Yaariyan by Sidra Sheikh readelle50013 Last updated: 15 June 2025
Rate this Novel
Yaariyan by Sidra Sheikh
"شئ از پریگننٹ۔۔۔۔"
"وٹ۔۔۔؟؟ کم اگین ریپیٹ کرو کیا کہا۔۔۔؟؟"
"امید سے ہے ہماری یہ کنواری سہیلی یہ بے غیرت بن بیاہی ماں بن گئی ہے"
بالوں سے پکڑ کر اس نے اپنی دوست کو ایک اور زور دار تمانچہ مارا تھا
"وٹ۔۔۔ کیا بکواس کررہی ہو۔۔ یہ کیا زبان یوز کررہی ہو عروشمہ خدا کا خوف کھاؤ "
ان دونوں دوستوں نے اسکے ہاتھوں سے عروشمہ کے بال چھڑانے کی کوشش کی تھی
"یہ ہوکیا رہا ہے۔۔۔ زاراتم اسے ڈاکٹر کے لیکر گئی تھی۔۔۔ کیا کہا ڈاکٹرنے۔۔؟؟"
زارا نے اپنا سر پکڑ لیا تھااس کمرے میں وہ دونوں لڑکیاں رو رہی تھی جو ابھی ابھی واپس ایک دوست کے گھر اکٹھی ہوئیں تھیں
"یہ۔۔۔ بے غیرت۔۔۔"
"کیا بازاری زبان استعمال کررہی ہو تم اسکے ساتھ۔۔؟؟ شرم کرو۔۔۔"
"شرم کروں۔۔؟؟ اس گھٹیا لڑکی نے بازاری حرکت کی تمہیں نظر نہیں آرہا یا
پھر تم امیر زادی ہو اس لیے تمہیں فرق نہیں پر رہا سوہا جی آپ تو اس معاملے سے دور رہیں۔۔۔
آپ امیر لوگوں کی سوسائٹی میں یہ عام ہوتا ہوگا کالج کی لڑکی کا پریگننٹ ہونا پر۔۔۔"
سوہا نے جس قدر زور سے تھپڑ مارا تھا عروشمہ کو وہ پیچھے جاکر گری تھی
"یو بچ۔۔۔ تمہیں تو میں۔۔۔"
باقی تین دوستوں نے ان دونوں کو پیچھے کیا تھا۔۔ اپنی لڑائی میں وہ اس لڑکی کو دیکھ نہیں رہے تھے
جو بیڈ کے ایک کونے پر سمٹ کر بیٹھ گئی تھی بکھرے بال عروشمہ کی مار سے اسکا منہ سوجھ گیا تھا پوری طرح سے
"عروشمہ۔۔۔ سوہا پلیز۔۔۔"
"چھوڑو مجھے۔۔۔ بچ بولا اسکی اوقات کیا ہے بدتمیز لڑکی۔۔۔ گالی نکال رہی ہے سب کو۔۔۔
زارا کیا ہوا ہے بتاؤ کیا کہا ڈاکٹر نے۔۔۔"
سوہا نے زارا کی طرف ہاتھ بڑھایا تھا جو اور پیچھے ہوگئی تھی۔۔۔۔
سوہا نے باقی دو دوستوں کی طرف دیکھا تھا۔۔۔ آج کا دن تو ان کے لیے جشن کا دن تھا
وہ کالج سے اچھے نمبروں میں پاس ہوئی تھیں۔۔۔ سب کی سب اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹ میں ا
نہوں نے اپنی محنت سے ٹاپ ٹین سٹوڈنٹس میں اپنا نام لکھوا لیا تھا۔۔۔
آج سوہا کے گھر سیلیبریٹ کررہے تھے انتظار میں تھے زارا اور عروشمہ کے۔۔۔
"تمہیں سمجھ نہیں آرہی۔۔۔؟؟ یہ بدبخت پریگننٹ ہے۔۔۔ یہ دیکھو۔۔۔ یہ میرا بیگ۔۔۔
یہ کتابوں کے درمیان میں میں نے اسکی رپورٹس چھپائی ہوئیں ہیں۔۔۔
شرم نہ آئی تجھے۔۔۔ بےشرم بےغیرت لڑکی۔۔۔"
اپنے بیگ کی ہر چیز کو اس کمرے میں اچھال دیا تھا عروشمہ نے ایک بار پھر
زارا کو مارنے کے لیے اسکی طرف بھاگی تھی وہ۔۔۔۔ اس کا خود کا چہرہ بھر گیا تھا۔۔۔
پن ڈراپ سائلنس ہوگیا تھا۔۔ سوہا نے اپنے کانپتے ہاتھوں سے وہ رپورٹ اٹھائی تھی اور بیڈ پر گر پڑی تھی وہ۔۔۔
"اب کیوں شاکڈ ہوگئی ہو سوہا۔۔۔؟ سانپ سونگھ گیا ہے تمہیں۔۔۔ بتاؤ اب مجھے۔۔۔
اس گھٹیا لڑکی نے اپنے ساتھ ساتھ ہمیں بھی برباد کردیا۔۔۔۔ "
۔
زارا کی بھی وہی حالت تھی جو سوہا کی تھی
"یہ کیا کردیا تم نے عروشمہ ۔۔۔"
"مجھ۔۔۔ مجھ سے غلطی ہوگئی۔۔۔"
"غلطی۔۔۔؟؟ گناہ کیا ہے تو نے۔۔۔ تجھے اپنے بوڑھے باپ کی ڈارھی کا خیال نہیں آیا۔۔۔؟؟
تجھے اپنے ماں کا خیال نہیں آیا۔۔۔؟ تجھے میں چھوڑوں گی نہیں۔۔۔"
عروش نے اسے اور دو لگائی تھیں۔۔۔۔
"زارا۔۔۔ بس۔۔۔ بس کرجاؤ۔۔۔۔ بس اسکی حالت دیکھو۔۔۔"
"چھوڑ دو مجھے۔۔۔ تم لوگ سمجھ نہیں رہے ہو۔۔۔ یہ اکیلی برباد نہیں ہوئی ہم سب ہوگئے ہیں۔۔۔
یہ ہمارے گروپ میں تھی۔۔۔۔ سب کو پتہ چلے گا ہمارے گھروں میں پتہ چلے گا۔۔۔
اسکو نہیں کوئی کچھ کہے گا۔۔۔ اسکے جیسی تو خودکشیاں کرکے مرجاتیں ہیں۔۔۔
پیچھے ہم جیسے لوگوں کو چھوڑ جاتیں ہیں معاشرے کے ظلم برداشت کرنے کے لیے۔۔۔۔"
زارا کو واپس ان دونوں نے وہیں بٹھا دیا تھا۔۔۔
اب خاموشی تھی اور تینوں کی نظریں سوہا پر تھیں۔۔۔
"سوہا۔۔۔ تم ہم سب میں کول مائنڈ ہو انٹیلیجنٹ ہو سینئر ہو۔۔۔ تم بتاؤ اب۔۔"
"تم اس سے کیا پوچھ رہی ہو مجھ سے پوچھا عندلیب۔۔۔ جب ڈاکٹر نے اسکی رپورٹ دی۔۔۔
وہ ہم دونوں کو اوپر سے نیچے تک دیکھ رہی تھی۔۔ اور وہ جس حقارت اور زہر کی
نظروں سے ہمیں دیکھ رہی تھی میں خود کو انکے سامنے برہنہ محسوس کررہی تھی بےپردہ۔۔۔ لیڈی ڈاکٹر نے پوچھا کیا ایج ہے تمہاری۔۔۔
اس وقت میں نے کہا یہ میریڈ ہے ۔۔۔ وہ کہتی اتنی چھوٹی ایج میں شادی اور بچہ۔۔۔۔
میں نے انہیں بتایا یہ یونیورسٹی سٹوڈنٹ ہے۔۔۔۔ میرا دل کررہا تھا وہ زمین کھلے مجھے اپنے اندر سما لے۔۔۔۔ اتنی شرمندگی۔۔۔ گھن آرہی مجھے اس کے وجود سے یہ بےحیا لڑکی۔۔۔"
"زارا سنبھالو خود کو۔۔۔۔پلیز۔۔۔سوہا تم نے ایک بار بھی کچھ نہیں کہا۔۔۔"
سوہا نے رپورٹ پکڑے پیچھے روتی ہوئی بلکتی ہوئی زخمی دوست کو دیکھا اور گہرا سانس بھر کر مخاطب ہوئی تھی اس سے۔۔۔
"سوہا۔۔۔ کیا سوچ رہی ہو۔۔۔"
"میں سوچ رہی ہوں۔۔۔جس لڑکی نے ایک چھوٹے سے لال بیگ کو ایک چھپکی کو ایک کیڑے کو دیکھ کر ہمیشہ چیخ ماری۔۔۔ ڈر جاتی تھی جو۔۔۔
میں تنہائی میں ڈری نہیں کسی غیر محرم سے ملتے ہوئے۔۔۔؟؟ شادی کے بعد بھی لڑکیوں میں ہمت نہیں ہوتی
کہ اپنے شوہر کے ساتھ انٹیمیسی کو اوپنلی قائم کرسکیں۔۔۔
اور یہ کسی غیر محرم کے ساتھ سب حدود پار کرگئی۔۔۔۔؟؟
عروشمہ یو نووٹ۔۔۔؟؟؟ ہم دوستوں نے یونیورسٹی لائف کے لیے کتنی سٹرگل کی تھی
ہم دوستوں میں سے کسی ایک لڑکی کا یہ شرمناک گناہ تمہیں ہی نہیں ہم سب کو اس کٹہرے
میں لے گیا ہے جو پنچائیت اب دنیا لگائے گی لوگ لگائیں گے۔۔۔ ہمارے خاندان والے لگائیں گے۔۔۔۔
