231.1K
21

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Tu Hi Hai Junoon Mera (Episode 13)

Tu Hi Hai Junoon Mera by Abdul Ahad Butt

تم لوگ اندر نہیں جا سکتے_ وہاں کھڑے لڑکوں نے کہا_

” کیوں نہیں جا سکتے چپ چاپ ہمیں اندر جانے دو ” عالیار نے انھیں گن دکھائی

جان کس کو پیاری نہیں ہوتی۔۔ انھوں نے بھی اپنی جان بچانے کے لیے ان کو اندر جانے دیا__

عالیار اندر گیا_ نور کے جسم کو رسیوں سے باندھا ہوا دیکھ کر عالیار کا دل کٹ سا گیا_

” نور_ نور” عالیار اس کے جسم پر باندھی ہوئی رسیوں کو کھولنے لگا__

اس نے اس کی رسیاں کھولی۔۔۔۔ ” نور تم ٹھیک ہو_” عالیار اس کی فکر کرتے ہوئے بولا

اس کے جسم پر رسیوں کے نشاں صاف طور پر واضح ہو رہے تھے_ اور وہ درد سے کراہ رہی تھی_

” نور تم ٹھیک ہو؟؟؟” صالح اندر آیا اور اس سے پوچھا_

نور اس کے گلے سے جا لگی__

” بھائی مجھے گھر جانا ہے بس” نور کی آنکھیں نم ہو چکی تھی

ٹھیک ہے چلو_ صالح نے کہا__

عالیار نے کہا” اپنا خیال رکھو

🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤

وہ جو مصلے پر بیٹھی اللہ تعالیٰ سے اپنی بیٹی کے لیے دعائیں کر رہی تھی نور کے ملنے کی خبر سن کر آنکھوں سے بہتے آنسو رکے۔۔۔۔اور چہرے پر خوشی چھا گئی__

” اے میرے رب تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ تو نے میری بچی کے حفاظت کی” نور کی امی نے اللہ کا شکر ادا کیا

صالح نور کو لے کر گھر آیا_ نور کی والدہ نے اسے اپنے سینے میں بھینج لیا_

پھر نور آرام کرنے کے لیے اپنے کمرے میں آگئی اور کچھ دیر کے لیے سو گئی_

” بیٹا کچھ پتا چلا کے یہ گھٹیا کام کس نے کیا ؟؟؟؟” جب نور کے والد کو پتہ چلا تو وہ فوراً گھر آئے اور صالح سے کہا

” نہیں ابو ابھی تک تو نہیں پتہ چلا_ پر پولیس اپنی تفتیش کر رہی ہے جلد ہی پتہ چل جائے گا_” صالح نے انھیں بتایا اور تسلی دی_

🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤

عالیار گھر پہنچا اور کافی دیر ہو چکی تھی جب وہ گھر پہنچا__ سلین اس کا انتظار کر رہی تھی۔۔۔

” بھائی کیا ہوا ساتھی دیر کیوں ہوئی؟؟؟” سلین نے حیران ہوتے ہوئے پوچھا

اس کے جواب میں عالیار نے اس کو نور کے ساتھ پیش آیا ہوا معاملہ بتا دیا__

سلین نے اسے تسلی دی کہ جلد ہی سب ٹھیک ہو جائے گا__

🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤

رات کو نور کی آنکھ کھلی۔۔۔۔۔۔

عالیار نے نور کو فون کیا_

” اسلام علیکم عالیار” نور نے فون اٹھاتے ہی اسے سلام کیا

” وعلیکم السلام__ کیسی ہو نور کیسی طبعیت ہے اب تمھاری؟؟؟” عالیار نے سلام کا جواب دیتے ہوئے سوال بھی کیا

” الحمداللہ اللہ کا شکر ہے اب بالکل ٹھیک ہوں میں آپ کی طبعیت کیسی ہے؟؟؟” نور نے کہا

” میں بھی ٹھیک ہی ہوں_ تم کل یونی آؤں گی” عالیار نے اس سے سوال کیا

” ہاں ظاہر سی بات ہے آؤں گی کل یونی_ حیر بعد میں بات ہو گی” نور نے عالیار سے کہا_

” چلو ٹھیک ہے” عالیار نے کہہ کر فون بند کر دیا

🖤🖤🖤🖤🖤🖤

اگلے دن صبح صالح نور کے کمرے میں داخل ہوا_ نور اس وقت تیار ہو کر نیچے جانے ہی لگی تھی__

” ارے بھائی میں نیچے ہی آنے لگی تھی_

” وہ مجھے تم سے بات کرنی تھی_ دیکھو تم نے نکاح تو کر لیا ہے پر تم عالیار کو بولو کہ وہ اپنے والدین کر رشتے کے لیے بھیجے” صالح نے کہا_

” جی ٹھیک ہے بھائی_” نور نے کہا۔۔۔۔