No Download Link
Rate this Novel
Episode 12
Sun_mere_humsafar_2
Sanaya khan
Epi 12
سترہ سال گزر گئے۔۔۔۔۔۔۔۔جنّت کی یہ بچپن کی منگنی بھول بھی چکی ہوتی اگر دادی اسے بچپن سے لیکر اب تک یہ باتیں نہ بتاتی رہتی وہ ہر وقت سمر اور اُسکے بچپن کے قصے۔۔۔۔ عیشا کی باتیں بتاتی رہتی اُن کے اندر ایک امید تھی کے سب ٹھیک ہوگا عیشا واپس آئیگی۔۔۔۔۔۔۔اور جنّت اور سمر ایک ہونگے۔۔۔۔
انکی امید نے ہی جنّت کے اندر بھی کئی جذبات جگا دیے تھی و جانتی تھی ریحان کو بھی عیشا کی کمی محسوس ہوتی ہے بھلے وہ ظاہر نہ کرے لیکن ہر کوئی اسے یاد کرتا ہے اُن کی خوشیوں میں ایک کمی تھی جس کو صرف عیشا پوری کر سکتی تھی
اُس کے اور سمر کے رشتے پر یہ فاصلے بڑھے تھے اور اسی رشتے کی امید پر اُن فاصلوں کو ختم کر سکتی تھی وہ ہر پل ہر پہر سمر کو سوچتی تھی اُسکی یادیں اُسکی بچپن کی تصویریں جنّت کو بہت سکون دیتی تھی دھیرے دھیرے اُسے سمر سے محبت ہو گئی تھی ایک طرفہ۔۔۔۔۔۔ اُسے اپنی محبت پر یقین تھا اپنے انتظار پر یقین تھا وہ خدا سے دعا کرتی تھی کے سمر اُسے ملجائے پھوپھو واپس آجائے سب ٹھیک ہو جائے وہ فیصلہ کر چکی تھی کے اگر اُسکی زندگی میں کوی آئیگا تو وہ صرف سمر ہوگا وہ یہ بات ظاہر نہیں کرتی تھی لیکن سب سمجھتے تھے فائزہ کو بہت ڈر لگتا تھا کے اسکا دل نہ ٹوٹ جائیے اگر سمر نہ آیا تو ۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ اپنے دل کی ہر بات دو لوگوں سے شیئر کرتی تھی ایک تو دادی اور دوسرا کبیر جو ارمان کی بجائے جنّت کا بیسٹ فرنڈتھا وہ پہلے اُسے کبیر بھائی بُلاتی تھی لیکن کبیر کے جذبات جنّت کے لیے بھائی والے ہرگز نہیں تھے وہ دوست ہونے کا دعویٰ کرتا تھا اور دوستوں کو صرف نام سے بلایہ جاتا ہے ایسا کہتا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ بھی جنت کے جذبات جو سمر کے لیے تھے اُن سے واقف تھا لیکن پھر بھی وہ خود کو جنت کی جانب جھکنے سے روک نہیں پایا جنّت کی سمر کے لیے محبت اُسے جنّت سے اور پیار کرنے پر مجبور کرتی تھی مگر وہ اس بات کو ظاہر نہیں کرتا تھا لیکن جنّت کا بہت خیال رکھتا تھا اُسکی محبت سچی تھی اس میں کوئی شک نہیں تھا لیکن جنّت کو سمر کے آگے کچھ نظر نہیں آتا تھا ۔۔۔۔۔۔ وہ یہ تک نہیں جانتی تھی کے ساحر اور عیشا کہاں ہے اور سمر اُسے کیسے ملےگا لیکن کوشش ہمیشہ کرتی رہتی تھی اُسنے فیصلہ کیا تھا کے وہ اپنی پڑھائی مکمل کرکے اُن لوگوں کے بارے میں پتہ لگائے گی لیکن ارمان کی بہت ضد تھی کے وہ لندن کے کالج سے پڑھے اس لیے اُسے مجبورا کالج میں داخلہ لینا پڑا اُسے پڑھنے لکھنے سے نہ کسی اور بات سے کوئی لگاؤ تھا اُس کا مقصد صرف سمر کے بارے میں جاننے کا تھا اُسے پانے کا تھا
💜💜💜💜💜💜
ہاسٹل سے ایئرپورٹ تک کے راستے میں اُس نے حنا سے اپنے دل کی ہر بات کہہ دی تھی سمر سے بچھڑنے اور عیشا سے متعلق ہر بات حنا اُسکے لیے کوئی غیر نہیں تھی اُسکے دوست تھی
