Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Chand Si Bahu (Episode 12)

Chand Si Bahu by Khaak e Makkah

تم آیت کے روم میں کیا لینے گئے تھے مونا اپنے روم میں آتے ہی بنا ڈرے جبران سے پوچھتی ہے مگر کچھ لوگ گناہ کر کے بھی اتنے ہٹ دھرم ہوتے ہیں کے مانتے ہی نہیں

تمہیں غلط فہمی ہوئی ہے میں تو بس اس سے بات کرنے گیا تھا وہ ہی پرانی باتیں لے کے بیٹھ گئی

مجھ سے محبت کرتی ہے رہ نہیں پاۓ گی میرے بنا بس تبھی مجھے غصہ آیا پھر کہتی میں مر جاؤں گی چھپ کر شادی کر لو تو بس میں اُسے کو سمجھا رہا تھا تبھی تم لوگ آ گئے

جبران موبائل ہاتھ میں لے کر نمبر ملا رہا تھا

اچھا جب تمہاری ماں نے اسکو نکالا تو بولے کیوں نہیں مونا کہاں اس پر یقین کرنے والی تھی

وہ تو اگر میں اس وقت بولتا تو سب کو لگتا ہمارا چکر ہے بس تبھی چپ رہا

اور پلیز میرے سر میں درد ہے یہ باتیں بعد میں کرنا اور تم بھی فکر نا کرو

جبران لائٹ بند کر کے لیٹ جاتا ہے

ہممم فکر کرتی ہے میری جوتی مجھے کوئی فکر نہیں ہے

واٹس اپپ پر فیضی کا لاسٹ سین دیکھ کر مطمئن هو جاتی ہے یعنی فیضی ہی لے کر گیا ہے اسکو

🤫
🤫
🤫
🤫
🤫
🤫
🤫
🤫
🤫
🤫
🤫
🤫
🤫
🤫
🤫
🤫
🤫
🤫
🤫
🤫

امی آپ لوگ مونا کو کیوں پریشان کرتے ہیں

حرا صبح ہی کال کر کے زینت سے شکایات کا باکس کھول دیتی ہے

ارے ارے ہم کیوں اس کو تنگ کریں گے میڈم پورے ایک یا دو بجے سو کر اٹھتی ہیں اور پھر چیخ چیخ کر نوری کو ناشتے کا کہتی ہیں کبھی ہمیں بھی حکم آ جاتا ہے نحوست پیھلا دی ہے اس لڑکی نے

زینت بھی سب بول کے دل کی بھڑاس نکالتی ہیں

مجھے نہیں پتہ بس آپ اسکو کچھ نا کہا کریں میرے تو سے میں درد هو جاتی ہے روز ممانی لڑتی ہیں روز عاطف بھی جھگڑا کرتے ہیں چھوٹے اور غریب ہونے کے طعنے دیتے ہیں

امی

حرا ناشتہ کرتے ہوے کہتی ہے

ارے تو بھی شوہر کو قابو کرو جیسے اس نے کیا ہے زینت اسکو سمجھاتی ہے

امی میری شادی پسند کی نہیں ہے جیسے جبران نے کی

بس اب وہاں کوئی بھی بات نا هو وہ روز یہاں کہتی ہے کال کر کے اور میری زندگی اجیرن هو گئی ہے

اب میں فون رکھتی ھوں عاطف کے آنے کا ٹائم ہے اللّه حافظ

اللّه حافظ بیٹا ہممم بڑی آئی خیال رکھوں اور اسکا زینت منہ بنا کے کہتی روم سے باہر آ جاتی ہیں

نوری بڑے صاحب کا فون آیا کے نہیں کافی دن سے نہیں کیا

زینت صوفے پے بیٹھ کے مارننگ شو لگا لیا جہاں ساس بہو کی لڑائی عروج پر تھی

کمبخت ماری میری بہو بھی ایسی ہی ہے سوچا تھا آیت کی جگہ لاؤں گی تو احساس کرے گی کیا پتہ تھا بیٹا لے اڑے گی

