Khuwab E Ishqam by Wahiba Fatima Season 2 Readelle50086

Khuwab E Ishqam by Wahiba Fatima Season 2 Readelle50086 Last updated: 16 July 2025

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Khuwabe Ishqam Season 2

By Wahiba Fatima

اس نے فون اٹھایا اور زری کا نمبر ملایا...یہ سوچ کر کے وہ کالج سے آ کر فری ہوگی.. ویسے بھی وہ کچھ دیر تک بچوں کو پڑھانے آنے والی تھی.

جی میری ینگ سی چچی کیا حکم ہے.. سلام دعا کے بعد زری چہکی.. زری بیٹا. میری طبیعت خراب ہے یار.. پلیز آ جاؤ.. مہمان بھی آئے ہیں میں تو لنچ بھی نہیں بنا سکی.. ماہ رخ کو بھی لے آنا.. حرا کے بوجھل لہجے میں لجاجت تھی

ہم ابھی آئے... آپ فکر ناں کریں چچی جان ... یہ کہہ کر زری نے فون رکھا..

ماہی چچی کی طبیعت ٹھیک نہیں کھانا بھی بنانا ہے

.. منال آپی تو جائیں گی نہیں.. ہم جا کر ہیلپ کروا دیتے ہیں پھر بچوں

کو پڑھا کر واپس آ جائیں گے. زری نے بال سمیٹتے پونی ٹیل بنائی.. حلیہ دیکھا تو ٹھیک ہی تھا.. ہاف وائٹ فراک کے

نیچے پاجامہ.. اوپر جلدی سے وائٹ اور شاکنگ حجاب اوڑھا..ماہی بھی تقریباً سیم حلیے میں تھی پر اس کے ڈریس کا کلر فیروزی تھا.زری لینز جو لگاتی تھی تو بچوں کو پڑھا کر آ کر ہی اتارتی تھی.

تم تیار ہو جاؤ میں مما کو بول دوں.. یہ کہہ کر وہ اوپر اپنے کمرے میں سے نکلی اور سیڑھیاں اتر کر نیچے نازیہ بیگم کہ پاس آئی..

ٹھیک ہے جاؤ... اپنا اور حرا کا خیال رکھنا.. نازیہ نے ان دونوں کا ماتھا چوما..

وہ باہر نکلنے لگیں تو نوال جو کہ ان کے پیچھے تھی بازو اوپر پھیلائے دھاڑیں مار مار کر رونے لگی. زری نے چونک کر پیچھے دیکھا..

او میری گڑیا رانی... آنی کے ساتھ جانا ہے.. چلو.. ہم نہیں چھوڑ کر جائیں گے تمھیں...

اس نے نوال کے آنسو صاف کیے.. تیار تو وہ بھی تھی.. بے بی پنک فراک کے نیچے گھنٹوں تک سکرٹ پہنے وہ بلکل گڑیا لگ رہی تھی. منال آپی... ہم نوال بے بی کو ساتھ لے جا رہے ہیں.. یہ رو رہی ہے ساتھ جانے کے لیے.. ٹھیک ہے زری لے جاؤ.. منال نے کچن سے جھانک کر کہا.

وہ باہر نکلیں... بہت تیز ہوا چل رہی تھی.... مٹی.. تنکے زرات ہوا کے ساتھ اڑ رہے تھے..

وہ قیصرمنزل پہنچیں.... تو سیدھا لاؤنج میں آ گئیں. حرا بھی وہیں صوفے پر نڈھال سی بیٹھی تھی..

.. زری کی آنکھیں لال انگارہ ہو چکی تھیں.. لینز والی آنکھوں میں شاید مٹی یا کوئی تنکا چلا گیا تھا روانی سے پانی بہہ رہا تھا زری یہ کیا ہوا ہے...

شاید تنکا چلا گیا ہے..

فوراً لینز ریموو کرو... اور پانی کے چھینٹے مارو جا کر.. میں تو اس وقت کو ہی کوس رہی

ہوں جب تمھیں یہ نایاب مشورہ دیا تھا میں نے.

. ماہی پریشان ہوئی.حرا بھی فکر مند ہوئی... ہم کچن میں جا رہے ہیں.. فریش ہو کر کچھ دیر اندر کمرے میں بیٹھو.. جب آنکھیں

اسٹیبل ہوں جائیں تو آ جانا کچن میں... چلو شاباش.. حرا نے اسے واش روم روانہ کیا.اور خود کچن میں چلی گئیں.