Izhar-e-Muhabat by Anooshe NovelR50417
Last updated: 8 December 2025
Izhar-e-Muhabat Episode 1Izhar-e-Muhabat Episode 2Izhar-e-Muhabat Episode 3Izhar-e-Muhabbat Episode 4Izhar-e-Muhabat Episode 5Izhar-e-Muhabat Episode 6Izhar-e-Muhabat Episode 7Izhar-e-Muhabat Episode 8Izhar-e-Muhabat Episode 9Izhar-e-Muhabat Episode 10Izhar-e-Muhabat Episode 11Izhar-e-Muhabat Episode 12Izhar-e-Muhabat Episode 13Izhar-e-Muhabat Episode 14Izhar-e-Muhabat Episode 15
Izhar-e-Muhabat by Anooshe
آئےنور نے اون لائن فورم بھر کرکے جما کر دیا تھا.
اب وہ بیڈ پر لیٹی سوچوں میں گم تھی امید اسے ذرّہ بھر بھی نہیں تھی بس ایک خواہش تھی اور بہت ساری دعائیں تھی کہ کاش معجزہ ہوجائے
لیٹے لیٹے اسے اپنی ایک کلاس فیلو یاد آگئی،،،،،
وہ لوگ کینٹین میں بیٹھےبات کر رہے تھے
جب اسکی دوست نے آئےنور سے پوچھا؟
نور تم کس یونی میں ایڈمیشن لو گی
نور نے یونیورسٹی کا نام بتایا تو اسکی دوست نے کہا…..
اس یونیورسٹی میں تو میرے بابا آسانی سے ایڈمیشن کروا دیں گے میرا لیکن مجھے یہ یونیورسٹی پسند نہیں ہے ۔ ۔ ۔
میں ماسٹرز باہر جاکر کروں گی…..
آئےنور کو پتا تھا وہ کہیں بھی ایڈمیشن لے سکتی ہے اسکے بابا بہت بڑے آدمی تھے
پھر اسے اپنے گھر کام کرنے والی بوا یاد آئی ایک دن وہ اپنے نئے شوز اور کپڑے نکال کر انھے دے رہی تھی تب انکے چہرے پر کتنی والہانہ خوشی تھی جب کے نور کو وہ کپڑے اور شوز ایک آنکھ نہ بھائے تھے
پتاہے………… …………………….!
” انسان کو پتا بھی نہیں ہوتا کہ جو چیز ہمارے لئے اہم ہے وہ دوسروں کے لئے کتنی معمولی ہے
اور ہمیں بھی یہ نہیں پتا ہوتا جو چیز ہمارے لئے معمولی ہے وہ کسی اور کے لئے کتنی اہم ہے”
نور نے خود سے سرگوشی کی
