Mera Yaar Bedardi By iqra Sheikh Readelle50205

Mera Yaar Bedardi By iqra Sheikh Readelle50205 Last updated: 30 August 2025

Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Mera Yaar Bedardi By

Iqra Sheikh

"""""""یہ دیکھو حور یہ والا کیسا لگ رہا ہے ...؟" "بیا حور کو ایک سوٹ دکھاتی ہوئی بولی تھی .." "یار یہ تو پہلے والے سے بھی زیادہ خوبصورت لگ رہا ہے اور اسکی بیک پر کام بھی بہت ہی خوبصورتی سے کیا گیا ہے ... "اس سوٹ کو دیکھ کر حور کی آنکھوں میں پسندیدگی آئی تھی.." ""وہ دونوں اس وقت بیا کے روم میں بیٹھی اسکے شادی کے لئے خریدے ہوئے کپڑے دیکھ رہی تھی جو آج ہی راحت بیگم اور ناز بیگم لائی تھیں .." "جب سے بیا کی شادی کی تاریخ دی گئی تھی بس تب سے ہی گھر میں اسکی شادی کی تیاری شروع ہو گئی تھی جو پندرہ دن بعد کی رکھی گئی تھی.." ""تمھیں اچھا لگ رہا ہے تو تم رکھ لو امی اور لے آئیں گی ویسے بھی اس کلر کا ایک اور ہے یہ دیکھوں۔۔" "بیا اسکی آنکھوں میں پسندیدگی دیکھ کر بولی تھی.." "نہیں یار میں نہیں لے سکتی مام کو اچھا نہیں لگے گا اور ویسے بھی تم جانتی ہی ہو .." "حور نے ناز بیگم کی وجہ سے انکار کیا تھا ورنہ دل تو اسکا کر رہا تھا کے وہ رکھ ہی لے.." "اسکی بات سن کر بیا خاموش ہو گئی تھی۔۔" "وہ صحیح تو کہ رہی تھی ناز بیگم کو پسند نہ آتا حور اگر وہ سوٹ رکھ لیتی اور پھر دو چار باتیں اور سنا دیتی اسکو جو بیا کو بلکل اچھا نہ لگتا...'" "اچھا چلو یہ بتاؤ تم کب جا رہی ہو اپنی شاپنگ کرنے یا پھر میری شادی میں پرانے کپڑے پہننے کا ارادہ ہے تمہارا ...؟؟" "بیا اسکا اترا ہوا منھ دیکھ کر بات بدلتی ہوئی بولی تھی.." "مقصد صرف اسکا دھیان مام والی باتوں سے ہٹانے کا تھا.. "تمہاری شادی میں تم سے بھی اچھے کپڑے پہننے کے بارے میں سوچ رہی ہوں میری ایکلوتی بہن کہ شادی ہے میں تو سب سے الگ لگنا چاہتی ہوں..!!" " بیا کی بات پر حور شوخ انداز میں بولی تھی جیسے سچ میں وہ جو کہ رہی ہے وہ ہی کرنے کا ارادہ رکھتی ہو.." "کیا بات ہے حور بیگم تو آج کل بات بات پر مذاق کرنا بھی آ گیا ہے ..." "یہ سب زر بھائی کے ساتھ رہنے کا ہی اثر ہے..." "بیا اسکی بات پر شرارت سے بولی تھی جبکہ زر کا نام سن کر حور کے ہونٹھوں پہ ایک شرمیلی مسکراہٹ آئی تھی.." ""افففف ..." میں مر جاؤ تمہاری یہ شرم دیکھ کر بیچارے زر بھائی کا کیا حال ہوتا ہوگا تمھیں اس طرح شرماتے ہوئے دیکھ کر ...؟؟"" "بیا تو بس شروع ہو گئی تھی جبکہ اسکی بات پر حور نے ایک تھپڑ اسکے بازو پہ مارا تھا..." ""ابھی بیا اسکے اس تھپڑ کا جواب دینے ہی والی تھی کہ ایکدم سے دروازہ کھلا تھا اور زر اندر آیا..." ""حور روم میں آنا مجھے تم سے بات کرنی ہے.." "زر کا لہجہ عام سا تھا پر اسکی آنکھوں میں ایسا کچھ تھا کہ حور کو ایک پل کے لئے اس سے ڈر لگا تھا.."!"" "بھائی ابھی نہیں ابھی ہم دونوں بہت ضروری کام کر رہے ہیں آپ تھوڑی دیر بعد کر لیجئے گا اپنی بات..!!" "بیا اسکے لہجے اور اسکے چہرے کے تاثرات کو بنا نوٹ کرتی ہوئی بولی تھی.." ""حور میں تم سے کچھ کہ رہا ہوں تم نے سنا نہیں شاید .."" وہ خاموش بیٹھی اور اسی کی طرف دیکھتی حور سے پھر بولا تھا اور حور اسکی بات سن کر ایکدم سے کھڑی ہوئی تھی کہیں بیا کے سامنے اس پہ غصّہ ہی نہ کرنے لگ جائے.." "تم جا رہی ہو بیا ابھی تو بہت کچھ دیکھانا ہے تمہیں .." "اسکو اٹھتا دیکھ کر بیا نے منہ بنایا تھا.." "میں تھوڑی دیر میں آتی ہوں تم انتظار کرنا میرا حور اسکو جواب دیتی روم سے نکلی تھی کیونکہ زر پہلے ہی اسکے روم سے نکل چکا تھا"""""""""