Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 19

Sun_mere_humsafar_2
Sanaya Khan
Epi 19

کبیر کو جیسے کسی بات سے کوئی غرض ہی نہیں تھی وہ بس ایک روبوٹ کی طرح ہر کہے پر عمل کر رہا تھا اُسکے چہرے پر کوئی خوشی کوئی احساس نظر نہیں آرہا تھا اور اس بات نے الیشا کو بہت پریشان کیا ہوا تھا صرف کبیر کے ہی لیے نہیں بلکہ عائشہ کے بھی لیے کیوں کے وہ بھی ایک عام لڑکی کی طرح ڈھیر سارے سپنے آنکھیں میں سجائے دلہن بنی تھی لیکن اس بات سے بےخبر کے آگے کیا ہونے والا ہے۔۔۔۔

آپی آپ بہت پیاری لگ رہی ہے ۔۔۔۔کہیں میری ہی نظر نہ لگ جائے ۔۔۔کالا ٹیکہ لگا دیتی ہوں۔۔۔۔۔۔

عائشہ ڈریسنگ ٹیبل کے آگے بیٹھی تھی جنت نے اُسکے گلے میں ہاتھ ڈالتے ہوئے کہا وہ واقعی بہت پیاری لگ رہی تھی گہرے پنک کلر کے لہنگے میں اورنج چنری سر تک اوڑھے دلہن کا روپ اُس پر بہت جچ رہا تھا

باتیں مت بناؤ۔۔۔۔۔۔۔میں جانتی ہوں جب وہاں تم میرے ساتھ بیٹھو گی تو مجھے تو کوئی دیکھے گا ہی نہیں
عائشہ نے منہ بناتے ہوئے کہا جس پر جنّت ہنس دی

کوئی دیکھے نا دیکھے لیکن کبیر ضرور دیکھے گا
وہ سرگوشی میں بولی عائشہ اسکی بات پر شرم سے مزید سرخ ہو گئی

آپ بہت لکی ہے۔۔۔۔۔کیوں کہ میں کبیر کو جانتی ہوں وہ بہت ہی اچھا ہے آپکا بہت خیال رکھے گا

تم لکی نہیں ہو۔۔۔۔۔۔میرا بھائی مل رہا ہے تمہیں۔۔۔۔۔
عائشہ نے اُسکے جانب دیکھ کے پوچھا

لیکن وہ میرا خیال نہیں رکھنے والا۔۔۔۔۔۔مجھے ہی سنبھالنا پڑےگا اُسے۔۔۔۔۔۔
جنت نے فوراً جواب دیا جس پر عائشہ ہنسنے لگی جنت کی بات اُسے بلکل صحیح لگی

دونوں تیار ہو کر ہوٹل پہنچی تھی۔۔۔جنت نے سرخ رنگ کا لہنگا اور گہرے گرین کلر کے بلاوز پر سرخ دوپٹہ سیٹ کیا ہوا تھا جس پر چاروں طرف گرین ہی بارڈر تھی اور اوپری گھونگھٹ بھی سرخ رنگ کا تھا ماتھے پر پانسہ سجائے ڈائمنڈ کی بڑی سے نوز رنگ میں اسکا چہرہ مزید سج رہا تھا
دونوں کے نکاح آدھے آدھے گھنٹے کے فرق سے ہوئے تھے پہلے عائشہ اور کبیر کا نکاح ہوا تھا اور کچھ دیر بعد جنت اور سمر کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

