No Download Link
Rate this Novel
Episode 27
Sun_mere_humsafar_2
Sanaya khan
Epi 27
وہ جنت کو لے کر وہاں کے مشہور شاپنگ مال میں آیا تھا جس کا اب تک جنت نے صرف ذکر سنا تھا اور وہاں بڑے بڑے برانڈ کی بہت ساری دکانیں تھی
یہ دیکھو۔۔۔۔۔۔۔
سمر نے جنت کے ہاتھ میں ایک بک تھمائی جو لنڈن کے متعلق تھی
ہم ان ساری پلیسز پر اگلے کچھ دن میں جانے والے ہے اس کے حساب سے تم کو جو کپڑے اور سامان چاہیے سب خرید لو اور اُس کے علاوہ بھی جو تمہیں پسند آئے وہ لے لو
جنت نے کتاب سے نظریں ہٹا کر اُسے دیکھا
اگر مجھے یہ شاپنگ سینٹر پسند آئے تو۔۔۔۔۔۔
دل دیکھنا چاہتی ہو ۔۔۔۔۔۔جاؤ لے لو ۔۔۔۔۔
سمر نے شاہانہ انداز میں کہہ کر مسکرایا
اچھا۔۔۔۔۔۔۔
جنت اُسکی بات پر ہلکا سا ہنس دی
بلکل ۔۔۔۔شاپنگ سینٹر ہی نہیں بلکہ آس پاس کے سارے شاپس ہاؤس سب لے لو میں اپنی ساری پراپرٹی بیچ دونگا اور اگر ضرورت پڑی تو خود کو بھی بیچ دونگا۔۔۔۔
وہ دونوں آس پاس کے کپڑوں کا جائزہ لے رہے تھے
تمہیں کون خریدے گا۔۔۔۔۔
جنت نے اُسکی بات پر ہنستے ہوئے کہا
کوئی نہ کوئی تو خرید ہی لیگا۔۔۔۔۔ورنہ تم خرید لینا۔۔۔بہت کام آؤنگا تمہارے
اچھا۔۔۔۔۔فور ایگزیمپل۔۔۔۔۔
جنت نے ایک شرٹ کو اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے پوچھا
۔میں مارننگ الارم بن کر روز تمہیں جگا دیا کرونگا۔۔۔۔کافی بنا دیا کرونگا۔۔۔بلکہ اپنے ہاتھ سے پلا بھی دیا کرونگا۔۔۔۔۔
وہ سوچ کر بولا اور جنت کو اُسکی باتوں پر ہنسی آرہی تھی
اور۔۔۔۔۔
وہ اُسکی جانب رخ کیے مزے سے پوچھنے لگی
اور۔۔۔۔۔تمہارے بال بنا دونگا۔۔۔۔۔۔میک اپ کر دونگا۔۔۔۔بلکہ تمہیں نہلا بھی دیا کرونگا۔۔۔۔۔۔
وہ اسی لہجے میں بولا اور جنت نے جلدی سے اپنے اطراف دیکھا کے کسی نے اُس کی بات سنی تو نہیں لیکن وہاں پاس میں کوئی نہیں تھا اور جو تھے تھوڑے فاصلے پر تھے اور اپنے میں مصروف تھے
کتنے بےشرم ہو تم۔۔۔۔۔۔
وہ حیرت جتاتے ہوئے بولی
بہت۔۔۔۔۔۔
وہ کاندھے اُچکاتے ہوئے بولا جنت سر نفی میں ہلاتی کپڑوں کی جانب متوجہ ہوئی
بٹ سیریسلی ۔۔۔۔۔۔۔۔اگر تم چاہو تو ایک ٹرائل بھی لے سکتی ہو۔۔۔۔۔ٹرائل روم میں۔۔۔۔۔۔۔
وہ اُسکی جانب آکر بولا
ٹرائل روم میں۔۔۔۔۔۔۔
جنت نے حیرت سے پوچھا
ہاں یہ سارے کپڑے میں خود تمہیں چنج کروا کے سائز چیک کروا دونگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ بڑے آرام سے بولا اور جنت منہ کھولے اُسے دیکھنے لگی
ہائی لیول کے بےشرم ہو تم۔۔۔۔
