125.2K
15

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 1

بریک ٹائم ہو چکا تھا اور سب سٹوڈنٹس بریک کےلیے کینٹین چلے گے جبکہ وہ دونوں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے اپنی پسندیدہ جگہ پہ جاکہ گھاس پہ بیٹھ گی جہاں سرخ گلاب کے پودے نے ہمیشہ کی طرح ہوا میں لہرا کہ ان کا استقبال کیا تھا ۔۔۔
یہ کالج کے گراؤنڈ کا منظر تھا جہاں ربڑ کے درخت کے نیچے زری اور ہانم بیٹھی تھی اور پاس گلاب کا ایک پودا جو ہمیشہ کی طرح ان کے استقبال کےلیے ہی ہوا میں لہراتا تھا یہ جگہ ان دونوں کو اپنی طرف کھینچ لاتی تھی اور ایک سکون سا میسر ہوتا ۔۔۔
یار زری کتنا سکون ہے نہ یہاں ایسا لگتا ساری دنیا ہی اس درخت کے نیچے آکہ ختم ہو جاتی ہے وہ گلاب کی کلی کو سونگھتے ہوئے ٹھنڈی سی سانس ہوا میں خارج کرتی بولی تو زری نے بھی اس کی ہاں میں ہاں ملائی اور گلاب کی دوسری طرف آکہ بیٹھ گئ۔۔۔
تمہیں پتہ ہے ہانم ہم دونوں نے پریوں کے دیس جانا ہے پھر یہ پڑھائی کا برڈن کس لیے سر لے رہی ہیں افففففف میں تو تھک گئی ہوں کتابوں کے رٹے مار مار کے ۔۔۔
لیکن زری ہمیں تو یہ جگہ ہی اس کالج تک کھینچ لاتی ہے جیسے یہی سے ہماری منزل شروع ہو گئی ابھی وہ دونوں باتیں کر ہی رہی تھی کہ درخت کی اوٹ سے پراسرار مسکراہٹ کی آواز آئی جیسے کوئی پیاری سی ہنسی ہنس رہا ہو یہ آواز ہی تو زری ،ہانم کو سکون میسر کرتی تھی اور چند سیکنڈ کے بعد ہر سو خاموشی چھا گئی اور وہ ہنسی کی آواز بھی بند ہوگی تو ان دونوں نے پیچھے مڑ کر دیکھا جہاں انکی چند فرینڈز کھڑی تھی تو وہ بھی ان کے پاس چلی گئی۔۔۔
یار ہانم اور زری تم دونوں یہاں کیوں آکہ بیٹھ جاتی ہیں ایسی کونسی باتیں ہیں تم دونوں کی جو ختم نہیں ہوتی انسا نے کہا تو زری بولی ہم دونوں کی باتیں انمول ہیں جہاں تک تمہاری سوچ بھی نہیں جا سکتی ۔۔
ہاں ہاں پریوں کی نگری کے خواب دیکھو جو حقیقت ہو نہیں سکتے لیکن کیا پتہ تھا کہ یہی خواب ہی ان کو پریوں کی سلطنت میں تاج پہنانے والے ہیں۔۔۔
انسا اور باقی سب ان دونوں کا مذاق اڑاتی کلاس میں چلی گئی تو درخت کے پیچھے چھپے وجود نے آگ سے روشن آنکھوں کے ساتھ ان دونوں کی دوستوں کو دیکھا۔۔۔۔
🍂🍂🍂🍂🍂🍂🍂
جاری ہے۔۔۔