نوری اے نوری ناشتہ لاؤ مونا آج جلدی اٹھ گئی تھی تبھی نیچے آئی

اور نوری کو پکارنے لگی

آئی بھابی یہ لیں ناشتہ نوری ٹیبل پر ناشتہ رکھتی ہے

اے سنو بھابی نا کہا کرو مجھے مونا کہو یا بی بی جی کہو بس اب دفع هو

اسکو حقارت سے بول کر ناشتہ کرتی ہے

ارے ساسو ماں آپ یہ سب دیکھ کر تیزی لانا چاہتی ہیں خود میں ڈونٹ وری وہ تو آپ بہت تیز ہیں کل دیکھا میں نے

مونا بول کے مزے لیتی ہے

تم بھی کم نہیں هو اپنی ماں کے آگے شکایات کا باکس کھول دیتی هو۔ کیا تنگ کیا ہے ہم نے تمہیں

زینت ویسے ہی بھری بیٹھی تھی

اسی لئے بول پڑی

ہاں تو کیا غلط کہا کھانے کو ناشتے کو مجھے خود مانگنا پڑتا ہے جبکے میری ماما مجھے ناشتہ دیتی ہیں

وہ کافی پیتی ہوئی وہاں سے اٹھ جاتی ہے

بی بی جی صاحب کا فون ہے

نوری آصف صاحب کی کال بتاتی ہے

ہیلو آصف کب آئیں گے

زینت فارمیلٹی پوری کرتی ہے

ہاں بس آدھے گھنٹے میں پوھنچ جاؤں گا تم بتاؤ آیت کہاں ہے وہ فون نہیں اٹھا رہی

زینت بد مزہ هو کر یہ کہہ کر فون بند کر دیتی ہے آواز نہیں آ رہی آصف

💔
💔
💔
💔
💔
🖤
💔
💔
💔
💔
💔
💔
💔
💔
💔
🖤
💔
💔
💔
💔
💔
💔

پاپا آپ ٹھیک ہیں اب ابراہیم سیب کاٹ کاٹ کے اپنے باپ کو دیتا ہے

ہاں بیٹا ٹھیک ھوں وہ نالائق نہیں آیا نا اسکے لئے کام ضروری ہے باپ نہیں

کنزا مسکراتی ہے

بابا بھائی آ جائیں گے انکو ضروری کام سے اسلام آباد جانا پڑا ورنہ وہ آج یہیں ہوتے

اچھا میری آیت سے بات کرواؤ اور کہو فاخرہ سے بھی بات کروا دے میں اپنی بہن کو دیکھنے کو ترس گیا ھوں

وہ افسردہ هو کر کہتے ہیں

بابا بھائی کے پاس نمبر ہے ہمارے نہیں کنزا بہانہ کرتی ہے اور باہر آ کے فیضی کو کال کرتی ہے

💗💗💗💗💗💗💗💗💗💗💗💗💗💗💗💗ماضی 💗💗💗💗

یار زینت سگرٹ کے پیسے ہیں تو دے دو

علی زینت کا سوتیلا بھائی تھا اور پیسے کے لئے زینت کا محتاج تھا

اسکو ہر چیز لینے سے پہلے زینت کی اجازت ضروری تھی تبھی زندگی کا فیصلہ کرنے میں بھی زینت کا ساتھ مانگا اور یہاں پر بھی ہار اسکا مقدر بنی

تم اپنے پیسے کہاں خرچ کرتے هو یونیورسٹی تم آتے ہی نہیں هو آؤ تو پیسے لینے آتے هو هو بس اور گھر بھی چکر لگا لو میں تھک گئی ھوں پاپا سے جھوٹ بول بول کے زینت پیسے دیتے ہوے کہتی ہے

