Lams E Hararat by Rameen Khan readelle50030

Lams E Hararat by Rameen Khan readelle50030 Last updated: 27 June 2025

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Lams E Hararat by Rameen Khan

" میں زرش سے خوش نہیں ہوں میں دوسری شادی کرنا چاہتا ہوں"
وہ اتنی بے باکی کا مظاہرہ کرے گا زرش کو اندازہ نہیں تھا
اسکے ہاتھ سے پانی کا گلاس چھلک گیا ۔۔
دراب نے بے ساختہ لب دبائے تھے ۔۔
" تمہارا دماغ تو نہیں چل گیا دراب ۔۔ اگر تمہارے بابا نے سن لیا تو سوچا ہے کیا انجام ہوگا "
مورے نے سنجیدگی سے اسکو جھاڑ پلائی
" آپ فکر نہ کریں بابا کو میں منا لوں گا "
اس نے یکدم سنجیدگی کا لبادہ اوڑھ لیا ۔۔
"دراب خدا کا نام لو کیوں بچاری بچی کے سر پر سوتن لانے کو تل گئے ہو ۔۔ کتنی سمجھدار اور تابعداری ہے میری زرش ۔۔ مجھے آج تک گھر کے کسی فرد کو شکایت کا موقع نہیں دیا اس نے "
" مگر مجھے تو یہ بی بی صاحبہ ہر روز شکایتوں کے موقع دیتی رہتی ہیں ۔۔ مجھ پر یہ خاص عنایت کیوں ؟ "
زرشالہ کا جھکا کر مزید جھک گیا ۔۔۔
" کیوں زرش ؟ کیا کہہ رہا ہے یہ؟ "
اب وہ مورے کی سخت نگاہوں کی زد میں آچکی تھی
وہ بیچاری کیا جواب دیتی دراب نے اسے برا پھنسا دیا تھا ۔۔۔
" بتائو مورے کو ساری بات ۔۔ ڈیٹیل میں ۔۔ جو میں تمہارے ساتھ کرنا چاہتا ہوں اور وہ بھی جو تم میرے ساتھ کررہی ہو"
وہ اسکے کان کے قریب مدھم سرگوشی کرکے جا چکا تھا ۔۔۔
" زرش میں تم سے کچھ پوچھ رہی ہوں ۔۔جواب دو؟ مجھے تم سے یہ امید نہیں تھی جیسے تم میری فرمانبردار سمجھدار بیٹی ہو ویسے ہی دراب میرے جگر کا ٹکڑا ہے ۔۔ وہ کبھی بے وجہ بات نہیں کرتا ۔۔ کچھ تو ضرور ہوا ہے تم دونوں کے درمیان ؟ کیا بات ہے بتائو؟ "
زرشالہ بس رو دینے کو تھی ۔۔
نہ وہ کہہ سکتی تھی نہ چپ رہ سکتی تھی ۔۔