61.5K
15

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Episode 5

گلابوں کی صحبت میں اتنا رہی ہوں۔۔۔۔
میں اب خوشبوؤں کی زباں بولتی ہوں۔۔۔۔❤️
مجھے رنگ اپنی طرف کھینچتے ہیں۔۔۔۔
میں تتلی کے پیچھے کہاں بھاگتی ہوں۔۔۔۔❤️
مجھے شب کے ماتھے پر تحریر کر دو۔۔۔۔
چراغوں میں رکھی ہوئی روشنی ہوں۔۔۔۔❤️
ہر اک پھول پر تتلیوں کے پروں سے۔۔۔۔
میں قدرت کی لکھی ہوئی شاعری ہوں۔۔۔۔❤️
چند پل کی خاموشی کے بعد پھر سے عطر کی مست سی خوشبو اس کی نتھنوں سے ٹکڑا کہ آگے کی طرف بڑھ رہی تھی تو اس صندلی سی خوشبو میں گم زری بھی آگے کی طرف بڑھ رہی تھی تبھی ہانم بھی وہاں آگی یعنی وہ خوشبو اسے بھی وہاں کھینچ لائی اور آنکھیں بند کرتی وہ دونوں اس خوشبو کا پیچھا کرنے لگی جو گھنی سی جھاڑیوں میں جنگل کی طرف چارسو پھیل گئی تھی اور ساتھ ہی تتلیوں کا ایک جھرمٹ ان دونوں کے اردگرد طواف کرنے لگا جس پہ وہ دونوں خوشی سے چلاتی اک دوسری کے گلے لگ گی اور اچانک سے وہ خوشبو غائب ہوتی چلی گئی پھر آہستہ آہستہ تتلیاں بھی نظروں سے اوجھل ہو گی تو زری اور ہانم آنکھوں میں آنسو لیے اس جانب دیکھنے لگی۔۔۔
کیوں چند پل کےلیے آتے ہیں تم لوگ ہمیشہ کےلیے چلے آئیں نہ تاکہ یہ دل پل پل انتظار میں تو نہ جلے زری اس خاموش ویرانے میں بولی لیکن وہاں ہر سو خاموشی چھائی رہی ۔۔۔۔
🍂🍂🍂🍂🍂🍂🍂
ہم جلا کے راکھ کر دیں گی ان دونوں زمین زادیوں کو اگر وہ ہمارے پری زادوں کو ہم سے چھین گئ تو آپ سمجھاتی کیوں ان ہیں ازھاد اور آدرش کو کہ وہ ان سے دور رہیں حمنہ اور کیشور پری آج پھر سے ملکہ پری کے دربار میں حاضر ہوئی اور آواز بلند کر گئ جس پہ ملکہ پری کو غصہ آگیا اور وہ ایک ایک تھپڑ ان کے منہ پہ رسید کرتی بولی مجھ سے بات کرتے سمے تم لوگوں کی آواز اس قدر بلند کیوں ہوئی سارے آداب بھول گئ ہیں کیا ؟
آج سے ازھاد اور آدرش دونوں شہزادے آزاد ہیں وہ چاہیں تو زمین زادیوں کو اپنا آپ سونپ دیں ہماری طرف سے انہیں مکمل اجازت ہے ۔۔۔
دوسری طرف وہ دونوں پری زاد خوشی سے بھاگ کہ ملکہ پری کے ہاتھ چوم گے تو وہ خوش ہوتی انہیں بیسٹ آف لک بولی جس پہ حمنہ اور کیشور دونوں کے سینے میں آگ لگ گئی جبکہ باقی سب حیرت سے ملکہ اور شہزادوں کو دیکھنے لگے یعنی اچانک سے بازی پلٹ گی تھی ۔۔۔
دیکھیں ملکہ پری ۔۔
بس بہت ہوا اب تم لوگ جا سکتی ہیں ہمارے محل سے
جاری ہے۔۔