تمہیں یہ بات کب پتہ چلی کے سیم ہی تمہارا کزن سمر ہے
وہ لوگ ائرپوٹ کے اندر کے ایریا میں آکر بیٹھے تھے
میں نے اُس کے گھر کمپلینٹ کرنے کے لیے اُس کا ایڈریس پتہ کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔اور شام کو سوچا پارٹی میں جانے سے پہلے اُس ایڈریس پر لیٹر بھیج دوں تب اسکا نام پڑھا اسکا اور انکل کا نام دیکھ کر مجھے پتہ چل گیا کے وہ سمر ہے
اگر سمر نے اُس شام اُس سے بدلہ لینے کے لیے وہ سب کھیل نہیں کھیلا ہوتا تو وہ اُس سے اتنی ناراض نہیں ہوتی سمر کو اُس نے ہنی کے ساتھ واش روم سے نکلتے دیکھا تھا اُسے مال میں کسی لڑکی کے ساتھ دیکھا تھا پارٹی میں اسکا شراب پینا اور ہنی کے ساتھ ڈانس کرنا یہ سب باتیں اُس کے ذہن پر پتھر کی طرح برس رہی تھی
جنّت تمہیں اس طرح نہیں جانا چاہئے۔۔۔۔۔۔۔ایک بار اُس سے بات تو کر لو۔۔۔۔۔
حنا نے کچھ دیر بعد اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اُسے سمجھانے کی کوشش کی
بات کرکے کوئی فائدہ نہیں۔۔۔۔۔میرا چلے جانا ہی بہتر ہے
اتنے سالوں تک تم اسکا انتظار کرتی رہی ۔۔۔۔ اُس سے ملنے کے دعائیں کرتی رہی اور اب جب قسمت نے اُسے تم سے ملایا ہے تو یوں چلی جانا چاہتی ہو۔۔۔۔۔۔اپنے ذہن میں اٹھتے سوالوں کا جواب لیے بغیر ۔۔۔۔اُسے بتائیے بغیر کے تم کون ہو ۔۔۔۔۔۔۔یہ جانے بغیر کے وہ کیا سوچتا ہے اس رشتے کو لیکر۔۔۔۔۔جو دکھائی دیتا ہے وہ ہمیشہ سچ نہیں ہوتا جنّت کبھی کبھی حقیقت الگ ہوتی ہے ظاہر سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مت جاؤ ایسے بیوقوفی ہے جنّت
بیوقوفی ہی سہی مگر میرے لیے صحیح ہے ۔۔۔ وہ میری محبت ڈیسورو نہیں کرتا ۔۔۔۔۔۔اُس کی دنیا اور میری دنیا بہت الگ ہے۔۔۔۔۔۔۔اسکی حقیقت کو بہت نزدیک سے دیکھا ہے میں نے ۔۔۔۔۔۔۔ میں اپنی محبت اُسکے قدموں میں نہیں رکھ سکتی اگر اُسنے مجھے ٹھکرا دیا تو۔۔۔۔۔۔ ابھی صرف میرا دل ٹوٹا ہے اُسکے بعد میں شاید جی بھی نہیں پاؤں گی اسلئے اچھا ہوگا کے میں اُس سے ملے بنا جیسے اب تک جیتی آئی ہوں ویسے ہی جیو بس فرق صرف اتنا ہوگا اب انتظار نہیں کرنا ہوگا نہ کوئی امید ہوگی اب بس اس حقیقت کو مان کر جینا ہوگا کے یہ ایک طرفہ محبت ہمیشہ ایک طرفہ ہی رہےگی
اور اپنی دادی سے کیا کہو گی اُن سے بھی یہ کہو گی کے آپ بھی اپنی بیٹی کو بھول جائیے آپ بھی اُس سے ملنے کی امید چھوڑ دیجئے کیونکہ میں ہار مان چکی ہو
حنا کی بات پر اُسنے خالی خالی نظروں سے اُسکے جانب دیکھا
پھوپھو کو واپس لانے کے لیے مجھے اس رشتے کی ضرورت نہیں میری محبت چاہے ادھوری رہے مگر دادی کی امید ضرور پوری ہوگی۔۔۔۔
وہ کچھ دیر سوچ نکر بولی وہ خود بھی نہیں جانتی تھی کہ اُسے کرنا کیا ہے اُسے وقت جہاز کے نکلنے کا اعلان ہوا
مجھے جانا ہوگا
وہ حنا کی جانب دیکھ کرکے بولی
تم جہاں بھی رہو خوش رہو اور اللہ تمہاری ہر مشکل کو آسان کرے بس یہی چاہونگی میں
حنا نے اُسکا ہاتھ تھام کر سچے دل سے کہا
تھینکیو حنا۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ اُسکے گلے سے لگ گئی
اپنے بے وفا صنم کی وجہ سے اپنی دوست کو چھوڑ کر جا رہی ہو تم
حنا اس سے الگ ہوتی خفگی سے بولی
I m sorry
جنت پھر سے رو دی تھی اُسے بھی اپنی پیاری سہیلی سے دور جانے کا بہت دیکھ تھا
مجھے بھول مت جانا اور مجھ سے ملتی رہنا انڈیا میں بھی
حنا نے تاکید کی جنت نے اپنا بیگ تھامے جانے لگی
اپنا خیال رکھنا
حنا نے اُسے جاتے دیکھ کرکے کہا اتنے کام دونوں کی دوستی تھی اُن کی لیکن بہت یادگار
💜💜💜💜💜💜💜
سیم تم کیوں اتنا مائنڈ کر رہے ہو اگر جاتی ہے تو جائے ہمیں اُس سے کیا لینا دینا
ہنی کو سمر کی خاموشی بہت بری لگ رہی تھی اُسے یقین نہیں ہو رہا تھا کے جنّت کو لیکر سیم اپ سیٹ ہے سیم نے اب بھی کوئی جواب نہیں دیا
میری سمجھ میں نہیں آرہا کے اُس معمولی سی لڑکی کے لیے ہم آپس میں کیوں لڑ رہے ہیں جو کیا اُسکے ساتھ بلکل صحیح کیا شی ڈسرو دھیس
وکی غصے سے بولا
جسٹ شٹ اپ اوکے
سیم اُس کی جانب پلٹا کر اُسے انگلی دکھاتے ہوئے وارن کر رہا تھا
سیم۔۔۔۔۔۔۔وہاٹ آر یو ڈوینگ,۔۔۔۔۔۔۔
ہنی نے حیرت سے پوچھا
کوئی بھی جنّت کے بارے میں الٹا سیدھا نہیں بولے گا
۔۔۔۔۔۔کوئی بھی نہیں
پہلے اُسنے وکی کی جانب دیکھ کر کہاں پھر ہنی کی جانب رخ کرکے کوئی بھی پر زور دیا
اُس انجان لڑکی کی لیے تم ہم اپنے دوستوں سے لڑ رہے ہو سیم
ہنی بہت حیران تھی اسکی باتوں سے
وہ انجان نہیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔ میری ہونے والی بیوی ہے اگر کسی نے بھی اُسکے خلاف کچھ بولا تو مجھے اچھا نہیں لگے گا
وہ جھنجھلا کر بولا کب سے اُن سب کی ایک ہی بات سے وہ بیزار ہو چکا تھا اُسکے بات سے سب سے زیادہ حیرت کا جھٹکا ہنی کو ہی لگ
کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ تم کیا کہہ رہے ہو۔۔۔۔۔۔وہ تمہاری ہونے والی بیوی کیسے ہو گئی
کاشف نے پوچھا
بچپن سے انگیجڈ ہے تو ہونے والی بیوی ہی ہوئی نہ ۔۔۔۔۔
وہ بیزاری سے بولا اور وہاں سے چلا گیا شعیب بھی اُس کے پیچھے چلا اُس سے بات کرنے کے لیے
کتنی آسانی سے کہہ دیا اُس نے۔۔۔۔ تمہارے منہ پر مار کر چلا گیا تمہارے ڈریمز کو۔۔۔۔۔۔۔اُس لڑکی کی وجہ سے جو کل تک اُس کی دشمن تھی اور اب ہونے والی بیوی ہو گئی
کاشف کے جانے کے بعد وکی اور ہنی دونوں ہی وہاں روح گئے تھے وکی نے موقع کے فائدہ اٹھایا
نہیں ۔۔۔۔سیم صرف میرا ہے میرے علاوہ کوئی لڑکی نہیں آسکتی اسکی زندگی میں
ہنی نے فوراً جواب دیا
تمہارے لیے سیم کو برداشت کیا ہے تو تمہارے لیے اُس لڑکی کو اسکی زندگی سے بھی نکال سکتا ہوں
کیسے۔۔۔۔۔۔۔
ہنی نے اس کی جانب دیکھا
تم اگر میرا ساتھ دو تو دونوں کے کام ہو جائینگے جنّت سے الگ کرکے سیم سے اپنا بدلہ بھی لے لونگا اور تمہارا بھی راستہ کلیئر ہو جائیگا
کیا کرنا ہوگا
ہنی نے اپنے آنسو صاف کیے
آگ تو الریڈی لگی ہوئی ہے بس تیل ڈالنا ہوگا
وکی نے کمینگی سے مسکراتے ہوئے جواب دیا
💜💜💜💜😒💜💜
