Meri Preet Amar Krdo By Hina Asad Readelle50351
Last updated: 10 November 2025
Meri Preet Amar Krdo (Episode 1)Meri Preet Amar Krdo (Episode 2)Meri Preet Amar Krdo (Episode 3)Meri Preet Amar Krdo (Episode 4)Meri Preet Amar Krdo (Episode 5)Meri Preet Amar Krdo (Episode 6)Meri Preet Amar Krdo (Episode 7)Meri Preet Amar Krdo (Episode 8)Meri Preet Amar Krdo (Episode 9)Meri Preet Amar Krdo (Episode 10)Meri Preet Amar Krdo (Episode 11)Meri Preet Amar Krdo (Episode 12)Meri Preet Amar Krdo (Episode 13)Meri Preet Amar Krdo (Episode 14)Meri Preet Amar Krdo (Episode 15)
Meri Preet Amar Krdo By Hina Asad
"کیوں کرتی ہو ایسے کام جو مجھے غصہ آجاتا ہے اور میں نا چاہتے ہوئے بھی وہ کر بیٹھتا ہوں جو میں تمہارے ساتھ نہیں کرنا چاہتا "
دراز خمیدہ مژگانیں شہابی گالوں پر ساکت تھیں،نگاہیں اس کے ہوشربا سراپے میں الجھ کر رہ گئیں۔۔۔۔
وہ تو اسے اتنے قریب سے دیکھ کر پچھتایا۔۔۔۔
اس کی دراز پلکوں پر آہستگی سے ایک جسارت کر ڈالی ۔
اس سے پہلے کے اس کے صبر کا پیمانہ چھلک جاتا وہ اس سے نگاہیں چرائے محو استراحت ہوا۔۔۔۔
مگر گستاخ دل اسے بار بار ایک بار پھر سے دیکھنے پر اکسانے لگا۔۔۔۔
اس نے آرزو کے گرد اپنی بازو کا حصار بنایا۔
وہ جو اس کے قریب آتے ہی جاگ چکی تھی ۔اس کی کلون کی مخصوص مہک اپنے اتنے قریب محسوس کیے۔جو اس کے رگ و پے میں سرایت کر رہا تھا۔
اوپر سے اس کی بات اور اور پیار بھرا انداز ُسن وہ دنگ رہ گئی۔۔
"تو کیا وہ پہلے سے ہی اس کے لیے اپنے دل میں جذبات رکھتا تھا۔؟
اس نے من میں سوچا۔
اور اب ایک دم سے اسے اپنے حصار میں لینا ۔کہیں میں واقعی میں خواب تو نہیں دیکھ رہی ۔؟آنکھیں ہنوز بند رکھیں ۔کہیں میں آنکھیں کھولوں اور وہ مجھے جاگتے دیکھ اپنے رات والے روپ
میں واپس نا لوٹ آئے۔۔۔
