Milan by Yusra Mehmood NovelR50657 Milan (Episode 01)
Rate this Novel
Milan (Episode 01)
Milan by Yusra Mehmood
امی آپ کو پتہ ہے کہ مجھے اس طرح کے کپڑے بالکل پسند نہیں ہیں
صبا آصفہ بیگم سے ان کپڑوں کی طرف اشارہ کرکے بولی جو ابھی ابھی وہ اپنی بیٹی صبا کے لیے لائی تھی…..
لیکن آج کل کا زمانہ نہیں ہے وہ ڈھیلی ڈھالی شلوار قمیض پہننے کا ….. انہیں وہ چست قمیض اور اسکن سے چپکا ہوا ٹائٹس اپنے طور سے بالکل بھلا لگ رہا تھا رہا تھا…..
نہیں امی مجھ سے نہیں پہنے جاتے یہ اتنے تنگ کپڑے جس میں باآسانی جسم کی نمائش ہوسکے..
نہیں بیٹا اس طرح نہیں بولتے اور یہ کیا رٹ لگا رکھی ہے آپ نے کہ میں نہیں پہنوں گی… آج کل اسی کا زمانہ ہے پرانے زمانے کی ہیر اور سسی بنی رہوں گی تو کوئی نہیں پوچھے گا آ کر….
یہ نیا زمانہ ہے بیٹا بہت مشکل سے رشتے ملتے ہیں اور اگر ابھی سے اچھا پہنوں گی نہیں تو کسی کی نظر میں نہیں آ سکوں گی اور مجھے تمہاری شادی بھی بہت اچھی جگہ کر انی ہے آصفہ بیگم اس کے برابر میں بیٹھ کر اسے سمجھانے لگی…
پر ابھی تو مجھے بہت پڑھنا ہے ابھی تو انٹر کیا ہے میں نے بس….
آپ کو ابھی سے میری شادی کی پڑ گی وہ مصنوعی خفگی سے بولی…. ابھی نہیں کروں گی پر رشتہ آگیا تو منگنی تو کرنی پڑے گی….
####
آصفہ بیگم کا گھرانہ درمیانے طبقے سے ہی تعلق رکھتا تھا ان کے شوہر بخاری صاحب کے کپڑے کی مل میں نوکری کرتے تھے بخاری صاحب نہایت سلجھے ہوئے انسان تھے ان کی تنخواہ سے گھر کا گزربسر آسانی سے ہو رہا تھا اور وہ مطمئن تھے ان دونوں کی ایک ہی بیٹی تھی آصفہ بیگم شادی کے بعد اپنے شوق کی قربانی دے چکی تھی کیونکہ بخاری صاحب تھوڑے مذہب پرست انسان تھے آصفہ بیگم کو ماڈرن ڈریسنگ سے انہوں نے بعض رکھا ہوا تھا…..
پر اپنی بیٹی کے بارے میں آصفہ بیگم اپنی من مانی کر تی تھی وہ چاہتی تھیں کہ ان کی بیٹی کا رشتہ بہت اچھے اور امیر گھرانے میں ہوں اس لئے اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ صبا کو ماڈرن ڈریسنگ کر آئے اور اسے امیرکبیر لوگوں سے ملاقات میں آگے آگے رکھیں تو تب بھی کسی اچھے گھرانے کی نظر صبا پر پڑے گی…
وہ جب کسی شادی کی تقریب یا کسی فنکشن میں جاتی تھی صبا کو زبردستی اپنے ساتھ ضرور گھسیٹ کر لے جاتی اور صبا کو بھی ناچار ان کے ساتھ جانا پڑتا ہے حالاں کہ وہ زیادہ آنا جانا بھی پسند نہیں کرتی تھی وہ بھی اپنے بابا کی طرح تھوڑی مذہب پرست واقع ہوئی تھی اسے بالکل یہ بات سمجھ نہیں آتی تھی کہ کیا صرف بیتکی ڈریسنگ کرنے اور ہر جگہ بلاجواز گھوس کر اپنے آپ کو آگے آگے رکھنے سے کوئی اچھا رشتہ گھر آئے گا یہ تو قدرت کے فیصلے ہیں کب کہاں کس کا نصیب جوڑدے کسی کو کیا پتا …..
####
تو اب آگے کیا ارادہ ہے بیٹا آپ کا پڑھائی کے متعلق… کالج سے ہی گریجویشن کرنا ہے یا پھر …..بخاری صاحب صبا کی طرف سوالیہ نظروں سے دیکھ رہے تھے … جی بابا بالکل میں کالج سے ہی گریجویشن کرو گی میری سب فرینڈز تو یونیورسٹی میں ہی ایڈمیشن لیگی پر میں یونیورسٹی نہیں جانا چاہتی ….. صبا بخاری صاحب کے کندھے پر سر رکھ کر بولی او کے بیٹا جیسے آپ کی مرضی…. تو کل جا کر آپ اپنا ایڈمیشن فارم لے آئے کالج سے بخاری صاحب اس کا سر سہلاتے ہوئے اٹھ کھڑے ہوئے….
ایڈمیشن فارم میں نے منگوا لئے ہیں ہادی سے آصفہ بیگم نے بیچ میں انٹری کی…. لیکن کالج کے نہیں یونیورسٹی کے… تم یونیورسٹی جاؤ گی سنا تم نے …..
