Ik Aur Raaz Season 2 by Faryal Khan

"کیا ہوگیا ہے فیضان ؟ یہ کونسا ٹائم ہے چھت پر آنے کا؟۔انعم نے کہا۔رات کے بارہ بجے فیضان انعم کو لے کر چھت پر رکھے لکڑی کے جھولے پر بیٹھا ہوا تھا۔
"یہی تو ٹائم ہے پاگل ، بھول گئی شادی سے پہلے ، بلکہ نکاح والی رات کو بھی ہم ایسے ہی چھت پر تھے"۔فیضان نے یاددلایا۔
"ہاں یاد ہے ، پر تب کی بات اور تھی ، ابھی اگر عفان یا علیزے میں سے کوئی ہمیں ڈھونڈتا ہوا یہاں آگیا تو!"۔انعم نے خدشہ ظاہر کیا۔
"ایک تو تم عورتوں کی یہ بڑی پرابلم ہے ، ماں بنتے ہی بیوی کے کیریکٹر سے نکل کر شوہر کو بھول جاتی ہو ، بس بچوں کی فکر رہتی ہے ، کبھی بچوں کے باپ کے بارے میں بھی سوچ لیا کرو"۔فیضان نے چڑ کر کہا۔
"اچھا ناں بھئی ! غصہ کیوں کررہے ہو ؟ اب بتاؤ بھی کہ یہاں کیوں لائے ہو"۔انعم نے تحمل سے کہا۔
"تم بھول گئی ناں !۔فیضان نے پر شکوہ انداز میں پوچھا۔
"کیا بھول گئی میں؟۔انعم نے ناسمجھی سے پوچھا۔
"آج ہماری شادی کی پچسویں سالگرہ ہے ، پچیس سال پہلے آج ہی کے دن ہمارا نکاح ہوا تھا"۔فیضان نے بتایا۔انعم نے بےاختیار دونوں ہاتھ منہ پر رکھ لئے۔
"اوہ ! سوری ، میں سچ میں بھول گئی تھی ، سوری ، تو ہم یہاں اپنی اینیورسیری منانے آئے ہیں!۔انعم نے شرمندگی سے کہتے ہوئے آخر میں پوچھا۔
"ہممم! پورا دن ہم دونوں ہی ہوسپٹل میں مصروف ہوتے ہیں ، اور گھر آکر تم گھر والوںٰ کے ساتھ مصروف ہوجاتی ہو ، ٹائم ہی نہیں ملتا ایک دوسرے کیلئے ، تو سوچا کیوں ناں آج ملاقات کی جائے"۔فیضان نے کہا۔
"ہممم! ٹھیک کہہ رہے ہو تم ،اور یہ پرابلم صرف ہمارے ساتھ نہیں ہے ، میرے خیال میں ہر شادی شدہ جوڑے کے ساتھ ہے ، کہ شادی سے پہلے جہاں ایک دوسرے کے بنا جینے کا تصور بھی محال ہوتا ہے ، شادی کے بعد ایک دوسرے سے ٹھیک سے بات کیے بغیر بھی کتنے کتنے دن گزاردیتے ہیں ، ایسا کیوں ہوتا ہے؟۔انعم نے تائید کرتے ہوئے کہا۔
"شادی سے پہلے شاید ایک بےچینی ہوتی ہے کہ کہیں وہ شخص ہم سے دور نہ چلا جائے ، اور شادی کے بعد شاید ایک بےفکری ہوتی ہے کہ اب تو یہ ہماری دسترس میں ہے ، ہماری ملکیت ہے ، اب کہاں جائے گا ، اس لئے شاید شادی کے بعد اور پہلے والی زندگی میں فرق آجاتا ہے ، اور یہ فرق نہیں آنا چاہئے ،اور اسکا حل یہ ہے کہ شادی کے بعد بھی کم از کم ہفتے مہینے بعد ایک دن ایسا گزارنا چاہئے جیسا شادی سے پہلے گزارہ کرتے تھے"۔فیضان نے بتایا۔
"اور تم ابھی وہی کررہے ہو ، ہے ناں!۔انعم نے تائید چاہی۔
"بالکل"۔فیضان نے اثبات میں سرہلاکر مسکراتے ہوئے کہا۔

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *