Rhytm Beneath My Ribs (My Heartbeat) Season 2 by Sajeela Nasir Readelle50114 Last updated: 22 July 2025
No Download Link
Rate this Novel
Rhytm Beneath My Ribs
(My Heartbeat) Season 2
By Sajeela Nasir
وہ بےیقینی سے اس کا نام پکار گیا "یہ کیا تها ذوہان..." وہ آہستہ مگر غصیلے انداز میں بولا "مطلب تعبیر کچھ حد تک سچ تهی..." ایک خفا نظر اس پر ڈالتا وہاں سے چلا گیا "تعبیر یہ بات کیسے جانتی ہے اس کا کیا تعلق...." وہ غصے سے سوچنے لگا "تعبیر واللہ تم چاہتی ہو میں تمہیں اس دنیا سے رخصت کردوں کبهی میرے بهائی کو تکلیف دینے کا باعث بنتی ہو اور آج ہم دونوں کے بیچ خلش پیدہ کردیا...." غصے سے بڑبڑاتا صوفے پر بیٹها اور فون نکال کر روحا کو کال کی تهی جو تیسری بیل پر اٹها لی گئی تهی
"اس وقت کال کرنے کا مقصد...." اس کی نیند اور غصے سے بهری آواز گونجی تهی "مجهے ملنا ہے...." "تمہارا دماغ تو خراب نہیں ہو رہا ٹائیم دیکهو رات کا ایک بجنے والا ہے اور تمہیں اس وقت یہ بات سوجھ رہی ہے...." وہ غصے سے بولی "اوکے کل دس بجے ملو مجهے...." اس نے گہرہ سانس بهرتے ہوئے کہا "میں نہیں ملوں گی...." "ملنا تو تمہیں ہو گا ورنہ گهر سے اٹهوا لوں گا اب تمہارا فیصلہ ہے..." غصے سے چبا کر کہتے اس نے فون بند کیا تها دوسری طرف اس نے غصے سے فون پهینکا تها اور لیٹی تهی ادهر وجدان فون کو مٹهی میں دبائے سر صوفے کی پشت سے ٹکایا تها اور آنکهیں موندیں تهی
"وجدان یہاں کیا کررہے ہو بیٹا....؟" آبریش کی پریشان سی آواز گونجی تو وجدان نے آنکهیں کهولی سامنے اس کو مصطفی اوت آبریش پریشانی سے تکتے نظر آئے تهے "ابهی ڈیوٹی سے آیا تها بس جانے والا تها آپ دونوں اس وقت یہاں..." وہ مختصر سا بتاتے بات گهما گیا تها "ہم تهوڑی دیر پہلے باہر گئے تهے آبریش کی دل گهبرا رہا تها..." مصطفی نے جواب دیا "کیا ہوا امی جان...؟" وہ پریشانی سے اس کا ہاتھ تهامے بولا "کچھ نہیں ہوا بیٹا بس ویسے ہی..." وہ اسکے چہرے پر ہاتھ پهیرتے ہوئے بولی "چلیں چلتے ہیں...." وہ اس کا ہاتھ تهامے بولا "کهانا تو نہیں کهانا...؟" "نہیں امی..." وہ اس کے ساتھ چلتے ہوئے بولا اور پهر وہاں سے اپنے کمرے کی جانب چلا گیا پیچهے آبریش اور مصطفی بهی کمرے میں چلے گئے تهے وجدان تقریباً دس منٹ سے بیٹها روحا کا انتظار کررہا تها وہ لوکیشن اس کو سینڈ
کر چکا تها بس اب اسکا ہی انتظار کرتا کبهی چابی انگلی میں گهماتا کبهی ٹیبل پر پڑے ٹشو اٹها لیتا وہ پولیس یونیفارم میں ملبوس بڑی ہوئی شیو اور اسکے ساتھ پرکشش آنکهیں کسی کو بهی متوجہ کرنے کے لیے کافی تهیں وہاں اتنا رش تو نہ تها لیکن جتنے
بهی لوگ تهے وہ آنکھ بهر کر ضرور دیکھ رہے تهے وہ نظروں کو محسوس
کرتا بےنیاز سا اپنے کام میں مشغول تها مزید دس منٹ کے بعد روحا اس کے سامنے موجود تهی
"کیسی ہو....؟" وہ اسکا مرجهایا چہرہ دیکهتے ہوئے بولا "کس لیے بلایا ہے اور ایک بات دوبارہ بلانے کی کوشش بهی مت کرنا...." اس کی بات پر وجدان کے لبوں پر تبسم پهیلا تها
"وہ وقت اور تهے جب فرصت سے قصے بیاں کیا کرتے تهے اب تو ملنے کو بلانے سے بهی جناب خفا ہوا کرتے ہیں"
وجدان نے ٹهہر ٹهہر کر شعر پڑا تو وہ نظریں چرا گئی "تعبیر کو تم جانتی ہو....؟" وہ اس کو خامقش دیکھ کر مدعے پر آیا تو اس نے ایک جهٹکے دے اسکی جانب دیکها "تم تعبیر کو کیسے جانتے ہو...؟" "سوال کے بدلے جواب ہوا کرتا ہے سوال نہیں میرے سوال کا جواب دو روحا....." وہ ماتهے پر بل ڈالے بولا
"تعبیر میری بہن ہے تم اس کے بارے کیسے جانتے ہو...؟" اس کی بات پر وجدان کے ماتهے کے بل ختم ہوئے "اوو تو مطلب تعبیر روحا حسن کی بہن ہے...." وہ ہولے سے بڑبڑایا تها "اب بتاو تم میری بہن کا نام کیسے جانتے ہو...؟" اس کا سوال وہی اٹکا تها "تمہاری بہن ڈاکٹر ہے میرا بهائی بهی ڈاکٹر وہ دونوں ساتھ کام کرتے ہیں میرا بهائی تمہاری بہن سے بہت محبت کرتا ہے اور ناجانے تمہاری بہن نے میرے بهائی سے میرے اور تمہارے بارے میں ایسا کیا کہا کہ وہ مجھ سے خفا ہو گیا ہے...."
"تمہارا بهائی محبت کرتا ہے....؟"
