Raaz (Season 1) by Faryal Khan NovelR50801
Last updated: 22 July 2026
Raaz (Season 1) by Faryal Khan Episode01Raaz (Season 1) by Faryal Khan Last EpisodeRaaz (Season 1) by Faryal Khan Episode02Raaz (Season 1) by Faryal Khan Episode03Raaz (Season 1) by Faryal Khan Episode04Raaz (Season 1) by Faryal Khan Episode05Raaz (Season 1) by Faryal Khan Episode06Raaz (Season 1) by Faryal Khan Episode07Raaz (Season 1) by Faryal Khan Episode08Raaz (Season 1) by Faryal Khan Episode09Raaz (Season 1) by Faryal Khan Episode10Raaz (Season 1) by Faryal Khan Episode11Raaz (Season 1) by Faryal Khan Episode12Raaz (Season 1) by Faryal Khan Episode13Raaz (Season 1) by Faryal Khan Episode14
Raaz (Season 1) by Faryal Khan
"کیا ہوا عدنان ؟ کیا ہے یہ! ۔قیصر صاحب نے پوچھا۔باقی سب کو بھی تشویش ہورہی تھی۔
"ابّا اس میں لکھا ہے کے 'کل ایک خاتون ڈاکٹر جن کا نام خرد عثمان تھا ،انھوں نے کل ہسپتال کی چھت سے کود کر خودکشی کرلی ہے، اور پولیس کا کہنا ہے کہ انکی خودکشی کی وجہ اسی ہسپتال کے ڈاکٹر حیدر علی خان کی ان سے بیوفائی ہے، مقتولہ نے اپنے سوسائیڈ نوٹ میں واضح لفظوں میں اپنی موت کا زمیدار ڈاکٹر حیدر علی خان کو ٹہرایا ہے"۔عدنان صاحب نے پڑھ کر سنایا۔اور سب ہی حیرت زدہ ہوگئے۔حیدر تو بالکل سن ہوگیا تھا۔
"ارے ایسے کیسے یہ اخبار والوں نے کچھ بھی چھاپ دیا ہے! ہم ان پر کیس کردیں گے"۔ارسلان صاحب نے کہا۔
"ارے پر میڈیا تک یہ بات پہنچی کیسے؟۔ہمدان صاحب نے کہا۔
"تایا ایسی باتیں میڈیا تک پہنچنے میں دیر نہیں لگتی ، اور یہ ضرور کل ہوسپٹل میں موجود اتنے سارے لوگوں میں سے ہی کسی نے پہنچایا ہوگا"۔فرقان نے کہا۔حیدر عدنان صاحب کے ہاتھ سے اخبار لے کر دیکھنے لگا۔ہر کوئی کچھ نہ کچھ کہہ رہا تھا۔پر حیدر تو بالکل سناٹے میں آیا ہوا تھا۔
"حیدر تم فکر مت کرو ، ہم آج ہی اس اخبار کے آفس جائیں گے ، اور ان سے کہیں گے کہ وہ کل ہی اپنے اخبار میں اس خبر کی تردید کریں"۔عدنان صاحب نے کہا۔
"چاچو بات تصدیق یا تردید کی نہیں ہے، سوچنے والی بات یہ ہے کہ ان میڈیا والوں کو اتنی اندر کی بات کیسے پتہ چلی ،یہاں تک تو سمجھ میں آتا ہے کہ خرد کی خودکشی کی خبر تو کل ہوسپٹل میں موجود اتنے سارے لوگوں میں سے کسی نے دی ہوگی، پر یہ سوسائیڈ نوٹ والی بات ، اور سوسائیڈ نوٹ پر میرا نام ہے یہ بات ان لوگوں کو کیسے پتہ چلی!۔حیدر نے تشویش سے اخبار کو دیکھتے ہوئے کہا۔
"ہاں اور یہ سوسائیڈ نوٹ والی بات تو صرف ہم لوگوں کو پتہ ہے یا پولیس والوں کو"۔فیضان نے کہا۔
"یہ خبر کس نے دی اور کیوں دی اب ان سب باتوں سے کچھ نہیں ہوگا ، اب اس خبر کی تردید کے بارے سوچو"۔ارسلان صاحب نے کہا۔
"ہممم ! ہم آج ہی جاتے ہیں اس اخبار کے آفس"۔ہمدان صاحب نے کہا۔
