Ek Hai Aafat Season 1 By Binte Hawa Readelle50337 Last updated: 10 November 2025
Rate this Novel
Ek Hai Aafat Season 1
By Bint e Hawa
کیا ہے😐۔۔ کالج میں داخل ہوتے ہی رشی کو حرم نظر آئ رشی اسکی طرف بڑھی مگر حرم اسے دیکھتے ہی کلاس میں چلی گئ رشی کلاس میں آئ تو حرم ایک کرسی پہ بیٹھی دوسری پہ پاوں رکھے رشی کو گھورنے لگی۔۔ تم نے نکاح کر لیا اور مجھے بتانا بھی گوارا نہیں کیا😢۔۔ حرم آنکھوں میں آنسو لے کے بولی تو رشی بیگ سائیڈ پہ رکھتی رلیکس سی حرم کے پاوں پہ بیٹھی جبکہ حرم کی مردوں کو جگانے والی چینخ برآمد ہوئ😱😂۔۔ اففف بھوتنی😠۔۔ حرم اسے دیکھ کے غصے سے بولی تو رشی کے ہننن کیا😏۔۔ تمھیں کیا بتاتی میں خود اپنے نکاح پہ مہمانوں کی طرح شامل ہوئ😕۔۔ رشی معصوم سا منہ بنا کے بولی تو حرم نے اسے حیرانی سے دیکھا ۔۔ وہ کیسے؟😳۔۔ رشی نے ساری بات بتائ تو حرم نے ہنستے ہوئے اسکی کمر میں تھپڑ مارا ۔۔ حرم کا بھاری ہاتھ رشی کے کمر پہ پڑتے ہی رشی کو بچپن کا سبق یاد کرا گیا😹۔۔ آہہہہ جنگلی😠۔۔ رشی غصے سے بولی تب ہی کلاس میں میم وریشہ داخل ہوئ اور رشی کو غصے سے دیکھا جو کلاس کا ڈسپلن خراب کر رہی تھی۔۔ ریشال شاہ سٹینڈ اپ😠۔۔ مس وریشہ زور سے بولی تو رشی اپنی جگہ پہ اچھلی اور منہ بسورتے ہوئے کھڑی ہوئ۔۔😐۔۔ کیا ہوتا ہے جنگی ذرا تعریف بتانا پسند کریں گی😠۔۔ مس وریشہ ایک ایک لفظ چبا کے بولی۔۔ میم جو جنگل سے گھوم کے آئے وہ جنگلی ہوتا ہے😕۔۔ رشی نے منہ بسور کے کہا تو پوری کلاس کا قہقہہ بلند ہوا جبکہ میم وریشہ اتنی نایاب معلومات پہ بے ہوش ہوتے بچی😂۔۔ اچھاااا تو آپ بھی جنگل گھومنے گئ کبھی😏۔۔ مس وریشہ نے اسے شرمندہ کرنا چاہا مگر انہیں کیا پتا انجانے میں کسے چھیڑ بیٹھی ہیں😜۔۔ نہیں ٹیچر میرے پاپا جی کی خاتون کہتی ہیں تم وہاں گئ تو پہچاننا مشکل ہوجائے گا کے رشی کونسی ہے😕۔۔ رشی معصومیت سے بولی تو مس نے دانت پیسے جبکہ پوری کلاس ہنس ہنس کے لوٹ پوٹ ہوگئ۔۔ ریشال شاہ گریڈ کیا ہے آپکا 😠۔۔ مس وریشہ نے پھر رشی کی چلتی ٹرین کو بند کرنے کی کوشش کی کہ کسی طرح وہ شرمندہ ہو مگر۔۔ ٹیچر میرے دادا جی کہتے ہے گریڈ نہیں بتانا کسی کو نظر لگ جاتی ہے😐۔۔ رشی بولی تو مس وریشہ کی یہی بس ہوگئ😂۔۔ ریشال شاہ کلاس سے باہر چلی جائیں😠۔۔ میم وریشہ دروازے کی طرف اشارہ کرکے بولی۔۔ ٹیچر بیگ لے کے جاوں😕؟۔۔ رشی معصومیت کی ساری حدیں پار کرکے بولی تو میم وریشہ نے خود کو پر سکون کرنے کے لیئے گہرا سانس لیا جبکہ پوری کلاس مس کو غصے کی دیکھ کے ہنسی روکنے کے چکر میں لال ہو رہی تھی کچھ نے تو دبا کے منہ پہ ہاتھ رکھ لیا تھا کہ کہی قہقہہ ہی نا نکل جائے اس نمونے کی بونگیوں پہ😂۔۔ ہاں اپنا بیگ لے اور نکل جائیں کلاس سے😠۔۔ میم وریشہ پھر خود کو کنٹرول کرتی بولی ۔۔ ٹیچر دوست کو بھی لے جاوں؟😕۔۔ رشی پھر سے بولی تو میم کا دل کیا اسے دوسرے سیارے میں پٹخ آئے جو دماغ کا دہی بنا رہی تھی۔۔ ہاں ہاں پوری کلاس کو لے جاو😠۔۔ مس وریشہ نے غصے سے کہا تو رشی نے دوبارہ بیگ کرسی پہ رکھا۔۔ تو ٹیچر ایسے بولے نا آج آپ نے کلاس ہی نہیں لینی۔۔😕۔ رشی جیسے ہی بولی تو میم وریشہ اسکے پاس آئ اور بازو سے پکڑ کے دروازے کی طرف بڑھی😂۔۔ ٹیچر ٹیچر میری بات تو سن لو😐۔۔ رشی زور سے بولی تو میم وریشہ اسے چھوڑتے سوالیہ نظروں سے دیکھنے لگی۔۔ ٹیچر میری اٹینڈس تو لگا دو😐۔۔ رشی معصومیت سے بولی تو پوری کلاس جو کب سے ہنسی روک رہی تھی زور سے ہنسی اور میم وریشہ اسے باہر نکالتے دروازہ بند کر دیا اور غصے سے کلاس کی طرف دیکھا تو سب خاموش ہوگئ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ابھی پانچ منٹ گزرے تھے کہ رشی دروازہ کھول کے سر اندھر کرتی بولی۔۔ ٹیچر اندھر آ جاوں باہر بہت گرمی ہے😐۔۔ رشی منہ بسور کے بولی تو میم وریشہ نے اپنا سر پکڑا۔ اچھا اچھا ٹیچر میری بات تو سن لو پکا بس آخری بات😕۔۔ رشی بچوں کی طرح بولی تو دروازہ بند کرتی میم نے رک کے اسے دیکھا اور پوچھا کیا بات۔۔ ٹیچر اندھر آنے دو گھر سے چل کے آئ ہوں رکشہ والے میرے کو دیکھ کے رکشہ ہی نہیں روکتے😐۔۔ رشی معصومیت سے بولی تو نا چاہتے ہوئے بھی میم وریشہ ہنس دی جبکہ اسکی بونگیوں پہ پوری کلاس پیٹ پہ ہاتھ رکھے ہنس رہی تھی ۔۔ ایک شرط پہ۔ مس کے بولتے ہی رشی سیدھی ہوئ۔۔ اب آپ ایک لفظ بھی نہیں بولیں گی۔۔ مس کو اس پہ ترس آیا۔ ٹیچر کتنی دیر نہیں بولنا😐۔۔ رشی کلاس میں داخل ہوتی بولی۔۔ ابھی 30 منٹ باقی ہیں کلاس کے اس میں آپ نے نہیں بولنا۔۔ میم وریشہ گھڑی دیکھتے بولی۔۔ ٹیچر ایک لفظ بھی نہیں بولنا😐۔۔ رشی نے غم سے پوچھا۔۔ نہیں۔ میم وریشہ کتاب کھولتی بولی۔۔ ٹیچر یہ میرے کو اشارے کر رہی ہے اسکو ڈنگر بھی نہیں کہہ سکتی😕۔۔ رشی حرم کی طرف اشارہ کرکے بولی تو حرم گڑبڑھا گئ۔۔ ریشال شاہ چپ کرکے بیٹھ جاو😠۔۔ مس وریشہ کو نئے سرے سے غصہ آنے لگا رشی پہ جو انکا امتخان لے رہی تھی اور میم پچھتا رہی تھی اسکو دوبارہ اندھر بلا کے۔۔ ریشال شاہ آپ بتائے دنیا کی پہلی ویکسین کس نے بنائ؟۔۔ مس وریشہ لیکچر کے دوران سوال بھی پوچھ رہی تھی تو جب رشی سے پوچھا تو رشی انگلی ہونٹوں پہ رکھے کھڑی ہوگئ ۔۔ بتائیں۔۔😠 مس وریشہ تھوڑی زور سے بولی تو رشی ویسے ہی انگلی رکھے سر نفی میں ہلانے لگی۔۔ ٹیچر آپ نے کہا تھا نہیں بولنا😕۔۔ رشی انگلی ہٹا کے بولی اور پھر انگلی منہ پہ رکھ لی۔۔ میں ہی اب پوچھ رہی ہوں بتاو دنیا میں پہلی ویکسین کس نے بنائ؟۔۔ مس وریشہ لفظ چبا کے بولی تو رشی نے منہ بسورتے انگلی ہٹائ۔۔ ٹیچر ڈاکٹر نے😐۔۔ رشی نے جواب دیا تو پوری کلاس کا فلک شگاف قہقہہ بلند ہوا😂۔ اور میم وریشہ نے اسے خون خوار نظروں سے دیکھا ۔ واہ ریشال شاہ ہمیں تو پتا ہی نہیں تھا😠۔ میم نے دانت پیس کے طنز کیا تو رشی میڈم لفظوں میں چھپی بے عزتی سمجھنے کی بجائے گردن اکڑانے لگی۔ ٹیچر میرے دادا جی بھی کہتے ہیں کہ میں بہت ذہین ہوں بس میں نے کبھی فخر نہیں کیا😌۔۔ رشی معصومیت سے بولی تو پوری کلاس کا فلک شگاف قہقہہ دوبارہ بلند ہوا جبکہ مس وریشہ بچاری کا دماغ گھوم گیا۔۔ اور رشی کو چپ رہنا ہی بہتر سمجھا ۔۔ پھر سارا ٹائم میم نے رشی کو سختی سے خاموش رہنے کا کہا اور کلاس ختم ہوتے ہی اللہ کا شکر ادا کرتی باہر نکل گئ جبکہ سر چکرا رہا تھا اس آفت سے پنگا لے کے😂
