My Girl by Zanoor NovelR50525 Last updated: 12 February 2026
Rate this Novel
My Girl (Episode 01,02,03)My Girl (Episode 04,05,06,07,08)My Girl (Episode 09,10,11,12)My Girl (Episode 13)My Girl (Episode 14)My Girl (Episode 15)My Girl (Episode 16)My Girl (Episode 17)My Girl (Episode 18)My Girl (Episode 19)My Girl (Episode 20)My Girl (Episode 21)My Girl (Episode 22)My Girl (Episode 23)My Girl (Episode 24)My Girl (Episode 25)My Girl (Episode 26)My Girl (Episode 27)My Girl (Episode 28)My Girl (Last Episode)
My Girl by Zanoor
یہ کراچی کا ایک محلہ تھا جہاں مولوی صاحب اپنی بیٹیوں کے ساتھ پرسکون زندگی گزار رہے تھے مگر یہ سکون ایک مہینے پہلے تب برباد ہوا جب زرش کالج سے واپس آرہی تھی
وہ اپنی سہیلی آمنہ کے ساتھ باتیں کرتی واپس گھر جا رہی تھی جب سڑک کے بیچ و بیچ شاکر کو ایک بزرگ آدمی کو مارتے دیکھ کر زرش میں مدد کا جذبہ جاگا تھا اس کی دوست نے کافی منع کیا تھا مگر وہ ڈھیٹ بنی اپنی بازو آمنہ سے چھڑواتی اس طرف گئی تھی
زرش خدا کا واسطہ مت جاؤ۔۔۔ آمنہ نے اسے روکنے کی آخری کوشش کی تھی مگر وہ اسے نظر انداز کرکے لمبے لمبے ڈھگ بھرتی ان کے پاس جا چکی تھی ارد گرد ایک دو لوگ کھڑے تھے وی بھی شاکر کے ہی چیلے تھے
ارے چھوڑو انھیں جاہل انسان۔۔۔ وہ پھنکاری تھی باریک نسوانی آواز سن کر شاکر کے ہاتھ رکے تھے اس کی بے ساختہ نگاہ زرش کے چہرے پر پڑی تھی جو نقاب کیے اسے غصے سے بھری نگاہوں سے دیکھ رہی تھی
شرم نہیں آتی تمھیں اپنے ابا کی عمر کے آدمی کو مارتے ہوئے۔۔۔ اس بزرگ آدمی کو زخمی دیکھ کر وہ غصے سے بولی تھی
ہائے بلو رانی تم پر اتنا غصہ سوٹ نہیں کرتا۔۔۔ وہ ایک بھرپور نگاہ اس کے وجود پر ڈالتا کمینگی سے ہنستا بولا تھا
اپنی بکواس بند کرو جاہل انسان ۔۔۔ اس کی نگاہو سے زرش کو بے ساختہ ڈر لگا تھا مگر ہمت جتاتی وہ پھر بولی تھی
ہاہاہا۔۔۔ بلو رانی کو گھر چھوڑ کر آ شیدے۔۔۔ اور پتا بھی کر کہاں رہتی ہے یہ۔۔۔ اس کی کالی گہری آنکھوں کو دیکھتے شاکر اپنے چیلے رشید سے بولا تھا وہ ایک ہی نظر میں جان گیا تھا کہ زرش کتنی حسین ہے
خبر دار جو اپنے ان آدمیوں کو میرے پیچھے بھیجا۔۔۔ وہ اس کی بات پر ڈر گئی تھی تبھی اسے بولتی تیزی سے وہاں سے نکل گئی تھی
مگر شاکر کے اشارے پر شیدا بھی اس کے پیچھے ہی گیا تھا آمنہ تو اسے اکیلا چھوڑ کر بھاگ گئی تھی اب اسے رہ رہ کر خود پر غصہ آرہا تھا کہ کیوں وہ دوسروں کے پھڈے میں پڑی زمل ہمیشہ اسے کہتی تھی زرش اپنے کام سے کام رکھا کرو مگر نہیں اسے تو شوق تھا خدمتِ خلق کا جس کا نتیجہ یہ نکلا تھا کہ وہ شاکر کی نظروں میں آگئی تھی
زمل بی اے کر رہی تھی جبکہ زرش ایف اے میں تھی دونوں ایک ہی کالج میں جاتی تھیں مگر آج زمل اس کے ساتھ نہیں گئی تھی تبھی وہ کم عقل لڑکی پھنس گئی تھی
