37.8K
12

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

(Meri Tanhayi Meri Jaan Pe Bani Hai Saiyaan ) Epi 8

دراصل میں آپ کے والدین سے ملنا چاہتا ہوں ۔
وہ اپنی بات کر کے خاموش ہوا تو شانی کچھ کنفیوز ہو گئی یہ آدمی اس کے والدین سے کیوں ملنا چاہتاتھا
اگر وہ اپنا کام ٹھیک سے نہیں کر رہی تھی تو اسے بتانا چاہئے اب کیا ایکٹنگ کے لئے بھی وہ اپنے
والدین کی ڈانٹ سنے گی ۔ شانی کو تو کم از کم یہی لگا کیوں کے آج کلاس میں وہ ٹھیک سے پرفارمنس نہیں دے پائی تھی
کیوں سر ۔۔۔ شانی نے پوچھنا بہتر سمجھا
سر شانی کے والد یہاں نہیں ہوتے وہ ترکی میں رہتے ہیں یہ یہاں اپنے ماموں اور نانی کے ساتھ رہتی ہے
اس سے پہلے کے شانی کچھ کہتی کنزہ بولی
کیا میں آپ کے گھر آ سکتا ہوں تنزیل نے پوچھا ۔
کیوں نہیں سر ضرور آئیں ۔ کنزہ نے کہا لیکن شانی وجہ پوچھنا چاہتی تھی
تھینک یو سو مچ میں بس آپ سے یہی پوچھنا چاہتا تھا میں بہت جلدی آپ کے گھر آؤں گا ان شاء اللہ
تنزیل اتنا کہہ کر نکل گیا جبکہ شانی کنزہ کو گھور نے لگی
تمہیں کیا ضرورت تھی انہیں انوائٹ کرنے کی پتہ نہیں کیوں آنا چا ہتے ہیں ہمارے گھر
ارے یار وہ پوچھ رہے تھے اب منہ پر انکار تو نہیں کر سکتے نا کیا سوچیں گے کتنے بدتمیز اسٹوڈنٹ ہیں
ہمارے کالج کے کے ٹیچر کی عزت بھی نہیں کرتے
کنزہ اتنا کہہ کر کیٹین چلی گئی جبکہ شانی کی سوئی وہی اٹکی ہوئی تھی آخر سر تنزیل ہمارے گھر کیوں آنا چاہتے ہیں
°°°°°°
کنزہ پرسوں رات میں تمہارے کمرے میں جارہی تھی لیکن تم اپنے کمرے میں نہیں تھی پھر میں نے
تمہیں ارتضی کے کمرے سے نکلتے دیکھا
وہ سب لنچ کر رہے تھے جب رخسانہ بیگم نے کنزہ کو مخاطب کیا
کنزہ تو گھبرا کے کبھی اپنی پھو پو تو کبھی ارتضی کو دیکھنے لگی ۔ تو کیا پھو پھو کی یہ پلاننگ تھی
جبکہ شانی ارتضی کو دیکھ رہی تھی ۔ ارتضی نے ایک نظر شانی کو دیکھا اور پھر اپنے کھانے میں مصروف ہوگیا
جو پھو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میں وہ میں کنزہ پھوپو کا اشارہ سمجھتے ہی پکڑے جانے کی ایکٹنگ کرنے
لگی ۔
اتنا گھبرا کیوں رہی ہو کنزہ سچ بتا دو ارتضی بے فکری سے بولا
جی ۔۔۔ ؟ کنزہ نے سوالیہ انداز میں ارتضی کی طرف دیکھا
کنزہ ہم چاہے کتنی بھی کوشش کیوں نہ کر لیں ہم سچائی نہیں چھپا سکتے اور ویسے بھی دو دن بعد تو شانی کو اپنے آپ ہی سب کچھ پتہ چل جانا ہے ارتضی نے کہا تو وہ اسے دیکھ کر رہ گئی
ارتضی کس بارے میں بات کر رہا تھا کنزہ نہیں سمجھ پائی
ارے بول تو رہا ہوں یار مسز احسن نے ویسے بھی سارے سرپرائز کا ستیاناس کر دیا ہے اب بتا ہی دو
اسے کہ ہم اس کے برتھ ڈے کی تیاری کر رہے تھے
ارتضیٰ نے شانی کی طرف دیکھا دو دن کے بعد اس کا برتھ ڈے تھا ۔
ویلے مسز احسن یہ بات اگر آپ ہم سے اکیلے میں پوچھتی ہم آپ کو بھی اپنے پلان میں ضرور شامل
کرتے لیکن آپ نے۔۔۔۔ ارتضی نے انہیں دیکھتے ہوئے طنز کیا ۔
جبکہ ان کی یہاں پر سب کے سامنے بیٹھ کے بات کرنے کی گہرائی اور مطلب کو وہ سمجھ چکا تھا ۔
تم نے مجھے بتایا ہی نہیں ورنہ وہ کچھ شرمندہ ہوئیں
خیر اب کیا فائدہ آپ کے ورنہ کا ارتضی شرم دلاتے انداز میں بولا اور اٹھ کر چلا گیا
وہ ہر سال شانی کا برتھڈے بہت دھوم دھام سے سیلیبریٹ کرتا تھا ۔ پہلے پورا سرپرائز پلان کرتا ۔
لیکن اس بار ایسا نہیں کر پایا تھا کنزہ کا اس کے کمرے میں آدھی رات کو آنا کنزہ کے کردار کو سوالیہنشان بنا سکتا تھا اور وہ اپنے لیے کسی دوسری لڑکی کی بدنامی برداشت نہیں کر سکتا تھا ۔
اس لیے اس نے کنزہ کو بدنامی سے بچانے کے لئے ایسا کیا جبکہ شانی کے برتھ ڈے کی تیاری وہ
اکیلے کر رہا تھا
°′°°°
تھینک یو سو مچ ارتضی آپ نے آج مجھے بچالیا وہ ابھی گھر سے باہر نکلنے ہی والا تھا کہ اسے کنزہ کی آواز سنائی دی ۔
وہ اس سے کچھ فاصلے پر کھڑی بول رہی تھی
دیکھو کنزہ آج جو کچھ بھی ہوا میرے لئے نہیں تمہارے لئے بہت برا تھا ۔
کچھ بھی ہو سکتا تھا تمہیں پتا ہے تمہاری اس غلطی کی وجہ سے تم یہاں پر کتنی بد نام ہو سکتی تھی
تمہارے کردار پر کیچڑ اچھالا جا سکتا تھا ۔
نجانے کیوں آج کل کی لڑکیوں کو اپنی عزت کی پرواہ نہیں ہے ۔ اب جو میں نے کہا ہے تم بھی وہی
کہنا شانی پوچھے تو اسے یہی بتانا کہ ہم اس کے برتھ ڈے کی تیاری کر رہے تھے ۔
وہ اتنا کہہ کر باہر چلا گیا ۔
جبکہ پھوپھو کی پلاننگ کے بارے میں سمجھ کر اسے ان پر غصہ آنے لگا اور وہ ان کے کمرے میں
آئی
پھو پھو آپ نے مجھے کیوں نہیں بتایا کہ آپ یہ سب کچھ کرنے والی ہیں جانتی ہیں میں کتنا گھبرا گئی تھی
اگر تمہیں پہلے بتا دیتی تو تمہارے فیس پر ایسے ایکسپریشنز نہ آتے ۔ ہمیں شانی کی نظروں میں ارتضی کو گرانا ہوگا اسی کنڈیشن میں ارتضی تمہارا ہو سکتا ہے
آپ کو کیا لگتا ہے پھو پھو ارتضی کے سامنے شانی کی چلتی ہے بالکل بھی نہیں اگر شانی ارتضی کے
خلاف ہوگئی تو بھی ارتضی اس سے شادی کر لے گا آپ اس کی ضد سے بہت اچھی طرح سے واقف
ہیں
شاید آپ بھول رہی ہیں ارتضی شانی کا دیوانہ ہے شانی ارتضی کی نہیں ۔
شانی صرف ایک رشتہ نبھارہی ہے جس میں اس کی مرضی ہونا یا نہ ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا ۔ شانی کے دل میں ارتضی کے لیے غلط فہمی ڈالے کا کوئی فائدہ نہیں ہے ہمہیں ارتضی کے دل میں شانی کے لیے غلط فہمی پیدا کرنی ہوگی
لیکن ہمیں کچھ تو کرنا پڑے گا نہ پھو پو نے کہا ۔
ہمارے ٹیچر آئیں ہیں ترکی سے وہ شانی سے گھر آنے کی اجازت مانگ رہے تھے ۔ مجھے یقین ہے کہ وہ شانی کا رشتہ مانگنے کے لیے آنا چاہتے ہیں ۔
اگر ارتضی کے سامنے یہ بات ثابت کردی کہ شانی نے اپنی مرضی سے اس رشتے کو یہاں بلوایا ہے ۔
تو سمجھے ہمارا کام ہوگیا ۔ کنزہ نے بتایا ۔
اور تمہیں ایسا کیوں لگتا ہے کہ وہ رشتہ مانگنے کے لیے آنا چاہتے ہیں یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ وہ ایسے ہی ہمارے گھر آنا چاہتے ہوں
اب شانی اتنی اچھی ہے پڑھائی میں
نہیں میں بہت دنوں سے نوٹ کر رہی ہوں وہ ٹیچر ہر وقت شانی کو گھورتے رہتے ہیں اور وہ کوئی
ہمیں پڑھتے نہیں ہیں بلکہ ایکٹنگ کلاس دیتے ہیں
وہ جو ہمارے کالج میں پروگرام ہونے والا ہے
انہوں نے سارا پیسہ لگایا ہے اس پر ۔
اور وہ جس طرح سے شانی کو دیکھتے ہیں کوئی بھی اندازہ لگا سکتا ہے کہ وہ شانی کو پسند کرتے ہیں ۔
اگر ایسی بات ہے تو سمجھو ہمارا کام ہوگیا ۔ کب آرہے ہیں وہ ٹیچر
۔
پتہ نہیں شاید انہی دنوں میں آئیں فکر نہ کریں میں پتہ لگا لوں گی ۔ کنزہ نے کہا ۔
شانی کے اس برتھ ڈے پر اسے بگ سرپرائز ملنے والا ہے ارتضی کی سوچ سے بھی بڑا
°°°°°°
دادو پلیز اب تو مجھے واپس آئے ہوئے بھی اتنا ٹائم ہوگیا ہے ۔
اور بابا کی بات مان کر میں سارا بزنس سنبھال رہا ہوں آپ ایک بار بابا سے بات تو کریں مجھے یقین ۔
اس بار وہ مان جائیں گے ۔
ارتضی اس وقت دادو کے پیروں پہ جھکا تیزی سے ان کے پیر دبا رہا تھا ۔
اور ساتھ ہی بابا سے شادی کی بارے میں بات کرنے کے لیے منتیں کر رہا تھا ۔
دیکھو ارتضی تمہارے بابا نے کہا ہے کہ جب تک تم ٹھیک سے بزنس نہیں سنبھالے تب تک وہ
تمہاری شادی نہیں کریں گے ۔
دادو نے بابا کا پیغام اس کے کانوں تک پہنچاتے ہوئے جان چھڑانا چاہی
۔ ارتضی کے تیز چلتے ہاتھوں میں سستی آئی
تو سنبھال تو رہا ہوں بزنس ساری میٹنگ میں اٹینڈ کر رہا ہوں پورا آفس میں سنبھال رہا ہوں اب تو بابا کتنے کتنے دن آفس نہیں آتے سارا کام میں دیکھتا ہوں ۔
ایسے میں مجھے بھی تو کوئی چاہیے نہ جو میرا خیال رکھے ۔ میرے پاس رہے ۔ ارتضی کے ہاتھ میں ایک بار پھر سے تیزی آگئی ۔
دیکھو میری نواسی نہ صرف تمہارا خیال رکھتی ہے بلکہ تمہارے پاس بھی رہتی ہے اور کیا چاہتے ہو تم ۔
دادواسے میں ہمیشہ ہر وقت اپنے پاس رکھنا چاہتا ہوں پلیز دادو ایک بار شادی کی بات کرلیں ۔
اگر بابا نہیں مانے تو ۔
تو ۔ ۔ ۔ ؟ دادی نے جاننا چاہا ۔ ۔
تو میں اپنی بیوی کو بھگا کے لے جاؤں گا ارتضی نے فورا ارادے بتائے ۔
واہ بیٹا واہ مطلب دونوں صورتوں میں تم نے اپنا ہی کام کرنا ہے تو ہمیں کیوں بیچ میں لٹکا رہے ہو خود ہی کر لو رخصتی ۔
دادو نے اس کے ہاتھ اپنے پیروں سے جھٹکتے ہوئے کہا۔
میں تو کروا لوں آپ کی نواسی بھی تو مانے وہ زیر لب بڑبڑایا جیسے دادو نے سن لیا ۔
پھر اس کی معصوم سی شکل دیکھ کر بولیں
ٹھیک ہے میں بات کرتی ہوں مگر صرف ایک بار کہوں گی اگر نہیں مانتا تو پھر مطلب نا ۔
او دادو آئی لو یو سو مچ ۔ وہ فوراً ان کا گال چوم کر کمرے سے باہر بھاگ گیا یقینا اس نے شانی کو بتانا
°°°°°°°
وہ شام کافی دیر سے گھر آیا تھا اسے یقین تھا دادو اب تک تو بابا سے بات کر چکی ہوں گیں لیکن اس نے شانی سے اس بارے میں کوئی بات نہ کی ۔
بابا کا کیا بھروسہ اس سے پہلے کہ وہ کوئی اور شرط رکھتے وہ شانی کو کچھ نہیں بتانا چاہتا تھا ۔
وہ اپنے کمرے میں جانے کی بجائے پہلے دادو کے کمرے کی طرف آیا لیکن اسی وقت بابا دادو کے
کمرے سے باہر نکلتے ہوئے نظر آئیں ۔
بابا تیز نظروں سے اسے گھورتے آگے بڑھ گئے ان کے پیچھے پیچھے دادو بھی آئیں پر اداسی سے سر جھکائے اس کے سامنے سے نکل گئیں ۔
شٹ یعنی بابا نہیں مانے ۔
اب پتا نہیں کیا چاہتے ہیں بابا ان کی مرضی کے سارے کام تو کر رہا ہوں
۔ مانا کے ماموں ہیں لیکن ان کی بھانجی میری بیوی ہے تھوڑا سا تو ترس کھائے مجھ پر دو سال ہوچکے ہیں نکاح کو ۔
وہ منہ لٹکاتا اپنے کمرے میں جانے لگا پر جب پیچھے سے بابا کی آواز آئی ۔
یہاں آئیں برخودار اور گھر کے سارے لوگوں کو بلاؤ بابا نے نوکر کو اشارہ کرتے ہوئے کہا ۔
°°°°°°
اگلے پانچ منٹ میں سب لوگ حال میں جمع تھے
میں نے ایک فیصلہ کیا ہے آپ سب کو بتانے کے لئے یہاں بلایا ہے ۔
بابا نے بات کا آغاز کیا ۔
یہاں آو شانی بیٹا بابا نے شانی کو اپنے پاس بلایا تو وہ مسکراتے ہوئے بابا کے پاس آ گئی ۔
تم بھی یہاں آؤ میرے بے صبرے بیٹے انہوں نے ارتضی کی طرف اشارہ کیا تو وہ سر جھکا کر ان کے ساتھ آ کھڑا ہوا ۔
مطلب حد ہوگئی اب سب کے سامنے ذلیل کریں گے ارتضی سوچ کر رہ گیا ۔
شانی بیٹا میں نے آپ کے بابا سے بات کر لی ہے لیکن پھر بھی آپ سے ایک بار پوچھنا چاہوں گا اگر
آپ کو میرے اس بیٹے کا ساتھ قبول ہے تو ہم دو ہفتے بعد رخصتی رکھنا چاہتے ہیں
بابا نے شانی کے سر پر دھماکہ کر تے ہوئے ارتضی کو خوشخبری سنائی ۔
سچی بابا ۔ شانی کا فیصلہ سننے کی زحمت کئے بغیر ہی وہ بابا کے سینے سے لگا ۔ اسے یقین تھا شانی کبھی انکار نہیں کرے گی
آئی لو یو سو چ بابا مجھے پتا تھا آپ ضرور مان جائیں گے ۔
دادو ۔ شانی کو دیکھے بغیر وہ دادو کے پاس چلا گیا ۔
کنزہ اورخسانہ پر تو مانو گھر کی چھت گری تھی
جبکہ شانی سر جھکا کراندر کی طرف بھاگ گئی ۔
سب نے اس کا جانا فطرتی شرم و حیا سمجھا تھا ۔ جبکہ سچ تو یہ تھا کہ وہ فی الحال شادی نہیں چاہتی تھی
وہ آگے پڑھنا چاہتی تھی کچھ بننا چاہتی تھی لیکن ارتضی یہ بات جانتے ہوئے بھی شادی کی جلدی مچا رہا تھا ۔
اور اس بار تو سب گھر والوں نے فیصلہ بھی کرلیا ۔
بات با با تک بھی پہنچ چکی تھی ۔
ہاں لیکن جو بھی تھا ارتضی اسے آگے پڑھنے کے لیے منع تو نہیں کر رہا تھا ۔
وہ بس اس کا ساتھ چاہتا تھا اس میں کچھ غلط بھی نہ تھا نکاح کو دو سال ہو چکے تھے اور ایک ہی گھر میں رہتے ہوئے بھی الگ کمرے میں رہنا پورے خاندان میں باتیں بن رہی تھی ۔
اس دن جو عورتیں گھر پہ آئی تھیں وہ بھی دادو سے یہی بات کر رہی تھیں کہ آپ رخصتی کروا کیوں نہیں کر رہے
لیکن پھر بھی ارتضی کو بابا سے بات کرنے سے پہلے ایک بار تو اس سے بات کرنی چاہیے تھی
ایک بار تو اس کی رائے لینی چاہیے تھی کیا اس رشتے میں اس کی کوئی اہمیت نہیں تھی
کیا ارتضی کی نظروں میں وہ فیصلے کا حق تک نہیں رکھتی ۔
کیوں ارتضی ہر معاملے میں اپنا فیصلہ اس پر تھوتا ہے ۔ ٹھیک ہی کہتی ہے کنزہ اس رشتے میں
صرف ارتضی کی چلتی ہے شانی تو کچھ ہے ہی نہیں
°°°°°°
اب رونے کا کیا فائدہ شانی میں نے تمہیں پہلے ہی سمجھایا تھا ۔
ارتضی کی ہر بات مان کر تم اسے خود سر پر سوار کر رہی ہو ۔ لیکن تم نے میری بات نہیں مانی ۔
ایسا ہی ہوتا ہے جب لڑکیوں اپنے فیصلے خود سے کرنے کا حوصلہ نہیں رکھتی تمہاری زندگی کیا ہے شانی
۔ تمہاری ماں مر گئی اور تمہارا باپ تمہیں نانی کے گھر چھوڑ کر چلا گیا ۔
اب بھی وقت ہے شانی تھوڑا سا حوصلہ پیدا کرو
بات کرو اپنے ماموں سے کہ تم ابھی شادی نہیں کرنا چاہتی ۔
ورنہ تم جانتی ہو کیا ہوگا ارتضی زندگی بھر تم پر اپنا حکم چلائے گا اور تمہیں اس کی ہر بات مانی پڑے گی ۔
تم ٹھیک کہتی ہو مجھے بات کرنی چاہیے ۔
لیکن میں اپنی ہی شادی کی بات ماموں سے کیسے کروں ۔ میں ارتضی سے بات کرتی ہوں ہوسکتا ہے
وہ میری بات کو سمجھیں ۔
میں انہیں بتاؤں گی کہ میں آگے پڑھنا چاہتی ہوں کچھ کرنا چاہتی ہوں وہ میری بات ضرور مان جائیں گے ۔
میں ابھی جاتی ہوں مجھے ابھی بات کرنی ہو گی ویسے بھی بہت دیر ہو چکی ہے ۔ نو بجنے والے ہیں ۔ اس نے گھڑی پر ٹائم دیکھا اور کمرے سے باہر نکلنے گئی ۔
سنو شانی ارتضی کچھ بھی کہے تو اس کی بات نہیں ماننا تمہیں اپنا فیصلہ اسے سنانا ہے نہ کہ اس کا فیصلہ خود پر حادی کرنا ہے ۔
بیسٹ آف لک ۔ ہمت مت ہارنا ۔
کنزه پچھلے دو گھنٹوں سے اس کا برین واش کر رہی تھی اور تقریبا اس کام میں وہ کامیاب رہی تھی ۔ وہ شانی کو جس حد تک ارتضی کے خلاف کر سکتی تھی کر چکی تھی ۔
اب اسے دیکھنا تھا کہ وہ کس حد تک کامیاب ہوئی ہے
°°°°°
ارتضی کے کمرے کا دروازہ کھلا ہونے کے باوجود شانی نے دروازہ کھٹکھٹایا
ارے میری جان دو ہفتے کے بعد تم ویسے بھی اسی کمرے میں آنے والی ہو تمہیں اجازت کی کیا ضرورت ہے
بس اپنا سمجھ کے چلی آیا کرو ۔
مجھے آپ سے ضروری بات کرنی ہے ۔ اس نے کمرے کے اندر قدم رکھتے ہوئے کہا ۔
آپ کہیں تو سی جناب ہمارا پورپورکان بن کر سنیے گا ۔ وہ شوخ ہوا ۔
نہیں پورپورکو سنانے کی ضرورت نہیں ہے بس آپ ہی سنیں ۔ مجھے بہت ضروری بات کرنی ہے وہ
روٹھے انداز میں بولی ۔
ارتضی کے تو ویسے بھی دل وجان سے نثار تھے اس کے اس انداز پہ وہ مسکرا کر سیدھا ہوا
حکم میری جان ۔
ارتضی پلیز سیریس ہو جائیں ۔ مجھے سچ میں آپ سے بہت ضروری بات کرنی ہے وہ بالکل سیریس نظر آرہی تھی ۔
تمہارے معاملے میں میں ہمیشہ سےسیریس رہا ہوں ۔
بتاؤ کیا کہنا چاہتی ہو ۔ دیکھنے میں وہ بالکل سیریس لگ رہا تھا جبکہ نظریں اب بھی شوخ تھی ۔
اتنے دور سے مجھے سنائی نہیں دے گا ارتضی نے اس کا ہاتھ کھینچ کر اسے اپنے برابر بیڈ پر
بٹھایا ۔
یہاں آکر بولو تاکہ میں تمہارا حرف حرف سن سکوں ۔
وہ اس کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے بولا ۔
ارتضی آپ کو پتا ہے نہ کہ میرے ایگزام ہونے والے ہیں کیا یہ شادی پیپرز کے بعد نہیں ہو سکتی
۔ شانی نے تحمل سے بات شروع کی ۔ کیونکہ وہ جانتی تھی وہ جتنے پیار سے اس سے سے بات کرے گی وہ اتنی ہی جلدی اس کی بات کو سمجھے گا ۔
اوویہ منہ تمہارا ایگزامز کے وجہ سے بنا ہوا ہے ۔ دیکھو شانی اتنا پڑھ پڑھ کے تم نے کیا کرنا ہے میں
نے کون سا تم سے کوئی جاب کروانی ہے ۔
اور جہاں تک ان ایگزامز کی بات ہے تو وہ تم شادی کے بعد بھی دے لینا میں تمہیں کون سا منع کر رہا ہوں
اور جہاں تک شادی کی بات ہے تو شادی جب طہ پائی ہے تب ہی ہوگی ۔
میں آلریڈی بہت صبر کر چکا ہوں اب مزید نہیں کرنا چاہتا ۔ جتنے آرام سے شانی نے اس سے بات کی تھی ارتضیٰ نے بھی اتنے ہی آرام سے جواب دیا ۔
اور اب جاؤ اتنی ٹنشن مت لو جا کر شادی کی تیاری کرو ۔ وہ اس کا گال تھپتھپا کر بولا ۔
کیوں میری کوئی مرضی نہیں ہے کیا میں اپنی مرضی سے کوئی فیصلہ نہیں کر سکتی ارتضی کیا اس رشتےمیں میری مرضی کا ہونا نہ ہونا ایک برابر ہے ۔
شادی طہ کرتے ہوئے ایک بار بھی مجھ سے نہیں پوچھا گیا ۔ نہ ہی مجھے پہلے کسی نے بتانے کی
زحمت کی ۔
کیا آپ کی نظروں میں میری مرضی کوئی اہمیت نہیں رکھتی ۔
بولے ہوئے اس کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے ۔
شانی یہ کیا بے وقوفی ہے تم رو کیوں رہی ہو ۔
افکورس میری جان تمہاری مرضی اہمیت رکھتی ہے ۔ تمہارے لئے ہی تو کر رہا ہوں میں یہ سب کچھ ۔
شانی میں تم سے بہت پیار کرتا ہوں تمہارا ساتھ چاہتا ہوں اپنی زندگی میں ۔
ٹھیک ہے یہ سب کچھ تم اپنی پڑھائی کے لئے کہہ رہی ہو نا ۔ ارے بابا جتنا پڑھنا ہے پڑھ لینا میں
کبھی منع نہیں کروں گا وہ اس کے آنسو اپنے دونوں ہاتھوں سے صاف کرتے ہوئے بولا ۔
لیکن اس کے آنسو تھے جو تھمنے کا نام نہیں لے رہے تھے ۔
اتنی خوشی کے موقع پر ارتضی سے اس کے آنسو برداشت نہیں ہو رہے تھے ۔
شانی کیا اس فیصلے میں تمہاری مرضی شامل نہیں ہے ۔ کیا تم مجھ سے شادی نہیں کرنا چاہتی کہ
نہیں کرتی تم مجھ سے محبت ۔
وہ اس کا چہرہ اپنے دونوں ہاتھوں میں لیتے ہوئے بولا ۔
اور یہی تو تھا شانی کا ویک پوائنٹ ۔ وہ کیسے کہتی کہ وہ سے محبت نہیں کرتی اس سے شادی نہیں کرنا چاہتی بلکہ سچ تو یہ تھا ۔ کہ پہلے نہ سہی لیکن جس دن سے وہ اس کے نکاح میں بندھی تھی اس دن سے اسے چاہنے لگی تھی ۔
ورنہ اس سے پہلے تو اپنے دل کے جذبات کو اس نے کوئی نام تک نہ دیا تھا ۔
بولو شانی کیا تم شادی نہیں کرنا چاہتی ۔ کیا اس رشتے میں تمہاری مرضی شامل نہیں ہے ۔ کیا نہیں
کرتی تم مجھ سے پیار اگر ایسی بات ہے تو میں ابھی اس رشتے سے انکار کر دیتا ہوں ۔ جب تک تم نہیں چاہو گی تب تک تمہاری رخصتی نہیں ہوگی ۔
میں تمہیں زبردستی اس رشتے میں نہیں باندھوں گا ۔ اگر تم مجھ سے پیار ہی نہیں کرتی تو اس رشتے کی کوئی بنیاد ہی نہیں ہے ۔
میں ابھی جا کے بابا کو انکار کر دیتا ہوں ۔
وہ اس کے قریب سے اٹھ کر جانے لگا جب شانی نے اس کا ہاتھ تھام لیا ۔
نہیں ارتضی ایسی بات نہیں ہے ۔ میں یہ شادی کرنا چاہتی ہوں ۔ میں آپ کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں
پلیز آپ اس رشتے کے لئے انکار نہ کریں ۔ میرا وہ مطلب نہیں تھا جو آپ سمجھ رہے ہیں ۔
پلیز آپ اس بارے میں کسی سے کچھ بھی مت کہیے گا ۔
وہ اس کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں مضبوطی سے تھامے ہوئے بولی ۔
بہت دیر ہوگئی ہے تم اپنے کمرے میں جاؤ ارتضی بالکل سیریس تھا ۔
جبکہ شانی بھی بنا کچھ بولے کمرے سے نکل گئی ۔
اس کے جانے کے بعد ارتضیٰ نے اپنے کمرے کا دروازہ بند کیا ۔ اور ایک زور دار قہقہ لگایا ۔
بیوقوف لڑکی ۔ تم خود ہی کہتی ہو کہ میں موشنل بلیک میل کرنے میں کمال کا ماہر ہوں اور تم خود ہی یہ بات سمجھ نہیں پاتی ۔
کوئی بات نہیں دو ہفتے کے بعد یہ بات تمہیں ٹھیک سے سمجھاؤں گا میری بے وقوف حسینہ
°°°°°°°
شادی کی تیاریاں شروع ہو چکی تھی ۔
ہر کوئی اپنی اپنی جگہ تیاریوں میں حصہ لے رہا تھا ۔
جبکہ رخسانہ ایک طرف منہ بنا کر بیٹھی ہوئی تھیں ۔
انہیں اس سب سے کوئی مطلب نہ تھا ۔
کل رات جب آکر شانی نے کہا کہ وہ ارتضی کو نہیں منا پائی تو کنزہ کو شانی پر بہت غصہ آیا ۔
اور اسے بے وقوف اور بزدل کہہ کر اس کے کمرے سے چلی گئی ۔
صبح شانی کالج جانا چاہتی تھی ۔ لیکن نانو نے اسے اچھا خاصہ ڈانٹ دیا ۔
کچھ دنوں میں تمہاری شادی ہے اور تمہیں کالج کی پڑی ہے کوئی ضرورت نہیں ہے کالج جانے کی ۔
اس نے امید بھری نظروں سے ارتضی کی طرح دیکھا ۔
جس نے یہ کہہ دیا کہ آج چھوڑو تم کل چلی جانا ۔
بس پھر کیا تھا ۔ شانی کو کم از کم جانے کی تو اجازت مل گئی تھی یہی بہت تھا ۔
جبکہ کنزہ نے اس کی طرف دیکھ کر افسوس سے گردن ہلائی ۔ اور کالج چلی گئی
تو کیا وہاں کھڑی ہے یہاں آ کے دیکھ مہندی کا جوڑا منگوایا ہے تیرے لیے دادو نے اسے ایک ہی جگہ بت بنے دیکھ کر کہا ۔
دادو یہ بالکل بھی اچھا نہیں ہے شانی یہ نہیں پہننے گی ۔
شانی ابھی تک مہندی کے جوڑے کو ہاتھوں میں لے کر دیکھ لی تھی جب ارتضی بولا ۔
ارے اتنا اچھا تو ہے شانی کو کافی پسند آیا تھا ۔
شانی اگر زیادہ اچھے کا آپشن ہے ۔ تو صرف اچھا کیوں لیں ۔ تمہارے پاس تو ہر چیز سب سے اچھی ہوئی چاہیے
آخر دنیا کے بیسٹ دولہے کی بیسٹ دلہن ہو ۔
مگر مجھے آپ سے زیادہ اچھا آپشن مل گیا تو ۔ ۔ وہ شرارتی انداز میں بولی
اس کی اس بات پر ارتضی مکمل طور پر اس کی طرف متوجہ ہو گیا یہ بات اسے بالکل بھی پسند نہیں آئی تھی
تو تم بتاؤ کیا کرو گی ارتضی بالکل سیریس ہو چکا تھا
آپ نے ہی تو کہا اگر اچھے سے زیادہ اچھے کا آپشن ہو تو زیادہ اچھے والے کو پوز کرو ۔ شانی اب بھی مسکرارہی تھی
۔ اگر تمہیں مجھ سے زیادہ اچھا آپشن ملانہ شانی ۔ تو میں جان لے لوں گا اس کی ۔
وہ اتنے زور سے چلایا تھا کہ شانی کے ساتھ دادو بھی بوکھلا گئیں
وہ مذاق کر رہی تھی ارتضی دادو بولے بنا نہ رہ پائیں
اس سے کہہ دیں دادو کے آج کے بعد مجھ سے ایسا مذاق نہ کرے ورنہ مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا ۔
وہ غصے سے کہتا وہاں سے اٹھ کر نکل گیا بجکہ شانی کانپ کر رہ گئی