438K
15

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

(Ek Hai Aafat) Last Episode

السلام علیکم ۔۔
احرام صاحب نے گھر آتے ہی سب کو سلام کیا تو ان کے ساتھ رشی کو دیکھ کے سب حیران ہوئے جو منہ پہ ہاتھ رکھے جمایاں لے رہی تھی۔۔ پوری رات پہلے سٹیشن پھر ہوٹل پھر سفر نے انکو بہت تھکا دیا تھا۔۔
وعلیکم السلام ۔۔
آپ تو پشاور گئے تھے پھر یہ آپکے ساتھ کیسے۔۔
ریا نے رشی کو کرسی پہ گرتے دیکھا تو حیرانی سے پوچھا۔۔
اغواء ہوگئ تھی میں آپ سب کی دعائیں اور یہ شاہ جی کی کوششیں رنگ لے آئ تھی مگر ہائےےےےے رے قسمت شاہ جی نے کڈ نیپر بڑھے ہی نکمے ڈھونڈے تھے ایک باری میں ہی دونوں بے ہوش ہوگئے😏۔۔
رشی ہاتھ جھاڑتی بولی تو سب نے آنکھیں پھاڑے اسکو دیکھا پھر شازیب کو جو سبکو اپنی طرف دیکھتا پا کے گھبرا گیا تھا اور سر نا میں ہلانے لگا۔
وہ کسی اور کا سمجھ کے رشی کو لے گئے تھے وہ اس بچی کو خطرہ تھا اسے سیف کرنے کے لیئے لے کے جانا تھا مگر کپڑوں کا رنگ ایک سو ہونے کی وجہ سے غلط فیہمی ہوگئ۔۔
احرام صاحب نے سبکو دیکھا جو بچارے شازیب کو گھور رہے تھے پھر تفصیل سے بتایا😂۔
ہی ہی ہی ہی😁😁۔۔
رشی نے سبکو دیکھ کے دانت دکھائے اور اپنا بیگ لے کے کمرے میں سونے چلی گئ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دادا جی آپ نے اس سے رخصتی کی بات کیوں نہیں کی۔۔ شازیب نے سنجیدھا ہو کے پوچھا۔۔
بیٹا ابھی تو آئ ہے وہ اور اتنا بڑھا حادثہ ہوا ہے اسکے ساتھ کرلیں گے بعد میں بات اسے تھوڑا آرام کرنے دو۔۔
دادا جی نے پیار سے کہا تو شازیب نے سر جھٹکا ۔۔
دادا جی ایسے تو آج اس نے مجھے کڈنیپر بنایا ہے کل کو کچھ اور بنا دے گی اور برا مت مانے حادثہ آپکی پوتی کے ساتھ نہیں ہوا بلکہ بچارے کڈنیپرز کے ساتھ ہوا ہے جو اسکے ہتھے چڑھ گئے تھے۔۔😏
شازیب کہتا ہی اٹھ کے چلا گیا تو سب نے حیرانی سے اسے دیکھا اور عارب نے زوردار قہقہہ لگایا😂۔۔
اچھا سوری🙊۔۔
سب کے دیکھنے پہ عارب منہ پہ ہاتھ رکھے ہنسی روک کے بولا اور اپنے کمرے میں چلا گیا۔۔
سبکو پریشانی تھی کہ پتا نہیں رشی کیسی ہے جبکہ عارب کو ٹینشن ہو رہی تھی کہ کب رشی اسے بتائے گی اسنے کڈنیپرز کے ساتھ کیا کیا😜😜۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ابا جی آپ سیمہ کو کال کرکے بتا دیں رشتہ تو ویسے بھی ہوگیا ہے اگلے جمعے کو ہم رشی اور شازیب کی بارات کر دیتے ہیں اور عارب اور ہماہ کا نکاح پھر آپ نے اتوار کو عمرہ پہ چلے جانا ہے ۔۔
احرام صاحب بولے تو ریا نے پریشانی سے دیکھا کہ اتنی جلدی۔۔
ہاں میں چاہتا ہوں ابا جی کے ساتھ میں اور تم بھی عمرہ پہ جائیں اور اس سے پہلے بچوں کی رخصتی کردیں تم اور زرتاشہ آج سے ہی تیاری شروع کردو اور ویسے بھی بارات اور ولیمہ ایک ہی دن ہے تو اتنا مسلہ نہیں ہوگا ۔۔ باقی سارے انتظام میں اور عازب دیکھ لیں گے ۔۔
احرام صاحب نے تفصیل سے بتایا تو ریا چپ رہی وہ ٹھیک ہی کہہ رہے تھے عمرے پہ جانا اسکی بھی سب سے بڑھی خواہش تھی۔۔
زری بیٹا تم ابا جی سے پوچھ کے لیسٹ بنا لو مہمانوں کی پھر عازب کو دے دینا یہ کارڈ بنوا لے گا ۔۔
احرام صاحب تو لگتا تھا سارے فیصلے کر چکے ہیں ابا جی بھی انکی ہاں میں ہاں ملا رہے تھے۔۔
آخر کار گھر میں شادی کی تیاریا شروع ہو چکی تھی اور جس کی شادی تھی وہ خواب میں غنڈوں کی پٹائ کرنے میں مصروف تھی😂۔۔
♧♧♧♧♧♧♧♧♧♧
رک ابھی بتاتی ہوں تجھے گنجا نا کر دیا تو میرا نام بھی رشی نہیں الو کہی کے لڑکیوں کو چھیڑتا ہے۔ تجھے تو گندے نالے میں پھینک کے ڈکن بند کردوں گی کالی آتما کے آخری پیس😠۔۔
رشی نیند میں بیڈ پہ زور زور سے ٹانگیں مارتی چبا چبا کے بول رہی تھی۔۔
ریا نے اسکو جگانے کے لیئے دروازہ کھولا جو صبح سے سو رہی تھی ابھی مغرب کا ٹائم ہوگیا تھا مگر رشی کا ڈرامہ دیکھ کے سر نفی میں ہلانے لگی کے اس لڑکی کو سوتے ہوئے بھی سکون نہیں ہے😂۔۔
اففف رشی اٹھ جاو۔۔
ریا رشی کو اٹھاتی تھک گئ مگر اس پہ اثر نا ہوا وہ ایکشن ہیرو بنی خواب میں لوگوں کی پٹائ کرنے میں مصروف تھی😂۔۔
آاااااااااااا بار بارش بارش ۔۔😳😲😱۔
جب ریا نے دیکھا کہ رشی پہ کوئ اثر نہیں ہو رہا تھا پاس پڑھا پانی کا جگ اس پہ انڈیل دیا جس سے رشی بیڈ پہ زور سے اچھل کے بیٹھی اور ادھر ادھر دیکھنے لگی😂۔۔
اگر غنڈوں کی پٹائ پوری ہوگئ ہوتو چینج کرکے نیچے آو بات کرنی ہے تم سے😠۔۔
ریا نے غصے سے کہا اور باہر نکل گئ۔۔
تو یہ خواب تھا میں سمجھی رشی واقع ڈون بن گئ ہے😕😒۔۔
رشی منہ بنا کے بولی اور واشروم میں چینج کرنے چلی گئ۔۔
♧♧♧♧♧♧♧
جی آپ نے بلایا۔۔
رشی نیچے آتے بولی جہاں دادا جی پاپا ماما عازب اور زرتاشہ موجود تھے۔۔
بیٹھوں بیٹا بات کرنی ہے۔۔
دادا جی نے کہا تو رشی سبکا منہ دیکھتے صوفے پہ بیٹھی۔۔
دیکھوں رشی تم نے جو ٹرپ پہ جانے کے لیئے جھوٹ بولا اس سے میں بہت ہرٹ ہوا ہوں مجھے لگتا تھا میری رشی ضدی ہے مگر جھوٹی نہیں۔۔
دادا جی نے بات کا آغاز کیا تو رشی شرمندہ ہوگئ اور یہ زندگی میں پہلی بار ہوا تھا کہ رشی کسی بات پہ شرمندہ ہو۔۔
سوری دادا جی۔۔
رشی نے جھکے سر کے ساتھ کہا تو ریا نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ چلو ابھی میری بیٹی تھوڑی سی انسان ہے😂😜۔۔
اب ہم نے ایک فیصلہ کیا یے ہم اگلے اتوار کو عمرے پہ جا رہے ہیں مگر اس سے پہلے ہم تمھاری اور شازیب کی شادی کرنا چاہتے ہیں۔۔
دادا جی کی بات پہ رشی نے فورأ سر اٹھایا اور ساکت نظروں سے سبکو دیکھا مگر وہاں راوی سکون ہی سکون لکھ رہا تھا😂۔۔
مگر دادا جی میں ابھی پڑھ رہی ہوں۔۔
رشی نے احتجاجی انداز میں کہا ۔
تو بیٹا جی آپ فکر نا کرو شازیب بچہ نہیں ہے جو آپکی کتابیں پھاڑے گا۔
ریا کو رشی کے جھوٹ پہ بہت غصہ تھا تب ہی میٹھا سا طنز کیا تو سب نے ہنسی چھپائ۔۔
رشی نے منہ بنا کے دیکھا۔۔
میں ابھی شادی نہیں کرنی ابھی تو میں گاوں کی سیر بھی نہیں کی۔۔
رشی اپنے موڈ میں واپس آئ اور کرسی پہ چڑھ کے دونوں ہاتھ کمر پہ رکھ کے بولی ۔۔
وہ تمھیں شادی کے بعد شازیب گھومانے لے جائے گا۔۔
دادا جی نے پیار سے کہا تو رشی کرسی سے چھلانگ لگاتی دادا جی کے پاس آئ۔
سچی دادا جی ۔۔
رشی نے چمکتی آنکھوں سے پوچھا تو دادا جی نے مسکرا کے سر ہاں میں ہلایا۔۔۔
اور آپکا وہ مسٹر غصیلہ شاہ میری شرطیں بھی مانے گا۔۔
رشی نے دونوں ہاتھ گالوں پہ رکھتے معصومیت سے پوچھا تو ریا نے سر پیٹا یہ دنیا کی واحد شادی ہوگی جو نکاح سے لے کے بارات تک شرطوں میں ہوئ😂۔
ٹھیک ہے مانے گا۔۔
دادا جی کے کہتے ہی رشی یاہووووو کرکے اچھلی تو ریا اور زری نے اسے اشارہ کرکے چپ رہنے کا کہا مگر رشی پہ اثر نا ہوا دادا جی عازب اور احرام صاحب اپنی ہنسی چھپانے لگے۔۔
اچھا دادا جی میں شرطوں کی لسٹ بنالوں پھر سائن بھی تو کرانے ہے نا۔۔
رشی کہتے ہوئے کمرے میں بھاگی تو دادا جی کا قہقہہ بلند ہوا 😂۔۔
♧♧♧♧♧♧
عارب شاہ کو بلانا۔۔
دادا جی نے عارب کو کہا تو وہ اٹھ گیا۔۔
اس وقت رشی دادا جی اور عارب دادا جی کے کمرے میں بیٹھے رشی کی زبانی کڈنیپرز کا حال سن کے ہنس ہنس کے لوٹ پوٹ ہو رہے تھے۔۔
پھر کچھ یاد آنے پہ رشی نے دادا جی کو اشارہ کیا تو دادا جی نے عارب کو شازیب کو بلانے کا کہا۔۔۔
جی دادا جی آپ نے بلایا۔۔
دادا جی کے کمرے میں آتے ہی شازیب دادا جی اور رشی کو دیکھتے ہوئے بولا۔۔
ہاں بھئ بیٹھو بات کرنی ہے۔۔
دادا جی نے اسے بیٹھنے کا کہا تو وہ انکے پاس بیٹھے سوالیہ نظروں سے دیکھنے لگا۔۔
بھئ تمھاری رخصتی اسی شرط میں ہوگی کہ تمھیں اس کاغذ پہ سائن کرنے پڑھےگے ۔۔
دادا جی شازیب کے سامنے ایک کاغذ رکھتے بولے جو مکمل ڈھکا ہوا تھا بس سائن والی جگہ خالی تھی😂۔۔
کیا ہے اس میں۔۔
شازیب نے سوالیہ نظروں سے دادا جی اور رشی کو دیکھتے پوچھا۔۔
اس میں میری بیٹی کی وہ شرطیں ہے جو تمھیں شادی کے بعد ماننا ہوگی۔۔
دادا جی کے کہتے ہی رشی نے گردن اکڑائ۔۔
اور اگر میں سائن نا کروں تو۔۔
شازیب نے آنکھیں پھیرتے سوال کیا۔۔
تو شادی کینسل😏۔۔
دادا جی سے پہلے رشی نے جواب دیا۔۔
کینسل کرکے تو دکھاو اٹھا کے لے جاوں گا۔۔
شازیب کو وہ نٹ کھٹ سی لڑکی اچھی لگنے لگی تھی😍۔۔ جس کی وجہ سے اسکے چہرے پہ بھی مسکراہٹ آتی تھی اور جس کی باتیں اب اسے اچھی لگتی تھی یہ نکاح کے دو بول کا اثر تھا اللہ پاک جی نے اسکے دل میں اس آفت کے لیئے محبت ڈال دی تھی جسکی شرطیں ہی ختم نہیں ہو رہی تھی😂۔۔۔
ہاتھ تو لگا کے دکھاو ہاتھ توڑ کے بری امام زیارت پہ نا بٹھا آئ تو کہنا وہاں بیٹھ کے پیسے کمانا پھر😏 ۔۔ مجھے مظلوم ہیروئن کا سمجھنا جو ہیرو کے ظلم برداشت کرتی رہتی ہے میں بندے کا قیمہ بھی بنا سکتی ہوں😏۔۔
رشی کرسی پہ کھڑی ہوتی نان سٹاپ شروع ہوئ تو دادا جی اور شازیب نے ہنسی دبائ۔۔
ہننننن ہاتھ توڑے گی وہ بھی میرے😏 میرے برابر آکے بات کرنے کے لیئے تو تمھیں کرسی پہ چڑھنا پڑتا ہے۔۔
شازیب نے مزاک اڑانے والے انداز میں کہا تو رشی کا پارا ہائ ہوا۔۔
خود کو دیکھا ہے چمگادڑ کا نیو ورژن لگتے ہو بات کرتا ہے مجھ سے جاو نہیں کرنی شادی 😏۔۔
رشی کرسی سے چھلانگ مارتی بولی تو شازیب نے دادا جی کا اشارہ پاتے جلدی سے سائن کیئے کے کہی واقع نا بگڑھ جائے😂۔۔
اسکے سائن کرتے ہی رشی نے وہ کاغذ اٹھایا اور گردن اکڑا کے کاغذ سے خود کو ہوا دیتی کمرے سے باہر نکل گئ تو دادا جی نے قہقہہ لگایا۔۔
کیا چیز ہے یہ😳۔۔
شازیب اسکی ایکٹنگ دیکھتا بولا تو عارب نے کندھے اچکائے اور دادا جی کو دیکھ کے ہنسنے لگا۔۔
شازیب نے سر نفی میں ہلایا اور کمرے سے نکل گیا😂۔۔
♧♧♧♧♧♧♧
جمعہ: شادی کا دن😍😍۔۔۔
آج رشی اور شازیب کی شادی تھی جبکہ عارب اور ہماہ کا نکاح ۔۔
عازب صبح صبح ہماہ اور رشی کو زرتاشہ کے ساتھ پارلر چھوڑ آیا تھا ۔ اب وہاں سے ہال میں لانا تھا۔۔
پچھلی رات رشی اور ہماہ کو مہندی لگائ گئ تھی تو خوب ہلا گلا کیا گیا تھا۔۔
رشی کی شرطوں میں ایک شرط یہ تھی کہ وہ مایو نہیں بیٹھے گی جو سب نے خوش دلی سے مان لی تھی۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپی اور کتنا ٹائم ہے مجھ سے بیٹھا نہیں جا رہا کمر کڑک کڑک کر رہی ہے😕😕۔۔
رشی نے منہ بنا کے کہا تو زری مسکرا دی۔۔
رشی تیار ہو چکی تھی۔۔ نیوی بلو کلر کی ترکش میکسی ۔۔میں وہ بالکل گڑھیا لگ رہی تھی۔۔ بالوں کا ہلکا سا جوڑا بنائے جس میں سے کچھ لٹیں چہرے پہ جھول رہی تھی نیوی بلو کلر کی ہی جھومڑ ایک سائیڈ بالوں میں سیٹ کی گئ تھی نفاست سے کیئے گئے میک اپ میں وہ نظر لگ جانے کی حد تک خوبصورت لگ رہی تھی سر پہ ترکش تاج سجایا گیا تھا جس پہ تین سٹار بنے ہوئے تھے اور ہر سٹار میں نیوی بلو کلر کا چمکتا موتی اسکو چار چاند لگا رہا تھا۔۔ تاج کے ساتھ جالی دار ڈوپٹہ لگا تھا جو بہت ہی خوبصورت لگ رہا تھا۔۔
سفید نرم ہاتھوں پہ مہندی کا تیز رنگ خوب جچ رہا تھا دونوں کلائیاں چوڑیوں اور موتیے کی تیزے پھولوں کے گجھروں کے ساتھ بہت خوبصورت لگ رہی تھی۔۔ نازک ہونٹو پہ رشی کی فرمائش پہ مہرون لپ سٹیک لگائ گئ جو اسکے سفید رنگ پہ بہت خوبصورت لگ رہی تھی۔۔
نازک پاوں میں نیوی بلو کلر کی سمپل سی ہیل پہنی تھی جو تھی تو اونچی مگر تھی نازک سی۔۔
آج رشی واقع پری لگ رہی تھی زرتاشہ نے کہی بار اسکی نظر اتاری۔۔ پہلی دفعہ اتنی تیاری میں وہ پہچانی نہیں جا رہی تھی۔۔
شیشے میں خود کو دیکھتے وہ خود ہی شرما رہی تھی🙈😹۔۔
بس تھوڑا ویٹ اور کرو ہماہ تیار ہوجائے پھر چلتے ہیں۔۔
زری رشی کو بٹھاتی ہماہ کے پاس آئ جسکی تیاری بس مکمل ہونے والی تھی۔۔
ہماہ کی مہرون رنگ کی میکسی تھی باقی ساری چیزیں رشی جیسی تھی بس کلر مہرون تھا۔۔
اسکے لمبے بالوں کو کرل کرکے ایک سائیڈ سے آگے ڈالا گیا تھا جس میں مہرون رنگ کے مصنوعی پھول سجائے گئے تھے۔۔
اسکی ہائٹ پہلے ہی لمبی تھی سو اس کے لیئے ہیل کی جگہ کھسہ لیا گیا تھا مہرون کلر کا جس پہ بہت ہی خوبصورت سا کام ہوا تھا اور جالی دار تھا جو ہماہ کے سفید پیروں پہ بہت خوبصورت لگ رہا تھا۔۔