💜💜💜💜💜💜💜

ودائی کی رسم کے بعد پھولوں سے سجی گاڑیوں میں دونوں کو بٹھایا گیا تھا کبیر اور عائشہ پیچھے بیٹھے تھی اور گاڑی ڈرائیور چلا رہا تھا
جب کے سمر نے پیچھے جنت کے ساتھ بیٹھنے کی بجائے ڈرائیور کو باہر نکلنے کا اشارہ کیا جس پر ڈرائیور نے اُسے حیرت سے دیکھا اور خاموش گاڑی سے نکل گیا
سمر نے اندر بیٹھ کر گاڑی سٹارٹ کرلی
ہوٹل سے گھر تک کا فاصلہ تقریبا آدھے گھنٹے کا تھا لیکن سمر اتنی تیز گاڑی چلا رہا تھا کے بیس منٹ کا فاصله دس منٹ میں طے ہو چکا تھا پہلے تو جنت لاپرواہ سی بیٹھی تھی کیونکہ وداعي کے بعد سے اس کا دل بہت اُداس تھا لیکن گاڑی کی سپیڈ اتنی تیز تھی کے اسکا اب سارا دھیان سامنے تھا اور اُسے بہت ڈر لگ رہا تھا جب ایک گڑھے سے گزرتے وقت گاڑی کو زور دار جھٹکا لگا اور وہ پوری طرح سے ہل گئی تو اسکا ڈر دو گنا ہو گیا لیکن گاڑی کی سپیڈ اُسکے بعد بھی کم نہیں ہوئی

Stop it۔۔۔۔۔
جنت نے چلا کر کہا جس پر سمر نے نے فورا گاڑی کو بریک لگاتے ہوئے اسکی جانب دیکھا

کیا ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔

اتنی تیز گاڑی کیوں چلا رہے ہو مجھے گھر ہی لے جا رہے ہو نا کہیں اور پہنچانے کا تو ارادہ نہیں ہے
جنت نے غصے سے کہا
میں ہمیشہ ایسے ہی گاڑی چلاتا ہوں۔۔۔۔

لیکن اس وقت تم اتنی فاسٹ نہیں چلاؤگے۔۔۔۔۔
جنّت نے اسکی بات کاٹتے ہوئے کہا

تو پھر۔۔۔۔۔۔۔

بس اتنی سپیڈ پے چلاو۔۔۔اس سے بلکل بھی آگے مت جانا
اُسنے سامنے ہوتے ہوئے میٹر پر انگلی رکھ کر بتایا جس پر سمر نے اسکی جانب غصے سے دیکھا مطلب اب اُس کی اتنی ماننی پڑےگی

ایک کام کرو تم ہی چلا لو۔۔۔۔۔۔
وہ لا پرواہی سے بولا اور سیٹ سے ٹیک۔لگا کر ریلیکس ہو گیا جنت نے اُسے گھور کر دیکھا اور ڈور کھول کر باہر نکل گئی اور باہر آکر سمر کی جانب کا ڈور کھولا

ہٹو اُدھر۔۔۔۔۔۔۔
اُسے انگلی سے سائڈ میں ہونے کا اشارہ کیا وہ ہٹ کے بازو والی سیٹ پر بیٹھ گیا جنت نے خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی اور گاڑی سٹارٹ کرکے آگے بڑھتے ہوئے اُسے جتاتی نظروں سے دیکھا جب کے سمر لاپرواہ سا بیٹھا تھا

تم نے کیا سوچا کے تم اڑ جاؤگے کے میں نہیں چلاتا گاڑی تو میں تمہاری منتیں کرونگی کے نہیں ۔۔۔۔پلیز ایسا مت کرو۔۔۔۔۔ ورنہ ہم گھر کیسے جائے گے۔۔۔۔۔۔۔۔تیز چلانا ہے تو چلا لو لیکن پلیز گھر چلو
نو وے۔۔۔۔
میں آج کی لڑکی ہوں کسی کی محتاج نہیں ہوں گاڑی چلانا تو کیا میں سب کچھ کر سکتی ہیں
وہ فخریہ لہجے میں بولی جس پر سمر نے بے نیازی سے رخ باہر کی جانب کر لیا لیکن پھر ایک شیطانی کھیل کے ذہن میں آتے ہی اسکی جانب پلٹا

ایکچولی سب کچھ نہیں کر سکتی تم۔۔۔۔۔۔

۔ایسا تمہیں لگتا ہو لیکن میں سب کچھ کر سکتی ہوں
جنّت نے جتانے والے انداز میں کہا

ہو سکتا ہے تم سب کچھ کر سکتی ہو لیکن ایک ایسی چیز ہے جو میں کر سکتا ہوں لیکن تم نہیں کر سکتی
وہ مسکراتا اُسے چڑانے والے انداز نے بولا

