Kaanch Ki Choriyan by Zoya Chuadhary NovelR50591

Kaanch Ki Choriyan by Zoya Chuadhary NovelR50591 Last updated: 26 March 2026

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Kaanch Ki Choriyan by Zoya Chuadhary

یہ دو منزلہ بنگلہ جو باہر سے تو شاندار تھا ہی مگر اندر سے حسین تر تھا ،،،،،، کیونکہ یہاں رہتے تھے قابل مثال لوگ ،،،،،زاہد اور شاہد دو بھاٸی تھے جب کہ ایک ہی بہن تھی عفت ۔۔۔۔
زاہد کی شادی پھوپھو زاد جویریہ سے ہوٸی ان کے تین بچے ہیں ،،،،،، ہادی جو ہاٸیر اسٹڈیز کے لٸے باہر گیا اور چند سال وہاں ہی جاب کے لٸے رک گیا ،،،،اس کی شادی اپنی کولیگ زرنش سے ہوٸی جو کہ ایک بہترین جیون ساتھی تھی ان دونوں کا ایک بیٹا تھا عریش۔۔۔ دوسری بیٹی دعا جس کی شادی گریجویشن کے بعد پھوپھو کے بیٹے سعد سے ہوٸی اور ان کے دو بچے تھے ،،،،حرم اور فاہم اور دعا کی باقی کی اسٹڈیز اس نے سسرال میں ہی کمپلیٹ کی جب کہ آخری اور اس گھر کا سب سے چھوٹا پیس جو سب کی آنکهوں کا تارہ ہے ”حنا“ ،،،، ہر ایک کے دل میں بسنے والی چلبلی سی لڑکی ،،،، ماسٹرز کر رہی تھی اسے چوڑیوں سے عشق تھا ،،،،ہر وقت اس کے ہاتھ چوڑیوں سے بھرے رہتے اس کے روم میں جاٶ تو یوں لگتا کہ چوڑی شاپ ہو مگر وہ چوڑیوں سے محبت اتنی کرتی کہ اگر صرف ایک چوڑی بھی غاٸب ہو جاۓ تو حنا اس گھر میں زلزلہ لے آتی ،،،،،، ۔۔۔۔
دوسرے شاہد کی شادی خالہ کی بیٹی فرح سے ہوٸی ،،،،، ان کی دو اولادیں تھیں ۔۔۔ اسوہ جو کہ دعا کی ہم عمر تھی اس کی شادی بھی دعا کے ساتھ ہی ہوٸی پھوپھو کے دوسرے بیٹا عمیر سے ہوٸی ۔۔۔۔ جب کہ بیٹا حنان جو ہادی کے ساتھ ہی پڑھنے باہر گیا مگر اسٹڈیز مکمل کر کے واپس آ کر بزنس جواٸن کر لیا ۔۔۔۔حنان اور حنا بیسٹ فرینڈز ایک دوسرے کے بنا رہنا ناممکن ،،،،، ۔۔۔۔ جوائنٹ فیملی ہونے کی وجہ سے حنان اور حنا کا سارا وقت ایک ساتھ گزرتا تھا،،،، حنان پانچ سال کا تھا جب حنا پیدا ہوٸی ،،،اسے اور ہادی کو جیسے کھیلنے کو کھلونا مل گیا تھا ،،،،حنا کا نام بھی حنان نے ہی رکھا تھا ۔۔۔۔یوں
ایک مکمل خوشیوں کا گھر تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *