Robroye Yaar By Yumna Writes Readelle 50366

Robroye Yaar By Yumna Writes Readelle 50366 Last updated: 16 November 2025

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Robroye Yaar By Yumna Writes

آپ بھی میری وجہ سے پھنس گئے ہیں۔۔
میں نے بہت انکار کیا لیکن امی نے میری ایک نہ سنی ۔۔
اب،،_اب کیا ہوگا جب مزنہ آپی کو پتہ چلے گیا کے آپکا میرے ساتھ نکاح ہوگیا ہے۔۔وہ کتنا غلط سمجھے گی مجھے،،
_مم ،،میں ایسا نہیں چاہتی تھی ۔۔
یہ نکاح نہیں ہونا چاہیے تھا۔۔
آپکو انکار کر دینا چاہیے تھا،،میری نہیں تو آپ کی بات تو سب سن لیتے۔۔
وہ ہچکیوں کے ساتھ روتی آخر میں اُسکا گریبان پکڑ کر چیخی۔۔
آبان جو ضبط کیے اُسے سن رہا تھا ایک دم پھٹ پڑا۔
اور تمہیں کیا لگتا ہے کہ میں نے سب کو نہیں روکا۔
ہنہہ"بہت منع کیا میں نے لیکن چاچی جان نے اپنا فیصلہ سنا دیا کہ وہ یہی چاہتی ہیں ۔
اور اُنکی بات سے انکار کوئی نہ کر سکا۔۔
میرے باپ نے میرے سامنے اپنے ہاتھ جوڑ لیے اس سے بھر کر بے بسی کیا ہوگی۔
لوگ کہتے ہیں مرد بے بس نہیں ہوتا " غلط کہتے ہیں لوگ،
جب باپ اپنی پگڑیاں اُتار کر آگے رکھ دیں اور ماں چادر سامنے پھیلا دے تو وہ چاہے بیٹا ہو یاں بیٹی وہ ہار جاتے ہیں۔۔۔
اولاد بے بس ہو جاتی ہے۔۔
وہ سرخ آنکھوں سے باہر کی جانب دیکھتا بول رہا تھا۔۔
آواز میں دنیا جہاں کا درد سمایا ہوا تھا۔۔
اور تم جانتی ہو میں نے اس لڑکی کے ساتھ آج دھوکہ کیا ہے جو مجھے خود سے زیادہ محبت کرتی ہے۔۔
اور یہ چیز مجھے اندر سے ختم کر رہی ہے۔۔لیکن ضروری نہیں کے ہر دکھ پریشانی سے بندہ مر جائے ۔
کچھ موتیں ضمیر کی ہوتی ہیں،،،ہماری روح کی ہوتی ہیں۔
اور نور العین اُسکی بات سنتی۔۔اُسکی تکلیف محسوس کرتی چہرہ ہاتھوں میں چھپا کر رونے لگی۔۔
دونو ہی بے بس تھے ۔۔