Rate this Novel

Buy me a Coffee

I love bringing stories to life!

Creating features for readers and keeping everything running smoothly takes countless hours of dedication. If you enjoy the reading experience on this site and would like to show your support, you can treat me to a coffee. Your support helps keep the stories flowing!

Manzoor E Nazar by Jiya Abbasi Episode24

Manzoor E Nazar by Jiya Abbasi Episode24

صبح کی کرنیں پورے لاہور کو روشن کر چکی تھیں۔ ایسے میں کردم کے بنگلے میں سب اپنے اپنے کاموں کو لگ چکے تھے سوائے ایک کے جو لان میں لیٹا نیند کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی ہوا کے بھی مزے لے رہا تھا۔
” ابے آو نیستی !! اُٹھ جا ورنہ ابھی کردم دادا نے آکر تجھے ہمیشہ کی نیند سُلا دینا ہے۔”
” یار سکینہ !! سونے دونا کیوں تنگ کر رہی ہو؟ ” رحمت نے نیند میں کہتے ہوئے کروٹ بدلی۔
” ابے آو سکینہ کے عاشق !! میں فاروق ہوں۔ اب یہ سکینہ کے خواب دیکھنا چھوڑ اور اُٹھ کر کام پر لگ ورنہ دادا نے ہمارا کام تمام کر دینا ہے۔”
فاروق اسے جھنجھوڑتے ہوئے بولا۔ مگر وہ ٹس سے مس نہ ہوا۔
” سکینہ تمہارے بال کتنے ملائم ہیں مجھے بہت پسند ہیں۔”
فاروق کا ہاتھ پکڑ کر ایک بار پھر اس نے کروٹ بدلی۔
” تو ایسے نہیں اُٹھے گا رک۔”
فاروق نے اپنا ہاتھ چھڑوایا اور قریب ہی کھڑے پودوں میں پانی ڈالتے مالی کے ہاتھ سے پائپ لے کر رحمت پر بوچھاڑ شروع کر دی۔
” ابے ابے اوو !! کیا کر رہا ہے۔ ویسی اتنی سردی ہے۔ بیمار پڑ جاؤں گا۔”
رحمت ایکدم اُٹھا اور ہاتھ چہرے کے آگے کر خود کو بچانے کی ناکام کوشش کرنے لگا۔
” کیا ہو رہا ہے یہاں۔”
” رحیم انہیں پانی سے کھیلتے دیکھ فوراً ان کی طرف لپکا۔
رحیم دادا !! مانا کہ اب آپ بڑے آدمی بن چکے ہو، غفار کی جگہ آچکے ہو۔ لیکن تھے تو ہمارے دوست ہی، اس لیے دادا سے شکایت نہ کرنا۔”
فاروق ڈرنے کی اداکاری کرتے ہوئے بولا۔
اس کی بات پر رحیم سر جھٹکتا وہاں سے چلا گیا۔ جب سے کردم نے اسے غفار کی جگہ کھڑا کیا تھا۔ فاروق کا رویہ اس سے کچھ اکھڑا اکھڑا سا ہو گیا تھا۔
” آخر یہ غفار گیا کہاں ہے، جو دادا نے اس کی جگہ رحیم کو رکھ لیا؟ “
فاروق نے کہتے ہوئے رحمت کو دیکھا تو اس نے لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کندھے اچکا دیئے۔
۔*********************۔
وہ چھ فٹ کا شاندار مرد سوٹ بوٹ میں تیار فون کان سے لگائے سیڑھیاں اُتر رہا تھا۔ بار بار کال ملانے کے باوجود بھی مقابل فون نہیں اُٹھا رہا تھا۔ اس نے کوفت سے موبائل نیچے کیا کہ تبھی دوسری طرف سے کال آنے لگی۔
” کب سے کال کر رہا ہوں۔ آخر تھے کہاں؟ ” وہ کال ریسو کرتے ہی دھاڑا۔
” پاشا بھائی کیسی باتیں کرتے ہو۔ شیر کے پنجرے میں رہتے ہوئے تھوڑی تو احتیاط کرنی پڑتی ہے۔” مقابل کی مسکراتی ہوئی آواز اس کے کانوں میں پڑی۔
” کوئی خبر؟ “
” نہیں۔ کردم دادا اب اُس لڑکی کو کسی بھی ماتحت کے ساتھ باہر نہیں بھیجتا۔ اب اگر کچھ کرنا ہے تو پہلے کردم دادا کو منظر سے غائب کرنا پڑے گا۔”
پاشا فون کان سے لگائے گھر سے باہر نکلا تو کاشف کے ساتھ ایک غیر شناسا چہرہ نظر آیا۔
” ٹھیک ہے میں تم سے بعد میں بات کرتا ہوں۔”
اس نے کہتے ہوئے فون بند کرا اور چلتا ہوا ان دونوں کی پاس آ گیا۔
” پاشا بھائی یہ اکبر ہے۔ جمیل کچھ دنوں کے لیے گاؤں گیا ہے اس لیے اُس نے اپنی جگہ اکبر کو بھیج دیا اور یہ بھی کہا ہے کہ یہ ایک وفادار بندہ ہے۔ آپ کو مایوس نہیں کرے گا۔”
کاشف بتا کر خاموش ہوگیا۔ پاشا نے ایک نظر اپنے سامنے کھڑے خوش شکل مرد کو دیکھا جو شکل سے ہی شریف لگ رہا تھا۔
” ٹھیک ہے اسے کام سمجھا دینا۔”
وہ کہہ کر آگے بڑھ گیا تو کاشف بھی اکبر کو ساتھ لیے سرونٹ کواٹر چلا گیا۔
۔*********************۔
” عادی تمہارے ٹیسٹ کب ختم ہو رہے ہیں؟ مجھے نور سے ملنے جانا ہے۔”
رخسار بیگم ناشتہ اس کے سامنے رکھتے ہوئے بولیں جو کالج جانے کے لیے تیار بیٹھا تھا۔
” آپ کو ان کے پاس جانے کی ضرورت نہیں۔ وہ خود ہی کچھ دنوں میں کراچی آجا ئینگی۔”
وہ جوس کا گلاس اُٹھا کر ہونٹوں سے لگا چکا تھا۔ جبکہ رخسار بیگم حیران ہوتی اسے دیکھے جارہی تھیں۔
” کیا مطلب کراچی آجائے گی؟ “
” او ہو !! کل ان کا فون آیا تھا۔ وہ بول رہی تھیں میرے پیپرز ہونے والے ہیں۔ اس لیے وہ اُس غنڈے سے اجازت لے کر کراچی آجا ئینگی۔”
کردم کا زکر کرتے ہی اس کا منہ کڑوا ہو گیا تھا۔
” شرم کرو بہنوئی ہے تمہارا اور جب اس کا فون آیا تھا تو مجھ سے بات کیوں نہیں کروائی؟ “
” میں اس وقت کالج میں تھا۔ اب آپ نے زکر کرا تو یاد آیا۔”
وہ کرسی پر سے اُٹھتا ہوا بولا۔
” ناشتہ تو ٹھیک سے کر لو۔”
اسے کھڑے ہوتے دیکھ رخسار بیگم فوراً بولیں۔
” مجھے دیر ہو رہی ہے۔ اگر ٹھیک سے ناشتہ کرنے بیٹھا تو چھوٹی ہی ہو جائے گی۔”
وہ بیگ اُٹھا کر ان کے گال پر پیار کرتا باہر نکل گیا۔ رخسار بیگم مسکراتی ہوئی اسے جاتے دیکھتی رہیں۔
۔**********************۔
بلیک شلوار کے ساتھ بلیک بنیان پہنے، وہ پھولے ہوئے تنفس کے ساتھ پنچنگ بیگ پر گھونسے برسا رہا تھا۔ پیشانی پسینے سے تر ہوچکی تھی۔ وہ تقریباً آدھے گھنٹے سے اس جم نما کمرے میں تھا۔
” کردم دادا آپ کے لیے دادا کی کال ہے۔”
رحیم دروازہ کھول کر اندر آیا اور تھوک نگلتے ہوئے اطلاع دی۔ ایک لمحے کے لیے کردم کے ہاتھ رکے پھر ایک زور دار مکا پنچنگ بیگ پر مار کر ٹیبل کی جانب بڑھ گیا اور تولیا اُٹھا کر پسینہ صاف کرنے لگا۔
” فون دو۔”
کردم کے کہتے ہی رحیم نے فون اس کی طرف بڑھا دیا۔
” خاور دادا !! “
وہ پھولے ہوئے تنفس پر قابو پاتے ہوئے بولا۔ لیکن دوسری جانب سے آتی آواز پر پریشانی سے اس کے ماتھے پر بل پڑگئے۔
” ٹھیک ہے دادا۔”
کردم نے بات ختم کر کے فون رحیم کی طرف بڑھا دیا۔ پریشانی اس کے چہرے سے صاف ظاہر ہو رہی تھی۔
” کیا ہوا کردم دادا؟ “
اس کے ماتھے پر پڑے بل دیکھ کر رحیم پوچھے بنا نہ رہ سکا۔
” لگتا ہے دادا کو علم ہوگیا کہ جمشید کی موت کے پیچھے میرا ہاتھ ہے۔ آج رات ہی ہمیں افغانستان کے لیے نکلنا ہے۔ جا کر سارے انتظامات مکمل کرو جاؤ۔”
” جی دادا۔”
کردم کے چلا کر کہنے پر وہ بوتل کے جن کی طرح وہاں سے غائب ہو گیا۔ اب کردم پریشانی سے کمرے میں چکر کاٹ رہا تھا۔
۔*********************۔
