The Red Line By Malaika Rafi readelle50056

The Red Line By Malaika Rafi readelle50056 Last updated: 5 July 2025

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

The Red Line By Malaika Rafi

" اکاسمہ، عفان بہت خطرناک ہے۔ وہ ایک نہیں، کئی جانوں کا قاتل ہے۔ تم اسکی نہ بہن ہو اور نہ تم سے کوئی رشتہ ہے اس کا۔ وہ بہت ظالم ہے۔ تمہیں ختم کرنے میں وہ ایک لمحہ بھی نہیں لگائے گا اور نہ سوچے گا۔ میں نے تمہیں ہر لمحہ، ہر سیکنڈ، ہر برائی سے محفوظ رکھنے کی کوشش کی ہے ہمیشہ۔ جانتی ہو ناں اکاسمہ، کہ تم میرے لئے کیا معنی رکھتی ہو ؟؟ آٹھ سال خاموش محبت میں جلتا رہا، اور پھر جب تم میرا نصیب نہیں تھی تب بھی تم میرے لیے اہم رہی ہمیشہ۔ تمہاری حفاظت میری اولیت رہی۔ اور پھر تم میرا نصیب بنی، تم جان گئی ہوگی کہ کس قدر شدت سے چاہتا ہوں تمہیں۔ اکاسمہ مجھ میں تمہیں کھونے کی سکت نہیں ہے۔ میں ختم ہو جاؤں گا، مر جاؤں گا۔ " حکان کی آنکھیں سرخی مائل ہو رہی تھی۔ اکاسمہ اسے دیکھے گئی۔ اس کی آنکھوں میں نمی کی جھلک نمایاں تھی۔ " حکان ۔۔۔۔ مجھے کچھ نہیں ہوگا اور نہ تمہیں کچھ ہوگا۔ " " ہر انسان کی ایک کمزور رگ ہوتی ہے اکاسمہ۔ اور میرا کمزور رگ تم ہو۔ جو میرے شہ رگ سے بھی زیادہ حساس ہے۔ میں واقع میں مر جاؤں گا اکاسمہ۔۔ میری سانسیں تم سے بندھی ہے، میں تمہیں کھونے کی سکت نہیں رکھتا۔ کیوں کر رہی ہو یہ سب ؟؟ مجھے تمہیں عفان سے محفوظ رکھنا ہے۔ مت کرو پلیز" اس کی آواز بھرا گئی جب اکاسمہ نے شدت سے اسے گلے لگایا۔ حکان نے اسی شدت سے، اس کے نازک وجود کو خود میں سمیٹ لیا جیسے وہ اپنے اس عمل سے خود کو یہ تسلی دینے کی کوشش کر رہا ہو کہ اکاسمہ اس کی بانہوں میں محفوظ ہے۔