Mere Dard Ko Jo Zubaan Mile By Saba Mughal readelle50040 Last updated: 2 July 2025
Rate this Novel
Mere Dard Ko Joh Zuban Mile
By Saba Mughal Season 02
عجیب بات تھی اتنے بڑے پیمانے پر ہوئی ویڈنگ صرف ایک سال ہی چل سکی کیونکہ جب ایک سال اولاد نہ ہونے کی صورت میں دونوں نے ٹیسٹ کروائے ... حمزہ کی رپوٹس نارمل تھیں جبکہ علیزے کو ڈاکٹر نے صاف بتایا کہ وہ ماں بننے کی صلاحیت نہیں رکھتی اور ایسا کوئی علاج نہیں بنا جو اس کے مرض کو ٹھیک کرسکے ... یہ جھٹکا دونوں کے لیئے بڑا تھا ہمیشہ حمزہ جو بہت بڑے دعوے کرتا تھا محبت کے سب دھرے کے دھرے رہ گئے , پندرہ دن بعد اس نے علیزے کو ڈائیورس پیپر دے کر اس رشتے کو ختم کیا اور علیزے خاموشی سے الگ ہوگئی بغیر کسی ترودو کے ... ورنہ لندن میں اتنا آسان نہ تھا طلاق ہونا پر علیزے کے سرینڈر کرنے پر اتنا جلدی ممکن ہوا ... حمزہ بغیر کچھ کہے یہ سب کرگیا اور علیزے کو شدید ذہنی اذیت دے گیا ... وہ اندر ہی اندر اس کا احساس رکھتی تھی وہ تو سوچ چکی تھی اگر وہ دوسری شادی کرنا چاہے گا اولاد کے لیئے تو وہ کوئی رکاوٹ نہ بنے گی بلکہ اس کا ساتھ دے گی پر حمزہ نے تو اسے اس قابل بھی نہ سمجھا اور اس بات نے اسے اندر سے توڑ دیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کے طلاق کے دو دن بعد اسے شدید نروس بریک ڈاؤن ہوا ...
گِل صاحب ٹوٹ کر رہ گئے اکلوتی بیٹی اور یہ اجڑی حالت نے ان کی کمر ہی توڑدی تھی ... کسی اپنے کی ضرورت پڑی تو انہوں نے عیان اور انشاء کو کال ملائی اور وہ دونوں واقعی اگئے , اس وقت دونوں نے بہت ساتھ دیا ان لوگون کا ... ایک مہینہ لندن ٹھر کر انشاء اور عیان نے دوستی کا پورا حق ادا کیا تھا ...
اب بھی یہ دوسری شادی پاکستان میں ہورہی تھی عیان اور انشاء کی کوشش کا نتیجہ تھی یہ شادی ورنہ علیزے راضی نہ تھی اس شادی سے پر وہ دونوں پیچھے پڑگئے آخر عیان خود اسے مباکر لندن سے پاکستان لایا تھا گِل صاحب مطئمن تھے اس سب سے کیونکہ اب وہ خود دل کے مریض تھے اس لیئے اس فرض سے سبکدوش ہونا چاہتے تھے جلد سے جلد ....
" ماشاء اللہ ... علیزے آپ بہت پیاری لگ رہی ہیں ... چلیں اب ... دیر ہورہی ہے عیان کے میسیجز ارہے ہیں وہ بھی پہنچ جائیں گے جلد ہی عمر بھائی کے ساتھ ...
علیزے نے ہونٹ بھینچے آنے والے وقت کا سوچ کر ...
انشاء کی آنکھون میں کرب جاگا کیونکہ بہت کچھ یاد آرہا تھا اس لمحے ... دونوں نے ایک دوسرے سے نظریں چرائیں اس لمحے ...
