No Download Link
Rate this Novel
Episode 2
ان سب کے کلاس میں داخل ہونے کے بعد درخت کی اوٹ میں چھپے دو وجود پراسرار سا مسکراتے ہوئے غائب ہو گے اور پہاڑوں کی چوٹی پر بیٹھ کہ باتیں کرنے لگے یقیناً ان دونوں کی باتوں کا مرکز زری اور ہانم ہی تھی ۔۔۔
ازھاد (پری زاد) اپنے مدمقابل کو مخاطب کرتے ہوئے بولا دیکھو یار ہماری روز اول سے ہی یہی خواہش رہی ہے کہ ہماری پرنسیس زمین زادیاں ہوں تو دیکھو اللہ نے ہماری خواہش پوری کر دی اور ہمیں زمین زادیاں ہی ملی جو ہوبہو ہمارے دل میں اتر گی ہیں جیسی خواہش کی تھی ۔۔۔
ہاں بالکل اور دیکھو وہ دونوں بھی تو تتلیوں اور پریوں کی شدائی ہیں لیکن یار ہمیں ان دونوں کو یہاں تک لانے کےلیے بہت ہمت سے کام لینا ہے اگر حمنہ اور کیشور پری کو معلوم ہوا تو وہ ان دونوں کو نقصان بھی پہنچا سکتی ہیں ابھی وہ دونوں باتیں کر ہی رہے تھے کہ پل پہ عقابوں کا ریلہ آ پہنچا جس پہ وہ دونوں بھاگ کہ تحرین (ملکہ پری ) کے دربار میں حاضر ہو گئے ۔۔۔۔
🍂🍂🍂🍂🍂🍂🍂
زری یہاں آنا ۔۔۔
ہانم گھر کی چھت پہ کھڑی زری کو آواز دینے لگی تو وہ بھاگتی ہوئی وہاں آگی اور دونوں پھر سے باتوں میں مصروف ہوگئ ۔۔۔
ہانم تمہیں پتہ ہے وہ ہنسی میرے دل میں کتنا سکون بکھیر دیتی ہے میں وہ آواز سن کہ سارے دکھ بھول جاتی ہوں ۔۔
سیم زری لیکن تم نے محسوس کیا اس ہنسی میں ایک نہیں دو آوازیں ہوتی ہیں ہانم نے جواب دیا تو زری بھی غور کرنے لگی تبھی ہوا چلنے لگی اور مکس پھولوں کی خوشبو ان دونوں کو اپنے آس پاس محسوس ہونے لگی جیسی کوئی ان دونوں کے بہت قریب پھولوں کی برسات کر رہا ہو اور پھر اس خوشبو نے دو رح لیے جس کی اک طرف زری چلی گئی جبکہ ہانم کو ادھر ہی آپنے بے حد قریب خوشبو مزید گہری سی محسوس ہونے لگی۔۔۔
جس سے ان دونوں کو خود میں سکون اترتا ہوا محسوس ہوا ہمیشہ کی طرح کچھ ہی پل اس خوشبو نے ان کو معطر کیا اور پھر غائب ہو گی تو ہانم بھی اٹھ کے زری کے پاس چلی گئی پھر یکایک وہ دونوں کھکھلا کے ہنسی تو اس خوشبو کا پیچھا کرنے والا اک وجود زہر بھری نظروں سے پہلے اس خوشبو کو اور پھر ان دونوں کو دیکھنے لگا۔۔۔
کب تک تم دونوں مسکراؤ گی دیکھ لینا بہت جلد تم اس ہستی سے مٹ جاؤ گی میں تم دونوں کی مسکراہٹ چھین لوگی اس وجود نے غصے سے لال پیلا رنگ لیے سوچا اور واپس چل دیا۔۔۔۔
🍂🍂🍂🍂🍂
جاری ہے۔۔۔
