Muhabat Se Ghadari Tak Ka Safar by Jameela Nawab Readelle 50370

Last updated: 15 November 2025

482.7K
19

Muhabat Se Ghadari Tak Ka Safar by Jameela Nawab

"بندہ بول نہیں سکتا تو نظروں سے بھی تو کر سکتا ہے نا تعریف،اتنی محنت سے تیار ہوئی تھی میں"
ماہین نے لکھ کر سینڈ کا بٹن دبایا ہی تھا کہ دروازے پر بائیک کا ہارن سنائی دیا تھا۔وہ سفیر جو اب اس کے میسج کا جواب لکھ رہا تھا اس پر نظر ڈال کر نیچے آئی تھی۔اس نے لا پروائی سے دروازہ کھولا تھا۔وہ اب بھی موبائل کو ہی دیکھ رہی تھی۔جہاں سفیر اب سوری بول کر اسے منا رہا تھا۔جس سے ماہین کے چہرے پر ایک دم سے مسکراہٹ آئی تھی پھر اس نے سامنے بائیک پر بیٹھے ابراھیم کی طرف نظر اٹھائی تھی جو دروازے میں کھڑا دنیا جہان سے بے خبر اسے دیکھ رہا تھا۔اس کے ہونٹ خاموش تھے مگر اس کی آنکھیں چیخ چیخ کر اس کے حسن کی گواہی دے رہی تھیں۔وہ بنا پلک جهپکائے اسے دیکھ رہا تھا۔ماہین نے گھبرا کر اپنا دوپٹہ ٹھیک کیا اور اسے اندر آنے کا کہہ کر وہ خود جلدی سے اوپر چلی آئی۔
"میں ایسی ہی تعریف تو چاہتی تھی ۔۔۔۔۔"
وہ مسکرائی تھی۔
پھر اس نے معصومیت سے گتے سے کوئلوں کو ہوا دیتے سفیر کو دیکھا تھا۔وہ ایک دم سنجیده ہوئی تھی۔
"مگر سفیر سے ۔۔۔ابراھیم سے نہیں ۔۔۔"
اس نے اپنی ادھوری سوچ کو مکمل کیا تھا۔

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!