Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Bloody Love Season 1 By Wahiba Fatima

راچی کلفٹن کے ایک پوش اور بھیڑ بھاڑ سے الگ ایریے میں بنا بہت بڑا وہ سفید بنگلہ ہر دیکھنے والی نظر کو مرعوب کرتا تھا.اور اپنی جانب کھینچتا تھا..

مگر جیسے ہر چمکنے والی چیز سونا نہیں ہوتی ویسے ہی وہ بنگلہ جتنا باہر سے خوبصورت تھا. اندر سے اتنا ی سرد، بے رحم، سفاک اور خونی تھا. کیونکہ یہاں رہنے والے انسان کم بھیڑیے اور درندے تھے..

اسی بنگلے کے بیسمنٹ میں لمبی سی ٹیبل کے گرد وہ چاروں مطلب پاشا، سوہم، کبیر، راسم اور ان کے خاص آدمی بیٹھے تھے..

سربراہی کرسی پر پاشا اور اس کے بلکل سامنے والی پر ریشماں تھی. ریشماں ایک خواجہ سرا تھی... اور اوپر بنگلے میں بظاہر اسی کی اور اس کی کافی ساری شاگردوں کی رہائش تھی..

اسی ٹیبل پر ان جرم کے دنیا کے بے تاج بادشاہوں یا چاروں Executioners کی خاص میٹنگ جاری تھی.

انھیں میں ان کی بہت خاص ہیکر ریما... بھی شامل تھی. اور رجا اور کومل بھی تھیں.. جو پاشا کی بہت خاص ورکر تھیں..

میری ڈیتھ بک میں کالی کا نام ٹاپ آف دی لسٹ آ چکا ہے... اسی لیے اسے مرنا ہوگا.. ریشماں؟ پاشا نے سوالیہ نظریں ریشماں کی جانب اٹھائیں. انھوں نے آنکھ کے اشارے سے اجازت دی.

حال میں پاشا کی بہت بھاری، رعب دار اور سرد و سفاک آواز گونجی...

اس سے میں نمٹ لوں گا.. سوہم نے سرسراتے لہجے میں کہا.. میرا کچھ حساب کتاب نکلتا ہے اس کی طرف.. میرے بہت خاص آدمی کی جان لی ہے اس نے اسی لیے معاملہ زرا پرسنل ہے

اوکے ڈن... کل کی میٹنگ میں کالی کے جہنم رسید ہونے کی خبر سننا چاہتا ہوں..

ہو جائے گا.. سوہم نے اطمینان سے کہا... میٹنگ برخاست ہو چکی تھی...

وہ اٹھے اور بیسمنٹ کے خفیہ راہداریوں سے ہوتے ہوئے انھیں کے ہی بندوں کے بڑے سے مردانہ سیلون میں نکلے.