لگا لوں گا ویسے یہ تمہاری کوئی نئی دوست ہے کیا

وہ فاخرہ کی طرف اشارہ کر کے پوچھتا ہے

ہاں نئی ہے اور بہت بڑی آسامی ہے منہ بھی نہیں لگاۓ گی تمہیں کیوں کے اسکا بھائی بھی ساتھ ہی پڑھتا ہے

زینت کہہ کے فاخرہ آصف اور علی کی طرف بڑھ گئی

کون ہے وہ زینت اس سے پوچھتی ہے

میرا چھوٹا بھائی ہے اسکے پیسے میرے پاس ہوتے ہیں تو کسی غریب کی ہیلپ کرنی ہے بس تبھی دس ہزار لے گیا ہے اپنی پوکٹ منی سے زینت جھوٹ بول کے علی کو دیکھتی ہے جو موبائل میں لگا ہوا تھا

کیا بات ہے علی آج کل موبائل سے بہت محبت ہے آپ کو جب دیکھو موبائل میں لگے ہوتے هو

زینت مسکرا کے کہتی ہے

جی بس کام کرتا ھوں اور فرنڈس کے ساتھ گپ شپ

علی بھی مسکرا کے جواب دیتا ہے

چلو کینٹین چلیں کچھ کھاتے ہیں

آصف سب کو لے کر کینٹین آ جاتا ہے

یار پیپر کے بعد کہیں گھومنے چلتے ہیں

علی سب سے کہتا ہے

ناران کاغان چلتے ہیں سردیاں ہیں بہت مزہ آئے گا زینت کہتی ہے فاخرہ ہاں میں ہاں ملاتی ہے

ہاں بھائی یہ ٹھیک ہے لاھور میں برف باری نہیں ہوتی ہم۔ اسی بہانے دیکھ لیں گے اور ہمارے پاپا کا چھوٹا سے فارم ہاوس ہے وہاں رہ سکتے ہیں ہم آسانی سے

ٹھیک ہے پھر آفٹر پیپرز تیار رہنا سب

آصف اس بار تمہاری ایک نہیں چلے گی اب تمہیں چلنا هو گا اسکول۔ اور کولج میں بھی تم نہیں جاتے تھے

علی ڈانٹ والے انداز میں کہتا ہے

یار گھر میں۔ کوئی نہیں ہوتا پاپا سائٹ پر ہوتے ہیں امی فیکٹری میں ہوتی ہیں سسٹرز میری گھر ہوتی ہیں۔

یہ چھٹیاں گھر کے کام۔ میں گزر جاتی ہیں بس آصف افسردہ هو کے کہتا ہے

اب کیا کہتا کے اتنے پیسے کہاں سے لاۓ کے جائے

تبھی فاخرہ یہاں وہاں نظر دوڑاتی ہے جیسے کوئی اسے دیکھ رہا هو

آصف نوٹ کرتا ہے پر کہتا نہیں

🍃
🍃
🍃
🍃
🍃
🍃
🍃
🍃
🍃
🍃
🍃
🍃
🌺
🌺
🌺
🌺
🌺
🌺
🌺
🌺
🌺
🌺
🌺
🌺
🌺
🌺
🌺
🌺
🌺
🌺

دن گزرتے جا رہے تھے علی آصف اور فاخرہ کے ساتھ زینت کا چھوٹا بھائی بھی اب اکثر دیکھنے میں آتا تھا

وہ جب بھی آتا فاخرہ کا دل کرتا وہ کہیں چھپ جائے اس کے دیکھنے سے فاخرہ تنگ تھی تو برداشت آصف بھی نہیں کرتا تھا اور علی کو لگتا تھا شاید یہ اسکی نظر کا دھوکہ ہے

