125.2K
15

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 8

کھڑکی سے سورج کی روشنی جب ہانم کی آنکھوں پہ پڑی تو وہ زرا سا کسمسائی لیکن نیند گہری ہونے کی وجہ سے وہ کروٹ بدل کے پھر سے سو گئ تو اسے اپنے اردگرد اوس کے قطرے گرتے ہوئے محسوس ہوئے جس میں گلاب کی مہک گھولی ہوئی تھی تو وہ اٹھ بیٹھی اور اپنے سامنے ازھاد کو پایا جو چہرے پہ ناراضگی سجائے کھڑا تھا جبکہ ہانم اتنے خوبصورت آغاز صبح پہ خوش ہو گئ اور فوراً سے بیڈ اترتی ازھاد کے پاس گئ جو تھوڑا سا دور ہٹ کہ ناراضگی کا اظہار کر رہا تھا ۔۔۔
کیا ہوا پرنس تم ناراض کیوں ہو مجھ سے ہانم نے پوچھا تو وہ گھور کہ دیکھنے لگا اور پھر بولا ہماری لٹل پرنسز کچھ زیادہ معصوم نہیں بن رہی میں کب سے انتظار کر رہا ہوں اور تم ہو کہ نیند سے ہی نہیں جاگ رہی ۔۔۔
اچھا تو اس بات پہ ناراض ہیں آپ لیکن اگر میں سوتی نہیں تو اتنا خوبصورت آغاز دن کیسا ہوتا میرا ہانم نے کندھے آچکائے کہا تو ازھاد کو اس کی ادا پہ بہت پیار آیا اور دونوں مسکراتے ہوئے صحن میں آ کہ زمین پہ بیٹھ گئے ۔۔۔
🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀
لٹل فیری اب تیاری پکڑ لیں تم دونوں ہم لوگ بہت جلد آئیں گے اپنی زمین زادیوں کو پریوں کے دیس لے جاکہ اسے اور خوبصورت بنانے کےلیے آدرش نے زری کی زلفیں چہرے سے ہٹاتے ہوئے کہا تو زری دلکشی سے مسکراتی اسے کے کندھے پہ سر ٹکا گئ اور بولی کیوں نہیں میرے پرنس میں تو کب سے تیار ہوں بس تم لوگ ہمیشہ کےلیے آنے کی کرو وہ لٹ کو انگلی پہ لپٹتی مسکرا کہ بولی تو اس کی یہ ادائیں آدرش کا دل زورں سے دھڑکا نے لگی ۔۔
میری پرنسز اس نازک مزاج پرنس پہ ترس کھائیں آپ کی یہ ادائیں دیکھ کہ دل کرتا ابھی ہی لے کہ آڑ جاؤں آپ کو وہ دل پہ ہاتھ رکھ کہ بولا تو زری کھلکلاکے ہنسنے لگی تو ساتھ آدرش کے چہرے پر بھی مسکراہٹ بکھری ۔۔۔۔
🥀🥀🥀🥀🥀
وہ چاروں اپنی باتوں میں گم سم تھے کہ تبھی گیٹ پہ دستک ہوئی اور دونوں پری زاد کبوتر کی شکل اختیار کیے آڑ گئے جبکہ زری نے گیٹ کھولا تو سامنے اپنی بہن اور کزن روزی اور بنت آدم کو دیکھ کہ حیران ہوئی ۔۔۔
تبھی ہانم بھی وہاں آگئ اور پھر وہ چاروں خوش ہوتی اک دوسری کے گلے لگ گئ ۔۔۔
آپی یہ سرپرائز ہانم نے روزی سے پوچھا تو بنت آدم اور روزی دونوں ان کے تاثرات دیکھ کہ ہنسنے لگی اور ان دونوں کو اپنے ساتھ لگائے اندر کی طرف بڑھ گئ ۔۔۔
اب ہانم اور زری کا روح کچن کی طرف تھا تا کہ اپنی بہنوں کےلیے کھانے کا انتظام کر سکیں۔۔
🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀🥀
آج کیشور اور حمنہ دونوں ملکہ پری کے محل میں حاضر ہوئی تاکہ اپنے اختیار واپس لے سکیں جبکہ ملکہ پری نے یہ کہہ کہ انکار کر دیا کہ جب تک تم دونوں کو اپنے غلطی کا احساس نہیں ہو جاتا تب تک بالکل بھی اختیارات نہیں ملتے تو وہ دونوں محل سے باہر نکل آئی اب ان دونوں کا روح اکشان پری کی طرف تھا جو ملکہ پری کی دشمن تھی یعنی وہ دونوں بغاوت کر گئ تھی اور اس کے دربار جا پہنچی۔۔۔۔
🥀🥀🥀🥀
جاری ہے