125.2K
15

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 11

ہانم کی بچی نیچے آؤ ناشتہ کون بنائے گا ؟ زری نے اسے آواز دی جو چھت پہ جھولے جھول رہی تھی ۔۔
یار تم بنا دو آج میرا موڈ نہیں کام کرنے کا ہانم نے اسے جواب دیا اور واپس جھولے لینے لگی تبھی زری بھی چھت پہ چلی گئی اور اس کا بجھا ہوا چہرا دیکھنے لگی پھر خود بھی جاکہ اس کے پاس بیٹھی اور اپنے پری زاد کو یاد کرنے لگی جو اس دن کے بعد دوبارہ نظر نہیں آئے تھے ۔۔۔
کہاں چلے گئے یہ دونوں ہماری روحوں کو بے چین کر کے زری نے سوال کیا تو ہانم کی آنکھ سے ایک اجنبی آنسو گرا لیکن ان دونوں کو ہمت نہیں ہارنی تھی اور نہ ہی اپنی بہنوں کو شک میں ڈالنا تھا اس لیے جلد ہی خود کو ہشاش بشاش کرتی وہ نیچے کچن میں آئی جہاں حورم کو موجود پایا جو آٹا نکال رہی تھی ۔۔۔۔
آپی کیا بنا رہی ہیں آپ ہانم نے پوچھا تو حورم نے کہا چیہلا جس پہ زری اور ہانم اچھل کے میز سے نیچے اتری ۔۔۔
یہ کیا ہوتا ہے ہانم زری نے اسے پوچھا جس نے خود بھی لا علمی کا اظہار کیا تو روزی جو دودھ بوائل کر رہی تھی وہ بولی یہ آٹے سے بناتے ہیں گھی لگا کہ ۔۔۔
لیکن کیسے مجھے سمجھ نہیں آئی زری نے ایک بار پھر پوچھا تو حورم نے کہا تم دونوں چپ کرکے بیٹھو اور دیکھتی جاؤ کیسے بنتے ہیں تو وہ دونوں چپ ہوکہ بیٹھ گی ۔۔۔
ابھی حورم نے بنانا شروع ہی کیا تھا کہ ان کو جاسوسی والے کیڑے نے کاٹا تو وہ فوراً اٹھ کے آگے بڑھی اور حورم کے ساتھ ٹکڑائ جس کی وجہ سے اس کے ہاتھ سے پیڑا توے پہ گر گیا اور گرم گرم گھی اس کے چہرے پہ پڑا تو حورم کا غصہ ساتویں آسمان پر پہنچا اس نے الٹے ہاتھ کا ایک تھپڑ ہانم اور ایک زری کو دے مارا پھر کھینچ کے کچن سے کی نکال دیا اور اندر سے کنڈی لگا لی ۔۔۔
یار حورم تم بھی کمال کرتی ہو وہ بیچاری چھوٹی ہیں تم نے ان کو تھپڑ کیوں مارا روزی نے اس پہ غصہ کیا لیکن حورم کی موٹی موٹی بھینس جیسی آنکھیں دیکھ کہ چپ ہو گئ ۔۔۔۔
دوسری طرف زری اور ہانم ایک نمبر کی ڈھیٹ پہلے تو کافی دیر کچن کے باہر کھڑی رہی لیکن جب کوئی حل نہ نکلا تو بیک سائیڈ پہ چلی گئ جب زری کی نظر روشندان پہ پڑھی تو اس نے جلدی سے ہانم کو بلایا اور پھر سٹول رکھ کہ ہانم اس پہ چڑھ گئ جبکہ زری نے پائپ اسے پکڑایا جو اس نے آرام سے اندر پھینک دیا ۔۔۔
اب روزی کی نظر پائپ پہ پڑی تو اسے لگا سانپ ہے
جاری ہے۔