تبھی پیپرز اینڈ ہوے اور سبھی کینٹین میں آ گئے

یار کیسے جائیں گے ہم کوئی پلان ہے

عدیل فاخرہ کو دیکھتے ہوے

میں نہیں جا سکتا آپ لوگ جائیں۔ آصف پہلے ہی منا کر دیتا ہے فاخرہ کے چہرے پر آئی ہنسی ایک دم دم توڑ دیتی ہے

زینت نوٹ کرتی اور مسکراتی ہے

میڈم چھپی رستم نکلی بتایا بھی نہیں اپنے دل میں سوچتی زینت مسلسل مسکرا رہی تھی

پہلے کچھ کھا لیتے ہیں پھر بتاتے ہیں

علی کہتا ہے تبھی زینت سب سے کھانے پینے کا پوچھتی ہے

میں چلتی ھوں زینت تمہارے ساتھ سب کا آڈر لینے کے بعد فاخرہ زینت کو مخاطب کرتی ہے

تبھی علی ٹوک دیتا ہے گڑیا آپ بیٹھو میں ذرا کینٹین کے لڑکے سے حساب پورا کر لوں آپ آ جائیں زینت میرے ساتھ

اور زینت تو خوشی خوشی علی لے ساتھ جانے کو تیار هو گئی

اس کے ہم قدم چلنا یہی تو۔ خواب تھا جو کولج کے دور سے وہ دل میں سمبھال رہی تھی

علی اور زینت سب کا آڈر لے کاونٹر کی طرف بڑھ گئے

تبھی عدیل کو کال آتی ہے وہ معذرت کرتا اٹھ گیا

اب ٹیبل پر صرف دو لوگ تھے اور ارد گرد بھی کوئی نہیں تھا

آپ ہمارے ساتھ چلیں نا پھر یہ دن کب آئیں کیا پتہ اور ہم سب کہاں ھوں گے یہ بھی نہیں پتہ

فاخرہ اپنی مدہم آواز میں بولتی ہے

آصف حیرت سے دیکھتا ہے اور کہتا

میں آ کے کیا کروں گا بور هو جاؤں گا

هو سکتا کوئی آپ کے نا جانے سے بور هو جائے انجوائے نا کر سکے

فاخرہ مسکراتی ہے

اچھا چلیں دیکھیں گے

دونوں مسکراتے ہیں دور کھڑا عدیل غصے سے وہاں سے ہٹ جاتا ہے پہلی بار پہلی بار کوئی لڑکی سچے دل سے اچھی لگی ہے کچھ بھی هو حاصل تو کر کے رہوں گا

وہ پاؤں سے ٹھوکر مارتا ھوا واپس آ کے بیٹھ گیا

اور دونوں کو گھورنے لگا

یار اب بتاؤ کہاں جانا ہے علی پوچھتا ہے اور ڈئسائیٹ ہوتا ہے لے مری اور اس سے آگے ناران کاغان جائیں گے

سنڈے صبح 7 بجے سب اکھٹے ھوں گے

اگلے دن سب اکھٹے ہوتے ہیں اور فاخرہ اس وقت مسکرا دیتی ہیں جب آصف اپنے سامان کے ساتھ آتا دکھائی دیتا ہے علی محبت سے اسکو گلے لگا لیتا ہے

تھنکس کے تو نے بات مانی علی محبت سے کہتا۔ ہے

ماننی تو پڑتی نا تم خاص لوگوں کی۔ گزارش تھی

🌺
🌺
🌺
🌺
🌺
🌺
🌺
🌺
🌺
🌺
🌈
🌈
🌈
🌈
🌈
🌈
🌈
🌈
🌈
🌈

ارے تم دونوں علی عدیل کو۔ دیکھ کر گلے ملتا ہے زینت کے ساتھ عدیل کو دیکھ کے فاخرہ کا منہ بن جاتا ہے

ہاں میرے بھائی کا بھی دل تھا سو میں نے کہا چلو چلتے ہیں

زینت بول کے فاخرہ کی طرف بڑھ جاتی ہے

گاڑی میں بیٹھ کر فاخرہ موبائل میں گیم کھیلنے لگ جاتی ہے تبھی زینت کہتی ہے

یہ تم دونوں کہ بیچ کیا چل رہا ہے

فاخرہ تعجب سے دیکھتی ہےاور انجان بنتی ہے کون دونوں

مذاق نا کرو یار میں نے دونوں کو دیکھا ہے تم دونوں پسند کرتے هو نا ایک دوسرے کو زینت اسکے بازو پر چٹکی لیتی ہے

اففف بہت تیز هو ہر جگہ نظر رکھتی هو فاخرہ مسکرا دیتی ہے جھوٹ نا بولتی تھی نا بول سکتی تھی اسی لئے ہاں کہہ گئی

6 7 گھنٹے کا سفر کر کے کافی تھکن هو گئی تھی جس کی وجہ سے انہوں نے سونے کو ترجیح دی

رات کا کھانا سب نے ساتھ کھایا تبھی علی کو کسی کی کال آئی اور وہ اٹھ کے باہر آ گیا

زینت کی۔ نظر باہر دروازے پر ہی تھی جب علی کے ساتھ کوئی اندر آیا

لائٹ اوف هو چکی تھی

تبھی ایک آواز گونجی اور پھر سب اس آواز کے ساتھ وش کرنے لگے اور سب نے سرپرائز دیا

ہیپی برتھڈے فاخرہ

🍀
🍀
🌺
🌺
🌺
🌺
🌺
🌹
🌹
🌹
🍀
🍀

فاخرہ ایک دم اچھل پڑی تانیہ تم یہاں کیسے

تھنکو سو مچ

ہاہا ایسا کبھی ھوا ہے تمہاری برتھڈے هو اور میں نا آؤں اس بار یہ پلان ہمارا تھا آپکے بھائی سے کہا میں نے کے آپکے فرنڈس کے ساتھ کہیں چلتے ہیں سو میں یو کے سے آ گئی اپنی گڑیا کے لئے تانیہ پیار سے کہتی ہوئی گلے لگا لیتی ہے

ویسے یہ آپ کی نند ہے گڑیا میری ہے بس علی دونوں کے گلے میں ہاتھ ڈال کے آگے ٹیبل کی طرف بڑھ جاتا ہے زینت سے کھڑا رہنا مشکل هو گیا تھا

آنسو روکنے کے باوجود نا رکے اور بہنے لگے

ٹیبل پر آ کے تانیہ کا تعارف علی کی بیوی کی حیثیت سے کروایا گیا اور یہ خبر سن کے ہی زینت کو لگا وہ منہ کے بل گری ہے

ارے رو کیوں رہی هو زینت فاخرہ اس کو دیکھ کر پریشان هو جاتی ہے سبھی اسکی طرف متوجہ هو جاتے ہیں

نہیں آپ سب کی آپس کی محبت دیکھ کر ماشاء اللّه سے کسی کی نظر نا لگے بس آنسو آ گئے

زینت خود کو نارمل کرتی ہے اور برتھڈے میں شامل هو جاتی ہے پر اسکا دل ہر طرف سے اُچاٹ هو گیا تھا

💓💓💓💓💓💓💓💓حال💓💓💓💓💓

کنزا بابا سے بات کر کے باہر آ کر فیضی کو کال کرتی ہے

دوسری کال پر فیضی پک کر لیتا ہے بابا کیسے ہیں

ٹھیک ہیں آپ یہ بتاؤ آیت کو جو نمبر دیا تھا وہ ٹھیک ہی ہے نا وہ یو اس نمبر کو اٹھاتی نہیں ہے نمبر بند ہے بس

کنزا ساری تفصیل بتا کے آیت کا پوچھتی ہے

فیضی آہ بھرتا ہے صبر حوصلہ کرو یار میں دو دن سے کام کے چکر میں پاگل هو گیا ھوں۔ مجھے بھی پوچھ لو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *