Thaam Lo Daman By Hina Asad Readelle50349 Last updated: 10 November 2025
Rate this Novel
Thaam Lo Daman
By Hina Asad
آج وامق اور طمر دونوں شاپنگ مال میں آئے فنکشن کے حساب سے خریداری کر رہے تھے مضربان اور تقی کے لیے گفٹس بھی خرید رہے تھے۔۔۔۔۔ وامق جینٹس شاپ میں گیا تو طمر نے سامنے ہینڈ بیگز والی شاپ کی طرف دیکھا۔۔۔ وامق کو اپنے وہاں جانے کا بتا کر خود ہینڈ بیگ پسند کرنے لگی۔۔۔۔ ہینڈ بیگ پسند کر کہ باہر نکلی تو سوچا زبیدہ خانم کے لیے بھی کچھ خرید لیا جائے ۔۔۔۔ وہ اس وقت تھرڈ فلور پر تھی۔۔۔۔ مگر ان کی خریداری کے لیے تو پھر سے گروانڈ فلور پر جانا ہو گا۔۔۔۔۔ وہ سوچتے ہوئے شاپنگ بیگز اٹھائے۔۔۔۔سیڑھیاں نیچے اترنے لگی ۔۔۔۔ابھی اس نے پہلا قدم ہی رکھا تھا کہ بری طرح سے کسی سے ٹکرائی۔۔۔۔۔۔ دونوں کا جاندار قسم کا تصادم ہوا۔۔۔۔۔ دونوں نے اپنی پیشانی سہلائی۔۔۔۔ "سوری """"دونوں نے مشترکہ ایک دوسرے کو دیکھ کر کہا۔۔۔۔ پھر دونوں نے ہی ایک دوسرے کو دیکھتے ہوئےاپنا اپنا سامان تیزی سے سمیٹا۔۔۔۔۔ "سوری میں تھوڑا جلدی میں تھی " اس نے چہرے پر مسکراہٹ سجائے کہا۔۔۔۔ "اٹس اوکے ہو جاتا ہے کبھی کبھی۔۔۔۔۔طمر نے اس سے کہا۔۔۔۔۔ وہ طمر کے سلجھے ہوئے لہجے سے متاثر ہوئے بنا نہ رہ سکی۔۔۔۔۔ اس سے پہلے کہ طمر آگے بڑھتی اس نے اسے روک کر کہا۔۔۔۔ If you don't mind..... کیا میں آپ کا نام جان سکتی ہوں ؟؟؟ "جی بالکل میرا نام طمر وامق گردیزی ہے " اس نے سہولت سے جواب دیا۔۔۔۔ "اور آپ کا ؟"طمر نے بھی رسمِ آداب نبھاتے ہوئے پوچھا۔۔۔۔ "میرا نام تعبیر ہے "وہ مختصراً بولی۔۔۔۔ Nice to meet you..... طمر نے ہاتھ آگے بڑھایا۔۔۔۔ Same here..... وہ بھی خوشدلی سے بولی۔۔۔۔۔ "قسمت میں ہوا تو پھر ملاقات ہو گی۔۔۔۔۔تعبیر بولی۔۔۔۔ "جی ضرور "دونوں نے اپنی راہ لی۔۔۔۔۔۔ "یار بیوٹیفل کہاں چلی گئی تھی؟؟؟؟وامق اسے ڈھونڈھتا ہوا اس کے قریب آیا اور پریشانی سے بولا۔۔۔۔ "یہیں تھی میں نے کہاں جانا ہے ابھی ایک لیڈی سے ٹکراؤ ہوا ۔۔۔۔بس اسی میں تھوڑا وقت صرف ہوا۔۔۔۔آپ تو ایسے ہی پریشان ہو جاتے ہیں جیسے میں کوئی بچی ہوں۔۔۔۔آپ کے پاس فون تھا تو مجھے کال کر لیتے ۔۔۔۔۔ طمر نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا۔۔۔۔ "کہاں ہے تمہارا فون ؟؟؟؟ میں نے تمہیں کال کی تھی۔۔۔۔ "یہیں تو تھا میں نے شاپنگ کے دوران ایک بیگ میں ڈالا تھا۔۔۔۔۔ وہ شاپنگ بیگز میں چیزیں الٹ پلٹ کر دیکھنے لگی۔۔۔۔۔۔ ایک شاپنگ بیگ میں کچھ الگ چیزیں دیکھ کر ٹھٹھکی ۔۔۔۔ یہ شاپنگ بیگ تو میرا نہیں۔۔۔۔۔وہ حیران کن نظروں سے اس میں موجود چیزوں کو دیکھ کر بولی۔۔۔۔۔ "اوہ شٹ کہیں یہ اس لیڈی کیا نام تھا اس کا ؟؟؟؟ ہاں یاد آیا تعبیر کا تو نہیں.؟"وہ سوچ کر بولی۔۔۔۔۔ "یار دھیان رکھنا تھا نا۔۔۔۔اب اسے کہاں سے ڈھونڈیں گے اتنے بڑے مال میں؟؟؟؟ "وامق چیزوں کی تو کوئی بات نہیں مگر بیگ میں میرا فون تھا ۔۔۔اس میں کانٹیکٹس اور کچھ آفس کی اہم ترین معلومات سیو تھیں۔۔۔۔ "اب کیا کیا جائے ؟؟؟ ایسا کرتا ہوں سم بلاک کروا دیتا ہوں ۔۔۔ سم بلاک کرنے سے کیا ہوگا ؟ معلومات تو گئیں نا ۔۔۔ تم ایسے ہی پریشان ہو رہی ہو کچھ نہیں ہو گا۔۔۔۔۔ چلو آؤ باقی کی بھی شاپنگ کر لیں ۔۔۔ نہیں وامق اور نہیں بس اب گھر چلتے ہیں میں بہت تھک گئی ہوں۔۔۔۔۔ "اچھا چلو ٹھیک ہے جیسے تمہیں ٹھیک لگے ۔۔ لاؤ یہ بیگز مجھے دے دو ۔۔۔ اور تم ایزی ہو جاؤ ۔۔۔وامق نے طمر کے ہاتھ سے بیگز اپنے ہاتھ میں منتقل کیے۔۔۔۔۔ پھر وہ دونوں پارکنگ میں کھڑی ہوئی اپنی گاڑی میں بیٹھ کر گھر روانہ ہوئے ۔۔۔۔ وامق نے ابھی گھر میں قدم رکھا ہی تھا کہ طمر کے نمبر سے کال آتی ہوئی دیکھ کر فورا ریسو کی۔۔۔۔ اسلام وعلیکم!وامق نے مہزب انداز میں کہا۔۔۔ وعلیکم السلام! "پلیز میری بات طمر سے کروا دیں۔۔۔۔اس نے مردانہ آواز سن کر کہا۔۔۔۔ طمر کو جانچتی ہوئی نگاہوں سے اسے دیکھ رہی تھی۔۔۔ وامق نے اپنا فون اس کی طرف بڑھایا۔۔۔۔۔ طمر نے ابرو اچکا کر اشارے سے پوچھا ۔۔۔ کون ہے ؟ "تم بات کرو "وامق نے اسے ہلکی آواز میں کہا۔۔۔ "جی "وہ محض اتنا ہی بولی۔۔۔۔ "اگین سوری "آپ کا بیگ بائے مسٹیک میرے ساتھ ایکسچینج ہو گیا ہے۔۔۔۔ اس میں آپ کا فون تھا خوش قسمتی سے اور آپ کے ہزبینڈ کا نمبر موجود تھا تو اسی پہ کال کر کہ اطلاع دینا مناسب سمجھا۔۔۔۔ آپ کا فون اور چیزیں بحفاظت میرے پاس موجود ہیں جب بھی آپ فری ہوں آکر لے جائیے گا۔۔۔۔اسی بہانے ایک بار پھر سے ملاقات بھی ہو جائے گی۔۔۔۔۔ "جی ضرور "میں وقت نکال کر آتی ہوں آپ اپنے گھر کا ایڈریس سینڈ کر دیں۔۔۔۔ آج تو ممکن نہیں کل چکر لگاؤں گی۔۔۔۔آج میرے گھر میں ایک چھوٹی سی پارٹی ہے۔۔۔۔۔ طمر نے جوابا کہا۔۔۔۔"چلیں جیسے آپ کی مرضی۔۔۔۔۔تعبیر بولی۔۔۔۔
Complete novel available in DOWNLOAD LINK