاہو گی… راج کی رگیں تنیں….

مجھے ڈر لگتا ہے…

تمھاری پاورز کا احساس تمھیں دلا چکا ہوں پرنسز… ڈریگن لینڈ کی ہونے والی کوئین کو ڈرپوک اور بزدل نہیں ہونا چاہیے…

مجھے نہیں بننا کوئی کوئین.. مجھے گھر جانا ہے.. وہ رو پڑی..
راج نے لب بھینچے…..

ادھر آؤ… میرے پاس… راج نے ہاتھ بڑھایا…

مم… مگر.. میں

پرنسز گھر چھوڑ دوں.. قریب آؤ…… راج کے لہجہ زرا سخت تھا.. وہ لرزتی کانپتی نا چاہتے اس کے قریب آئی اور اس کے ہاتھ میں ہاتھ دیا
راج نے کمر میں ہاتھ ڈال کر اسے اور قریب کیا…

پرنسز مجھ سے محبت کرتی ہو؟ راج کی سرگوشی سے وشہ کی جان پر بن گئی تھی…
کیونکہ وشہ کے پاس ابھی اس سوال کا کوئی جواب نہیں تھا.

بہت کم وقت لگا تھا.. جب ایک اجنبی اس کی زندگی میں آیا …… اور اس کی زندگی میں شامل بھی ہو چکا تھا.. اس mama ‘s girl کو تو کچھ سوچنے سمجھنے اور محسوس کرنے کا وقت ہی نہیں مل پایا تھا…

وشہ نے جواب دینے کی بجائے نظریں چرائیں..

راج بری طرح ہرٹ ہوا….
آنکھیں بند کرو…. پرنسز….

اس نے لرزتے آنکھیں بند کیں….

وہ اگلے پل وشہ کے کمرے میں موجود تھے…وشہ کو نرمی سے چھوڑ دیا…

وہ جانے لگا…وشہ کو جانے کیوں پر بے چینی سی ہوئی

آپ ہرٹ ہوئے…..؟ .

ہاں….ایک ڈریگن پرنس کو اگر دنیا میں کوئی چیز ہرٹ کر سکتی ہے تو وہ اس کی پرنسز کی بے رخی ہے…

وہ کہتا وہاں سے سنجیدگی سے جا چکا تھا….

وشہ صوفے پر ڈھے سی گئی.
دماغ سائیں سائیں کر رہا تھا اتنی جلدی اس حقیقت کو تسلیم کرنا بھی جوئے شیر لانے کے مترادف تھا

🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺

راج مخصوص سٹائل میں ہاتھ کمر پر باندھے سر جھکائے کھرا تھا..

اداس ہو پرنس……

جی گرینڈ فادر… اس نے سچ بولا…

وقت دو اسے……

اگے کیا حکم ہے….

اس نے سر جھکایا ہوا تھا.. نہیں تو ان آنکھوں کی وحشت، جنون، غصہ اور دیوانگی تو دل دہلا دینے والی تھی.
یہ غم و غصہ گرینڈ فادر کو نہیں دکھانا چاہتا تھا….

مگر کیا وہ انجان تھے..

اگلے حکم کا انتظار کرو راج… بہت جلد میں تمھیں اسے یہاں سے لے جانے کی اجازت دے دوں گا……

جی گرینڈ فادر…… اسے سکون آیا….

تم ایک مرتبہ کیوں نہیں چلے جاتے ڈریگن لینڈ….

گرینڈ فادر میں چاہتا تھا کہ پرنسز کے ساتھ ہی جاؤں…

ہو آؤ ایک مرتبہ پرنس…. کوئین کے استقبال کی تیاریاں بھی تو کرو جا کر… گرینڈ فادر اس کی توجہ بٹانا چاہتے تھے شاید….

ٹھیک ہے جیسے آپ کہیں.. ابھی چلا جاتا ہوں.. صبح تک لوٹ آؤں گا……
وہ کہتا اسی مرر میں داخل ہوا…. اس کے آگے بڑھنے سے مرر میں بلیک ہول ہو گیا….

🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺

اگلے دن وہ سب اگنور کرتی کالج کے لئے نکلی…
گرے ٹاپ کے اوپر بلیک لیدر جیکٹ، سکارف اور بلیک ٹراوزر سادگی میں بھی غضب ڈھا رہی تھی…

جب راج پارکنگ کی جانب آیا….
اس کی سانس پھر اٹکی…
وہ بلیک پینٹ بلو شرٹ کے اوپر بلو جیکٹ میں بے حد ہینڈسم اور ڈیشنگ لگ رہا تھا.

وشہ نے گلاسز کے پیچھے پہلی مرتبہ اس شخص پر غور کیا…
رات ساری رات اس کے دماغ میں بس راج کی باتیں وہ سب حقیقتیں گھومتی رہیں

ساری رات سکون سے نہیں سو پائی…
چلو پرنسز کالج چھوڑ دوں….

I said don’t call……………

وشہ کی بات پوری ہونے سے پہلے ہی حلق میں کانٹے سے اگ آئے بیک بون میں سرسراہٹ ہوئی.. جب سن گلاسز اتار کر راج نے اسے سرد، بے تاثر اور وحشت زدہ سی نگاہوں سے دیکھا..

وہ خاموشی سے ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا….

وشہ اس کے ساتھ بیٹھ گئی….

رات کی طرح کالج لے جاتے مجھے…… وشہ نے یونہی بات سٹارٹ کرنے کا بولا.. کیونکہ اس کی خاموشی آج راج کو کھل رہی تھی..

اس کے لئے میرے بہت قریب آنا پڑتا……. آ جاتیں…..؟
راج کی بات پر اس نے پہلو بدلہ…

مگر راج اپنی بےوقوف کوئین کو یہ نہیں بتا پایا کہ دن میں اور انسانوں کے سامنے انھیں اپنی پاورز یوز نہیں کرنی ہیں..

وہ کالج پہنچے… گاڑی گیٹ سے اندر گئی..
راج نے بریک لگائی..

اور اس کے ساتھ گاڑی سے باہر نکلا….
وشہ نے محسوس کیا وہاں موجود تقریباً ہر لڑکی کی نظر راج پر تھی..
کچھ تو اس کے قریب بھی چلی آئیں تھیں…
مگر وہ آہستگی سے چلتا… وشہ کے سامنے آیا..
جو کئی لڑکیوں کو آگ لگا گیا.

ہر کوئی جیسے اس کی لمبے چوڑے ہیندسم، سبز آنکھوں والے پرکشش ترین مرد کی توجہ حاصل کرنا چاہتی تھی

واپسی پر لنچ کے لیے چلو گی پرنسز.. میں جمی کو بتا چکا ہوں…. راج نے پوچھا..

اس کے اور راج کے پیچ دو قدم کا فاصلہ تھا جو وشہ نے بلکل بے اختیاری ایک قدم آگے آ کر مختصر تر کیا…

یس…… میں چلو گی آپ کے ساتھ.. بلکہ ویٹ کروں گی آپ کا… وہ مسکرا کر بولی…
ملکیت کا احساس تھا جو وشہ کو ان سب بے غیرت لڑکیوں کے عمل سے آگ لگا گیا تھا…

راج بھی اسے ابزرو کر چکا تھا کہ وہ اس وقت کیا فیل کر رہی ہے. اسی لیے اس کی اہمیت ظاہر کرنے کے وہ زرا سا جھکا

اور اس کے بالوں میں انگلیاں پھنسا کر ماتھے پر عقیدت سے لب رکھے..
گڈ… میں جلد آؤں گا…گال پیار سے تھتھپایا..

وہ کہتا بے نیاز سا گاڑی میں بیٹھ کر کسی کو بھی دیکھے بغیر وہاں سے جا چکا تھا….

وشہ مسکرائی….

ہیے وش یہ کون تھا؟ ایک مغربی لڑکی سے رہا نا گیا

میرا ہزبینڈ تھا… کوئی تکلیف؟ وشہ کاٹ کھانے کو دوڑی..

ہزبینڈ کے نام پر سب چونکی…
وشہ تن فن کرتی اکڑ کر اندر نیہا کے پاس جا چکی تھی….

🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺🌺