Ayra by Aneeta NovelR50474
Last updated: 30 December 2025
No Download Link
336.1K
35
Ayra by Aneeta
Novel Code: NovelR50474
ا ئرہ بیڈ پہ لیٹی ہوئی تھی۔اصولا تو اتنی تھکن کے بعد اسے سو جانا چاہیے تھا۔اور یہ ارام دہ بستر بھی اسے کئی دنوں بعد نصیب ہوا تھا۔لیکن اس کے ذہن میں جو وسوسے اور جو ڈر تھا وہ اسے سونے نہیں دے رہا تھا۔ایک طرف اسے اپنی فکر ایک طرف اپنے بہن بھائیوں کی۔وہ پچھلے تین چار گھنٹوں سے بس کروٹ ہی بدل رہی تھی۔جبکہ سامنے والے بیڈ پہ الفت ارام سے سو رہی تھی۔ائرہ نے ایک نظر اسے دیکھا اور پھر سے کروٹ دوسری طرف بدلی ہے۔۔۔
یا اللہ میری مدد کر۔۔۔
تو مجھے ان حالات سے نکل دے۔۔۔
اللہ ہی تو اس کے پاس اخری امید بچی تھی۔اس نے انکھوں سے نکلتے انسو کو ہاتھوں کی انگلیوں سے صاف کیا۔۔۔
اور پھر اسی ہاتھ کو سر کے نیچے رکھ کر تکیہ بنایا۔۔۔
حالات اس کے بس میں نہیں تھے۔ایک طرف وہ واپس جانا چاہتی تھی۔لیکن دوسری طرف اسے اپنے باپ کا ڈر تھا
اگر وہ واپس چلی بھی جائے گی تو وہ اس کے ساتھ کیا سلوک کرے گا۔اور یقینا وہ اسے پھر سے بیچ دے گا۔۔
اور اگر غلطی سے وہ سلطان سے ٹکرا گئی۔دبئی میں سلطان کا ڈر اور پاکستان میں اپنے باپ کا۔اسے کوئی راستہ نظر نہیں ا رہا تھا۔کوئی نہیں تھا جو ان سب میں اس کی مدد کرتا۔۔۔۔
