Yaaron Ki Yaari Season 2 By Fatima Tariq Readelle50128

Yaaron Ki Yaari Season 2 By Fatima Tariq Readelle50128 Last updated: 30 July 2025

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Yaaron Ki Yaari Season 2

By Fatima Tariq

"میں تم سے شادی کرنا چاہتا ہوں، میں کل اپنے بھائی کو تمہارے گھر رشتے کے لیے بھیج دوں گا تم جانتی تو ہو میرے ماں باپ نہیں، سب کچھ میرا برا بھائی ہی ہے" وہ اس وقت ریسٹورینٹ میں بیٹھے ہوۓ تھے، مزمل خان اپنے سامنے بیٹھی علیزے کو شادی کا پرپوزل دے رہا تھا۔ اور وہ حیرانگی سے سن رہی تھی۔
"سچ میں؟ لیکن اتنی جلدی، آئی مین گھر پر سبکو کیا بتاؤں گی کوئی مانے گا" وہ ایک دم نروس ہو گئی۔
"تم بتاؤ کہ مجھ سے پیار کرتی ہو، ہم شادی کرنا چاہتے ہیں بس" وہ کندھے اچکاتے ہوۓ بولا۔
"مزمل یہ آپکے لیے کہنا بہت آسان ہے میرے لیے یہ بہت ہی مشکل ہے" وہ اپنی انگلیاں مڑورتے ہوۓ بولی۔
"دیکھو علیزے میں تم سے بہت محبت کرنے لگا ہوں، میں تمہارے بغیر رہ نہیں سکتا، مجھے یون چھپ چھپ کر ملنا بالکل نہیں پسند میں چاہتا یوں پورے حق سے تمہیں لیے ہر جگہ جا سکوں، تمہیں اپنی بیوی کے طور پر تعارف کروا سکوں" وہ اسکے ہاتھوں کو اپنے ہاتھوں میں پکڑتے ہوۓ محبت بھرے لہجے میں بولا۔ علیزے خود کو خوش قسمت سمجھنے لگی، جسے اتنا چاہنے والا انسان ملا ہے، اسے خود پر رشک ہونے لگا۔۔
"مجھے موم سے بات کرنی چاہیے، مہوش آپی نے بھی تو اپنی پسند سے شادی کی ہے، میری پسند پر بھی کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہو گا" وہ سوچتے ہوۓ اپنے کمرے سے نکلی اور حرا کو ڈھونڈنے لگی، جو اسے عمیر کے ساتھ گارڈن میں بیٹھی نظر آئی، عمیر کو دیکھ وہ رک گئی، پھر خود میں ہمت پیدا کرتی وہ انکے پاس آئی۔
"موم ڈیڈ مجھے آپ دونوں سے کچھ بات کرنی ہے" وہ پاس ہی پڑی کرسی پر بیٹھ کر بولی۔۔
****************************