تھینکیو۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ اُسکی حیرت کو بہت انجوئے کر رہا تھا جنت اُسکی بےشرمی پر اُسے گھورتی ہوئی پلٹ گئی کافی دیر بعد ڈھونڈ ڈھونڈ کر اُسنے اپنے لیے تین ڈریس نکالے اور کپڑوں کا پیچھا چھوڑ کر باقی ساری ضرورت کی چیزیں خرید لی
یہ لو یہ سب بھی ایڈ کر لو۔۔۔۔۔۔۔۔
سمر کچھ دیر بعد واپس اُسکے پاس آیا تھا اور اُسکے ہاتھ میں کافی سارے کپڑے تھے جو اب اُس نے جنت کے ہاتھ میں دے دیے تھی
لیکن پہلے چیک کرنا پڑےگا نا سائز۔۔۔۔۔۔۔
نہیں چیک کرنے کی ضرورت نہیں مجھے پتہ ہے یہ تمہیں پرفیکٹ آئینگے ۔۔۔۔۔۔
وہ یقین سے بولا
اور اگر نہیں آئے تو۔۔۔۔
وہ پریشانی سے کپڑوں کو دیکھنے لگی اُس نے واقعی بہت اچھے اچھے ڈریسز سیلیکٹ کیے تھے
آجاینگے میں بہت انٹیلجنٹ ہوں ۔۔
وہ۔کالر جھاڑتے ہوئے بولا اور جنت نے آنکھیں گھمائی
چلو دیکھ لیتے ہیں لیکن اگر نہیں آئے نا تو کچرا ہوجاے گا تمہارے سٹائل کا
وہ اپنے لیے ہوئے ڈریس لے کر ٹرائل روم میں آگئی دس منٹ بعد جب وہ باہر آئی تو دیکھا سمر سامنے لگے بڑے سے شیشے کے سامنے ایک لڑکی کے ڈریس کی زپ بند کر رہا تھا وہ منہ کھولے اُسے دیکھنے لگی وہ امریکن لڑکی بلیک شارٹ ڈریس ڈریس میں کھڑی اپنا جائزہ لے رہی تھی اور وہ ڈریس اتنی ٹائٹ تھی کے اُسکے جسم کے نشیب و فراز صاف واضح ہو رہے تھے اُس نے مسکراتے ہوئے سمر کی جانب دیکھا اور سمر نے ہاتھ سے پرفیکٹ کا اشارہ کرکے مسکرایا وہ لڑکی واپس ٹرائل روم میں چلی گئی اور جنت تیز قدم چلتی سمر کےپاس آئی
کون تھی وہ۔۔۔۔۔۔
اُس نے بغیر جگہ کا لحاظ کیے غصے سے پوچھا
پتہ نہیں۔۔۔۔
سمر نے حیرت اور لا پرواہی سے جواب دیا
پتہ نہیں۔۔۔۔۔۔کسی بھی انجان لڑکی کو ایسے چپک کر اُسکی زپ بند کر رہے ہو اوپر سے بے شرموں کی طرح کھڑے میرے سامنے بول بھی رہے ہو کے پتہ نہیں ۔۔۔
جنت نے غصے میں کہا
میں بس۔۔۔ اُسکی ہیلپ کر رہا تھا
وہ صفائی دیتے ہوئے بولا
میری ہیلپ کرنے کی توفیق نہیں ہوئی تمہیں کبھی
جنت نے دانت پیستے ہوئے کہا وہ لڑکی اُسے وقت باہر آئی
Thank you so much۔۔۔you are such a
darling
وہ لڑکی بہت بے باکی سے سمر کے گال پر کس کرتے ہوئی اسکا شکریہ ادا کر رہی تھی اور جنت آنکھیں بڑی کیے اُسے دیکھنے لگی پھر ایک غصے بھاری نظر سمر نے پریشان چہرے پر دل کر پیر پٹختی ہوئی وہاں سے جانے لگی
جنت۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سمر فوراً اُسکے پیچھے گیا
میرے پیچھے پیچھے مت آؤ جاؤ اس نے تمہیں ڈارلنگ بولا نا جاؤ اُسکے پیچھے گھومو۔۔۔۔
وہ ایک دم سے پلٹ کر بولی
اس نے بولا ۔۔۔۔ میں نے تھوڑی بولا
تو جاؤ نا تم بھی جا کر بول دو۔۔۔۔ڈارلنگ بول دو بےبی بول دو۔۔۔۔۔سویت ہارٹ بول دو۔۔۔۔اُسکی زپ بند کردو ۔۔۔اسکو کپڑے پہنا دو۔۔۔۔۔۔۔اور اس کے جوتے بھی صاف کر دو۔۔۔۔۔۔
وہ تنک کے بولی
Any problem۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ لڑکی چل کر انکے پاس آئی
No۔۔۔۔۔۔۔۔
جنت نے اُسے غصے سے دیکھ کر کہا اور سمر کا ہاتھ پکڑا
چلو یہاں سے۔۔۔۔۔۔۔
لیکن اگلے پل رک کر پلٹی اور اُس لڑکی کو دیکھا جو اب تک سمجھ نہیں پا رہی تھی کے آخر معاملہ کیا ہے
۔اور ہاں آپکو زیادہ شکریہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں اتنا ہی بڑا احسان کر دیا نا میرے شوہر نے آپ پر تو بدلے میں جا کر ڈوب مرو کہیں بڑی مہربانی ہوگی
وہ اپنا غصّہ لڑکی پر نکالتے ہوئے سمر کو کھینچتے ہوئے باہر کی طرف لے گئی وہ لڑکی حیران کھڑی رہی سمر کو اُسکی باتوں اور اُسکے غصے پر جتنی حیرانی ہوئی اتنا ہی اچھا بھی لگا وہ بمشکل اپنی ہنسی روکے ڈرائیو کرتا رہا لیکن مسکراہٹ اُس کے چہرے سے جدا نہیں ہوئی
ہنسنا بند کرو۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جنت نے غصے سے اُسے دیکھا
اوکے۔۔۔۔۔۔۔۔
اُس نے جلدی سے منہ پر انگلی رکھ لی گھر پہونچ کر وہ بیگ صوفے پر چھوڑ کر ہی روم میں آگئی
جنت۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کچھ دیر بعد وہ سامان کے کر اُسکے روم کا دروازہ ناک کرتے ہوئے بولا
کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
دو تین بار کے بعد اُسنے تھوڑا سا دروازہ کھولا اور غصے سے بولی
وہ۔۔۔۔۔۔۔۔مم۔۔میں کل صبح دس بجے حنا اور رومی کو چھوڑنے ایئرپورٹ جا رہا ہوں تم آوگی۔۔۔
وہ بیگ اُسکی جانب بڑھاتے ہوئے بولا لیکن ڈر لگ رہا تھا کے کہیں بھڑک نا جائے
آجاونگی۔۔۔۔۔۔۔
جنت نے اُسکے ہاتھ سے بیگ چھین کر دروازہ ایک دم سے بند کر دیا سمر اپنی آنکھیں بند کرکے پیچھے ہوا
💜💜💜💜💜💜💜💜
کیا بات ہے یار یہ تجھ پے اتنی گرم کیوں ہے۔۔۔۔۔۔
وہ لوگ ابھی ایئرپورٹ پہنچے تھی رومی اور سمر پیچھے پیچھے چل رہے تھے رومی نے نوٹس کیا تھا کے جنت کیسے بات بات پر سمر پر چڑ رہی تھی
سمر نے اُسکے پوچھنے پر ایک گہری سانس لی اور کل والی بات بتا دی
اب تو ہی بتا کے اس میں کہاں میری غلطی ہے۔۔۔۔۔ اور اتنی چھوٹی سی بات پر پتہ نہیں یہ اتنا کیوں ری ایکٹ کرتی ہے ۔۔۔۔۔۔