وہ دو بالکل شہزادیاں لگ رہی تھی۔۔ ہماہ کی معصومیت اسے مزید خوبصورت بنا رہی تھی جبکہ رشی کی چلتی زبان پہ پارلر میں بیوٹیشنز بھی ہنس رہی تھی۔۔
دونوں کے تیار ہوتے ہی عازب آگیا اور دونوں کو لے کے ہال پہنچا جہاں انہیں برائڈل روم میں پہنچا دیا گیا۔۔
♧♧♧♧♧♧♧
عارب اور شازیب نے بلیک شیروانی پہن رکھی تھی کلائ پہ گھڑیاں باندھے پاوں میں پشاوری چپل پہنے وہ دونوں شہزادے لگ رہے تھے۔۔
نکاح کے بعد شازیب اور رشی کو پہلے سٹیج پہ لایا گیا ہر کوئ انکو رشک کی نظروں سے دیکھ رہا تھا بہت سے لبوں پہ ان کے لیئے دعائیں تھی بریرہ کا بس نہیں چل رہا تھا کہ رشی کو اڑا دے😂۔۔
شازیب تو رشی کو دیکھتے ہی حیران رہ گیا کہ یہ لڑکی چپ ہو تو کتنا سکون ہوتا ہے اور کتنی خوبصورت لگتی ہے۔۔
سٹیج پہ آتے ہی شازیب نے رشی کا ہاتھ تھاما تو ہر طرف ہوٹنگ ہوئ اور سب نے تالیاں بجا کے انکا ویلکم کیا۔۔
ان کے بعد ہماہ اور عارب سٹیج پہ آئے۔۔
زرتاشہ نے بھی کالے رنگ کی میکسی پہن رکھی تھی عازب بھی بے حد خوبصورت لگ رہا تھا کالے شلوار قمیض میں تینوں کپلز کا فوٹو شوٹ ہوا۔۔
عارب دعائیں کر رہا تھا آج ہی رخصتی ہوجائے اسی لیئے بار بار رشی کے کان میں منتیں کر رہا تھا۔۔۔
شاہ جی کس کی شیروانی ادھار لائے ہو۔۔
ہی ہی ہی ہی😁😁۔۔
رشی دانت دکھاتی بولی تو شازیب نے پہلو بدلا۔۔۔
رشی خدا کا واسطہ ہے آج چپ ہوجاو۔۔
شازیب چبا چبا کے بولا تو رشی نے منہ پہ ہاتھ رکھ کے ہنسی روکی۔۔
کہاں جا رہی ہو۔۔
شازیب نے اسکو اٹھتا دیکھ کے بولا جو میکسی سنبھالے سٹیج سے نیچے اتری۔۔
مہمان ہونک بنے اسکو دیکھ رہے تھے جو دلہن بنے مہمانوں میں سے گزر کے دادا جی کے پاس آئ اور کان میں کچھ کہا تو دادا جی مسکرا دیئے۔۔
کچھ دیر بعد کھانا کھلا تو رشی میڈم برائڈل پرس ایک سائیڈ رکھتی مہمانوں میں سے گزر کے کھانا ڈالنے لگی تو شازیب نے سر پیٹا 🙆۔۔
اور آکے رشی کو پکڑ کے سٹیج پہ لے گیا۔۔
رشی یہاں آرام سے بیٹھو ویٹر تمھیں سب یہاں لا کے دے گا۔۔۔
شازیب دانت پیس کے بولا تو رشی نے منہ بسورا ۔۔
پکا؟۔۔
رشی شازیب کے سامنے ہاتھ کرکے کنفرم کرنے لگی تو شازیب نے دانت پیسے😂۔۔
ہاں پکا۔۔
مہمانوں کو دیکھ کے زبردستی مسکرا کے بولا تو رشی سیدھی ہوکے بیٹھ گئ تب ہی ویٹر نے انکا کھانا لگایا تو چاروں نے ایک ساتھ سکون سے کھانا کھایا اور ہماہ کے کہنے پہ سٹیج پہ پردہ ڈال دیا گیا تھا۔۔
تب ہی رشی کی حرکتیں کسی نے نا دیکھی😂۔۔۔
رشی یار تم نے میرا کام کیا۔۔
عارب نے رشی سے پوچھا تو رشی منہ میں فرنی کی چمچ رکھتے سر نا میں ہلانے لگی۔۔۔
بھگا کے لے جا دادا جی نہیں ماننے والے۔۔
رشی نے سکون سے کہا تو شازیب اور ہماہ نے آنکھیں پھاڑے اسکو دیکھا۔۔۔
رشی کہہ دو تم کوئ الٹا کام کرکے نہیں آئ۔۔
شازیب شاکڈ سا بولا۔۔
آپکی قسم شاہ جی کوئ الٹا کام نہیں کیا 😁😁۔۔
