Humsafar By Sidra Sheikh readelle50019 Last updated: 19 June 2025
No Download Link
Rate this Novel
Humsafar By Sidra Sheikh
"میرا شوہر کسی اور عورت کے ساتھ کسی انجان گھر میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔۔۔ اورآپ کہہ رہے ہیں جو میں سوچ رہی ویسا نہیں ہے۔۔۔ یہ انجان عورت بنا کپڑوں کے آپ کی شرٹ میں ایسی حالت میں آپ کے ساتھ تھی
اور آپ کہہ رہے ہیں ایسا کچھ نہیں ہے احلام۔۔۔" "انوشہ پلیز میری بات سنو۔۔۔" "سب قسمیں وعدیں عہد سب کچھ ایک طرف رکھ کر بتائیں کب سے چیٹ کررہے ہیں آپ مجھے۔۔؟؟" "لیسن انوشہ گھر چلو میں سب بتادوں گا۔۔۔" "اس گھر میں اب صرف آپ جائیں گے واپس۔۔۔مجھے میرا جواب دہ دیں بس۔۔۔ کب سے۔۔؟؟ یہ ناجائز تعلق کب سے ہے۔۔؟؟" "میں۔۔ نے۔۔۔ شادی کی ہوئی ہے۔۔۔انوشہ۔۔۔" "اووہ۔۔۔" وہ کچھ قدم پیچھے ہوئی تھی۔۔۔ "کتنا وقت ہوگیا ہے۔۔۔؟؟" "چار سال۔۔۔" ایک زور دار تھپڑ مارا تھا انوشہ نے اپنے ہسبنڈ کو۔۔۔ "چار سال۔۔۔؟؟ چار سال۔۔۔ تو پچھلے چار سال سے ایک الگ دنیا بسائی ہوئی تھی آپ نے۔۔؟؟ اور مجھے وہاں ہر پل میں گِلٹ میں رہی کہ میں محبت کا بیوی ہونے کا حق ادا نہیں کرپارہی۔۔۔ یہاں تو آپ نے ایک اور بیوی بھی رکھی ہوئی ہے۔۔۔" پاس کھڑی وہ خاتون خاموشی سے اندر چلی گئی تھی "پاپا۔۔۔۔" ایک چھوٹے بچے کی آواز پر اسکی آنکھوں کے آنسو چھلک گئے تھے
عین اسی وقت احلام نے آگے بڑھ کر انوشہ کو سہارا دیا تھا اس سے پہلے وہ لڑکھڑا کر پیچھے گرتی۔۔۔ "واہ۔۔۔۔ میرے مجازی خدا واہ۔۔۔یہ دیکھیں۔۔۔
میں آپ کے لیے ہمارے رشتے کے لیے اپنے پیشن کو اپنی ڈاکٹری کو خیر باد کہہ کر آئی تھی۔۔۔یہ دیکھیں میرا ریزائن لیٹر احلام۔۔۔۔"اپنے آپ کو اس نے احلام کی گرفت سے چھڑا لیا تھا "کوئی بیوی یہ ڈیزرو نہیں کرتی جو آج آپ نے میرے ساتھ کردیا۔۔۔ دوسری شادی بھی کی دوسری بیوی بھی ہے اور دوسری اولاد بھی۔۔۔ آپ نے وہ کردیا ہے جو میں نہیں سوچ سکتی تھی۔۔۔۔ دوسری شادی کرلی۔۔۔۔ اب میں وہ کروں گی جو آپ نے نہیں سوچ سکتے۔۔۔
میں آپ کو اس رشتے کو چھوڑ کر جارہی ہوں بہت جلدی ڈائیورس پیپرز بھیجوں گی آپ کو۔۔۔" "تم ۔۔۔ایسا نہیں کرسکتی۔۔۔ انوشہ۔۔۔ تم میری پہلی محبت ہو۔۔۔تم مجھ سے طلاق نہیں لے سکتی میں نہیں دوں گا۔۔۔" وہ پاگلوں کی طرح کہتے ہوئے آگے بڑھا تھا "آپ نے بھی تو وہ کیا ہے نہ جو ایک بیوی کو جیتے جی مار دیتا ہے۔۔۔ دھوکا دیا ہے آپ نے چیٹ کیا ہے مجھے۔۔۔۔ بےوفائی کے اس طوفان نے جیسے مجھے برباد کردیا اندر تک جدائی کی یہ تباہی آپ کو بھی چین سے رہنے نہیں دے گی احلام۔۔۔" ۔ ۔ "بہت مان تھا جن پر۔۔۔ بڑے بےایمان نکلے وہ۔۔۔"