ہادی میری دوست کا بیٹا ہے اور وہ بھی پچھلے سال سے یونیورسٹی جا رہا ہے بہت زبردست اور مشہور یونیورسٹی ہے وہ اور تمہارے نمبر بھی بہت اچھے آئے ہیں تو تمہیں باآسانی ایڈمیشن مل جائے گا آصفہ بیگم نے دو ٹوک انداز میں اپنا فیصلہ سنایا پر ماما میں وہاں ایڈجسٹ نہیں کر پاؤں گی میری تو کوئی دوست بھی نہیں ہوگی اس یونیورسٹی میں… صبا پریشانی سے بولی وہ لڑکوں کے بیج خود کو بہت ان سیکیور فیل کرتی تھی پر یہ بات ماما کو کیسے سمجھائے… آخرکار ماما کی ضد کے آگے ناچار اس کو یونیورسٹی میں ایڈمشن لینا پڑا ….
####
ایک ہنگامہ برپا تھا یونیورسٹی میں فرسٹ ایئر کے پہلے دن پر سینئرز جونیئرز کی خوب ہوٹنگ کر رہے تھے ہر طرف شور کا سماں تھا لڑکے اور لڑکیاں رنگارنگ کپڑوں میں ملبوس نظر آ رہے تھے صبا اس سارے ماحول سے کافی نروس نظر آ رہی تھی ویسے تو اس کے کالج میں ایسا ماحول ہو تو وہ بڑھ چڑھ کر مقابلے اور ہوٹنگ میں حصہ لیتی تھی پر یہاں کو ایجوکیشن اس کو کچھ بھی نہ کرنے پر مجبور کر رہی تھی وہ بے چینی سے کلاس شروع ہونے کا انتظار کرنے لگی. ..
ہائے مس صبا انجانی آواز پر وہ چوکی …. ایک انجان سا چہرہ اس کے سامنے کھڑا تھا جی آپ کون صبا اسے نہ پہچانتے ہوئے بولی.. ارے آپ مجھے نہیں پہچانتی …. میں ہی تو ہوں جس کی وجہ سے آپ کا ایڈمیشن چٹکی بجاتے ہوئے یہاں پر ہوگیا ورنہ یہاں ایڈمشن لینا کوئی اتنا آسان بھی نہیں ہے…
اس ناچیز کو ھادی کہتے ہیں وہ اپنے انداز میں شوخی ںسمیٹتے ہوئے بولا ….
آئے ای ایم صبا
Nice to meet you….
وہ مختصر بولی
بات یہ ہے کہ میں ہوں تو آپ کا سینئر پر جونیئرز کی مدد کرنا سینئرز کا فرض ہے اگر آپ کو یہاں کوئی بھی تنگ کرے یا کوئی مسئلہ ہو تو مجھے ضرور بتائیے گا ٰ میں ڈان ہوں یہاں کا ….
ہادی اپنا کالر اکڑ آتے ہوئے کہنے لگا صبا اس خوش فہمی پر جل کر رہ گئی …
جی بہت شکریہ ….
لیکن ابھی مجھے جانا ہے میری کلاس کا ٹائم ہو رہا ہے بعد میں بات ہوتی ہے, وہ اس کو ٹالنے میں کامیاب ہو گئی اور وہ تھوڑی پر ہاتھ پھیرے اسے جاتا ہوا دیکھتا رہا
####
کلاس اسٹوڈنٹس سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی ایک ہنگامہ مچا ہوا تھا کہ کلاس کے اندر ,لڑکے اور لڑکیوں کا شور…. اف! صبا نے اپنے کان بند کرتے ہوئے اردگرد کا جائزہ لیا اکثر لڑکے اور لڑکیاں ایک سات ٹولی بنا کر بیٹھے ہوئے تھے زیادہ تر لڑکیاں اپنا بیوٹی پالر کھولے ہوئے اپنے بال بنانے میں مصروف تھیں کچھ میک اپ کو بس آخری ٹچ دے رہی تھی….
صبا نے آخری سیٹ کا چناؤ کیا اور وہاں جا کر بیٹھ گئی اسے امید تھی کہ اب اس کے پاس کم از کم کوئی لڑکا تو آکر نہیں بیٹھے گا …..
سر آچکے تھے ایک دم کلاس میں مزید پانچ منٹ ہڑبڑاہٹ کے ساتھ سب اپنی اپنی جگہ بیٹھ گئے اور کلاس میں سناٹا ہو گیا …..
میں آئی کم ان سر….
فہد جو تھوڑا لیٹ ہو گیا تھا گیٹ پر کھڑا تھا فرسٹ دے ہونے کی وجہ سے سر نے اس کو اندر آنے کی اجازت دے دی….
بلو جینس اور بلیک پرنٹڈ شرٹ کے ساتھ وہ جاذب نظر لگ رہا تھا ,سب لڑکیوں کی نظر اس کی طرف گھوم گئی
وہ کلاس میں آیا ایک بھی سیٹ خالی نہ پا کر اس نے سب سے آخری سیٹ کا انتخاب کیا اور جلدی سے صبا کے برابر آ کر بیٹھ گیا ….