رشی دانت دکھاتی بولی تو شازیب نے پہلو بدلا۔۔۔
تب ہی پردہ ہٹا اور سب سیدھے ہوکے بیٹھے ۔۔
ویٹر نے ساری چیزیں اٹھائ ۔۔
ہماہ چلو۔۔
عارب ہماہ کا ہاتھ پکڑے بولا تو ہماہ نے سر نا میں ہلایا جبکہ رشی ہنس رہی تھی۔۔
سب متوجہ ہو۔۔
دادا جی کے کہتے سب انکی طرف دیکھنے لگے۔۔
پرسوں میں نے عمرے پہ جانا ہے اللہ پاک کے فضل وکرم سے۔۔۔
دادا جی کے کہتے ہی سب نے مبارک باد دی۔۔
اور میں نے سوچا کے جانے سے پہلے آخری فرض بھی نبھا دوں۔۔
میں اپنی پوتی ریشال شاہ کے ساتھ اپنی نواسی ہماہ شاہ کی بھی رخصتی کرا کے اپنے گھر لے جاوں۔۔
دادا جی کے کہتے ہی عارب اور رشی نے زور سے یاہوووووو کہا تو سب انہیں دیکھنے لگے😂 وہ دونوں شرمندہ سے ہوکے تو شازیب نے سر پکڑا جبکہ ہماہ نے بمشکل اپنی ہنسی دبائ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میری بارات بگی میں جائے گی بس😐۔۔
رخصتی کے رشی منہ پھلا کے بیٹھ گئ تو عازب نے بگی منگوائ جبکہ شازیب افسوس ہی کر سکا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گھر آتے ہی رشی کو شازیب اور ہماہ کو عارب کے کمرے میں بٹھایا گیا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ارے ارے کہا رکو پہلے نیگ دو😏
عارب کمرے میں جانے لگا تو رشی نے اسکا راستہ روکا ۔۔
عارب حیران سا اسے دیکھنے لگا جو دولہن بنی پورے گھر میں گھوم رہی تھی۔۔
تم یہاں کیا کر رہی ہو😳۔۔
عارب نے آنکھیں پھاڑے دیکھا تو رشی نے آنکھیں ٹمٹمائ ۔۔
نیگ لینے آئ ہوں😐۔۔
تمھاری بھی شادی ہے۔۔
عارب نے جتا کے کہا تو رشی نے کندھے اچکائے۔۔
آخر تھک ہار کے عارب نے اسے پیسے دیئے اور روانہ کیا ۔۔
افففف آفت🙉۔۔
عارب سر نا میں ہلاتا بولا اور کمرے میں داخل ہوا۔۔
♧♧♧♧♧♧
لالا لالالالا۔۔
رشی پیسے گنتی کمرے میں داخل ہوئ تو شازیب کو پہلے سے وہاں دیکھ کے ہی ہی ہی کرنے لگی😁۔۔
وہ میں نیگ لینے گئ تھی۔۔
شازیب کو ویسے ہی گھورتا دیکھ کے بیڈ پہ بیٹھتے سکون سے بولی۔۔
تم کوئ کام انسانوں والا بھی کر سکتی ہو۔۔
شازیب نے غصے سے کہا تو رشی نے سر نا میں ہلایا۔۔
اففففف۔۔
شازیب سر پکڑتا بیڈ پہ بیٹھا تو رشی جلدی سے بولی۔۔
کھڑے ہوجائیں شاہ جی ۔۔
رشی اسکے سامنے جاتے دونوں ہاتھ کمر پہ رکھ کے بولی تو شازیب نے اسے گھور کے دیکھا۔۔
جب تک میری ساری شرطیں پوری نہیں کرتے آپ بیڈ پہ نہیں بیٹھ سکتے یہ میرے پاپا نے دیا ہے😏۔۔
رشی گردن اکڑا کے بولی تو شازیب سر ہلاتا کھڑا ہوا اور اسے شرطیں بتانے کا کہا۔۔
نمبر ایک۔۔ آپ غصہ نہیں کریں گے۔۔
نمبر دو جب تک میں کام نہیں سیکھ جاتی میرے ساتھ کام کرائیں گے۔
نمبر تین کپڑے دھونا اور استری کرنا آپکا کام ہوگا۔
نمبر چار۔۔۔
بسسسسس۔
شازیب جو حیران سا کھڑا تھا زور سے بولا۔۔
آوٹ فرام ہیئر۔۔
دروازے کی طرف اشارہ کرکے بولا۔۔
میں 😳۔۔
رشی نے آنکھیں ٹمٹماتے پوچھا تو شازیب نے اسکا بازو پکڑ کے باہر نکال دیا۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
😳😳😲 آاااااااہاہہہاہاہا😭😭😭۔۔۔
رشی زور زور سے روئ تو دادا جی احرام صاحب عازب زری ہماہ عارب سب باہر بھاگ کے آئے۔۔
رشی بچے کیا ہوا۔۔
عازب نے پوچھا تو رشی نے آنکھیں کھول کے سبکو دیکھا ۔۔
وہ شاہ نے میرے کو کمرے سے نکال دیا ہے تھپڑ بھی مارا بال بھی کھینچے😭😭۔۔
رشی دو چار لگا کے بولی تو سب نے حیرانی سے اسے دیکھا اور کمرے سے باہر آتا بچارہ شاہ تو ساکت رہ گیا۔۔۔
دادا جی نے غصے سے شاہ کو دیکھا اور رشی کو اپنے ساتھ کمرے میں لے گئے۔۔
آخر رات بارہ بجے تک شازیب سبکو مناتا رہا اسنے قسم کھائ کے آج کے بعد رشی کے ساتھ ایسا نہیں کرے گا تب جاکے دادا جی مانے اور رشی کو شاہ کے ساتھ بھیجا۔۔😂😂😂😂۔۔
♧♧♧♧♧♧
اتوار😍😍۔۔۔
آج دادا جی ریا اور احرام صاحب نے عمرے پہ جانا تھا سب تیار کھڑے تھے انکو ائیر پورٹ پہ چھوڑنے جا رہے تھے۔۔
آہہہہ😭😭۔۔
رشی سب کے گلے لگ لگ کے خوب بھاں بھاں کر رہی تھی😂۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ائیر پورٹ پہ پہنچتے ہی رشی گاڑی سے نکلی اور دادا جی کا بیگ پکڑ کے اندھر آئ باقی سب ابھی باہر تھے۔۔
اےےے فوجی ادھر آو بات سنو۔۔
رشی نے ایک فوجی کو زور سے بلایا تو وہ بچارہ شرمندہ سا ادھر ادھر دیکھنے لگا جب سبکو دیکھتا پایا تو اسکے پاس آیا جو دکھنے میں چودہ پندرہ سالہ نمونہ تھا۔۔
یہ بیگ لفٹ تک چھوڑ آو مجھ سے اٹھایا نہیں جا رہا😐😐۔۔
رشی منہ بنا کے بولی تو وہ بیگ اٹھا کے لفٹ تک لے آیا۔۔
شکریہ وہ میرے شوہر کا پاوں بیڈ کے ساتھ لگا تو زخمی ہوگیا ورنہ ان سے اٹھواتی۔۔
رشی دانت دکھاتی بولی تو فوجی نے حیران ہوکے اسے دیکھا۔۔
اتنی چھوٹی بچی اور شادی😳😳۔۔
فوجی کے کہتے ہی رشی کا پارا ہائ ہوا۔۔
اےےے چمچرک بچی کسے بولا پورے بائیس سال کی ہوں😠۔۔
رشی دو سال فالتو بتاتے کرسی پہ کھڑی ہوتی زور سے بولی تو فوجی نے سبکو دیکھتا پا کے وہاں سے جانا مناسب سمجھا😂😂۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریا احرام صاحب اور دادا جی سبکو ملتے اندھر چلے گئے تو رشی بھی شو شو کرتی گاڑی میں بیٹھی 😢😢۔۔
آج شام ہی انہیں گاوں جانا تھا۔۔
♧♧♧♧♧♧♧
گاوں میں خوب گھوم پھر کے رشی کی فرمائش پہ شاہ نے بھینس کا دودھ دھونا چاہا مگر بھینس کو شہری بابو پسند نا آیا ایک لات مار کے شاہ کو چارے میں پھینک دیا😂😂۔۔
رشی کا ہنس ہنس کے برا حال ہوگیا۔۔
شازیب جب اٹھا تو پورا کا پورا چارے سے اٹا ہوا تھا😂😂۔۔
مگر اب اسے رشی کی شرارتوں سے مزہ آتا تھا۔۔
دادا جی کا فیصلہ دونوں کے لیئے ٹھیک تھا۔۔
♧♧♧♧♧♧♧♧♧
دس سال بعد۔۔۔
عازب اور زرتاشہ کے دو بیٹے تھے۔۔ بڑا ہمدان شاہ جو دس سال کا تھا اور سنجیدہ مزاج تھا۔۔
اس سے چھوٹا خنان شاہ تھا سات سال کا جو شازیب چاچو کی طرح غصے کا تیز تھا۔۔
شازیب اور رشی کی تین اولادیں تھی۔۔ بڑا بیٹا شاہ امان جو سات سال کا تھا خنان کا ہم عمر اور دونوں کا مزاج ایک سا ہونے کی وجہ سے خوب بنتی تھی۔۔