خود ہی سوچ لو اور خوش ہو لو لیکن حقیقت تو یہی ہے کے ایسا کوئی کام نہیں

ٹھیک ہے چیلنج۔۔۔۔۔۔۔ میں جو کرونگا کروگی
وہ انگلی اٹھا کر بولا

بلکل۔۔
جنّت نے کمفیدنٹ سے کہا

اور اگر نہیں کر پائی تو میں جو بولونگا تمہیں ماننا پڑےگا

ٹھیک ہے لیکن صرف ایک بار۔۔۔اور اگر تم ہار گئے تو کان پکڑ کر مرغا بننا پڑےگا تمہیں

ڈن۔۔۔۔۔۔۔۔
سمر نے انگوٹھا دکھاتے ہوئے کہا

بتاؤ کیا چیلنج ہے۔۔۔۔۔۔
جنت نے گاڑی ٹرن کرتے ہوئے پوچھا

رہنے دو یار مجھے پتہ ہے تم نہیں کر سکتی۔۔۔۔۔
وہ ہنسی روکے بولا

ڈر گئے کے کہیں جیت نہ جاؤ۔۔۔۔۔۔۔
جنت مسکرا کر بولی سمر نے اُسکے جانب دیکھتے ہوئے ایک دم سے کرتا اُتار دیا

یہ کیا کر رہے ہو تم۔۔۔۔۔۔
جنت نے اسکی بےشرمی پر ایک ہاتھ سے چہرہ چھپاتے ہوئے کہا

یہ کر کے دکھاؤ۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ آرام سے بولا

بےشرم آدمی ۔۔۔۔تمہارا دماغ خراب ہے۔۔۔۔۔پہنو اسے۔۔۔لوگ دیکھیں گے تو کیا سوچے گے
وہ ہاتھ ہٹا کر اُسکے جانب دیکھتے ہوئے غصے سے بولی

مجھے نہیں پہنا مجھے بہت اریٹشن ہو رہی ہے اور دیکھو رشیس بھی ہو رہے ہے
کرتا شاید تھوڑا ٹائٹ تھا اور اُس کے کالر پر ڈیزائن بھی بنا تھا جس کی وجہ سے اُسے بہت دیر سے اُلجھن ہو رہی تھی جنت نے اُسکے دکھانے پر دیکھا تو واقعی اُسکے گردن اور شولڈر پر سرخ نشان بنے ہوئے تھے

ہاں ٹھیک ہے ہم گھر پہنچنے ہی والے ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تب چینج کرلے نا ابھی پہنو اسے جلدی۔۔۔۔۔۔۔
جنّت نے دانت پیستے ہوئے کہا

اوکے۔۔۔۔لیکن تم شرط ہار گئی نا۔۔۔۔۔
وہ کرتا پہنتے پہنے رک کر بولا

م۔۔۔۔م۔۔۔۔۔۔میں۔۔۔۔۔میں نہیں ہاری
وہ نظریں چراتے ہوئے بولی

تو چیلنج پورا کرو۔۔۔۔
سمر نے اُسکے باتیں یاد دلائی لیکن جنت نے اسکی جانب نہیں دیکھا انجان بن کر بیٹھی رہی

اگنور مت کرو۔۔۔۔۔۔۔یا تو ہار مانو یا چیلنج پورا کرو

جاؤ نہیں کرتی کیا کرلوگے۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ سامنے دیکھتے ہوئے ہی بولی

کیا کرلوں گا ۔۔۔۔۔۔ابھی بتاتا ہوں
وہ آگے جھکتے ہوئے اسکا دوپٹہ سر سے ہٹاتا اُسکے بلاوز کے پیچھے چین تلاشنے لگا

یہ کیا کر رہے ہو تم۔۔۔۔۔۔دور ہٹو
جنت نے اُسے دھکیل کر پیچھے کیا

۔۔۔شرم نہیں آتی تمہیں ایسے بیچ سڑک پر میرے کپڑے نکال رہے ہو ۔۔۔انسان ہو کے جانور۔۔۔۔۔