لاؤنج کے صوفے پر بیٹھے وہ ٹانگ پر ٹانگ چڑھائے سیما خالہ سے کل رات کی باتیں کر رہی تھی جب سیما خالہ اس کے ہاتھ میں پہنی انگوٹھی دیکھ کر کہنے لگیں۔
” تمہارے ہاتھ میں یہ انگوٹھی بہت پیاری لگ رہی ہے۔ کردم کی ماں اسے ہمیشہ پہنے رکھتی تھی۔ وہ کہتی تھی یہ اُس کی ماں کی نشانی ہے۔ اس لیے اب تم بھی اسے سنبھال کر رکھنا۔”
” جی میں ایسا ہی کروں گی۔”
آئینور مسکرا کر بولی کہ تبھی کردم نے سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اسے آواز دی۔
” نور فوراً کمرے میں آؤ۔” وہ کہتا ہوا اوپر چلا گیا۔
” اسے کیا ہوا اچانک؟ “
سیما خالہ نے کہتے ہوئے آئینور کی طرف دیکھا۔
” پتا نہیں۔ میں دیکھتی ہوں۔”
آئینور کندھے اچکا کر صوفے سے اُٹھ کھڑی ہوئی اور اوپر کی جانب بڑھ گئی۔
کمرے میں داخل ہوئی تو کردم اسی حلیے میں اپنا سامان تلاش کرنے میں لگا تھا۔
” کیا ہوا آپ تو جم میں تھے پھر؟ “
کردم نے سر اُٹھا کر اسے دیکھا اور دھیرے سے مسکرا دیا۔
” کچھ نہیں ہوا۔ تم چاہتی تھیں نا میں تمہیں گھڑ سواری کیلئے لے کر جاؤ تو چلو جلدی تیار ہو جاؤ میں بھی بس ابھی تیار ہو کر آیا۔”
اس نے کہتے ہوئے اپنے کپڑے اُٹھائے اور باتھ روم کی طرف بڑھا۔
” لیکن آپ نے تو کہا تھا اگلے ہفتے لے کر جائینگے ابھی آپ کے پاس ٹائم نہیں۔”
آئینور حیران ہوتے ہوئے بولی۔ کردم نے رک کر اسے دیکھا پھر اس کے پاس ہی چلا آیا۔
” آج رات مجھے افغانستان کیلئے نکلنا ہے۔ اس لیے میں نے سوچا پہلے تمہاری خواہش پوری کر دی جائے۔”
وہ یہ نہیں کہہ سکا کہ کیا پتا وہاں سے واپسی ہی نہ ہو۔ کہیں خاور دادا جمشید کے قتل اور گینگ کو چھوڑنے کی بات پر اس کی جان ہی نہ لے لیں۔
” لیکن کیوں وہاں کیوں جانا ہے؟ ” آئینور پریشان ہوتے ہوئے بولی۔
” کچھ کام ہے جلدی واپس آجاؤں گا۔ تم بس ابھی چلنے کی تیاری کرو۔”
کردم نے اس کو پریشان ہوتا دیکھ بات ہی بدل دی۔
” ٹھیک میں بس ابھی آئی۔”
آئینور خوش ہوتی اپنے کپڑے نکال کر دوسرے کمرے میں چلی گئی۔ اس کے جانے کے بعد کردم بھی باتھ روم میں گھس گیا۔
۔**********************۔
سونیا یونیورسٹی سے نکلی تو سامنے ہی پاشا کی گاڑی کھڑی نظر آ گئی۔ وہ خوشی سے دوڑتے ہوئے اس تک آئی اور دروازہ کھول کر گاڑی میں بیٹھ گئی۔
” کیسا ہے میرا بچہ؟ “
پاشا نے محبت سے اسے دیکھتے ہوئے پوچھا۔
” بالکل ٹھیک۔ آپ کب آئے انڈیا سے؟ “
” میں گیا ہی کب تھا۔” اس نے بھنویں اچکا کر کہا۔
” کیا مطلب ؟ آپ نے توکہا تھا آپ انڈیا جا رہے ہیں۔ پھر اتنے دنوں سے کہاں تھے؟ ” اس کی بات پر سونیا الجھ سی گئی۔
” پاکستان میں ہی تھا پر دوسرے شہر میں وہاں کچھ کام تھا۔” پاشا نے پھر جھوٹ بولا۔ جس پر اس نے یقین بھی کر لیا۔
” ٹھیک ہے۔ تو پھر بتائیں ہم کہاں جا رہے ہیں؟ “
” جہاں تم بولو۔”
اس نے کہا تو وہ انگلی گال پر رکھ کر سوچنے لگی۔
” پہلے ہم کسی ہوٹل میں لنچ کرینگے اس کے بعد شاپنگ۔” وہ خوشی سے چہکتے ہوئے بولی۔
” ٹھیک ہے جیسے تم چاہو۔”
پاشا نے کہتے ہوئے ڈرائیور کو اشارہ کیا تو اس نے گاڑی سٹارٹ کر کے آگے بڑھا دی۔
۔***********************۔
جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *