Kya Karo Dard Kam Nai Hota by Umme Hani NovelR50413

Kya Karo Dard Kam Nai Hota by Umme Hani NovelR50413 Last updated: 2 December 2025

378.4K
33

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Kya Karo Dard Kam Nai Hota by Umme Hani

Novel Code: NovelR50413

"جی تو اسٹوڈنٹس۔۔۔۔ انگلش لیٹویچر پڑھنے سے پہلے یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ آخر انگلش لٹریچر کی ابتدا کہاں سے ہوئی ۔۔۔
What is the history of English literature?
انگلش لٹریچر کی شروعات ہوتی ہے Anglo saxon سے اس سے پہلے لٹریچر کو صرف بولا جاتا تھا ۔۔۔ باقاعدہ سے لکھنے کا آغاز نہیں ہوا تھا ۔۔۔ لیکن پہلے بریٹن میں رومن کی حکومت تھی ۔۔۔رومن کے جانے کے بعد Saxons..jutes ...angles بریٹن میں آئے انہیں کا مجموعہ Anglo Saxon ہے "
لیکچرز کے ،شروع ہوتے ہی حیا کے موبائل وائبریٹ ہونے لگا حیا نے بڑی محتاطی سے جیب سے موبائل نکالا تو ارسل کے میجسز آ رہے تھے وہ ایک مال میں تھا اور اس لئے شرٹس خرید رہا تھا ۔۔۔ اس لئے اسے بار بار پک بھیج رہا تھا تا کہ حیا ان میں سے سلیکٹ کر لے ۔۔۔ حیا فون بند کر دیتی اگر وہ کوئی اور بات کرتا تو لیکن معاملا شاپنگ کا تھاوہ بھی حیا کی شاپنگ ۔۔۔ اس لئے سامنے وائٹ بورڈ پر لکھتے ارتضی کی نظروں سے بچتے ہوئے وہ ارسل کو اپنی چوائس کی شرٹس بھیج رہی تھی
"اس دور میں زیادہ تر لٹریچر کو بولا ہی جاتا تھا لیکن Alfred the great
وہ پہلا شخص تھا جس نے لٹریچر کو تحریری طور پر لکھ کرمتعارف کروایا ۔۔۔"ارتضی وائٹ بورڈ پر لکھتے ہوئے جب پلٹا تو سب ہی اسٹوڈنٹ اسکی طرف متوجہ تھے ۔۔۔ بڑی سنجیدگی سے سن رہے تھے مگرچہرے ہر مسکان صرف حیا کےچہرے پر تھی اسکی نظریں کتاب کے بجائے نیچے تھیں ۔۔۔ چونکہ وہ پہلی رو کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھی تھی ۔۔۔۔اور متوجہ بھی نہیں تھی مسکرا۔ بھی رہی تھی ۔۔۔۔ارتضی کو شک توہونا ہی تھا
وہ چلتے ہوئےحیا کے قریب پہنچ گیا گود میں رکھا موبائل اور اس مختلف قسم کی شرٹس کی تصاویر پر حیا اس قدر انہماک تھی کہ ارتضی کی آمد سے بھی بے خبر رہی ۔۔۔۔
"مس حیا ۔۔۔ یہ کیا کر رہیں ہیں آپ " ارتضی کی آواز پر وہ بری طرح سے بوکھلائی تھی۔۔۔فوراسے فون بند کر کے جیب میں ڈالا
"ک۔۔کچھ بھی نہیں سر " اسکی ہر حرکت وہ دیکھ چکا تھا یہ تو حیا بھی جان گئ تھی لیکن پھر بھی جھوٹ بول گئ تھی
'" میرے خیال سے آپ لیکچرر سننے کے بجائے موبائل یوز کرنے میں انڑسڈ ہیں۔۔۔۔ تو پلیز کلاس سے باہر جا سکتی ہیں " ارتضی کا لہجہ سخت ہوا تھا
"نو سر میں لیکچر ہی سن رہی تھی ۔۔۔ "ایک اور جھوٹ تھا
"او کے سامنے آئیے اور بتائیں میں کیا بات کر رہا تھا ۔۔۔ "
حیا چپ چاپ کھڑی رہی ۔۔۔ اسکی توجہ لیکچرر کی طرف تھی ہی کب "
"دیکھیں مس حیا ۔۔۔ میں ان ٹیچرز میں سے ہر گز نہیں ہوں جو صرف اپنے لیکچر سے مطلب رکھتے ہیں اور اسٹوڈنٹ کی اٹینشن اگر نا بھی ہو تو اگنور کر دیتے ہیں ۔۔۔ میں لیکچرر کے دوران سب اسٹوڈنٹس کی اٹینشن چاہتا ہوں ۔۔۔ ورنہ دوسری صورت میں پنیش ضرور کرتا ہوں ۔۔۔ آئندہ خیال رکھیے گا "ارتضی کا لہجہ سخت ہوا تھا ۔۔۔ حیا سر اثبات میں ہلا کر بیٹھ گئ
"ناؤ اسٹینڈ اپ مس حیا ۔۔میں نے بیٹھنے کو نہیں کہا اب آپ باقی کا لیکچرر کھڑی ہو کر سنیں گی۔۔۔" یہ کہہ کر ارتضی دوبارہ وائٹ بورڈ کی طرف بڑھ گیا ۔۔حیا کے منہ کے زاویے بگڑے تھے۔۔ دوبارہ سے کھڑی ہو گئ ۔۔۔
کلاس ختم ہوتے ہی سیدھا کینٹیں گی۔۔۔
"حمیرا پلیز دو چیلڈ کوک لیکر آؤں ۔۔۔ دماغ گھوم رہا ہے میرا ۔۔۔ ٹیچر نا ہوئے ۔۔۔ خدائی فوجدار ہو گئے ہمارے سر پر ۔۔۔ ارے بھئ ۔۔۔ تنخواہ سے مطلب رکھوں نا ۔۔۔۔ کون اٹینشن ہے کون نہیں اس کا ٹھیکا لینے کی ضرورت کیا ہے ۔۔۔ آدھے گھنٹے کھڑے رکھا مجھے ۔۔۔مجھے حیا کو ۔۔۔سلیمانز انڈسٹریل کے مالک کی اکلوتی بیٹی کو ۔۔۔ ہاؤ ڈیر ہم "حیا کا غصے سے برا حال تھا
"کول ڈاون حیا ۔۔۔غلطی تمہاری ہی ہے "حمیرا نے سمجھانا چاہا لیکن اقرء بول پڑی
"تم تو چپ ہی رہو حمیرا ۔۔۔ حیا ٹھیک کہہ رہی ہے یہ سر تو کچھ زیادہ ہی سٹرک ہے ۔۔۔ لڑکوں کے سامنے بے عزتی کر کے رکھ دی ۔۔۔ "اقرء نے حیا کی غلط حمایت لیتے ہوئے اسکے غصے کو اور بڑھکایا
"ٹھیک کہہ رہی ہو تم اقرء ابھی یہ حیا کو ٹھیک سے جانتا نہیں ہے ۔۔۔ " کوک کاسپ لیتے ہوئے وہ تپ کر بولی تھی