اس سے چھوٹی دو جڑواں بیٹیاں تھی عیشال شاہ عرف عیشی اور میشال شاہ عرف میشی جو ابھی دو سال کی تھی اور ماں سے بھی دو ہاتھ آگے تھی😂۔۔
عارب اور ہماہ کے دو بچے تھے۔۔ بڑی بیٹی تھی منال شاہ جو ہماہ کی طرح معصوم اور کم گو تھی یہ خنان اور امان کی ہم عمر تھی یعنی سات سال اس سے چھوٹا بیٹا تھا ضرار شاہ جو پانچ سال کا تھا اور بہت شرارتی تھا۔۔ ضرار اور میشال کی آپس میں بہت بنتی تھی بالکل عارب اور رشی کی طرح دونوں لڑتے بھی بہت تھے۔۔
جبکہ عیشال ہمدان کو بہت اچھی لگتی تھی وہ اسے ساتھ گھومانے لے کے جاتا تھا۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رشی آنی میں عیشی کو مسجد لے کے جا رہا ہوں پارہ پڑھنے ۔۔ ہمدان نے کہا تو رشی نے سکھ کا سانس لیا اور اجازت دی چلو کچھ دیر سکون ملے گا۔۔۔😂😂😂
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلال شاپل اول بلو جلدی😠(ضرار شاپر اور بھرو جلدی )۔۔
میشال اور ضرار اس وقت چھت پہ موجود تھے اور ٹینکی کے پائپ سے شاپر بھر رہے تھے اپنی اگلی شرارت کے لیئے 😂۔۔
دونوں شاپر بھر کے کونے پہ آئے۔۔
دونوں میں طے پایا تھا کہ گھر میں جو بھی پہلے داخل ہوگا پانی اسپے پھینکا جائے گا😂۔۔
تب ہی دروازے سے عارب اندھر آیا تو دونوں نے پانی سے بھرے شاپر اس پے پھینکے😂😂۔۔
ہاہاہاہاہاہا چاچو دیلے ہوگئے(چاچو گیلے ہو گئے )۔۔ میشی تالیاں بجاتی بولی تو عارب نے بے بسی سے چھت پہ کھڑی آفتوں کو دیکھا😂😂۔۔
عارب کا اور رشی کا مکافات عمل سٹارٹ تھا۔۔
عارب دونوں کو چھت سے اتار کے نیچے لایا دونوں مکمل بھیگ گئے تھے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسجد پہنچتے ہی ہمدان نے عیشال کو ایک طرف بٹھایا اور اپنا پارہ اٹھانے لگا۔۔
آووووو یہ موتا میلے کو گھول لا ہے(یہ موٹا میرے کو گھور رہا ہے۔)۔
عیشی نے مولوی صاحب کو دیکھ کے کہا تو مولوی صاحب نے ایک لگائ جس سے عیشی سارا ٹائم بھاں بھاں کرتی رہی۔
چھٹی ہوتے ہی سارے بچے مولوی صاحب کو سلام کرنے رکے تو عیشی باہر آگئ اور مسجد کے سارے لوٹے دروازے میں رکھے ۔۔
مولوی جیسے ہی باہر آیا عیشی نے اسکو لوٹے مارنے شروع کر دیئے۔۔
اس سے پہلے کے مولوی اس تک پہنچتا ہمدان ایک ہاتھ میں جوتے اٹھائے دوسرے سے عیشی کو کندھے پہ ڈالے بھاگنے لگا۔۔
دانی بھائ لک جاو ایک لوتا لے گیا ہے بش( دانی بھائ رک جاو ایک لوٹا رہ گیا ہے بس )۔۔
عیشی چینختی رہی مگر ہمدان نے گھر آکے سانس لی اور جلدی سے دروازہ بند کیا۔
اندھر آیا تو رشی سر پکڑے بیٹھی تھی میشی دوسری بار کپڑے گیلے کیئے صوفے پہ براجمان تھی۔۔
ہمدان نے عیشی کا کارنامہ بتایا تو سبکا فلک شگاف قہقہہ بلند ہوا جس میں ریا بھی شامل تھی ..
رشی اور عارب بچارے معصوم شکلوں سے ایک دوسرے کو دیکھ رہے تھے۔۔
شاہ ہاوس میں خوشیوں کا راج تھا اور دادا جی نے اپنے بچوں کو ایسے ہی خوش رہنے کی دعا دی۔۔
♧♧♧♧♧♧♧♧
ختم شدہ