یہ مشرقی لڑکیاں ایسی ہی ہوتی ہے
رومی نے ار جھکتے ہوئے کہا
مشرقی۔۔۔۔۔۔۔
سمر نے اُسے نا سمجھی سے دیکھا
مطلب انڈین لڑکیاں ایسی ہی ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔
لیکن ہاں ایک آئیڈیا ہے
کیا۔۔۔جلدی بتا
سمر چونک کر بولا
دیکھ ہیری بھی یہیں ہے اسکو بولتے ہے جا کر جنت کو تنگ کرے
اُس نے ایک جانب اشارہ کیا جہاں ان کا دوست ہیری کھڑا تھا اپنے کسی رشتے دار کو وداع کرنے وہاں آیا تھا
کیا۔۔۔۔۔
اُسکی بات پر سمر نے اُسے حیرت سے پوچھا
سن تو صحیح۔۔۔۔۔۔وہ جیسے ہی جنت کو کچھ بولیگا تو آگے ہو کے غصے سے اُسے ایک تھپڑ مارنا اور برا برا بولتے جانا ۔۔۔۔میں نے ہندی فلموں میں دیکھا ہے ہیرو جب ہیروئن کے لیے کوئی ڈائیلاگ مارتا ہے نہ تو ہیروئن ہنڈریڈ پرسنٹ اُس سے ایمپریس ہو ہی جاتی ہے۔۔۔۔۔۔
وہ اپنی تیز دماغی پر فخر کرتے ہوئے بولا
یار کیا بول رہا ہے تو ۔۔۔۔اگر اُسے پتہ چل گیا نا تو جان سے مار دے گی مجھے۔۔۔۔۔۔
سمر سے بہتر جنت کو کون جانتا تھا
ایسا کچھ نہیں ہوگا بلکہ آگے سے تجھے زیادہ امپورٹنس دےگی
اچھا۔۔۔۔۔۔
وہ سوچتے ہوئے بولا
ہاں بلکل۔۔۔۔۔۔میں ہیری کو سمجھا دیتا ہو ہم لوگو کے جانے کے بعد جب تم دونوں باہر نکلو گے تب وہ آجائے گا اوکے
اوکے۔۔۔لیکن اسکو بولنا کوئی غلط ورڈ نہ بولے جنت کے لیے ۔۔۔
اُس نے رومی کو روک کر تاکید کی رومی نے سر اثبات میں ہلا دیا تھوڑی دیر کے بعد حنا اور رومی اُن دونوں سے مل کر اندر چلے گئے اور جنت اور سمر باہر آگئے رومی نے جاتے ہوئے اُسے اشارہ کر دیا تھا لیکن پھر بھی وہ اُلجھن میں تھا کے جانے کیا ہوگا
Hey beautiful۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ دونوں پارکنگ میں پہنچے تھے پیچھے سے کسی نے پکارا تو جنت نے پلٹ کر حیرت سے دیکھا
Flower for you۔۔۔۔۔baby
وہ ایک گلاب لبوں سے لگا کر اُسکی جانب بڑھاتے ہوئے بولا سمر آگے بڑھا تاکہ اپنے پلان پر عمل کر سکے
رُکو۔۔۔۔۔۔۔
جنت نے اُس شخص کو گھورتے ہوئے سمر کو روکا
شرم نہیں آتی تم کو ,۔۔۔۔۔لڑکی دیکھتے ہیں اُسے چھیڑنے لگتے ہو تم لوگ ۔۔۔۔۔۔انسانیت نام کی چیز ہوتی بھی ہے یا نہیں تم لوگو کے پاس یا پھر لڑکیوں کی عزت کرنے سے کوئی خاص قسم کی الرجی کا ڈر ہے تم لوگو کو۔۔۔۔۔۔یہ بھی نہیں سوچتے تم لوگ کے یہ بھی کسی کی بیٹی ہے بہن ہے جیسے تمہارے گھر میں تمہاری بہنیں ہوتی ہے اُن کو کوئی برئ نظر سے دیکھے تب تو شرم آتی ہوگی نا یا تب
بھی نہیں آتی
سمر کو بنا موقع دیے وہ خود ہی اُس کی کلاس لینے لگی جس پر سمر چاہ کر بھی کچھ نہیں کر سکا اور وہ شخص اب حیرت سے جنت کو دیکھ رہا تھا
ایک سیکنڈ کے لیے سوچو کے پیچھے تمہاری ماں کھڑی ہے اور دیکھ رہی ہی تمہاری حرکتیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سوچو کیا گزرے گی اُس پر جب تمہارے کرتوت دیکھے گی وہ ۔۔۔۔وہ تو سوچیں گی کے کاش ایسی اولاد سے بے اولاد رہ جاتی تو اچھا تھا
سیم یہ کیا بول رہی ہے۔۔۔
جنت کے چپ ہوتے ہے ہو لڑکا حیرت سے بولا اور سمر نے گھبرا کر اُسے دیکھا
تم اسے جانتے ہو ۔۔۔۔۔۔
جنت نے حیرانی سے پوچھا
ہاں۔,۔۔یہ۔۔۔ یہ میرا دوست ہے
اچھااء۔۔۔۔۔۔۔مجھے تو پہلے ہی سمجھ جانا چاہیے تھا کے ایک بےشرم دوسرے بےشرم کا دوست ہی ہو سکتا ہے۔۔۔۔۔۔شرم آنی چاہیے تمہیں ایسے دوست رکھتے ہوئے۔۔۔اور تم ۔۔۔۔۔تم کم سے کم اتنی ہی شرم کرتے کے اپنے دوستی کی بیوی کو چھیڑ رہے ہو
وہ سمر کو کے کر دوبارہ اُسکی جانب پلٹی
اسی نے بولا تھا مجھے ایسا کرنے کو۔۔۔۔۔۔۔
ہیری کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو چکا تھا سمر آنکھوں ہی آنکھوں میں اُسے یہ بات کہنے سے روکنا چاہتا تھا لیکن اُس کے چہرے کو ہیری سے زیادہ جنت نے نوٹس کیا
۔ یو آر رائٹ مجھے شرم آنی چاہیے کے یہ میرا دوست ہے ۔۔۔سالے تیری بیوی مجھے برا بول رہی ہے اور تو مجھے چپ ہونے کے اشارے کر رہا ہے۔۔۔۔۔تو ہیلپ کرنے کے لئے لائق ہی نہیں ہے
بھابھی میری طرف سے بھی دو چار مارنا اسے
وہ غصے سے کہتا وہاں سے چلا گیا اور جنت بے یقینی سے سمر کو دیکھنے لگی
میں نے نہیں ۔۔ر۔۔۔ر۔۔۔۔رومی نے کہا تھا۔۔۔۔
اب رومی۔۔۔۔۔۔
یار تم کل سے غصّہ کر رہی تھی نہ ۔۔۔۔تو رومی نے ہی یہ آئیڈیا دیا کے ہیری تمہیں تنگ کریگا اور میں اس سے لڑائی کرونگا تاکہ تم ایمپریس ہو جاؤ
سمر بیزاری سے بولا جنت نے چند سیکنڈ اُسے غور سے دیکھا پھر ہنسنے لگی اُسے ہنستے دیکھ سمر کی جان میں جان آئی جنت کتنی دیر تک اُسے دیکھ کر ہنستی رہی اور سمر شرمندہ ہوکر مسکراتے ہوئے سر پر ہاتھ پھیرنے لگا
پھوپھو تمہارے بارے میں بلکل ٹھیک کہتی تھی
جنت ہنسنے کے دوران بولی
کیا۔۔۔۔۔۔
کچھ نہیں۔۔۔گھر چلو۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ آکر گاڑی میں بیٹھ گئی اور آج سمر خاموش تھا اور جنت مسلسل ہنستی جا رہی تھی اُسکے پلان کا جو اُس نے بیڑا غرق کیا تھا اور بیچارے ہیری کی جو شامت آئی تھی یہ سب باتیں سوچ سوچ کر
💜💜💜💜💜💜💜
Next kal insha’Allah
