61.5K
15

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 9

حمنہ اور کیشور پری کی بغاوت کی وجہ سے اکشان پری کو بہت مدد مل گئ تھی اور ان دونوں کو پہلے سے زیادہ طاقتور اختیارات بھی جس کی وجہ سے ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ باقی نہ رہا تھا اور وہ اکشان پری کی بڑھ چڑھ کے خدمت بھی کر رہی تھی تاکہ مزید اختیارات حاصل کرکے وہ ہانم اور زری تک پہنچ سکیں۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوسری طرف ملکہ پری ان دونوں کی بغاوت سے بے خبر تھی اور ان دونوں کو ناران بھیجنے کی تیاری کرنے لگی تاکہ وہ وہاں پہ کچھ وقت گزار کہ اپنی غلطی کو سدھار سکیں اس لیے اس نے کیشور اور حمنہ دونوں کو بلا بھیجا اور وہ دونوں بھی لمحہ کی دیر کیے بغیر اپنی اکڑ لے کے وہاں پہنچ گئ تاکہ ملکہ پری کو نیچا دیکھا سکیں ۔۔۔۔۔
جی کہو اب ہمیں کیوں بلایا ہے ؟ حمنہ نے تحرین کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے مغروریت سے پوچھا تو ملکہ پری کو ان دونوں کا یہ انداز کھٹکا لیکن بولی کچھ نہیں ۔۔۔
میں تم دونوں کو ناران بھیجنا چاہتی ہوں تاکہ کچھ وقت وہاں گزار آؤ اور واپسی پہ تم لوگوں کو اختیارات سونپ دوں گی ۔۔۔۔۔
ہااہا ملکہ پری کی بات سن کہ وہ دونوں قہقہے لگانے لگی اور بولی تحرین پری کونسے اختیارات کی بات کر رہی ہیں آپ ارے ہم تو اپنی پوری طاقت کے ساتھ یہاں آئی ہیں اکشان پری کی وزیر حاص بن کہ آپ اپنے دوکوڑی کے اختیارات اپنے پاس رکھیں اور اپنی الٹی گنتی شروع کر دیں بہت جلد آپ اس سلطنت اور محل سے دستبردار ہونے والی ہیں ۔۔۔
یہ کہتی وہ دونوں اک بار پھر سے ہنستی ہوئی ہوا میں غائب ہوگئ تو ملکہ پری ان کے اس قدر گر جانے پہ حیران رہ گئ یعنی وہ دونوں اس قدر غافل ہوگئ تھی کہ ساری وفائیں تک بھول گئ تھی اس کی ممتا جیسا پیار بھی بھول گئ تھی یہ سوچ کہ دو موتی ٹوٹ کے اس کی آنکھ سے گرے دکھ یا ڈر سلطنت کے کھو جانے کا نہیں تھا بلکہ اس پیار کا تھا جو اس نے ماں بن کہ کیشور اور حمنہ کو دیا تھا جب ان دونوں پیدائش ہوئی تھی تو کیشور پری کی ماں مر گئی تھی جبکہ حمنہ کے والدین اس کو چھوڑ کہ ناران چلے گئے تھے تب ملکہ پری نے ایک ماں بن کہ ان دونوں کی پرورش کی تھی انہیں وہ پیار دیا تھا جس کی وہ حقدار ہی نہ تھی ۔۔۔
جب کوئی اولاد ماں باپ سے بغاوت کر جائے تو چاہے کتنے بھی مضبوط ماں باپ ہوں ان کے دل ٹوٹ ہی جاتے ہیں ویسے ہی آج وہ ٹوٹ گئ تھی
جاری ہے۔۔۔۔