تو تم ہاری نا۔۔۔۔۔۔۔

ہاں ۔۔۔میں ہار مانتی ہے ۔۔۔۔۔۔پیچھے ہٹو تم۔۔۔۔پھوپھو بلکل صحیح کہتی تھی تمہارے بارے میں
وہ عاجزی سے بولی

کیا کہتی تھی۔۔۔۔۔۔۔

کچھ نہیں۔۔۔۔۔ تم پہلے یہ کرتا پہنو
ہم گھر پہنچ رہے ہیں اور سب باہر ہی کھڑے ہونگے
تمہیں ایسے دیکھے گے تو پتہ نہیں کیا سوچے گے
وہ بیزار ہو گئی تھی سمر کی حرکتوں سے

جلدی کرو۔۔۔۔۔۔
وہ گھر کر قریب پہونچ چکے تھے اور کرتا اب بھی سمر کے سر میں تھا
کیا یار تم گڑبڑ کرتی رہتی ہو دیکھو یہ نکل نہیں رہا

وہ کرتے کو نیچے کھینچنے کی کوشش کررہا تھا لیکن جنّت نے دیکھا کہ اُسکے صرف دو بٹن کھلے تھے اور نیچے کے دو بٹن بند تھی

بٹن تک کھولنے کا ہوش نہیں تمہیں۔۔۔ دکھاؤ ادھر۔۔۔۔۔
جنت نے بیزاری سے کہتے ہوئے گاڑی کو بریک لگایا اور اُسکے جانب جھکتے ہوئے اُسکے کرتے کے بٹن کھولنے لگی بٹن کھلتے ہی کرتا سر سے نیچے نکل چکا تھا لیکن وہ پیچھے نہیں ہو پائی کیوں کے اُس کے گلے میں موجود جویلری سمر کے کپڑوں میں پھنس گئی تھی وہ اب اُسے نکالنے لگی لیکن سمر صرف اُسے دیکھ رہا تھا وہ اُسکے اتنے قریب تھی اور اب وہ اسکی خوبصورتی کو نوٹس کررہا تھا جو دلہن بننے پر جنت کو ملی تھی وہ کبھی اُسکے سرخ ہونٹوں کو کبھی جھکی آنکھوں کو اور کبھی ہوا سے چہرے پر آتے بالوں کو دیکھ رہا تھا اسکی نظریں خود پر محسوس کرکے جنت نے صرف پلکیں اٹھائی تھی اور اسکی سنجیدہ آنکھیں دیکھ کر نظریں چرانے پر مجبور ہوئی تھی خود کو آزاد کرواتے اُسکے ہاتھوں میں مزید تیزی آگئی تھی اور وہ اُس مالا کو کھینچتے ہوئے چھڑانے کی کوشش کررہی تھی سمر لاکھ کوشش کے بعد بھی اُس وقت اُسکے چہرے سے نظریں نہیں ہٹایا پایا جنت نے اُس سے دور ہو کر سکون کا سانس لیا پہلے تو اُسنے سمر کو اگنور کیا لیکن جب دیکھا کہ وہ اب بھی اسی طرح اُسے دیکھ رہا ہے تو غصے سے اُسکی جانب دیکھا

ایسے کیا دیکھ رہے ہو۔۔۔۔پہلے کبھی لڑکی نہیں دیکھی۔۔۔۔۔۔

لڑکی تو دیکھی ہے۔۔۔۔۔۔۔لیکن خود کی پرائیویٹ دلہن نہیں دیکھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وہ ماتھے پر بکھرے بالوں کو ہاتھ سے اوپر کرتے ہوئے بولا جنت نے اُسے ناگوار شکل بنا کر گھورا اور گاڑی سٹارٹ کرلی گھر پہنچے تو باہر ہی عمران الیشا اور عیشا کھڑے انکی راہ دیکھ رہے تھے عائشہ کا اپنے گھر میں ویلکم کرنے کے بعد عمران اور الیشا یہاں آگئی تھے سمر اُتر کے انکے پاس آیا جب کے جنت نے پہلے اپنا دوپٹہ ٹھیک کرتے ہوئے دوبارہ سر تک اوڑھا اور آئینے میں اپنا جائزہ لے کے پرسکون ہوئی
💜💜💜💜💜💜💜💜