Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Dastan e Junoon (Episode 02)

Dastan e Junoon by Hamna Mohsin

اس تماشے کے بعد فیصل نے کالج آنا بند کر دیا تھا. عنا یا بھی خوفزدہ تو تھی مگر چند دن تک فیصل کو کالج میں نہ دیکھ کر اس نے سکون کا سانس لیا اور اپنی پڑھائ پر توجہ دینا شروع کر دی. اس واقعے کو 5 دن گزر چکے تھے. مگر عنایا نہیں جانتی تھی کہ آج اسے اس تھپڑ کا جواب دینا ہو گا.فیصل نے اپنے گروپ کے کچھ لڑکوں کو عنایا کے بارے میں ایک ایک رپورٹ دینے کو کہا تھا.

آج عنایا کی طبعیت کچھ خراب تھی مگر وہ کالج کا لیکچر مس نہیں کرنا چاہتی تھی. وہ کالج آ تو گئ تھی مگر 11 بجے تک وہ تیز بخار میں پھنک رہی تھی. رابعہ جو اس کی کالج کی دوست تھی اس نے عنایا کو گھر جانے کا مشورہ دیا. عنایا نے کالج سے جلدی چھٹی لی اور گھر کی طرف چل پڑی. کالج سے بمشکل دس منٹ کا راستہ تھا. عنایا اب ایک سنسان سڑک سے گزر رہی تھی. اچانک سامنے سے ایک کالے شیشوں والی گاڑی آئ اور عنایا کو گاڑی میں کھینچ لیا گیا. عنایا نے چیخنے کی کوشش کی. مگر گاڑی میں بٹھاتے ہی اسے بےہوش کر دیا گیا.

……………

عنایا کو ہوش آیا تو وہ ایک بڑے کمرے میں بستر پر موجود تھی. اس نے چیخنا شروع کر دیا مگر کمرہ ساؤنڈپروف تھا. وہ اب دروازہ پیٹ رہی تھی. کوئ ہے, کوئ ہے,پلیز پلیز مجھے باہر نکالو. بخار میں بھی شدت آتی جا رہی تھی. وہ نڈھال سی ہہو کرزمین پر بیٹھی تھی. اتنے میں دروازہ کھلنے کی آواز آئ.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *