No One Wheeling (Season 2) by Umme Hani NovelR50410

No One Wheeling (Season 2) by Umme Hani NovelR50410 Last updated: 29 November 2025

267.9K
14

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

No One Wheeling by Umme Hani

Novel Code: NovelR50410

" میری مینا ۔۔۔ جاؤں بھئ ۔۔۔ ریلکس ہو جا کر " شاہزیب نے پھر سے کہا ۔۔۔شاہزیب کو لگا کہ وہ نازک مزاج سی لڑکی کہیں ان بھاری کپڑوں میں تنگ نا آ چکی ہو
"نہیں مجھے نہیں جانا ۔۔یہ کیا بات ہے شاہزیب میں نے یہ سب تیاری آپ کے لئے کی تھی اور آپ نے میری طرف ٹھیک سے دیکھا تک نہیں نا ہال میں نا یہاں اور اب بھی ۔کہہ رہیں کہ ۔۔۔ اتنی بری لگ رہی ہوں کہ آنکھ بھر کے دیکھنا بھی گوارا نہیں ہے "نیناں کا شادی کے بعد پہلا شکوہ شروع ہو چکا تھا شاہزیب نے اب بھی ایک نظر ڈال کر ہٹا لی تھی ۔۔۔۔ وہ تو سادگی میں بھی دل کو دھڑکانے میں ماہر تھی اور اسوقت تو ویسے ہی جان لیوا حد تک حسین لگ رہی تھی ۔۔۔۔۔۔
"بہت خوبصورت لگ رہی ہو میری توقع سے بھی بہت ذیادہ ۔۔۔اسلئے تو دیکھ نہیں رہا ۔۔ڈر لگ رہا کہ کہیں میری نظر نا لگ جائے ۔۔۔۔ "شاہزیب کے جواب نے بھی نیناں کو ۔مطمئن نہیں۔ کیا تھا
"یہ کیا بات ہوئی " نیناں اب بھی خفا سی تھی شاہزیب اٹھ کر بیٹھ گیا ۔۔۔۔۔ اسکے خفا خفا چہرے کو دیکھنے لگا ۔۔۔ جو۔ خفا ہو کر بھی اور بھی پیاری لگ رہی تھی
" تم مجھے سادگی میں بھی بہت پیاری لگتی ہو میری مینا ۔۔۔۔۔اور اس وقت تو مس والڈ کو بھی مات دے رہی ہو ۔۔۔سیریسلی ۔۔۔۔ " شاہزیب کی تعریف کا بھی اپنا الگ انداز تھا ۔۔۔۔نیناں نے مسکرا کر تعریف وصول کی تھی ۔۔۔۔۔
"پھر شاہزیب نے نیناں کا ہاتھ تھام لیا سائیڈ ٹیبل پر رکھی مخملی ڈبیہ سے ایک رنگ نکالی اور نیناں کے کی انگلی میں پہنا دی ۔۔۔ بہت نازک سی رنگ تھی اور زیادہ قیمتی بھی نہیں تھی
"نیناں میرے کمرے میں کچھ بھی تمہارے شایان شان نہیں ہے ۔۔۔۔ یہاں تک کہ یہ رنگ بھی اٹھارہ کریڈ کی ہے ۔۔۔ جو اس وقت مجھے تمہارے ہاتھ میں بلکل اچھی نہیں لگ رہی ۔۔۔۔ "شاہزیب کی بات پر نیناں کی مسکراہٹ غائب ہوئی تھی